Tag: چین

  • چین میں صرف 2 گھنٹوں بعد ٹرمپ کے مُکے والی تصویر کی ٹی شرٹس فروخت ہونے لگیں، آرڈرز کی بارش

    چین میں صرف 2 گھنٹوں بعد ٹرمپ کے مُکے والی تصویر کی ٹی شرٹس فروخت ہونے لگیں، آرڈرز کی بارش

    چین کی تیز رفتار پروڈکشن کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی، ایک اور ثبوت سامنے آ گیا ہے، ادھر امریکی ریاست پینسلوینیا میں ریلی کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا، ادھر چین میں ان کے مُکا لہرانے کی تصویر والی ٹی شرٹس مارکیٹ میں آ گئیں۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے کے بعد چینی کمپنیوں کا منفرد ردعمل سامنے آیا، چینی آن لائن کمپنیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مکا لہرانے کی تصویر والی ٹی شرٹس فروخت کے لیے پیش کر دیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد امریکی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 31 منٹ پر ٹرمپ کی مکا لہرا تے ہوئے تصویر جاری کی گئی اور تقریبا 2 گھنٹے بعد 8 بج کر 40 منٹ پر ایک مقبول چینی ای کامرس پلیٹ فارم پر ٹی شرٹس کو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا۔

    25 سالہ چینی خاتون لی جن وائی نے اس ٹی شرٹ کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا اور صرف 3 گھنٹے میں امریکا اور چین سے 2 ہزار سے زائد آرڈرز موصول ہوئے۔

  • لباس میں 100 سے زائد سانپوں کو چھپا کر اسمگل کرنیوالا شخص پکڑا گیا

    لباس میں 100 سے زائد سانپوں کو چھپا کر اسمگل کرنیوالا شخص پکڑا گیا

    چین میں پتلون میں چھپا کر 100 سے زائد سانپوں کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سانپوں کو ہانگ کانگ سے لایا جارہا تھا۔

    چینی کسٹم حکام نے بتایا کہ اسمگلر سانپوں کو ہانک کانگ سے چین اسمگل کررہا تھا، ہانگ کانگ اور چین کی سرزمین کے درمیان ایک چوکی پر گرفتار کیا گیا، اسمگلر کی پتلون سے 5 مختلف نسلوں کے سانپوں کو برآمد کیا گیا۔

    کسٹم حکام کا مزید کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے سانپوں میں 4 غیرمقامی ہیں اوراسی وجہ سے بغیرسرٹیفکیٹ انھیں لانے پر پابندی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ سے آنے والے شخص نے زندہ سانپوں کو اپنی پتلون کی جیبوں میں چھپا رکھا تھا۔ تلاشی کے دوران 6 پلاسٹک بیگز سے مختلف اقسام کے زندہ سانپ برآمد ہوئے۔

    چینی حکومت نے غیر مقامی جانوروں، پرندوں اور حشرات کو بغیر اجازت یا بنا سرٹیفکیٹ لانے پر پابندی کی ہوئی ہے۔

  • چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد گر کر تباہ

    چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد گر کر تباہ

    بیجنگ : چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ پیڈ سے الگ ہو کر فضا میں بلند ہونے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا، اسپیس پائنیئرنجی خلائی کمپنی تیان لونگ تھری راکٹ کا تجربہ کررہی تھی کہ راکٹ اچانک لانچ پیڈ سے الگ ہو کر فضا میں بلند ہوگیا۔

    جس کے بعد راکٹ کئی میٹرتک بلند ہونے کے بعد فوری میں واپس زمین پرآیا اورایک غیرآباد پہاڑی علاقے میں گرکرپھٹ گیا۔

    کمپنی کا کہنا ہےکہ تکنیکی خرابی کی وجہ سےلانچ پیڈ سے الگ ہوا، راکٹ پر موجود کمپیوٹرنےخود بخود کام کرنا بند کردیا اورلانچ پیڈ سے ڈیڑھ کلومیٹرکےفاصلے پر گر گیا تاہم حادثے میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے جنوب مغربی چین کے ایک گاؤں کے اوپر ایک چینی راکٹ کا ملبہ زمین پر گرتا ہوا دیکھا گیا تھا، ویڈیو میں ایک چمک دار پیلے دھوئیں کی لکیر دکھائی دی اور دیہاتی ڈر کے مارے دوڑنے لگے۔

    یہ واقعہ صوبے گائے ژو میں پیش آیا، راکٹ کا ملبہ گرتا دیکھ کر مقامی لوگ ڈر گئے تھے، اور وہ علاقے سے دور بھاگ گئے، تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    جنوب مغربی صوبے سیچوان میں شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک راکٹ کو فضا میں لانچ کیا گیا تھا، راکٹ لانچ ہونے کے کچھ دیر بعد ہی مبینہ ملبے کی ویڈیوز سامنے آئیں، چینی حکام نے راکٹ کا ملبہ گرنے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    راکٹ کے ذریعے مدار میں ایک طاقت ور سیٹلائٹ ’خلائی متغیر آبجیکٹ مانیٹر‘ بھیجا گیا تھا، اسے چین اور فرانس نے دور دراز کے ستاروں کے دھماکوں کا مطالعہ کرنے کے لیے تیار کیا ہے، ان دھماکوں کو ’گاما رے برسٹ‘ کہا جاتا ہے۔

  • نیویارک میں محسن نقوی کی اپنے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات

    نیویارک میں محسن نقوی کی اپنے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات

    نیویارک: یو این کوپ کانفرنس کے موقع پر محسن نقوی کی اپنے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک چین تعلقات اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں یو این پیپلز ری پبلک آف چائنا کے مشن کے آفس میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی پیپلز ری پبلک آف چائنا کے ہم منصب کیو آئی یانجن سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور چین کے تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ملاقات میں ٹریننگ اور جدید آلات و ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے بھی گفتگو کی گئی۔

    اس سلسلے میں جاری اعلامیے کے مطابق چین پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ و استعداد کار بڑھانے کے لیے تعاون کرے گا، چینی ہم منصب نے اسلام آباد میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے ایس پی یو کے قیام کے اقدام کو سراہا۔

    کیو آئی یانجن نے ایس پی یو کی ٹریننگ اور دیگر امور میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، انھوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان چین ہر موسم کے دوست ہیں، دوستی فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔

    محسن نقوی نے داسو میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا، پیپلز ری پبلک آف چائنا کے ہم منصب نے کیس پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، کیو آئی یانجن نے کہا پاکستانی اداروں نے محنت اور پروفیشنل انداز میں اس کیس کو ٹریس کیا۔

    انھوں نے محسن نقوی کو ستمبر میں چائنا میں ہونے والی گلوبل سیکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی، جسے وزیر داخلہ نے قبول کر لیا اور شکریہ ادا کیا، محسن نقوی نے بھی اپنے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، پیپلز ری پبلک آف چائنا کی وزارت داخلہ کا ایڈوائزی گروپ جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    خیال رہے کہ محسن نقوی اور کیو آئی یانجن چوتھی یو این کوپ کانفرنس میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں۔

  • علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے این ایل سی نے اہم سنگ میل عبورکرلیا

    علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے این ایل سی نے اہم سنگ میل عبورکرلیا

    اسلام آباد : نیشنل لاجسٹک کارپوریشن ( این ایل سی) کا پہلا ٹرک 6 ٹن چیری لے کر کامیابی سے بذریعہ درہ خنجراب چین پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے لیے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن نے ایک سنگ میل عبور کر لیا۔

    وسطی ایشیا کے ایک اور اہم ملک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن نے مؤثر طریقے سے رسائی حاصل کی۔

    این ایل سی کا پہلا ٹرک 6 ٹن چیری کو لے کر کامیابی کے ساتھ درہ خنجراب سے چین پہنچا جبکہ چیری کی
    دوسری کھیپ اگلے ہفتے گلگت بلتستان سے روانہ ہوگی۔

    سی پیک کے ساتھ ٹی آئی آر کے فعال ہونے کے بعد چین اور پاکستان کے درمیان تجارت مزید مستحکم ہوگی۔

    نیشنل لاجسٹک کارپوریشن خنجراب کے بلند ترین سرحدی کراسنگ پوائنٹ کے قریب سوست کے مقام پر ڈرائی پورٹ بھی چلا رہا ہے۔

    گزشتہ برس نیشنل لاجسٹک کارپوریشن نے ٹی آئی آر سسٹم کے تحت پاکستان سے کرغستان کے راستے پہلا دو ٹرکوں پر مشتمل برآمدی کارگو ادویات لے کر بشکیک پہنچایا تھا۔

    نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کے ذریعے مختلف ممالک میں متبادل راستوں کی فراہمی سے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت بڑھانے کی راہ ہموار ہوگی۔

  • پاکستان کے ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے بڑا بریک تھرو، چین کو چیری کی برآمد شروع

    پاکستان کے ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے بڑا بریک تھرو، چین کو چیری کی برآمد شروع

    اسلام آباد: چین کو چیری کی برآمدشروع کردی گئی، پاکستان سے تارو چیری کی برآمد 2022 کے فائٹوسیٹری معاہدے کانتیجہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے بڑا بریک تھرو ہوا ، چین کو چیری کی برآمدشروع کردی گئی۔

    چیری کی پہلی کھیپ 5جون کو پاکستان سےچین بھیجی گئی ، پاکستان سے تارو چیری کی برآمد 2022 کے فائٹوسیٹری معاہدے کانتیجہ ہے۔

    چین نے تازہ چیری کی برآمد کے لیے پاکستان کومارکیٹ تک رسائی دی تھی ، رحیم آبادمیں 100سے زائد چیری کے باغات، کولڈاسٹور اور پیکنگ ہاوٴس رجسٹرڈ ہیں۔

    چیری کی برآمد کی لاجسٹک لاگت ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈکےذریعےپوری کی جاتی ہے۔

    گلگت بلتستان میں ہرسیزن میں تقریباً5ہزارمیٹرک ٹن چیری پیداہوتی ہے، چین اپنی زیادہ ترچیری چلی سے درآمد کرتا ہے اور سالانہ طلب ساڑھے3لاکھ میٹرک ٹن ہے۔

    زبیرموتی والا کا کہنا ہے کہ چیری سے متعلق پر وٹو کول پر نومبر 2022 میں دستخط کیے گئے تھے، جی اے سی سی کےساتھ 100سےزائدچیری کےباغات رجسٹرڈکرائےہیں،زبیرموتی

  • روسی صدر پیوٹن اہم دورے پر چین پہنچ گئے

    روسی صدر پیوٹن اہم دورے پر چین پہنچ گئے

    روس کے صدر ولادیمر پیوٹن دو روزہ اہم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن آج کا دن بیجنگ میں گزاریں گے جس میں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی اور کئی سمجھوتوں اور دستاویز پر دستخط کیے جائیں گے۔

    روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔

    پیوٹن یہ اہم دورہ ایسے وقت میں کررہے ہیں جب دونوں ممالک باہمی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

    مودی نے اپنے اثاثے ظاہر کردیئے

    پیوٹن کل ہاربن علاقے کا دورہ بھی کریں گے، واضح رہے کہ روسی صدر کی جانب سے دوبارہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

  • چین کے شہر میں خوفناک بگولے نے کئی جانیں لے لیں (ویڈیوز)

    چین کے شہر میں خوفناک بگولے نے کئی جانیں لے لیں (ویڈیوز)

    گوانگژو: چین کے شہر گوانگژو میں ہوا کے خوفناک بگولے نے تباہی مچا دی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوانگژو میں ٹورنیڈو کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ 33 افراد زخمی ہوئے۔

    ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق گوانگ ڈونگ کے صوبائی دارالحکوت میں شدید بارش اور ژالہ باری نے پہلے ہی تباہی مچائی ہوئی تھی کہ ہفتے کی دوپہر کو ایک زور دار بگولا آیا، جس نے بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔

    حکام نے بتایا کہ طوفانی بگولے کی شدت 3 درجے کی تھی، جو 5 کے بلند ترین درجے سے دو درجے کم تھی، سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا نیوز نے رپورٹ کیا کہ نقصانات کی تحقیقات جاری ہیں، اور مجموعی طور پر 141 فیکٹری عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    مقامی موسمی اسٹیشن نے تقریباً 3 بجے 20.6 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ہوا کا جھونکا ریکارڈ کیا، اس خوفناک بگولے سے دن میں رات کا سماں ہو گیا تھا، تباہی پھیلنے کے بعد ریسکیو ورکرز نے علاقے میں فوری کام شروع کر دیا۔

    واضح رہے کہ گوانگ ڈونگ کو شدید بارشوں کی وجہ سے ریکارڈ توڑ سیلاب کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں شہری بے گھر ہو چکے ہیں، گوانگژو کے اضلاع زینگ چینگ اور پانیو کے کئی حصوں میں انڈوں کے سائز کے اولوں نے کاروں اور کھڑکیوں کو بہت نقصان پہنچایا۔

  • ایران اسرائیل کشیدگی: چین کا اہم بیان سامنے آگیا

    ایران اسرائیل کشیدگی: چین کا اہم بیان سامنے آگیا

    ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان، چین سمیت متعدد ممالک کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ا بلاغ کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کے ہر اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔

    ادھر دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ ہم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی پاسداری کے بجائے اسرائیل سرعام خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

    علاوہ ازیں فرانس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، اسرائیل کو عالمی قوانین کے تحت دفاع کا حق حاصل ہے۔

  • چین کی معیشت کے حوالے سے اہم خبر

    چین کی معیشت کے حوالے سے اہم خبر

    بیجنگ: چین میں قومی معیشت کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے، اور جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

    چینی میڈیا کے مطابق منگل کو قومی ادارے برائے شماریات کے ڈپٹی ڈائریکٹر شینگ لائی یون نے کہا ہے کہ چین کے جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.3 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

    انھوں نے کہا سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کا جی ڈی پی 29.63 ٹریلین یوآن (تقریباً 4.17 ٹریلین امریکی ڈالر) تھا جس میں گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں 1.6 فی صد کا ماہانہ اضافہ ہوا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں پیداوار کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اعلیٰ معیار کی ترقی نے نئے نتائج حاصل کیے ہیں، اور قومی معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہے اور یہ مالی سال کی ایک اچھی شروعات ہے۔