Tag: چین

  • ’چین نے پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کردیئے‘

    ’چین نے پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کردیئے‘

     اسلام آباد: ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ چین نے پاکستان کو  60 کروڑ ڈالر فراہم کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین کے بینکوں نے پاکستان کے 3 بینکوں کے ذریعے 60 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔

     ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ رقم چین کے تین بینکوں کے کنسورشیم کے ذریعے منتقل کی گئی، چین کی طرف سے  60 کروڑ ڈالر ملنے سے زرمبادلہ ذخائر مزید بہتر ہونگے۔

  • ‘چین نے پاکستان کو مزید 6 ملین ڈالر دے دیئے’

    ‘چین نے پاکستان کو مزید 6 ملین ڈالر دے دیئے’

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کو چھ سو ملین ڈالر رول اوورکردیئے، جس کےباعث زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں یوتھ اسپورٹس انیشیٹیو کے اجرا کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ اسپورٹس انیشیٹیو کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمت میں پوری قوم اور اپنی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں، آپ لوگوں نے پاکستان کا دنیا میں نام روشن کیا ہے، آپ دل کی گہرائیوں سے تحسین کے حقدار ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 5ارب روپے آٹے میں نمک کےبرابرہیں، پورے ملک میں کروڑوں بچےبچیاں انتہائی قابل ہیں، امیدہے جو بھی حکومت آئےگی تو وہ اس میں اضافہ کرے گی۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کے فارن ریزرو میں 600 ملین ڈالر کا مزید اضافہ ہوا ہے، کل پھر چین نے پاکستان کو 6 ملین ڈالر دیا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مجھے نام بتانے منع کیا گیا تھا لیکن اپنے محسنوں کو یاد رکھنا چاہیے، دعا کریں ملکی خزانے میں قرضوں سے نہیں اپنی محنت اورکمائی سے اضافہ ہو۔۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان بچوں کی محنت سےپاکستان آگےبڑھےگا، اللہ نےموقع دیا تو کروڑوں بچوں کی تعلیم اور کھیل کے میدانوں کیلئے وسائل مہیا کریں گے۔

  • چین: چاقو بردار حملہ آور نے اسکول میں تین بچوں سمیت 6 افراد کو مار ڈالا

    چین: چاقو بردار حملہ آور نے اسکول میں تین بچوں سمیت 6 افراد کو مار ڈالا

    بیجنگ: چین کے جنوبی علاقے میں اسکول پر چاقو برادر شخص نے حملہ کرکے 3 بچوں سمیت 6 افراد کو ہلاک کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے جنوب مشرقی صوبے گوانگ ڈونگ میں کنڈر گارٹن اسکول میں چاقو کے وار سے 3 بچوں سمیت 6  افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک استاد، دو والدین اور تین طالب علم شامل ہیں، جبکہ پولیس نے ایک 25  سالہ مشتبہ حملہ آور  کو گرفتار کر لیا، پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ  گزشتہ سال بھی چین کے صوبہ کنڈرگارٹن اسکول پر چاقو سے حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے تھے۔

    خیال رہے کہ چین میں بہت زیادہ پُر تشدد جرائم رپورٹ نہیں ہوتے جس کی بنیادی وجہ گن کنٹرول کے سخت قوانین اور پولیس کی مناسب سیکیورٹی ہے، تاہم پچھلے دہائی کے دوران چاکو سے حملوں کی کئی واقعات رپورٹ ہوئی ہیں۔

  • چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم

    چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم

    چین کے جنوب مشرقی علاقوں میں بارشوں کے بعد سیلاب نے نظامِ زندگی کو درھم برھم کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، شمالی علاقوں میں سیلابی پانی جمع ہوگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کے بعد متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو نکالنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں ظغیانی آگئی ہے جس نے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کر دیا ہے اور کئی بستیاں اُجڑ گئی ہیں۔

    لینڈ سلائیڈنگ کے سبب راستے بھی بند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو محفوط مقامات تک منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب سیلابی صورتحال کے سبب سڑکیں اور پُل بہہ چکے ہیں۔

  • چین کو گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کے سلسلے میں اہم پیش رفت

    چین کو گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کے سلسلے میں اہم پیش رفت

    اسلام آباد: چین کو گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان نے چین کو گدھوں کی کھال سمیت مختلف اشیا کی برآمدات کی منظوری دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان سے گدھوں کی کھال، گائے کے گوشت، ڈیری آئٹمز اور خشک مرچوں کی برآمد کے لیے چین کے ساتھ چار پروٹوکول پر دستخط کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے ایک سرکولیشن سمری کے ذریعے دیدی ہے

    ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی، پاکستان اور چین کے درمیان 4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کئے گئے ہیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پروٹوکولز کا مقصد چین کیلئے گدھوں کی کھالیں ایکسپورٹ کرنے کو ریگولیٹ کرنا ہے، جس میں خشک مرچیں، بیف، ڈیری مصنوعات کی چین کیلئے برآمدات بھی ریگولیٹ ہوں گی۔

    پاکستان چین کو گدھوں کی کھالیں برآمد کرے گا

    پروٹوکولز کے تحت چین کے سائٹو سینٹری قوانین اور ریگولیشنز کی تعمیل ہوگی، اس کے تحت صحت، حفاظتی معیارات اور کورنٹائن ضروریات پر عملدر آمد ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف سے پہلے ہی توثیق کرائی جاچکی، وزارت خارجہ نے بھی پروٹوکولز  پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

  • پاکستان نے چین کا 1 ارب ڈالر قرض ادا کر دیا، زرمبادلہ ذخائر خطرناک حد تک کم

    پاکستان نے چین کا 1 ارب ڈالر قرض ادا کر دیا، زرمبادلہ ذخائر خطرناک حد تک کم

    اسلام آباد: پاکستان نے چین کا 1 ارب ڈالر قرض ادا کر دیا جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر کم ہوگئے، موڈیز کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے چین کا 1 ارب ڈالر قرضہ ادا کر دیا ہے، قرض کی ادائیگی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحٰق ڈار اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل میٹنگ جاری ہے، بجٹ کے بعد وزیر خزانہ کا نیتھن پورٹر سے پہلی بار رابطہ ہوا ہے۔

    ورچوئل رابطے میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوسکی، آئی ایم ایف کے خدشات دور کرنے کے لیے میٹنگز کا ایک اور دور ہوگا۔

    موڈیز کے تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ 6.7 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پروگرام دوبارہ شروع ہوتا نظر نہیں آرہا۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کا پروگرام جون تک مکمل نہیں کر سکے گا، پاکستان آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنے کی آخری کوشش کر رہا ہے، پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر فنانسنگ گیپ اور ایکسچینج ریٹ بڑی رکاوٹ ہیں۔

  • سعودی عرب چینی سیاحوں کے لیے پرکشش مقام

    سعودی عرب چینی سیاحوں کے لیے پرکشش مقام

    ریاض: سعودی عرب میں الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی گروپ کے ایگزیکٹیو چیئرمین جیری انزیریلو کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اگلے 20 برسوں میں چینی سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقام بن جائے گا۔

    اردو نیوز کے مطابق الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی گروپ کے ایگزیکٹو چیئرمین جیری انزیریلو کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اگلے 20 برسوں میں چینی سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقام بن جائے گا۔

    ریاض میں دسویں عرب چین بزنس کانفرنس کے پہلے دن خطاب کرتے ہوئے جیری انزیریلو کا کہنا تھا کہ چینی سیاحوں کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ امیر سیاحوں میں ہوتا ہے کیونکہ وہ منفرد کھانوں، موسیقی، ادب اور خطاطی کے دلدادہ ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چینی یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کیا منفرد ہے اور اسی لیے مجھے لگتا ہے کہ مملکت ان کے لیے بہت پرکشش ہوگی۔

    جیری انزیریلو نے کہا کہ سنگاپور 60 سالوں میں کیا کر سکا، اماراتیوں نے 30 سالوں میں سیاحت کے نقطہ نظر سے جو کچھ حاصل کیا ہم اسے 15 سالوں میں پورا کرنے کی امید کرتے ہیں۔

    سعودی عرب میں جاری گیگا پروجیکٹس پر بات کرتے ہوئے جیری انزیریلو نے کہا کہ خلیجی ملک میں ہونے والے بہت سے اسٹریٹجک منصوبوں میں چینی فرموں کا بہت بڑا کردار ہے۔

  • کمسن بچی نے آن لائن گیمز پر ماں کی زندگی بھر کی جمع پونجی اڑا دی

    کمسن بچی نے آن لائن گیمز پر ماں کی زندگی بھر کی جمع پونجی اڑا دی

    آن لائن گیمز اپنے کھیلنے والوں کو لت کا شکار بنا دیتے ہیں اور ان گیمز کو کھیلنے والے بڑی سے بڑی رقم خرچ کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں، اور اگر کھیلنے والے بچے ہوں تو وہ والدین کا بھی نقصان کردیتے ہیں۔

    چین میں ایک خاندان کی زندگی اس وقت ڈراؤنے خواب میں بدل گئی جب ماں کا کریڈٹ کارڈ کمسن بیٹی کے ہاتھ لگ گیا اور اس نے آن لائن گیمز پر برسوں میں کمائی گئی رقم خرچ کر ڈالی۔

    13 سالہ لڑکی نے اس سال اپنے والدین کی تقریباً 64 ہزار ڈالر (1 کروڑ 77 لاکھ پاکستانی روپے) کی رقم الیکٹرانک گیمز پر خرچ کر ڈالی۔ لڑکی کے والدین حیران رہ گئے تھے کہ ان کی بیٹی نے کھیلنے کے لیے ان کا سب کچھ خرچ کر ڈالا تھا لیکن والدین کو جس وقت ہوش آیا تو بہت دیر ہو گئی تھی۔

    والدہ کو اس کے متعلق گزشتہ مئی میں اس وقت پتہ چلا جب انہیں اسکول سے ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کی بیٹی ادائیگی کے بعد کھیلے جانے والے گیمز کی بہت عادی ہو گئی ہے۔

    جب گونگ یوانگ نے اپنا بینک اکاؤنٹ چیک کیا تو یہ جان کر اس کے قدموں تلے سے زمین نکل گئی کہ بقیہ بیلنس چند سینٹس سے زیادہ نہیں تھا۔

    ماں کو بعد میں پتہ چلا کہ بیٹی نے اس سال جنوری اور مئی کے درمیان گیم اکاؤنٹس خریدنے پر تقریباً 16 ہزار ڈالر خرچ کیے تھے اور پھر مزید 30 ہزار ڈالر ادا کیے تھے۔

    لڑکی نے نہ صرف اپنے گیمز کے لیے یہ رقم خرچ کی بلکہ اس نے اپنے ساتھیوں کو بھی کھیلنے کے لیے کچھ رقم منتقل کی۔

    اس طرح ایک سال کے دوران اس نے 64 ہزار ڈالرز گیمز پر خرچ کر دیے تھے۔ والدہ کا کہنا تھا کہ یہ مصیبت ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھی، وہ اس کے بعد سے نہایت صدمے کا شکار ہیں۔

    والدہ نے روتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ بیٹی کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی والدہ کے بینک کارڈ کو اپنے موبائل فون سے لنک کیا تھا لیکن وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ وہ جو رقم خرچ کر رہی ہے وہ کہاں سے آ رہی ہے۔

    ماں نے بتایا کہ بیٹی کو پاس ورڈ یاد تھا کیونکہ ایک مرتبہ کچھ خریدتے وقت میں نے اسے بتایا تھا۔

  • چین نے ایشیا پیسیفک میں نیٹو نما اتحاد کو مقامی ممالک کے اغوا کا طریقہ قرار دے دیا

    چین نے ایشیا پیسیفک میں نیٹو نما اتحاد کو مقامی ممالک کے اغوا کا طریقہ قرار دے دیا

    سنگاپور: چین نے ایشیا پیسیفک میں نیٹو نما اتحاد کو مقامی ممالک کے اغوا کا طریقہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے ایشیا پیسیفک میں نیٹو نما اتحاد کا قیام خطرناک قرار دے دیا، چین کے وزیر دفاع نے اتوار کو ایشیا پیسیفک ریجن میں ’’نیٹو نما‘‘ فوجی اتحاد قائم کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو تنازعات کے ’’بھنور‘‘ میں دھکیل دے گا۔

    وزیر دفاع لی شانگفو نے کہا ’’در اصل ایشیا پیسیفک میں نیٹو نما اتحاد قائم کرنے کی کوششیں علاقائی ممالک کو اغوا کرنے اور تنازعات اور تصادم کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے، جو صرف ایشیا پیسفک کو جھگڑوں اور تنازعات کے بھنور میں پھنسا دے گا۔‘‘

    سنگاپور میں سیکیورٹی کانفرنس میں انھوں نے کہا آج کے ایشیا پیسفک کو جامع تعاون کی ضرورت ہے، اس کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بھی شرکت کی۔

    لی شانگفو کا یہ تبصرہ اُس واقعے سے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں امریکی اور چینی فوجی بحری جہاز آبنائے تائیوان کے فلیش پوائنٹ پر ایک دوسرے کے قریب آ گئے تھے، ایک ایسا واقعہ جس نے دونوں ممالک کا غصہ اور بھڑکایا۔

  • ویڈیو: شمالی مشرقی چین میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی

    ویڈیو: شمالی مشرقی چین میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی

    شمالی مشرقی چین میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، راستے میں آنے والی ہر شہ کو تہس نہس کر تا چلا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی ہے تیز ہواؤں کے جھکڑ نے ہورڈنگز، درخت اور کھمبے اکھاڑ پھینکے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر چلتی گاڑیاں ہوا میں اچھل گئیں جبکہ ایک پبلک بس بھی ہوا کی زد میں آگئی۔

    رپورٹ کے مطابق طوفانی بگولے سے مختلف حادثات میں اب تک 13 افراد زخمی  ہوئے 60 گھر تباہ و برباد جبکہ 300 سو ایکڑپر  کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔