Tag: چین میں زلزلہ

  • چین میں زلزلے سے تباہی، 111 افراد ہلاک

    چین میں زلزلے سے تباہی، 111 افراد ہلاک

    چین کے دو شمال مغربی صوبوں میں آنے والے زلزلے کے باعث تقریباً 111 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رات گئے آنے والے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ چین کے Gansu اور Qinhai صوبوں میں آیا۔

    حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز گانسو (Gansu) کے صوبائی دارالحکومت شہر لانژو سے 102 کلومیٹر جنوبی مغرب میں تھا۔جبکہ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی حکام کی جانب سے 111افراد کی اموات کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    سب سے زیادہ اموات گاسو میں ہوئیں جہاں 100افراد زلزلے کے باعث ہلاک ہوئے، دیگر اموات Qinghai میں ہوئیں۔

    دوسری جانب رواں ماہ کے آغاز میں فلپائن میں آنے والے شدید زلزلے کے باعث سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی تھی، لوگوں کو متاثرہ علاقے سے باہر نکالا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کے جزیرے منداناؤ میں 7.5 شدت کے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے بعد فلپائن اور جاپان کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

    ’افغانستان میں 5.2 شدت کا زلزلہ‘

    جاپانی محکمہ موسمیات نے جاپان کے مغربی ساحلی علاقے میں سونامی کے زیر اثر لہریں ایک میٹر تک بلند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

  • چین میں زلزلہ: نرسوں نے جان کی پروا کیے بغیر نوزائیدہ بچوں کو اسپتال سے نکال لیا

    چین میں زلزلہ: نرسوں نے جان کی پروا کیے بغیر نوزائیدہ بچوں کو اسپتال سے نکال لیا

    بیجنگ: چین کے جنوب مغربی صوبے یونن میں دو روز قبل آنے والے زلزلے کے دوران تین بہادر نرسوں نے نوزائیدہ بچوں کو اپنی جان کی پروا کیے بغیر اسپتال سے بہ حفاظت باہر نکال لیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوب مغربی چین کے شہر یوژی کی تونغائی کاؤنٹی میں زلزلے کے دوران نرسوں کی بہادری کا واقعہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کر گیا ہے، انھوں نے جان کی پروا کیے بغیر تین نوزائیدہ بچوں کی حفاظت کی۔

    سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ فوٹیجز کے مطابق 13 اگست 2018 کو جنوب مغربی چین میں آنے والے زلزلے کے دوران اسپتال کے نوازائیدہ بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں تین بچے موجود تھے۔

    ایک نرس ریسپشن ایریا میں اپنے کام میں مصروف تھی کہ زلزلہ آ گیا، در و دیوار ہلنے لگے اور خوف ناک آوازیں آنے لگیں، نرس نے فوراً نیونیٹل وارڈ کی طرف دوڑ لگادی۔

    نوزائیدہ بچوں کے نگہداشت وارڈ میں دو نرسیں موجود تھیں، ایک نرس نے گرم کپڑا اٹھایا اور انکوبیٹر میں موجود ایک بچے کو ڈھانپنے لگیں تاکہ وہ گرم رہے۔

    دوسرے انکوبیٹر سے نرس نے ایک وقت میں ایک بچہ اٹھایا اور باہر کی طرف تیزی سے چلی گئی، تینوں نرسوں نے ایک وقت میں ایک بچہ اٹھایا۔

    یہ یقینی بنانے کے بعد کہ بچے محفوظ ہیں، نرسز اپنی حفاظت میں بچوں کو لے کر اسپتال سے باہر آئیں، اور تب تک بچوں کو اپنے بازوں میں رکھا جب تک ان کے والدین نہیں پہنچے۔

    چینی پولیس فورس کے سربراہ کی مزار قائد پر حاضری، رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    چین میں رونما ہونے والا یہ واقعہ نرسز کی پیشہ ورانہ ایمان داری کے ساتھ ساتھ انسانی ہم دردی کی بھی ایک بڑی مثال بن گیا ہے، ان نرنسوں کا تعلق ایک قصباتی اسپتال سے تھا، نرسوں نے بہت بہادری دکھائی اور تیز رفتاری سے اپنا فریضہ انجام دیا۔

    واضح رہے کہ 13 اور 14 اگست کو چین کے جنوب مغربی صوبے میں 5.0 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے میں 24 افراد زخمی ہو ئے، 70 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے، اور 33 ہزار سے زائد متاثرین نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کی جب کہ 8 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔