Tag: چین میں پھنسے پاکستانیوں

  • چین میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کے لیے طیارہ آج رات روانہ ہوگا

    چین میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کے لیے طیارہ آج رات روانہ ہوگا

    کراچی: نجی ایئرلائن کے طیارے کا خراب پرزہ پاکستان پہنچادیا گیا، ذرائع کے مطابق پرزہ کسٹم کلیئرنس کے بعد نجی ایئرلائن کے حوالے کیا جائے گا، پرزہ لگتے ہی نجی ایئرلائن کا طیارہ آج رات چین روانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں پھنسے مسافروں کی پریشانی میں کمی آنے لگی ہے، نجی ایئرلائن کے طیارے کا خراب پرزہ پاکستان پہنچا دیا گیا ہے، پرزہ لگنے کے بعد نجی ایئرلائئن کا طیارہ ایئروردی ہوجائے گا، پرواز کو چین جانے کی اجازت مل جائے گی۔

    ترجمان سی اے اے کے مطابق چین سے پاکستان کو لانے والے طیارے کے پرزے آگئے ہیں، پرزے کسٹم کلیئرنس کے مراحل میں ہیں، نجی ایئرلائن کی پرواز آج رات پاکستانیوں کو لینے چین روانہ ہوجائے گی۔

    دوسری جانب چین مین پاکستانی سفارتکار کے پہنچنے پر مسافروں نے احتجاج کیا، متعدد پاکستانی مسافروں کے ویزے بھی ختم ہوگئے، مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    مزید پڑھیں: چیف جسٹس کا چین میں پھنسے پاکستانیوں کو 2 دن میں واپس لانے کا حکم

    ایک مسافر کا کہنا ہے کہ چین میں پاکستانی ہائی کمیشن گاڑی سے اتر بغیر ہی واپس چلے گئے، دوسری جانب پی آئی اے بھی وطن واپسی کا پلان تاحال منظر عام پر نہیں لاسکی ہے، حج آپریشن نے پی آئی اے کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ چین میں پھنسے تقریباً تین سو مسافر 29 جولائی سے چین کے شہر گوانگزو میں پھنسے ہوئے ہیں، کچھ مسافر ایئرپورٹ اور کچھ ہوٹل میں گزر بسر پر مجبور ہیں۔


     

  • چیف جسٹس کا چین میں پھنسے پاکستانیوں کو 2 دن میں واپس لانے کا حکم

    چیف جسٹس کا چین میں پھنسے پاکستانیوں کو 2 دن میں واپس لانے کا حکم

    لاہور : چیف جسٹس نے چین میں پھنسے پاکستانیوں کو دو دن میں واپس لانے کا حکم دے دیا اور شاہین ایئر لائن کے مالک احسان صہبائی منگل کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہوررجسٹری چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چین میں پھنسے پاکستانیوں سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی۔

    شاہین ایئر کے ریجنل ڈائریکٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چین کے شہر گوانگ زو میں سعودی ایئر لائنز کے سوا تمام فلائٹس معطل کر دی گئی تھیں، شاہین ائیر لائن کی فلائٹ کیلئے تین بجے کی چیک بک دی گئی ہے۔

    چیف جسٹس نے شاہین ایئر لائنز کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

    ریجنل ڈائریکٹر شاہین ایئر نے کہا کہ لاہور سے گوانگ زو کیلئے صرف شاہین ایئر لائنز کی فلائٹس جاتی ہیں، جسٹس اعجازالاحسن نے قرار دیا کہ اسلام آباد سے گوانگ زو روزانہ چائینہ ائیر لائنز کی فلائٹ جاتی ہے، شاہین ایئر لائن نے پیسے بچانے ہیں تو علیحدہ بات ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کوئی بھی جہاز جو غیر محفوظ ہو، مسافروں کو لینے کیلئے نہیں بھیجنا، سول ایوی ایشن کی منظوری کے بعد جہاز بھیجا جائے اور ساتھ شاہین ایئر کے ابریز صاحب بھی جائیں گے۔

    چیف جسٹس نے سول ایوی ایشن کو شاہین ایئر کے جہاز کی اڑان کی حالت سے متعلق رپورٹ ڈیڑھ گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے شاہین ایئر لائن کے مالک احسان صہبائی کو منگل کے روز طلب کرتے ہوئے پیر سے پہلے تمام مسافروں کو واپس لانے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے کہ شاہین ائیرلائنز کی بدانتظامی کی وجہ سے دوسوسے زائد پاکستانی چین میں پھنس گئے ہیں،نجی ایئرلائنز نے انتیس جولائی کو گانگزو سے وطن واپسی کی فلائٹ اچانک منسوخ کردی تھی۔

    گذشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نےچین میں پھنسے سینکڑوں پاکستانیوں کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کے سربراہوں سے جواب طلب کر لیا  تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں