Tag: چین

  • نیوکلیئر سپلائرز گروپ اجلاس کے ایجنڈے میں بھارت کی رکنیت کا معاملہ شامل نہیں، چین

    نیوکلیئر سپلائرز گروپ اجلاس کے ایجنڈے میں بھارت کی رکنیت کا معاملہ شامل نہیں، چین

    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں نئے ممالک کی شمولیت کے معاملے پر رکن ممالک میں اب تک اختلاف رائے پایا جاتا ہے جب کہ سیؤل میں ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں بھارت شامل نہیں ہے.

    تفصیلات کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چنینگ کا کہنا ہے کہ نیوکلئیر سپلائرز گروپ کے رکن ممالک جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی ) پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کے معاملے پر اب بھی تذبذب کا شکار ہیں.

    اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ رکن ممالک موثر بات چیت کے بعد کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے تاہم سیؤل میں ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں بھارت کی رکنیت کا معاملہ شامل نہیں ہے.

    انہوں نے کہا کہ این ایس جی اجلاس میں کسی نئے رکن کو شامل کرنے کے حوالے سے کوئی موضوع زیر بحث نہیں تاہم جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کو این ایس جی میں شامل کرنے پرہمیں تحفظات ہیں.

    *بھارت کی نیوکلئیر سپلائرگروپ میں شمولیت ، پاکستان سمیت کسی ملک نے مخالفت نہیں کی، سشما سوراج

    یاد رہے کہ دو روز قبل بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے دعویٰ کیا تھا کہ چین این ایس جی گروپ میں بھارت کی شمولیت کا مخالف نہیں ہے.

    واضح رہے کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر نے سولہ اورسترہ جون کو چین کا غیراعلانیہ دورہ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے بھارت کو نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں شامل کرنے کے لیے چین کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی.

  • چین اور امریکہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    چین اور امریکہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے باہمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو ٹیلی فون کر کے اہم امور پر بات چیت کی اور تبت کے حوالے سے چینی حکومت کی تشویش کو امریکی حکومت تک پہنچانے کی درخواست بھی کی۔

    ذرائع کے مطابق اس دوران چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری پر اس بات پر زور دیا کہ امریکا کو تبت سے متعلق چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئیے،امریکہ اس معاملے سے خود کو علیحدہ رکھے تو خطہ میں قیامَ امن کے لیے سود مند ہو گا۔

    China

    امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے جواب چینی ہم منصب سے کہا کہ تبت سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے،امریکہ تبت کو چین کا حصہ سمجھتا ہے اور تبت کی آزادی کی حمایت نہیں کرتے۔

    یاد رہے چین و امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کا فیصلہ صدراوباماکی تبت کے جلاوطن رہنمادلائی لامہ سے ملاقات کے بعد کیا گیا ہے،جس کے بعد چین کے سرکاری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی جس سے بعد ازاں وزیرخارجہ جان کیری سے گفتگو کے دوران امریکہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

  • چین میں بکری کے دو ٹانگوں والے میمنے کی پیدائش

    چین میں بکری کے دو ٹانگوں والے میمنے کی پیدائش

    بیجنگ : چین میں حال ہی میں ایک بکری نے دو ٹانگوں والے میمنے کو جنم دیا ہے جسے پوری دنیا میں حیرت و استعجاب کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق چین کے جنوب مغربی علاقے یوننان میں پیدا ہونے والے بکری کے دو ٹانگوں والے بچے کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آ رہے ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق بکری کے اس میمنے کی پچھلی دونوں ٹانگیں سرے سے موجود ہی نہیں،پیدائش کے بعد اسے کھڑے ہونے اور چلنے میں دشواری کا سامنا تھا،تاہم اس نے ایک ہفتے میں چلنا سیکھ لیا.

    چینی ماہرین حیوانات کا کہنا ہے کہ دو ٹانگوں والے بچے کی ماں بکری نے دو بچے جنم دیے، بکری کے پیٹ میں دونوں بچوں کے درمیان ٹکراؤ کے باعث بکری کو تکلیف ہوئی جس کے بعد اس نے دونوں بچوں کو جنم دے دیا.

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بکری کے بچوں کی پیدائش قدرتی انداز میں ہوئی مگر پیدا ہونے والا ایک بچہ دو ٹانگوں سے محروم ہے.

  • شنگھائی ایئر پورٹ پر کریکر دھماکا، پانچ افراد زخمی

    شنگھائی ایئر پورٹ پر کریکر دھماکا، پانچ افراد زخمی

    شنگھائی: چین کے شہر شنگھائی کے مصروف پڈونگ ایئرپورٹ میں مسافر نے کریکر دھماکہ کردیا جس میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے شہر شنگھائی کے معروف اور مصروف ترین ایئر پورٹ پڈونگ ایئر پورٹ پر کریکر دھماکہ ہوا ہے، دھماکہ پڈونگ ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 پر ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    Shanghai1
    چین کے قومی چینل کے مطابق کریکر دھماکہ ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 پر چیک-اِن کاؤنٹر پر موجود ایک مسافر نے کیا، کریکر بم مقامی ساختہ ہے جس میں مقامی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔

     

    دھماکے کے بعد ایئرپورٹ پولیس نے دھماکہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں طبی امداد کے بعد ملزم سے تحقیقات کی جائیں گی،تا حال دھماکہ کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

    Shanghai2

    ریسکیو اہلکاروں نے دھماکے کے بعد فوری طور پر اپنی خدمات دینا شروع کردیں،ریسکیو ایلکاروں نے زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا،جہاں زخمی مسافروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے،قیاس کیا جارہا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 5 ہے۔

    Shanghai3
    زخمیوں کا کہنا ہے کہ دھامکہ کرنے والے مسافر کا عزائم کا اندازہ کرنا مشکل ہے، مسافر نے چیک ان کاؤنٹر پر اچانک دھماکہ کردیا تھا، دھماکہ کی نوعیت شدید نہیں تھی، اسی لیے نقصان قدرے کم ہوا ہے۔

  • پاکپتن سے لاپتہ چینی انجینئر لاہور کی مسجد میں’ چلا کھینچتے‘ پایا گیا

    پاکپتن سے لاپتہ چینی انجینئر لاہور کی مسجد میں’ چلا کھینچتے‘ پایا گیا

    لاہور: لاپتہ ہونے والا چینی انجینئر لاہور کی ایک سے مسجد سے برآمد کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق چینی انجینئر چلے پرلاہورگیاتھا،جہاں وہ ایک مسجد میں تبلیغی جماعت کی جانب سے جاری روحانی پروگرام میں شریک تھا.

    چینی انجینئر پاکپتن سے لاپتہ ہوا تھا جہاں وہ اپنے سسرال والوں سےملاقات کے لئے گیا تھا.

    پولیس کے مطابق چینی انجینئر محمدیوسف جس کاچینی نام یوہی ہے چلے کے لئے کسی کو بتائے بغیر لاہور چلا گیاتھا، چینی انجینئر کی بیوی سمیرا شہیدی محلے پاکپتن کی رہائش پذیر ہے.

    چینی انجینئر کی بیوی سمیرا کی جانب سے پاکپتن پولیس اسٹیشن میں اس کے شوہر کی اچانک لاپتہ ہوجانے کی درخواست نامعلوم اغواکاروں کے خلاف درج کروائی گئی تھی

    پولیس کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کی جانب سے چینی انجینئر کی تلاش کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں ڈی ایس پی شاہدہ نورین ، ایس ایچ او سیف الرحمان، ندیم اقبال، سیکورٹی برانچ کے انچارج عبد المالک اور محمد خرم شامل تھے.

    یاد رہے چین پاکستان کا اہم اتحادیوں میں سے ایک ہے اور چینی انجینئرز ہزاروں کی تعداد میں پاکستان کے ایٹمی بجلی گھروں، ڈیموں اور سڑکوں سمیت بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں کام کررہے ہیں.

    واضح رہے کہ  نومبر 2014 میں بیجنگ نے اسلام آباد کے لئے 42ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا جس میں زیادہ توجہ پاکستان میں توانائی کے منصوبوں پر ہے، توانائی کی کمی کی وجہ سے پاکستان کو معاشی سطح پر نقصان ہو رہاہے.

  • چین کے صوبے فوجیان میں لینڈسلائڈنگ سے 41 افراد لاپتہ

    چین کے صوبے فوجیان میں لینڈسلائڈنگ سے 41 افراد لاپتہ

    بیجنگ : چین کے صوبے فوجیان میں طوفانی بارشوں کے بعد لینڈسلائڈنگ کےباعث اکتالیس افراد لاپتہ ہوگئے۔

    چینی ذرائع ابلاغ کےمطابق صوبےفوجیان کےپہاڑی علاقے میں چوبیس گھنٹوں میں آٹھ انچ سےزائد بارش ریکارڈ کی گئی، پہاڑی علاقے میں ہائیڈروالیکٹرک پاور پلانٹ نصب کیاجارہاتھا،لینڈسلائڈ کی زد میں آکر کنسٹرکشن سائٹ کےسات افرادزخمی جبکہ اکتالیس افرادلاپتہ ہوگئے،زخمیوں کو فوری طور اسپتال منتقل کردیا گیا.

    ریسکیو آپریشن میں چھ سو سے زائد امدادی کارکن، فائر فائٹرز اور پولیس کے اہلکار لاپتہ ہونےوالے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں،بھاری مشینری کے ذریعے مٹی کے تودے اور لینڈ سلائڈنگ سے ہونے والی رکاوٹوں کو ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ لاپتہ افراد کی جان کو بچایا جاسکے.

    china-post-1

    چینی صدر زی جنگ پنگ نے واقعہ پرشدیدافسوس کااظہارکرتے ہوئے لاپتہ افرادکوفوری ریسکیوکرنےکیلئےپرممکن اقدامات اٹھانےکی ہدایت کی ہے،چینی صدرنےمقامی حکام کوآئندہ ایسےواقعات سےنمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیرکرنےکی بھی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہے بدھ کے بعد سے جنوبی چین میں تیزبارشوں کے باعث فصلوں کی بڑی تعداد تباہ ہوگئی، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے نقل وحمل بَری طرح متاثر ہوئی ہے.

    china-post-2

  • چین کی کان میں پھنسے مزید 4 مزدوروں کو36دنوں بعدزندہ نکال لیاگیا

    چین کی کان میں پھنسے مزید 4 مزدوروں کو36دنوں بعدزندہ نکال لیاگیا

    شنگھائی: چین کی کان میں پھنسے مزدوروں میں سے چار کو چھتیس دنوں بعدزندہ نکال لیاگیا۔

    چین کے سرکاری میڈیاکے مطابق چاروں کان کن دو سومیٹرگہرائی میں پھنسے ہوئے تھے، امدادی کارروائی میں چارسوسے زائدرضا کاروں نے حصہ لیا۔
    امدادی رضاکارکئی ہفتوں سے کان کنوں تک پہنچنے کیلئے سرنگ کھود رہے تھے کہ ایک تنگ سوراخ کے ذریعے ان کو پانی اور غذامہیاکی جارہی تھی، چاروں کان کنوں کو ریسکیو کے بعد طبی امدادکیلئےاسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    پچیس دسمبر کوہونے والے حادثے میں انتیس افراد پھنس گئے تھے جن میں سے ابتک صرف پندرہ کو زندہ نکالاگیاہے اورایک کان کن کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہےجبکہ تیرہ تاحال لاپتہ ہیں۔

  • چین میں برف کا شہرلوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

    چین میں برف کا شہرلوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

    ہیربن : چین کے شہر ہیربن میں برف سے بنا شہر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ رنگ برنگی  عمارتیں  اورخوبصورت محلات جو لوگوں کی آنکھیں خیرہ کر رہے ہیں۔

    سب کے سب برف سے بنائے گئے ہیں۔ برف کا یہ شہر چین کے شہر ہاربن میں بنایا گیا ہے ۔ اس شہر کو بنانے میں تینلاکھ مربع میٹر سے زیادہ برف استعمال کی گئی ہے۔

    یہاں برف سے بنی دنیا کی بلند ترین عمارت بھی ہے جس کی اونچائی اکیاون میٹر ہے۔ بچوں اور خواتین سمیت ہر عمر سے تعلق رکھنے والے ملکی و غیر ملکی سیاح اس منفرد شہرکو دیکھنے آرہے ہیں۔

    یہاں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جاتا ہےاور شرکاء کو محظوظ کرنے کیلئے رنگا رنگ تفریحی پروگرام بھیپیش کئے جاتے ہیں ۔

    اس شاندار شہر میں دنیا بھر سے آئے ہوئے آرٹسٹ شریک ہیں جن کے فن پارے دیکھنے والوں کو حیران کئے ہوئے ہیں۔

  • چین کی زلزلہ متاثرین کیلئے 1لاکھ امریکی ڈالر کی امداد

    چین کی زلزلہ متاثرین کیلئے 1لاکھ امریکی ڈالر کی امداد

    اسلام آباد: چین نے زلزلہ متاثرین کے لئے ایک لاکھ امریکی ڈالر کی امداد حکومت پاکستان کے حوالے کر دی۔

    اسلام آباد میں چین کے سفیر سن وین ڈانگ نے پاکستان ریڈ کریسنٹ کے مرکزی آفس کے دورے کے موقع پر امدادی رقم کا چیک چیئر مین پاکستان ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہی کے حوالے کیا ۔

    اس موقع پر گفتگو میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چینی قوم اور حکومت زلزلے سے متاثرہ پاکستانی بھائیوں کے دکھ درد کو پوری طرح محسوس کرتی ہے، چینی حکومت اور عوام مشکل اور ضرورت کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔

    چینی سفیر سن وین ڈانگ نے زلزلہ متاثرین کی بحالی اور امداد کے لئے چین کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا، چیئرمین ہلال احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الہی نے متاثرین کے لئے امداد کی فراہمی پر چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ چینی امداد متاثرین کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    انکا کہنا تھا کہ ریڈ کریسنٹ کی جانب سے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن بھر پور انداز میں جاری ہے،خیبر پختونخوا ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں دو ہزار سے زائد خاندانوں کو شیلٹرز، طب اور نان فوڈ آئٹم کی مد میں امداد فراہم کی جا چکی ہیں ۔

    پاکستان ہلال احمر انٹر نیشنل فیڈریشن آف ریڈ کریسنٹ سمیت دیگر عالمی اداروں کے ساتھ مل کر شانگلہ ، طور غر اور چترال میں متاثرین کوشیلٹرز، نان فوڈ آئٹم سمیت طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔

  • امریکا اور چین سائبر جاسوسی روکنے کیلئے اقدامات کرنے پر رضامند

    امریکا اور چین سائبر جاسوسی روکنے کیلئے اقدامات کرنے پر رضامند

    واشنگٹن: امریکا اور چین میں سائبر جاسوسی روکنےپر اتفاق ہو گیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر براک اوباما اور ان کے چینی ہم منصب نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،دونوں ملک سائبر جاسوسی روکنے اور انٹرنیٹ کے ذریعے تجارتی راز نہ چرانے پر متفق ہوگئے۔

    صدر اوباما نے کہا کہ اختلافات کے باوجود دونوں ملکوں نے کئی معاملات پر تعاون بڑھانےپراتفاق کرلیا۔