Tag: چین

  • سوتی دھاگے کی پیداواراوربرآمدات میں نمایاں اضافہ

    سوتی دھاگے کی پیداواراوربرآمدات میں نمایاں اضافہ

    کراچی: چین کی نئی کاٹن پالیسی کے باعث پاکستان میں سوتی دھاگے کی پیداوار اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 2011ءسے لیکر چین نے ملک میں سوتی دھاگے کے اسٹاک میں اضافہ کیلئے اقدامات کرنا شروع کئے تھے۔

    چینی حکومت کی جانب سے کپاس کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کے نتیجہ میں چین نے مختلف ممالک سے سوتی دھاگے کی درآمدا کو ترجیح دینا شروع کردی ہے،۔

    رپورٹ کے مطابق مالی سال 2011ءسے لیکر مالی سال 2014ءکی پہلی ششماہی کے اختتام تک پاکستان نے صرف چین کو 3ارب 50 کروڑ ڈالر کا سوتی دھاگہ برآمد کیا ۔

  • چین: جنوب مغربی علاقوں میں بارش اور سیلاب، نظام زندگی مفلوج

    چین: جنوب مغربی علاقوں میں بارش اور سیلاب، نظام زندگی مفلوج

    چین : جنوب مغربی علاقوں میں بارش اور سیلاب کے باعث نظام زندگی بری طرح مفلوج ہوگیا، مٹی کے تودے گرنے سے کئی اہم شاہراہیں بند ہوگئیں۔

    چین کے جنوب مغربی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث کئی علاقوں میں بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح مثاثر ہوگیا ، بارشوں کا سلسلہ تین روز سے جاری ہے، تیزبارش اور مٹی کے تودے  گرنے سے نو افراد ہلاک اور گیارہ لاپتہ ہوگئے ہیں۔

    مٹی کے تودے گرنے سے سڑکیں بند ہوگئیں، بارش کے باعث لوگ اپنے گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں، جن کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، چین میں بارشوں اور سیلاب کے باعث پچاس ہزار کے قریب لوگوں متاثر ہوئے ہیں۔

  • چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد398ہوگئی

    چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد398ہوگئی

    ینان :چین کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے سے ہلاک افراد کی تعداد تین سواٹھانوے ہوگئی جبکہ دوہزارسے زائد افراد زخمی ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق صوبے ینان میں چھ اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی۔ زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ لینڈسلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئیں اورمواصلات کا نظام دھرم برہم ہوگیا۔متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کے لئے امدادی کارروئیاں جاری ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

  • چین کے صوبے یننان میں زلزلہ،ہلاکتیں 150تک پہنچ گئیں

    چین کے صوبے یننان میں زلزلہ،ہلاکتیں 150تک پہنچ گئیں

    بیجن: چین کے صوبے یننان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ سو سے بڑھ گئی۔ ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت چھ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین مغربی صوبے یننان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت چھ عشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کے نتیجے میں عمارتیں لرز گئیں ۔ زلزلہ محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہرآگئے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد مارے گئے، جبکہ سیکڑوں لاپتہ ہیں، زلزلے کے بعد صوبے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور امدادی اداروں نے اپنی کارروائیاں شروع کردی ہیں ۔

  • چین: فیکٹری میں بم دھماکا 65 افراد ہلاک،150 زخمی

    چین: فیکٹری میں بم دھماکا 65 افراد ہلاک،150 زخمی

    چین: مشرقی شہر کنشان کی فیکٹری میں دھماکے میں پینسٹھ افراد ہلاک اور ایک سو پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    چین کے مشرقی شہر کنشان میں واقع دھات کی فیکٹری دھماکوں سے گونج اٹھی، جس نے پینسٹھ سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، دھماکے مین ایک سو بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن کو ریسکیو ٹیموں نے فوری اسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس کے مطابق امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم ریسکیو اداروں کے مطابق اکثر مناسب حفاظتی اقدامات کے فقدان اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی وجہ سے اکثر جان لیوا حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

  • چین:سمندری طوفان رماسن نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی

    چین:سمندری طوفان رماسن نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی

    چین : فلپائن کے بعد چین میں سمندری طوفان رماسن نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، سمندری طوفان سے لاکھوں افراد بے گھر اور سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

    تیز آندھی کیساتھ سمندر میں اٹھنے والے راماسن طوفان نے فلپائن کے بعد جنوبی چین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دوسو سولہ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والا طوفان چین کے ہینان جزیرے سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک اور دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔

    طوفان کے باعث ہونے والی تیز بارش نے شہر کے بجلی اور مواصلاتی نظام کو درہم برہم کر کے رکھ دیا جبکہ پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا، جس کے باعث سیکڑوں مسافروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

  • گوانگ ڈونگ:سپرٹائیفون راموسن نے چین میں تباہی مچادی

    گوانگ ڈونگ:سپرٹائیفون راموسن نے چین میں تباہی مچادی

    چین :سپر راموسن طوفان نے تباہی مچادی ،تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

    چین کے شہر زان جیانگ میں دوسو دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار آنے والے طوفان راموسن نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، تیزہواؤں اور طوفانی بارشوں سے کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں جبکہ سینکڑوں شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں ۔

    طوفان سے بجلی کا نظام درہم برہم اور نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے، حکام نے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافد کرکے بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں ، طوفان سے سینکڑوں پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

    حکام کے مطابق طوفان سے ایک شخص ہلاک جبکہ بیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔