Tag: چین زلزلہ

  • چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقوں میں 7.1 شدت کا زلزلہ

    چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقوں میں 7.1 شدت کا زلزلہ

    چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقوں میں 7.1 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد افراد اس کے نتیجے میں زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    چینی ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر کے مطابق زلزلے کے بعد 40 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مغربی چین کے ووشی کاؤنٹی کا پہاڑی علاقہ ہے اور اس کی گہرائی 22 کلومیٹر ہے،زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے نے 27 ٹرینیں روک دی ہیں۔زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے ریلوے کا نظام بھی کافی متاثر ہوا ہے۔

    اس سے قبل بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے جنوب مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

    پاکستان میں 6.0 شدت کا زلزلہ

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی تھی اور زلزلے کا مرکز ہرنائی کے جنوب مشرق میں 45 کلو میٹر دور تھا۔

  • چین : زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 600ہوگئی

    چین : زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 600ہوگئی

     چین : صوبے ینان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد چھ سو ہوگئی جبکہ دوہزار سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔

    چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق جنوب مغربی صوبے ینان میں چھ اعشاریہ ایک شدت زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں ریسکیو ورکرز کے علاوہ ڈھائی ہزارفوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔

    زلزلے سے ایک ہزارسے زائد مکانات ملبے کا ڈھیربن گئے اوربجلی اور موصلات کا نظام تباہ ہوگیا۔ اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔