Tag: چین

  • فضا میں‌ طیارہ لرزنے پر مسافروں کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی

    فضا میں‌ طیارہ لرزنے پر مسافروں کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی

    فضا میں موجود طیارہ طوفانی ہواؤں کے باعث اچانک ہی لرزنے لگا، مسافروں کی دل دہلا دینے والی چیخوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان میں ڈومیسٹک پرواز کے دوران ریکارڈ کی گئی فون فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں خوفزدہ مسافروں کو دکھایا گیا ہے۔ طیارے کو طوفانی تھپیڑوں کا جھٹکا لگتے ہی مسافروں نے مضبوطی سے سیٹیں پکڑلیں اور ان کی واشگاف چیخیں بلند ہوتی ہیں۔

    چین میں تبت کے علاقے لہاسا سے آنے والی پرواز مبینہ طور پر 10 ہزار میٹر کی بلندی پر تھی جس دوران اسے شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔

    ایئر اسٹیورڈ نے اس صورتحال میں اسپیکر سسٹم پر مسافروں کو پرسکون رکھنے کی کوشش کی جو کہ چیخ و پکار کررہے تھے۔ تاہم اس دوران ایئر اسٹیورڈ کی آواز سے گھبراہٹ عیاں ہے۔

    چینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مذکوہر طیارہ بحفاظت اپنی منزل پر اتر گیا۔ ایک مسافر نے بتایا کہ جب ہم محفوظ طریقے سے زمین پر اترے تو مسافر تالیاں بجا رہے تھے۔

    یہ ویڈیو ٹک ٹاک کے چینی ورژن ڈوئن پر شیئر کی گئی تھی۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ کسی کے سر کے اوپر آکسیجن ماسک نہیں گرا تھا، لہٰذا گھبرانے کی ضروت نہیں تھی۔

    جہاز میں موجود ایک او شخص نے بتایا کہ مجھے لگا کہ فلائٹ اٹینڈنٹ بات کر رہی ہے تاہم اسکی آواز اتنی متزلزل تھی کہ وہ تقریباً رو رہی تھی۔

    گزشتہ سال ہوائی سے آسٹریلیا جانے والی ایئر لائن کی پرواز کے دوران جہاز کو جھٹکے لگنے کے واقعے میں کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے تھے۔

  • غزہ میں جاری جنگ ’تہذیب انسانی کیلیے باعث شرم‘ہے، چین

    غزہ میں جاری جنگ ’تہذیب انسانی کیلیے باعث شرم‘ہے، چین

    بیجنگ: چین نے غزہ میں جاری جنگ کو ’تہذیب انسانی کیلیے باعث شرم‘ قرار دے دیا جبکہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے چین کے وزیرخارجہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ یہ انسانیت کے لیے المیہ اور تہذیب انسانی کے لیے باعث شرم ہے کہ اکیسویں صدی میں بھی اس طرح سے انسانی تباہی جاری ہے۔

    عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی اور وہاں جاری ظلم و جبر کے خاتمے کو اپنی ترجیح بنائے اور اپنی اخلاقی ذمے داری سمجھتے ہوئے فوری انسانی ریلیف کو ممکن بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

    خیال رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی جانیو الی کوششوں کے باوجود جنگ چھٹے ماہ میں داخل ہوچکی ہے۔ جس کے نتیجے میں 30ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

    سویڈن باضابطہ طور پر نیٹو میں شامل

    امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے بھی اسرائیل اور حماس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ رمضان کے آغاز سے قبل اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے منصوبے کو قبول کرلے۔

  • غزہ جنگ ’تہذیب کی توہین ہے‘، چین کا فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کا اعلان

    غزہ جنگ ’تہذیب کی توہین ہے‘، چین کا فلسطین کی مکمل رکنیت کی حمایت کا اعلان

    چین نے غزہ جنگ کو تہذیب کی توہین قرار  دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں فلسطین کی مکمل رُکنیت کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ انسانیت کے لیے ایک المیہ اور ’’تہذیب کی توہین‘‘ ہے کیوںکہ آج اکیسویں صدی میں ابھی تک اس انسانی تباہی کو روکا نہیں جاسکا ہے۔

    چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری فوری طور پرجنگ بندی کے لیے اقدامات کرے اور ترجیحی بنیادوں پر غزہ میں امداد کی آمد کو یقینی بنا کر اپنی اخلاقی زمہ داری کو پورا کرے۔

    چینی وزیرِ خارجہ نے نیوز کانفرنس کے دورا اقوامِ متحدہ میں فلسطینی ریاست کو مکمل رکنیت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی ایک آزاد ریاست اور قیام کی دیرینہ خواہش ضرور پوری ہونی چاہیے اور اس کو اب مزید ٹالا نہیں جاسکتا، فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی تاریخی ناانصافی کو درست کیے بغیر نسلوں تک رہا نہیں جا سکتا۔

    دوسری جانب اقوامِ متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ کی آبادی کا ایک چوتھائی حصہ قحط کے دِہانے پر ہے اور عالمی ادارہ  6 لاکھ فلسطینیوں تک خوارک پہنچانے کے دیگر زرائع پر غور کر رہا ہے۔

  • چین نے ایک چارج پر 50 سال چلنے والی بیٹری بنا لی

    چین نے ایک چارج پر 50 سال چلنے والی بیٹری بنا لی

    چین میں ایک ایسی بیٹری بنائی گئی ہے جو ایک مکمل چارج پر 50 سال تک چلے گی۔

    یہ دعویٰ کیا ہے چین کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی بیٹا وولٹ نے، جس کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایسی انوکھی نیو کلیئر بیٹری تیار کی ہے جسے ایک بار مکمل چارج کر لیا جائے تو وہ پچاس سال تک کام کر سکتی ہے۔

    دعوے کے مطابق یہ انوکھی بیٹری سخت ترین گرمی اور سخت ترین سردی میں بھی کام کر سکے گی اور اسے کسی طرح کے مینٹیننس کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

    دی انڈیپنڈنٹ‘ کے مطابق حیرت انگیز طور پر اس بیٹری کا سائز صرف ایک روپے کے سکے کے برابر ہے، بیٹا وولٹ نامی چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس پر تجرباتی کام جاری ہے اور آزمائش مکمل ہونے کے بعد بیٹری کو استعمال اور فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

    یہ بیٹری 3 واٹ کی ہے اور اسے نیو کلیئر ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے، کمپنی مستقبل میں ایک واٹ کی بیٹری بنانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے، بتایا جا رہا کہ یہ بیٹریاں تیار ہوں گی تو انھیں موبائل فونز، ڈرونز، اسمارٹ ڈیوائسز اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی حامل ڈیوائسز میں نصب کیا جا سکے گا۔

    امکان ہے کہ یہ بیٹری 2025 تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگی، ’بیٹا وولٹ‘ نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس بیٹری سے ایٹمی تابکاری خارج نہیں ہوتی اور یہ ہر حوالے سے محفوظ ہے۔

  • چین نے پاکستان میں انتخابات کو بہترین قرار دے دیا

    چین نے پاکستان میں انتخابات کو بہترین قرار دے دیا

    اسلام آباد : چین نے پاکستان میں انتخابات کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا چین نئی پاکستانی حکومت سے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی حکومت کے ترجمان کی جانب سے بہترین انتخابات کے انعقاد پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اورہموارطریقے سے منعقد کیے گئے، ایک قریبی اور دوست ہمسایہ کےطور پر چین پاکستانی عوام کےانتخاب کااحترام کرتا ہے

    چینی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کی آنیوالی نئی حکومت سے ملکرکام کرنے کا خواہاں ہے، امید ہے متعلقہ جماعتیں سیاسی یکجہتی اورسماجی استحکام برقرار رکھنے کیلئے ملکر کام کریں گی۔

    چینی ترجمان کے مطابق چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے کیلئے پاکستان کیساتھ کام کرنے کی امید رکھتا ہے، دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے نیا دور شروع کیا جائے گا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ یقین ہے پاکستان میں متعلقہ فریق یکجہتی پرقائم رہ سکتےہیں اور مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کر سکتے ہیں۔

  • چین نے 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی رضا مندی ظاہر کردی

    چین نے 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی رضا مندی ظاہر کردی

    پاکستان کے دیرینہ دوست اور پڑوسی ملک چین نے 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی رضا مندی ظاہر کردی۔

    ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چین نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی رضا مندی ظاہر کردی ہے یہ قرض میچور ہونے سے قبل رول اوور کر دیا جائے گا۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ چین کیجانب سے یہ قرض کو موجودہ شرائط پر رول اوور کیا جائے گا، چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر ڈپازٹ پر 2 فیصد سے کم شرح سود عائد ہے۔

    ذرائع کا بتانا تھا کہ 2 ارب ڈالر قرض کا میچورٹی ٹائم 23 مارچ 2024 کو مکمل ہو جائے گا جسے اب چین مزید ایک سال کیلئے رول اوور کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ نے چینی وزیراعظم کو خط لکھ کر قرض رول اوور کی درخواست کی تھی، چین کیجانب سے مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر قرض سیف ڈپازٹ حاصل کیا ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیا تھا۔

  • چین کی پاکستان اور ایران میں کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش

    چین کی پاکستان اور ایران میں کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش

    کراچی: چین نے پاکستان اور ایران میں ثالثی کی پیشکش کردی اور کہا اختلافات دور کرنے کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی حملے پر پاکستان کے جواب کے بعد کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران میں کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کی گئی ہے، اختلافات دور کرنے کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ امید ہے بات چیت سے معاملہ حل کیاجاسکتاہے، پاکستان اور ایران خطے اورمسلم دنیاکے اہم ممالک ہیں، دونوں ممالک سے کہتے ہیں اختلافات پر تحمل کا مظاہرہ کریں۔

    گذشتہ روز پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ایران کی جانب سے ہونے والے حملے پر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور پاکستان سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی تھی۔

    ترجمان ماؤ نِنگ کا کہنا تھا کہ فریقین کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کریں، امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملک مل کر کام کریں، ہم ایران اور پاکستان دونوں کو قریبی پڑوسی اور بڑے اسلامی ملک سمجھتے ہیں۔

    خیال رہےآج صبح پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف انتہائی مربوط فوجی کاروائی کی جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران جس کا نام ‘مرگ بار سرمچار’ رکھا گیا۔ گزشتہ کئی سال کے دوران پاکستان نے ایران کے اندر اپنے آپ کو سرمچار کہنے والے پاکستانی نژاد دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے بارے میں اپنے تحفظات کا مسلسل اظہار کیا ہے۔

  • چین کی پاکستان اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی اپیل

    چین کی پاکستان اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی اپیل

    بیجنگ: چین نے موجودہ صورتحال میں ایران اور پاکستان سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ایران کی جانب سے ہونے والے حملے پر چین کی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے، چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے کہا فریقین کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات سے گریز کریں۔

    چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے مزید کہا کہ امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملک مل کر کام کریں، ہم ایران اور پاکستان دونوں کو قریبی پڑوسی اور بڑے اسلامی ملک سمجھتے ہیں۔

    ایران کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دفتر خارجہ کی شدید مذمت

    اس سے قبل ایران کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی دفتر خارجہ نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

    اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا تھا کہ ایران نے پاکستانی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایرانی حملے میں 2 بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوئیں، پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

  • غزہ میں اسرائیلی بربریت پر چین نے اہم مطالبہ کر دیا

    غزہ میں اسرائیلی بربریت پر چین نے اہم مطالبہ کر دیا

    قاہرہ: چین نے غزہ بحران پر عالمی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق غزہ جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے اور اب بحیرہ احمر ایک نیا فلیش پوائنٹ گیا ہے، ایسے میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایک وسیع تر اسرائیل فلسطین امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے جس میں دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے لیے ایک ٹائم ٹیبل طے کیا جائے۔

    اتوار کو قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ بات چیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وانگ یی نے کہا کہ اس جنگ سے مشرق وسطیٰ کو لاحق خدشات جائز ہیں، عالمی برادری کو انھیں ’’غور سے سننا‘‘ چاہیے۔

    ’مستقل حل کے بغیر عرب ریاستیں غزہ کی تعمیرِنو نہیں چاہتیں‘

    پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ غزہ میں تنازعہ معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کی وجہ بن رہا ہے، غزہ مسئلے کا حل فوجی طاقت سے نہیں نکلے گا، امریکا اور مغرب کو اپنے مفادات صہیونی حکومت سے نہیں جوڑنے چاہیے تھے۔

    وانگ یی کا کہنا تھا کہ غزہ میں امریکا اسرائیل کی حمایت کر کے امن کا مطالبہ نہیں کر سکتا، امریکا اور برطانیہ کو یمن کے خلاف بھی جنگ روکنی چاہیے۔

  • چین میں میزائل یونٹ سے منسلک 4 جرنیلوں سمیت 9 فوجی اہلکار برطرف

    چین میں میزائل یونٹ سے منسلک 4 جرنیلوں سمیت 9 فوجی اہلکار برطرف

    بیجنگ: چین میں میزائل یونٹ سے منسلک 4 جرنیلوں سمیت 9 فوجی اہلکار برطرف کر دیے گئے۔

    چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں فوجی اسٹیبلشمنٹ میں اعلیٰ سطح پر ری اسٹرکچرنگ کی گئی ہے، پارلیمنٹ نے اسڑیٹجک میزائل یونٹ سے منسلک چار جرنیلوں سمیت نو فوجی اہلکاروں کو برطرف کر دیا ہے۔

    یہ برطرفیاں نئے وزیر دفاع کی تعیناتی کے بعد عمل میں آئی ہیں، چین کی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ نو منتخب نو فوجی اہلکاروں کو اچانک برطرف کرنے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

    رواں سال اکتوبر میں چین کے وزیر دفاع لی شانگفو کو بھی اُن کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا، حالیہ برطرفیوں کو فوجی اسٹیبلشمنٹ میں اعلیٰ سطح پر ری اسٹرکچرنگ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    چین کے نئے وزیردفاع کون ہیں؟

    چین نے نامعلوم وجوہ کی بنا پر وزیر دفاع کی برطرفی کے بعد کئی مہینوں کی غیر یقینی صورت حال کے بعد بحریہ کے سابق سربراہ ڈونگ جون کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا ہے۔ جمعہ کو چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈونگ کی تقرری کا اعلان کیا گیا۔