Tag: چین روانہ

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار اہم دورے پر چین روانہ

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار اہم دورے پر چین روانہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ اسحاق ڈار اہم دورے پر چین روانہ ہوگئے ، دورے میں جنوبی ایشیا کی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام پر بات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی سے پیدا صورتحال پر مشاورت کے لیے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین روانہ ہوگئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا اسحاق ڈار چین کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے، دورے میں نائب وزیراعظم کی بیجنگ میں چینی وزیرخارجہ وانگ ژی سے ملاقات ہوگی۔

    وزرائے خارجہ اورکمیونسٹ پارٹی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پربات ہوگی ساتھ ہی اہم علاقائی پیش رفت اور دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوگی۔

    وزیر خارجہ کے دورے میں جنوبی ایشیا کی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام پر بات ہوگی۔

    مزید پڑھیں : بھارت کا بلیم گیم بے نقاب ہوچکا ہے ، اسحاق ڈار

    دورہ چین کے دوران پاک چین دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا جائے گا اور علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا اسحاق ڈار کا دورہ پاک چین اعلیٰ سطح روابط کا تسلسل ہے، اس سے اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

    ذرائع کے مطابق افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کل چین پہنچیں گے۔۔ ذرائع کا کہنا ہے پاکستان، چین اور افغان وزرائے خارجہ کی ملاقات بھی بیجنگ میں متوقع ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کل چین روانہ ہوں گے

    وزیراعظم شہباز شریف کل چین روانہ ہوں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کل چین روانہ ہوں گے، دورے کے دوران وزیراعظم چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل چین روانہ ہوں گے ، منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    اعلی سطحی وفد بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ چین روانہ ہو گا ، وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان قیادت کی سطح پر مسلسل رابطوں کی کڑی ہے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف چین کے صدرشی جن پنگ سےملاقات کریں گے۔

    اس دوران دونوں ممالک کے وزرائےاعظم کے درمیان وفودکی سطح پر مذاکرات ہوں گے ، جس میں دونوں ممالک کے سربراہ اسٹرٹیجک کو آپریشن پارٹنرشپ کا جائزہ لیں گے۔

    ملاقاتوں اوراجلاسوں میں علاقائی،عالمی سطح پر صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

    دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کےایجنڈےپرپیش رفت متوقع ہے جبکہ مفاہمت کی متعدد یاداشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا بھی امکان ہے۔

    دورے سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

    خیال رہے وزیراعظم سے چین کے صدرشی جن پنگ کی ازبکستان میں 16 ستمبرکو ملاقات ہوئی تھی جبکہ سی پیک سے متعلق مشترکہ تعاون کمیٹی کا11واں اجلاس 27 اکتوبر کو منعقد ہوا تھا۔

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر چین روانہ

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر چین روانہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لئے چین روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے ، جہاں وہ افغانستان سے متعلق ٹرائیکا پلس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران وزیرخارجہ شاہ محموداسٹیٹ کونسلر، وزیرخارجہ وانگ ژی سے ملاقات کریں گے جبکہ روس، چین کے وزرائےخارجہ سے بھی ملاقاتین شیڈول ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی چین کے بعد روس کا بھی دورہ کریں گے۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے ستمبر 2021 میں پڑوسی ممالک کے فارمیٹ کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد افغانستان کی صورتحال پر علاقائی نقطہ نظر کو تیار کرنا ہے۔

    پاکستان نے 8 ستمبر 2021 کو پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کی پہلی میٹنگ کی میزبانی کی ، دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ کے لیے افغانستان سے متعلق علاقائی نقطہ نظر کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    ترجمان کے مطابق "پاکستان ایک پرامن، مستحکم، خود مختار، خوشحال اور منسلک افغانستان کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے عالمی برادری کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔”

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم دورے پر چین روانہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم دورے پر چین روانہ

    اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اہم دورے پر چین روانہ ہوگئے ، اپنے دورے میں وہ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا اور سی پیک، لداخ اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بھی بات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 2روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی ان کے ہمراہ ہیں، دورے کے دوران وزیر خارجہ چین میں چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،پاک چین اسٹرٹیجک مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کریں گے۔

    وزیرخارجہ کےدورے کےدوران سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا اور سی پیک، لداخ اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بھی بات ہوگی جبکہ سی پیک فیز 2سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی چینی صدر کے متوقع دورہ پاکستان پربھی گفتگوکریں گے جبکہ اپنےچینی ہم منصب وانگ ژی سےملاقات بھی کریں گے اور دونوں ممالک کےدرمیان وفودکی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین روانگی سے قبل ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج میں ایک اہم دورےپر چین روانہ ہو رہا ہوں ، دورے سے متعلق کل وزیر اعظم سے تفصیلی بات چیت ہوئی، میرا وفدپاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کی سوچ کی عکاسی کرے گا، امید ہے چینی وزیرخارجہ سےملاقات دونوں ممالک کیلئے مفید ثابت ہو گی۔

    خیال رہے شاہ محمود قریشی کورونا وبا کے بعد چین کا دورہ کرنے والی پہلی سیاسی شخصیت ہیں جبکہ پاک چین اسٹرٹیجک مذاکرات کا پہلا دور مارچ میں منعقد ہوا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان  چار روزہ دورے پر چین روانہ

    وزیراعظم عمران خان چار روزہ دورے پر چین روانہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان دورہ چین پر روانہ ہوگئے، وزیراعظم بیلٹ اینڈروڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ چینی صدر سےون آن ون ملاقات اٹھائیس اپریل کوہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے ،وہ 25 سے 29 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے، مشیر خزانہ حفیظ شیخ ، وزیر ریلوے شیخ رشید ، وزیرآبی منصوبہ بندی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ علی زیدی، رزاق داؤد، خسروبختیار، زلفی بخاری بھی وفد میں شامل ہیں۔

    عمران خان بیلٹ اینڈروڈفورم کی افتتاحی تقریب میں نمائندگی کریں گے، چینی صدر شی جن پنگ تقریب سےمرکزی خطاب کریں گے، فورم کےدوسرےسیشن سےوزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے، ۔فورم میں چالیس ممالک کے رہنما اور سو سے زائد ملکوں ‘ بین الاقوامی اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر کے وفود شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم کی آفیشل ملاقاتوں کاسلسلہ26اپریل سےشروع ہوگا، عمران خان کی ورلڈبینک سی ای اوکر سٹالینا جارجیوا اور آئی ایم ایف ایم ڈی کرسٹینالوگارڈ سے بھی اہم ملاقات طے ہیں، آئی ایم ایف ایم ڈی سے ملاقات 26 اپریل کو شام 5 بجے شیڈول ہیں۔

    وزیراعظم کےاعزاز میں پاک چین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن ظہرانہ دےگی جبکہ چینی صدر شرکاکےاعزاز میں اعشائیہ دیں گے،گالہ پر فارمنسزبھی ہوں گی ، بیلاروس کے صدر اور ایتھوپیئن ہم منصب سے سائیڈ لائین ملاقات بھی ہوگی۔

    وزیراعظم عمران خان 27 اپریل کوعالمی کانفرنس سینٹرپہنچیں گے، جہاں چینی صدر ان کا استقبال کریں گے، عمران خان ” ترقی کے نئےذرائع” کےموضوع پرخصوصی خطاب کریں گے، وزیراعظم یو این ترقیاتی ایجنڈا برائے 2030 کے سیشن میں بھی شریک ہوں گے۔

    وزیراعظم 27 اپریل کوچین کی نائب صدر وانگ کیشان سے ملاقات کریں گے جبکہ چینی صدرشی جن پنگ سےون آن ون ملاقات28اپریل کوہوگی، ملاقات میں مختلف معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

    وزیراعظم کی ہواوے کمپنی کے سی ای او سےملاقات شیڈول میں شامل ہیں ، جبکہ پاک چین ٹریڈ انویسٹمنٹ فورم وزیراعظم کےاعزازمیں ظہرانہ دے گا، عمران خان کار بنانے والی نجی کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔

    وزیراعظم چین میں عالمی نمائش میں پاکستانی اسٹال کا دورہ کریں گے ، وہ چینی صدر،دیگرعالمی رہنماؤں کےہمراہ چینی اسٹال کادورہ کریں گے، عمران خان،عالمی رہنماؤں کوخصوصی ڈاکیومنٹری دکھائی جائےگی۔

    عمران خان چائنہ گارڈن میں شجر کاری مہم میں حصہ لیں گے اور چین کی ثقافتی نمائش 2019 میں بھی شریک ہوں گے۔ بعد ازاں 28 اپریل کو رات 11 بجے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوں گے۔

    یاد رہے یہ وزیراعظم کا چین کا دوسرا دورہ ہوگا۔انہوں نے اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں چین کا دورہ کیا تھا۔

    خیال رہے عمران خان کے بیجنگ کے دورے کی ایک اہم خصوصیت پاکستان اور چین کے درمیان آزاد وتجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر دستخط ہونا بھی ہے، چین کے ساتھ تجارت کے فروغ کے دوران پاکستانی صنعتوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے معاہدے میں خصوصی اقدامات پر بھی غورکیاجارہا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کومزید بڑھانے کیلئے دورے کے دوران کئی دیگر معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین ، مالیاتی پیکج کو حتمی شکل دینے پاکستانی وفد چین روانہ

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین ، مالیاتی پیکج کو حتمی شکل دینے پاکستانی وفد چین روانہ

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران کئے گئے معاہدوں اور مالیاتی پیکج کے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لئے پاکستانی حکام کا وفد چین روانہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان حالیہ دورے میں کئے گئے معاہدوں اور مالیاتی پیکج کے معاملات کوحتمی شکل دینےکیلئے پاکستانی حکام کا وفد چین روانہ ہوگیا۔

    وفد میں سیکریٹری خزانہ عارف احمد خان ، تجارت اور منصوبہ بندی کے سیکریٹریز محمد یونس ڈاگھا اور ظفر حسن ا اور گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ بھی شامل ہیں، دورے کے دوران چینی حکام سے مالیاتی پیکج کے خدوخال اور معاہدوں پر عمل درآمد کو آگے بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔

    زرائع کے مطابق چین کے ساتھ معاہدوں میں برآمدات کیلیے چینی مارکیٹ تک رسائی بھی شامل ہے، چین ایک ارب ڈالر مالیت کی پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی بھی دے گا۔

    خیال رہے پاکستانی حکام کا دورہ وزیر اعظم عمران خان کےحالیہ دورے کی کڑی ہے۔

    مزید پڑھیں : چین نے پاکستان کی تاریخی مدد کی: وزیرِ اعظم عمران خان

    گذشتہ روز  وزیرِ اعظم نے اجلاس میں کہا تھا کہ چین سے پاکستان کو مالی امداد کی تفصیلات بیان کرنا قبل از وقت ہو گا، چین کتنی مدد دے رہا ہے ظاہر نہیں کر سکتے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے 5 روزہ دورہ چین میں چینی صدر اور وزیراعظم کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا جبکہ 15 دونوں ممالک کے درمیان 15 معاہدوں اور یاداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے تھے۔

    وزیرخزانہ نے بھی چین سے وطن واپسی پر کہا تھا پاکستان کو ادائیگیوں کا کوئی بحران نہیں رہا، ملک فوری بحران سے نکل چکا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا بحران بھی ٹل گیا ہے،  معیشت کی سمت میں تبدیلی آئی ہے، سعودی عرب نے 6 ارب ڈالر دیے، مزید ذرائع سے بھی رقم آئی، اب حکومت کی توجہ طویل المیعاد استحکام پر مرکوز ہے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف چین روانہ ہوگئے

    وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف چین روانہ ہوگئے

    اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف چین روانہ ہوگئے ہیں، ملک کی موجودہ سیاسی میں ان کے دورہ چین کو نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف گیارہ رکنی وفد کے ہمراہ چین روانہ ہوگئے، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ وفد میں وزیراعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ، وفاقی وزیر احسن اقبال اور سندھ کے سینیئر وزیر مرادعلی شاہ بھی شامل ہیں۔

    وفد چین میں اعلی قیادت سے دو طرفہ معاملات پر ملاقاتیں کرے گا اور پاک چین اقتصادی راہداری کے معاہدے کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

    اگرچہ پاکستان میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے چینی صدر نے اپنا طے شدہ دورہ پاکستان منسوخ کر دیا تھا لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس بحران کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے چین روانہ ہوگئے ہیں، جس کو موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اہم سمجھا جارہا ہے۔