Tag: چین پہنچ گئے

  • سیکرٹری خارجہ  ڈاکٹر اسد مجید خان قرض کے حصول کے لئے  چین پہنچ گئے

    سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان قرض کے حصول کے لئے چین پہنچ گئے

    اسلام آباد : سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان قرض کے لئے چین پہنچ گئے، جہاں وہ چینی قیادت سے پاکستان کو درپیش مالی مشکلات پر بات چیت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مالی مشکلات پر بات چیت کیلئےسیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان چین پہنچ گئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ دورے کے دوران سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان چینی وزیر خارجہ کن گینگ سے ملاقات کریں گے، ان کی کل چینی وزیرخارجہ سے ملاقات پہلے سے ہی طے ہے۔

    پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی ڈائیلاگ بھی ہوگا، جس میں ڈاکٹر اسد مجید خان اور نائب وزیر خارجہ سن وی ڈانگ مشترکہ صدارت کریں گے۔

    گذشتہ روزوزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے دستاویزی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے ، فنڈز جلد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے، چینی بینک نے 1.3 ارب ڈالر کے رورل اوور کی منظوری دی تھی، پاکستان نے حال ہی میں یہ رقم چینی بینک کو واپس ادا کی تھی۔

    اس ماہ کے شروع میں پاکستان کو انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا لمیٹڈ (ICBC) سے 500 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

  • بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی چین پہنچ گئے

    بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی چین پہنچ گئے

    بیجنگ: بھارتی وزیرِ اعظم نریندرمودی تین ملکی دورہ کے پہلے مرحلے میں چین پہنچ گئے، بھارتی وزیر اعظم  کا کہنا ہے کہ اکیسوی صدی ایشیا کی صدی ہے۔

    بھارتی وزیرِاعظم نریندرمودی چین کے دو روزہ سرکاری دورہ پرچین پہنچ گئےہیں، ژیان ائیرپورٹ پہنچنے پر صوبہ شانگزی کے گورنر نے نریندرمودی کا پرتپاک استقبال کیا۔

    روانگی سے قبل مودی کا کہنا تھا کہ وہ دورہ چین میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو ایک نئے سنگ میل کی حیثیت سے دیکھتے ہیں، اکیسویں صدی ایشیا کی صدی ہے،چین سے معاشی تعلقات اورچینی کمپنیوں سےشراکت داری بھارت کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

    بھارتی وزیرِاعظم چین کےدورہ کے بعد منگولیا کا دورہ کرنے والے پہلےبھارتی وزیرِاعظم ہوں گے، جس کے بعد وہ جنوبی کوریا جائیں گے۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

    وزیرِاعظم نوازشریف 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

    بیجنگ :وزیراعظم نواز شریف بیجنگ میں ہونے والےتین روزہ ایپک ممالک کے اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے ہیں۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِاعظم دس نومبر کو بیجنگ میں تین روزہ اجلاس میں شرکت کریں گے، دورے کے دوران نوازشریف، چینی صدر سے ملاقات بھی کریں گے، پاکستانی وفد کےدورے کے دوران توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی آج چین جائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپک اجلاس میں شہبازشریف کو بھی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔