Tag: چین

  • پاکستان کے پڑوس میں سونے کے 1000 ٹن وزنی ذخائر دریافت

    پاکستان کے پڑوس میں سونے کے 1000 ٹن وزنی ذخائر دریافت

    پاکستان کے پڑوسی ملک چین میں سونے کے ایک ہزار ٹن کے قریب وزنی ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس کی مالیت اربوں ڈالرز کے قریب ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شمال مشرقی حصے میں چینی ماہرینِ ارضیات نے 1000 ٹن وزنی سونے کے ذخائر کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے، محققین کا کہنا ہے کہ چین کی جدید منرل پراسپیکٹنگ ٹیکنالوجی اتنے وسیع ذخائر کی دریافتوں میں مدد کر رہی ہے۔

    چین می موجود یہ ذخائر وسیع رقبے پر دریافت کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جو کہ مشرق سے مغرب تک 3 کلو میٹر اور شمال سے جنوب تک 2.5 کلو میٹر سے زیادہ رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔

    لیاؤننگ صوبے میں ہونے والی حالیہ دریافتیں چین کو سونے کی پیداوار کی دوڑ میں دوسرے ممالک کے سامنے برقرار رکھ سکتی ہیں۔

    چین سونے کی پیداوار کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے لیکن سونے کے مصدقہ ذخائر کے باوجود یہ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا سے پیچھے ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی چین کی جانب سے 83 ارب ڈالرز مالیت سونے کے بڑے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا گیا تھا، سونے کو معاشی اتار چڑھاؤ کے دوران ملکی معیشت کےلیے اہم خیال کیا جاتا ہے، ساتھ ہی برقی آلات بنانے کے لیے بھی سونے کی خاص اہمیت ہے۔

  • چین میں آسان شادیوں کے لیے اہم اقدامات کا اعلان

    چین میں آسان شادیوں کے لیے اہم اقدامات کا اعلان

    بیجنگ: چین نے بچوں کی پیدائش کو بڑھانے کے لیے گزشتہ روز شادی کے اندراج کے عمل کو آسان بنانے اور جوڑوں پر مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

    ہفتے کے روز چین نے شادی کی رجسٹریشن کو آسان بنانے اور جوڑوں پر مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے، یہ اقدامات حکام کی جانب سے شرح پیدائش کو بڑھانے کی کوشش میں کیے گئے ہیں۔

    چین میں بغیر شادی بچے پیدا کرنے کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے، کیوں کہ ایک طرف تو سماجی بدنامی کا دباؤ ہوتا ہے اور دوسری طرف حکومت کی جانب سے ایسے جوڑوں کو مالی و سماجی تحفظ بھی میسر نہیں ہے۔ اس لیے جوڑوں کی شادی اور بچے پیدا کرنے میں کمی سے نمٹنے کے لیے چین پہلے بھی ترغیبات دے چکا ہے۔

    ریاستی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے 22 مارچ کو ایک سرکاری دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ تازہ ترین اقدام کے بعد اب لوگ وہاں شادی رجسٹر کر سکیں گے جہاں وہ رہ رہے ہوں۔ اب تک جوڑوں کو وہاں جانا پڑتا تھا جہاں سول رجسٹری میں دولہا یا دلہن کا نام ہوتا تھا، جس سے اضافی سفری اور مالی بوجھ پڑتا ہے۔ اس اقدام سے ان لوگوں کو آسانی میسر ہوگی جو اپنے آبائی شہروں سے دور کام کرتے یا رہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ چین میں گزشتہ سال شادیوں کی تعداد میں 20.5 فی صد کمی واقع ہوئی، جب کہ 2024 مسلسل تیسرا سال تھا جس میں آبادی میں کمی دیکھنے میں آئی۔ حکام کی جانب سے پہلے بھی کئی اقدامات کیے گئے تھے، جن میں شادی کرنے والوں یا بچے پیدا کرنے والوں کو مالی مدد فراہم کرنا شامل ہے۔

    شہری امور کی وزارت نے وعدہ کیا کہ کچھ نقصان دہ رسوم و رواج جیسے کہ مہر کی مبالغے کی حد تک زیادہ رقم اور بہت زیادہ مہنگی شادی کی تقریبات کے انعقاد کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ مہر وہ رقم ہے جو دولہے کا خاندان عام طور پر دلہن کو دیتا ہے۔ چین میں بہت سے نوجوان شادی کرنے اور بچے پیدا کرنے سے گریزاں ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ اپارٹمنٹ خریدنے کے لیے مالی استطاعت نہ ہونا ہے۔

  • اسلام آباد کے لیے کارگو پروازیں، چین کی جانب سے اہم خبر

    اسلام آباد کے لیے کارگو پروازیں، چین کی جانب سے اہم خبر

    کراچی: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم سنگ میل عبور ہو گیا، چین کی جانب سے پہلی مرتبہ اسلام آباد کے لیے کارگو پروازوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ارومچی سے ایس ایف کی پہلی کارگو پرواز 25 ٹن سے زائد سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی، جہاں چیف آپریٹنگ آفیسر اور ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے چین کے وفد کا خیر مقدم کیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ کے سی او او کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار 2 کارگو پروازیں آپریٹ ہوں گی جن میں مزید اضافہ بھی ہوگا، پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات ہیں، اس کارگو سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔

    چین کارگو فلائٹ

    آفتاب گیلانی کا کہنا تھا کہ کارگو پروازوں کے آغاز سے کارگو تھروپٹ چارجز میں اضافے کے ساتھ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

    خیال رہے کہ پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی کے سلسلے میں برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی نے منعقدہ اجلاس میں اہم فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی 25 مارچ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گی، برطانوی ٹیم نے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان سول ایوی ایشن اور پی ائی اے سمیت نجی ایئر لائنز کا آڈٹ کیا تھا۔

    پابندی ہٹنے کی صورت میں پی آئی اے فوری طور برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی، یورپی ایئر سیفٹی ایجنسی نے گزشتہ سال نومبر 2024 میں پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی ہٹا دی تھی۔

  • امریکا اور چین میں جنگ ہونے والی ہے؟ آج اہم بریفنگ ہو گی

    امریکا اور چین میں جنگ ہونے والی ہے؟ آج اہم بریفنگ ہو گی

    امریکی صدر کی مشیر خاص ایلون مسک کو آج چین کے ساتھ ممکنہ جنگ کی صورت میں انتہائی خفیہ منصوبے پر بریفنگ کی جائے گی۔

    نیویارک ٹائمز نے جمعرات کو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی ارب پتی ایلون مسک کو جمعہ کو پینٹاگون کی طرف سے چین کے ساتھ کسی بھی جنگ کے بارے میں امریکی فوج کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس بریفنگ میں 20 سے 30 سلائیڈز ہیں جن میں امریکی منصوبہ بندی بیان کی گئی ہے۔

    امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو ایلون مسک محکمۂ دفاع کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکا اور چین روایتی حریف ہیں۔ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان ٹیکنالوجی تک رسائی، تجارتی محصولات اور سائبر سیکیورٹی سے لے کر TikTok، تائیوان، ہانگ کانگ، انسانی حقوق اور COVID-19 کی ابتدا تک کے اختلافات پر برسوں سے کشیدہ تعلقات رہے ہیں۔

  • چین میں انسان نما روبوٹ کی صلاحیتیں دیکھ کر سب حیران رہ گئے

    چین میں انسان نما روبوٹ کی صلاحیتیں دیکھ کر سب حیران رہ گئے

    شنگھائی میں جاری روبوٹک ایکسپو میں ایسے انسان نما روبوٹ کی نمائش کی گئی جو گھر کے کام کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

    چین میں انسان نما روبوٹ کی صلاحیتیں دیکھ کر سب حیران رہ گئے، روبوٹک ایکسپو میں ایسے انسان نما روبوٹ کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا جو کپڑے استری کرتا ہے، چولہا صاف کرنا جانتا ہے، سجاوٹ کرتا ہے اور انسانوں کی طرح سینڈوچ بھی بنا سکتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے انسان نما روبوٹس سے لوگوں کی زندگی آسان ہوسکتی ہے، چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے ایک عہدیدار وانگ ہونگ نے کہا "روبوٹ انڈسٹری چین کے لیے ایک باہمی اختراعی نظام کی تعمیر کے لیے تیز رفتار اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اس پر جلد مزید تحقیات کی جائے۔

    خیال رہے کہ چین کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس انڈسٹری نے رواں سال کے آغاز میں اس وقت عالمی سطح پر توجہ حاصل کی تھی جب ایک چینی کمپنی ڈیپ سیک نے اپنے اے آئی چیٹ بوٹ کا نیا اور جدید ورژن جاری کرکے عالمی مارکیٹوں میں اپنا لوہا منوایا تھا۔

    اس کے بعد چین نے حال ہی میں ایسا اے آئی ماڈل روبوٹ تیار کر لیا ہے جس کو کسی ہدایت کی ضرورت نہیں بلکہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکے گا۔

  • چین میں بینکوں سے مٹی کیوں چوری کی جا رہی ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں

    چین میں بینکوں سے مٹی کیوں چوری کی جا رہی ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں

    دنیا بھر میں بینکوں سے لوگ پیسہ یا وہاں لاکرز میں موجود قیمتی اشیا لوٹتے ہیں مگر چین میں بینکوں سے مٹی چرائی جا رہی ہے۔

    دنیا بھر میں بینک ڈکیتی کی وارداتیں عام ہیں۔ ڈاکو یا چور یہ وارداتیں بینک میں موجود رقم یا لاکرز میں پڑی قیمتی اشیا لوٹنے یا چوری کرنے کے لیے کرتے ہیں تاہم چین کے بینکوں میں حالیہ کچھ عرصہ میں مٹی چوری کی جا رہی ہے جس کی وجہ جان کر سب حیران رہ جائیں گے۔

    دنیا میں شاید ہی کوئی شخص ہو جو امیر نہ ہونا چاہتا ہو اور گھر میں دولت کی ریل پیل کا خواہشمند نہ ہو۔ دولت مند بننے کا سادہ اصول مسلسل محنت اور ایمانداری ہے تاہم میں امیر بننے کے لیے لوگ جرائم کی طرف بھی راغب ہوتے ہیں اور شارٹ کٹ بھی ڈھونڈتے ہیں جب کہ کچھ ضعیف الاعتقاد لوگ ٹونے ٹوٹکوں پر عمل کرتے ہیں۔

    تاہم چین کے ضعیف الاعتقاد شہریوں نے دولت مند بننے کے لیے بڑا ہی منفرد اور دلچسپ طریقہ اختیار کیا ہے۔ وہ امیر بننے اپنے گھروں میں بینکوں سے چرائی گئی مٹی رکھ رہے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں آج کل مٹی کی بہت مانگ ہیں اور مٹی کے ایک چھوٹے سے بیگ کی قیمت 120 ڈالر (33 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) تک وصول کی جا رہی ہے۔ لیکن لوگ اتنی مہنگی مٹی بھی خرید رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ان تھیلوں میں بینک کے آس پاس یا قریب رکھے گملوں سے چرائی گئی مٹی ہوتی ہے جس کو وہ گھروں میں دولت کی برسات کے لیے خریدتے ہیں۔

    چین میں آن لائن یہ مٹی فروخت کی جا رہی ہے اور بیچنے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ گھر میں دولت کی ریل پیل کے لیے ایک نیک شگون ہے۔

    ان کا دعویٰ ہے کہ جس گھر میں یہ مٹی ہوگی وہاں 99.99 فیصد دولت کی برسات (امیری) ہوگی۔ چین کے لوگوں کی بڑی تعداد اس پر یقین کرتے ہوئے دھڑا دھڑ مٹی کے یہ چھوٹے بیگ خرید کر گھروں میں رکھ رہی ہے۔

  • چین کی کالعدم بی ایل اے کی جانب سے جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی مذمت

    چین کی کالعدم بی ایل اے کی جانب سے جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی مذمت

    اسلام آباد: چین نے کالعدم بی ایل اے کی جانب سے جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے پاکستان میں کالعدم بی ایل اے کی جانب سے ٹرین ہائی جیکنگ کی مذمت کی ہے، وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ کا کہنا ہے چین دہشت گردی کی ہر قسم کا مخالف ہے۔

    انھوں نے کہا چین دہشت گردی کے مقابلے، اتحاد و استحکام، علاقائی امن اور عوام کی حفاظت کے لیے پاکستان کی کوششں میں اس کی معاونت جاری رکھے گا۔

    ترجمان ماؤننگ نے کہا چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور انسداد دہشت گردی سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان ڈھاڈر میں جعفر ایکسپریس پر کالعدم بی ایل اے نے حملہ کر کے ٹرین ہائی جیک کر لی ہے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30 دہشت گردوں کو مارا گیا ہے، جب کہ یرغمال 190 مسافر بازیاب کیے گئے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد افغانستان میں موجود اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں ہیں، خواتین اور بچوں کی خودکش بمباروں کے ساتھ موجودگی پر انتہائی احتیاط برتی جا رہی ہے، دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔

    جعفر ایکسپریس حملہ، یرغمالی مسافروں کیساتھ خودکش بمبار بیٹھے ہونے کا انکشاف

  • چین کا آئندہ ہفتے امریکا پر جوابی ٹیکس لگانے کا اعلان

    چین کا آئندہ ہفتے امریکا پر جوابی ٹیکس لگانے کا اعلان

    چین کی جانب سے اعلان سامنے آیا ہے کہ امریکا پر جوابی ٹیکس آئندہ ہفتے لگایا جائے گا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین آئندہ ہفتے امریکی زرعی درآمدات پر نئے جوابی ٹیکس عائد کرے گا۔

    جوار، سویابین، بیف، ایکوٹک پروڈکٹس پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کیے جائیں گے جبکہ مرغی، گندم، مکئی اور کپاس پر اضافی 15 فیصد محصولات عائد کیے جائیں گے۔

    چینی وزارتِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پھل، سبزیوں اور ڈیری مصنوعات پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ کینیڈا اور میکسیکو پر آج سے 25.25 فی صد ٹیرف نافذ ہو گیا ہے۔

    ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو پر پچیس اعشاریہ دو پانچ فی صد ٹیرف آج سے نافذ ہو گیا، چین سے اشیا کی درآمد پر بھی 10 فی صد اضافی چارجز آج سے نافذ کیے جائیں گے۔

    ٹرمپ کے ان ریمارکس کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ گر گئی، ایس اینڈ پی میں 500 انڈیکس کی کمی دیکھی گئی، ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھی گئی، میکسیکن پیسو اور کینیڈین ڈالر کی قدر میں بھی کمی آئی۔

    ٹرمپ نے یوکرین کی تمام فوجی امداد روک دی

    کینیڈا کی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کو فوری جواب دیا جائے گا، کینیڈا بھی 155 ارب ڈالر کی امریکی درآمدات پر 25 فی صد ٹیرف لگانے کے لیے تیار ہے۔ ادھر چین کی وزارتِ معیشت نے بھی ٹیرف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے فیصلہ واپس نہ لیا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔

  • چین میں بحری جہاز کشتی سے ٹکرا گیا، 11 ہلاک، 5 لاپتہ

    چین میں بحری جہاز کشتی سے ٹکرا گیا، 11 ہلاک، 5 لاپتہ

    چین کے جنوبی حصے میں واقعہ ایک ندی میں بڑا حادثہ رونما ہوا، تیل رساؤ کو صاف کرنے والا بحری جہاز کشتی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 5 افراد لاپتہ ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق حادثہ منگل کی صبح چین کے حنان صوبے میں پیش آیا۔ جہاں یوان شوئی ندی میں ایک بحری جہاز نے ایک چھوٹی کشتی کو زوردار ٹکر مار دی۔ جس سے کشتی میں موجود تمام 19 افراد پانی میں گرگئے۔

    بروقت کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو بچالیا گیا مگر 11 افراد کی زندگی نہیں بچ پائی، جبکہ پانچ افراد تاحال لاپتہ ہیں‘ جن کی تلاش جاری ہے۔

    حادثے میں بچ جانے والے ایک شخص کے رشتے دار کا کہنا تھا کہ کشتی ان کے گاؤں میں آنے جانے کا واحد ذریعہ تھی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیل رساؤ کو صاف کرنے والا بڑا جہاز کشتی کو ہٹ کررہا ہے۔

    اس سے قبل بھارت میں ممبئی کے علی باغ کے قریب سمندر میں ایک کشتی میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں آگ لگنے کا واقعہ صبح کے وقت پیش آیا، اس دوران کشتی کا تقریباً 80 فیصد حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ کی لپیٹ میں آکر کشتی میں موجود مچھلی پکڑنے کے جال بھی جل کر راکھ ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق کشتی پر 18 سے 20 ماہی گیر سوار تھے، تاہم خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، لیکن ابتدائی معلومات کے مطابق آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے سبب لگی، کشتی ساکھر گاؤں کے رہائشی راکیش ماروتی گن کی بتائی جا رہی ہے۔

    کشتی کو مقامی لوگوں کی مدد سے کنارے تک پہنچایا گیا اور آگ کو بجھایا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمندر کے بیچ میں یہ شپ آگ کے شعلوں میں گھر گئی تھی، آگ کی شدت بہت زیادہ تھی، جس کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    گلیشئر گرنے سے 47 مزدور دب گئے

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ علی باغ کے ساحل سے تقریباً 6 سے 7 سمندری میل دور راکیش گن نامی ماہی گیر کی شپ میں علی الصبح 3 سے 4 بجے کے درمیان آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا، تاہم، انڈین کوسٹ گارڈ اور بھارتی نیوی کی بروقت کارروائی سے تمام 18 ماہی گیروں کی زندگیاں بچالی گئیں۔

  • اے آئی روبوٹ نے اچانک تماشائیوں پر حملہ کر دیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    اے آئی روبوٹ نے اچانک تماشائیوں پر حملہ کر دیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    اے آئی روبوٹ نے ایک نماش کے دوران اچانک تماشائیوں پر حملہ کر دیا، جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے، جس میں چین میں ایک فیسٹیول میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ایک انسان نما روبوٹ دکھایا گیا ہے، جو اچانک شائقین کے قریب آتا ہے اور انھیں مارنے کی کوشش کرتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی نے فوراً حرکت میں آ کر روبوٹ کو قابو کیا اور اسے پیچھے ہٹا دیا۔

    ایلون مسک کا جدید ترین اے آئی ماڈل ” گروک تھری ” لانچ ، کون سے فیچرز شامل ؟

    ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ سافٹ ویئر کی ممکنہ خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ روبوٹ کی یہ بے قابو حرکت جان بوجھ کر حملہ کرنے کی بجائے، محض سسٹم کی خرابی ہو سکتی ہے۔