Tag: چین کے صدر شی جن پنگ

  • وزیر اعظم  کی چینی صدر شی جن پنگ کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف

    وزیر اعظم کی چینی صدر شی جن پنگ کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف

    بیجنگ : وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا آپ نے دنیا بھر کے آٹھ سو ملین افراد کو غربت سے نکلنے میں رہنمائی کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے اعلیٰ سطح کی ملاقات کی، ملاقات میں ملاقات میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احسن اقبال،عطا تارڑ، محسن نقوی بھی شریک تھے۔

    ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا آپ نے دنیا بھر کے آٹھ سو ملین افراد کو غربت سے نکلنے میں رہنمائی کی۔

    وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کو "طاقت اور استحکام کی علامت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو جیسے منصوبے دونوں ممالک کے درمیان ترقی اور تعاون کی مشترکہ مثال ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔۔ پاکستان کے بیس کروڑ سے زائد عوام چین کی دوستی کو اپنے دل کے قریب سمجھتے ہیں۔

    خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورۂ چین کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور تاجک صدر امام علی رحمان سے بھی ملاقات کریں گے۔

    اس کے علاوہ وہ فاشزم کے خلاف جدوجہد کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور پاک-چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے تاکہ سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

    یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے تیانجن، چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس سے خطاب کیا تھا۔

    وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ایس سی او کے لیے تیانجن میں موجود ہونا میرے لیے باعثِ مسرت ہے۔ میں چینی صدر شی جن پنگ کا ان کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے ازبکستان اور کرغزستان کو ان کے قومی دن پر مبارکباد بھی پیش کی۔

  • چین نے فلسطین کو اقوامِ متحدہ کا مکمل رکن بننے کی حمایت کردی

    چین نے فلسطین کو اقوامِ متحدہ کا مکمل رکن بننے کی حمایت کردی

    بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے فلسطین کو اقوامِ متحدہ کا مکمل رکن بننے کی حمایت بھی کر دی۔

    بدھ کے روز چین کے صدر شی جن پنگ اور فلسطینی صدر محمود عباس نے بیجنگ میں چین کے عظیم ہال آف دی پیپل میں ایک تقریب میں شرکت کی۔

    تقریب میں چینی صدر نے اپنے فلسطینی ہم منصب کو یقین دہانی کرائی کہا کہ چین فلسطین کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

    چینی صدر نے کہا کہ  آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔

    چینی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے ایک اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس کو بتایا کہ چین اقوام متحدہ کا مکمل رکن ریاست بننے کے لیے فلسطین کی حمایت کرتا ہے۔

  • چین کے صدر شی جن پنگ کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات

    چین کے صدر شی جن پنگ کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات

    چین کے صدر شی جن پنگ نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی اور مسئلہ فلسطین کے جلد، منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹر پر بتایا کہ چین فلسطین دوستی دونوں ممالک کے عوام کو بہت عزیز ہے۔ دونوں فریقوں نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ اور ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔

    چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین فلسطینی قوم کے جائز حقوق اور مفادات کی بحالی کے لیے ان کے منصفانہ مقصد کی ہمیشہ بھر پور حمایت کرتا ہے اور ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی۔

    جہاں چینی صدر شی جن پنگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کا سعودی عرب کا دورہ عرب دنیا کے ساتھ چین کے تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا عرب دنیا ترقی پذیر ممالک کی صفوں کا ایک اہم رکن ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی صدر آج بھی عرب لیڈروں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں کے ایجنڈے میں چھ رکنی خلیج تعاون کونسل کے ساتھ ساتھ ایک وسیع تر چین عرب سربراہی اجلاس کے آغاز پر بات چیت بھی شامل ہے۔

  • چین کے صدر شی جن پنگ کا جون میں پاکستان کے دورے کا امکان

    چین کے صدر شی جن پنگ کا جون میں پاکستان کے دورے کا امکان

    اسلام آباد : چین کے صدر شی جن پنگ کا جون میں پاکستان آنے کا امکان ‌ہے، چینی صدر کی دورے کی حتمی تاریخوں کا تعین کیا جا رہا ہے، پاکستان اور چینی وزارت خارجہ اس حوالے سے آپس میں رابطے میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ جون میں پاکستان کا دورہ کریں گے، چینی صدر اعلٰی سطح وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے ، دفتر خارجہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ انتہائی اہم نوعیت کا ہوگا، صدر کی دورے کی حتمی تاریخوں کا تعین کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں پاکستان اور چینی وزارت خارجہ اس حوالے سے آپس میں رابطے میں ہیں۔

    شی جن پنگ کے دورے کے دوران دونوں ممالک میں اہم معاہدوں پر دستخط اور سرمایہ کاری میں مزید اضافہ متوقع ہیں، عمران خان نے دورہ چین کے دوران شی جن پنگ کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر سے رابطہ کرکے چینی عوام کی مدد کے لیے پاکستانی ڈاکٹرز، فیلڈ اسپتال بھجوانے کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستانی حکومت، عوام کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے چین کےساتھ ہے، کرونا وائرس کے بعد چین کے فوری، مؤثر اقدامات کو دنیا بھر میں سراہاگیا، چین وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہوگا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کی چینی عوام کی مدد کے لیے پاکستانی ڈاکٹرز بھیجنے کی پیشکش

    چینی صدر نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی جانب سے حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین کرونا وائرس کے خلاف بروقت اور تیز ترین اقدامات کر رہا ہے، چینی عوام کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کریں گے۔

    شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ کی اپنے شہری کی طرح دیکھ بھال اور علاج کیا جا رہا ہے، پاکستانی طلبا کی حفاظت،صحت اور فلاح یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

    چینی صدر نے اقتصادی شراکت داری کو نئی جہتوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک پاک چین اقتصادی شراکت داری کا محور ہوگا۔