Tag: چین بھارت کشیدگی

  • ’چین اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی میں کمی آئی ہے‘

    ’چین اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی میں کمی آئی ہے‘

    بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان سرحد پر کشیدگی میں کمی آئی ہے، فریقین میں بات چیت کا نیا سلسلہ بھی شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت میں کمانڈر سطح کے مذاکرات کا نیا دور ہوگا جس میں حالیہ کشیدگی کے خاتمے سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    چین نے مزید کہا کہ فریقین کے درمیان سرحدی مسائل، مشاورت اور کورآڈینیشن پربات ہوگی۔

    لداخ :سرحدی خلاف وزری پر چینی فورسز کا کرارا جواب، بھارتی کرنل سمیت 2 فوجی ہلاک

    یاد رہے 16 جون کو چینی فورسز سے جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 2فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ قبل ازیں دونوں ممالک کی افواج ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئی تھیں اور چین نےلداخ ریجن میں بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا،جس کے بعد مودی سرکار نے چین کے معاملے پر خاموشی اختیار کرلی تھی۔

    بھارت نے رواں سال کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد لداخ کے متنازع علاقے کے ساتھ بھی کھیلنے کی کوشش کی تھی جس پر چین نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور سکم بارڈر پر مزید فوجی تعینات کردیئے تھے۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا  چین بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا چین بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چین بھارت کشیدگی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت اپنے رویے سے کشمیر میں چین اور پاکستان کیساتھ تنازع پیدا کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چین بھارت کشیدگی پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے چین نے بات چیت سے تنازع حل کرنےکی کوشش کی لیکن بھارت اپنے رویےسےکشمیر میں چین اور پاکستان کیساتھ تنازع پیدا کررہاہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نیپال کیساتھ بھی سرحدی تنازع میں ملوث ہوگیا ہے، نیپال بارہاکہتارہاکہ بھارت مسئلےکوحل کرےلیکن مسئلہ حل نہ کیاگیا۔

    سیکورٹی کونسل کے غیرمستقل ارکان کے انتخاب کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بھارت پہلے بھی 7بار سلامتی کونسل کا ممبر بن چکا ہے جبکہ پاکستان بھی 7بار سلامتی کونسل کاممبربن چکا ہے۔

    یاد رہے لداخ کےعلاقے گلوان میں بھارتی سورماؤں نے چینی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں کرنل سمیت بیس بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ تعدد بھارتی فوجی زخمی ہوئے جن میں چاربھارتی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    چین کا کہنا تھا لداخ میں سرحدی صورتحال کا ذمہ داربھارت ہے، بھارتی فوجیوں نے حملہ کیا اورچینی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی، بھارت اپنے فوجیوں کوبازرکھے اورایسا اقدام نہ کرے جس سے کشیدگی بڑھے۔