Tag: چین

  • انوکھا فنکار جو اپنے جادو سے درخت کے تنے کو غائب کردیتا ہے

    انوکھا فنکار جو اپنے جادو سے درخت کے تنے کو غائب کردیتا ہے

    بیجنگ: چین میں ایک نوجوان فنکار درختوں پر اس طرح سے پینٹنگ کرتا ہے کہ انہیں ’غائب‘ کردیتا ہے، فنکار نے اس کام کا آغاز سنہ 2020 کے لاک ڈاؤن کے دوران کیا تھا۔

    چین کے صوبہ شینزو کا 33 سال ہوانگ یاؤ درختوں کے تنے کے ایک حصے کو کچھ اس طرح رنگتا ہے کہ وہ پس منظر کا حصہ بن جاتا ہے، یوں تنے کا کچھ حصہ کٹا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

    یہ فنکار خود کو تھری ڈی مصور کہتا ہے جو درختوں کو کینوس بناتا ہے اور اسے کیمو فلاج کا روپ دیتا ہے۔

    ہوانگ نے جو فن پارے بنائے ہیں ان میں کبھی ٹیلیفون کا کھمبا ہوا میں معلق دکھائی دیتا ہے، یا کبھی کوئی درخت پینسل کے نوک کے سہارے کھڑا دکھائی دیتا ہے۔ اسی طرح کچھ تصاویر میں کسی کیڑے نے درخت کا اگلا حصہ اٹھا رکھا ہوتا ہے۔

    ہوانگ نے بتایا کہ درخت کے ایک حصے پر پس منظر بنانے کے باوجود بھی ہوا، بادل اور آسمان کی بدلتی رنگت اسے تبدیل کر سکتی ہے۔ اگرچہ انہیں اوائل عمری سے ہی مصوری سے لگاؤ رہا لیکن انہوں نے 2020 میں کیمو فلاج پینٹنگ کا آغاز کیا۔

    خوش قسمتی سے اطراف میں گھنے سبزے اور درختوں کی صورت میں انہیں کینوس مل گیا اور اب وہ دل کھول کر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ان کے فن کو بے حد سراہا جاتا ہے۔

  • ’چین پاکستان سے گدھے اور کتے برآمد کرنا چاہتا ہے‘

    ’چین پاکستان سے گدھے اور کتے برآمد کرنا چاہتا ہے‘

    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے، چین گوشت برآمد کرنے کی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا۔

    سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر شوکت ترین نے اجلاس کو بتایا کہ آئندہ 5 سال میں آئی ٹی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک لے جا سکتے ہیں، آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔

    شوکت ترین نے کہا کہ فری لانسر کی 4 ارب ڈالر تک کی رقم بیرون ممالک میں ہے، فری لانسر نے یقین دہانی کروائی تھی کہ یہ رقم پاکستان لے آئیں گے۔ جب تک فری لانسرز کو سہولیات نہیں دی جائیں گی وہ پیسہ نہیں لائیں گے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کو بٹھا کر معاملات کو حل کیا جائے۔

    وزارت تجارت نے برآمدی صنعت کو بجلی کی سبسڈی کا معاملہ حل کرنے کی سفارش کی، حکام کا کہنا تھا کہ 5 برآمدی شعبوں پر دی جانے والی بجلی سبسڈی واپس لے لی گئی، سبسڈی واپس لیے جانے پر ہمارے شدید تحفظات ہیں، سبسڈی واپس لینے سے برآمدات کم ہوسکتی ہیں۔

    وزارت تجارت نے ملکی برآمدات اور درآمدات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے، چین گوشت برآمد کرنے کی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔

    رکن کمیٹی دنیش کمار نے کہا کہ چین کہتا ہے پاکستان گدھے اور کتے برآمد کرے، سینیٹر عبدالقادر نے بتایا کہ چینی سفیر کئی بار گوشت برآمد کرنے کا کہہ چکے ہیں۔

    کمیٹی ارکان نے بتایا کہ بلوچستان سے پاکستانی مچھلی اسمگل ہو رہی ہے، مچھلی کی اسمگلنگ سے قومی خزانے کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ پاکستانی ماہی گیر مچھلیاں پکڑ کر غیر ملکی ٹرالرز کو وہیں فروخت کر دیتے ہیں۔

  • چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے: حکام وزارت تجارت

    چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے: حکام وزارت تجارت

    اسلام آباد: وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان کے لیے چین گوشت برآمد کرنے کی ایک بڑی مارکیٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت آج پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارت تجارت کے حکام نے ملکی برآمدات اور درآمدات پر بریفنگ دی۔

    حکام وزارت تجارت نے کہا چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنے کا خواہاں ہے، رکن کمیٹی دنیش کمار نے کہا چین کہتا ہے پاکستان گدھے اور کتے برآمد کرے، سینیٹر عبدالقادر نے کہا چینی سفیر کئی بار گوشت برآمد کرنے کا کہہ چکے ہیں۔

    خصوصی اجلاس میں افغانستان سے جانور درآمد کرنے اور بلوچستان سے مچھلی کی اسمگلنگ پر بھی بات ہوئی، رکن کمیٹی مرزا آفریدی نے افغانستان سے جانور امپورٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔

    انھوں نے کہا افغانستان میں جانور سستے ہیں اور خریدار نہیں ہیں، پاکستان افغانستان سے جانور امپورٹ کر کے گوشت برآمد کر سکتا ہے۔ تاہم وزارت تجارت کے حکام نے کہا کہ لمپی اسکن کے باعث افغانستان سے جانور درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

    اجلاس میں کمیٹی ارکان نے کہا کہ بلوچستان سے پاکستانی مچھلی اسمگل ہو رہی ہے، جس سے قومی خزانے کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستانی ماہی گیر مچھلیاں پکڑ کر غیر ملکی ٹرالرز کو وہاں ہی فروخت کر دیتے ہیں۔

  • چین اور ایران کے درمیان ٹرین جلد شروع ہونے کا امکان

    چین اور ایران کے درمیان ٹرین جلد شروع ہونے کا امکان

    تہران: ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ چین اور ایران کے درمیان براہ راست ریلوے جلد شروع ہوگی، گزشتہ برس ایک مال بردار گاڑی اس راستے پر چلائی گئی تھی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایرانی وزارت سڑک اور شہری ترقی کے تجارتی امور کے لیے مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ چین سے ایران تک براہ راست ریلوے شروع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں ایران کی شنگھائی تنظیم میں رکنیت کی حمایت اور تقویت کے فریم ورک میں ایک مثبت علامت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں رکنیت اقتصادی استحکام پیدا کرنے اور ملکوں کے درمیان تجارتی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے زمین ہموار کر سکتی ہے۔

    ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جب ملکوں کے درمیان تجارت کی گنجائش بڑھے گی تو نقل و حمل اور ٹرانزٹ میں بھی اضافہ ہوگا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل چین سے تہران تک پہلی مال بردار ٹرین گزشتہ سال پہنچی تھی۔

    اس سال جب چینی صدر شی نے ایران کا دورہ کیا تو انہوں نے مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن اور استحکام میں ایران کی مدد کرنے کے اپنے عزائم کے بارے میں بات کی تھی۔

    بیجنگ کا خیال ہے کہ خطے کا ریلوے نیٹ ورک علاقائی انضمام کو آگے بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے، چین کے مغربی علاقے سے ریل گاڑیاں سابق سوویت ٹرین نیٹ ورک کے ساتھ قازقستان میں داخل ہو کر خرگوس گیٹ وے تک جاتی ہیں۔

  • آرمی چیف کے دورے کے اثرات، چین کا پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے مزید امداد کا اعلان

    آرمی چیف کے دورے کے اثرات، چین کا پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے مزید امداد کا اعلان

    اسلام آباد : چین نے پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے مزید 500 ملین یوان کی امداد کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کے دورے کے اثرات نمایاں ہونے لگے ، چین نے سیلاب زدگان کیلئے مزید امداد کا اعلان کردیا۔

    چین نے ہنگامی بنیاد پر انسانی ہمدردی کے تحت پاکستان کے لئے 100 ملین یوان دینے کا اعلان کیا۔

    چینی حکومت سیلاب متاثرین کے لئے 300 ملین یوان دے گی جبکہ پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے 100 ملین یوان کا اعلان کیا گیا ہے۔

    چین سیلاب زدگان کیلئے مجموعی طور پر 500 ملین یوان امداد دے گا ، چینی امداد 71.3 ملین ڈالر اور پاکستانی کرنسی میں 15.8 ارب روپے بنتی ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل آرمی چیف کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے اپیل پر یو اے ای سمیت عالمی امدادی ادارے بڑے اعلان کرچکے ہیں۔

  • چین کا امریکا سے افغانستان سے متعلق بڑا مطالبہ

    چین کا امریکا سے افغانستان سے متعلق بڑا مطالبہ

    بیجنگ: چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا فوری طور پر افغان منجمد اثاثوں کو بحال کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغان مرکزی بینک کے امریکا میں منجمد اثاثے افغان قوم کی ملکیت ہیں، امریکا فوری طور پر منجمد اثاثے بحال کرے۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤننگ نے کہا کہ افغان منجمد اثاثوں کی فوری، مکمل اور آزادانہ ادائیگی ہونی چاہیے، اور افغان اثاثے افغان عوام کی فلاح کے لیے کسی مداخلت کے بغیر استعمال ہونے چاہئیں۔

    انھوں نے کہا افغان مرکزی بینک کے امریکا میں منجمد اثاثے افغان قوم کی ملکیت ہیں۔

    واضع رہے امریکا نے گزشتہ روز افغانستان کے 3.5 بلین ڈالر کے اثاثے سوئٹزرلینڈ کے افغان فنڈ میں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • ہائیڈروجن غبارہ بے قابو ہونے سے چینی شخص 2 روز تک ہوا میں اڑتا رہا

    ہائیڈروجن غبارہ بے قابو ہونے سے چینی شخص 2 روز تک ہوا میں اڑتا رہا

    بیجنگ: چین میں ایک شخص ہائیڈروجن غبارہ بے قابو ہوجانے سے دو روز تک ہوا میں اڑتا رہا، تیسرے روز وہ اپنے مقام سے 320 کلو میٹر دور روس کی سرحد کے قریب اترا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں چلغوزوں کی کاشت کے دوران ہائیڈروجن غبارہ قابو سے باہر ہو کر ایک شخص کو 320 کلو میٹر دور تک اڑا لے گیا۔

    غبارے میں پھنسے شخص کو بچانے کے لیے مقامی کمپنی، فائر فائٹرز، پولیس اور پیشہ ورانہ ریسکیو اہلکاروں کی 500 سے زائد افراد پر مشتمل ٹیم ریسکیو آپریشن کے لیے حرکت میں آئی۔

    مذکورہ شخص جن کا نام ہو تھا، وہ اور ان کے ساتھی اتوار کے روز چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ کے ایک فارسٹ پارک میں باغ سے چلغوزے چن رہے تھے جب غبارہ ان کے قابو سے باہر ہوا اور اڑتا چلا گیا۔

    غبارہ جب قابو سے باہر ہوا تو ہو کے ساتھی نے بچنے کے لیے چھلانگ لگادی لیکن ہو اس میں ہی رہ گئے۔

    ریسکیو اہلکار کا ہو سے اڑنے کے بعد اگلی صبح موبائل فون کے ذریعے رابطہ ہوا اور انہوں نے آہستہ آہستہ غبارے سے ہوا نکالنے کا مشورہ دیا تاکہ زمین پر آیا جاسکے۔

    لیکن ہو کی پرواز جاری رہی اور وہ مزید ایک روز تک غبارے میں اڑتے رہے اور منگل کی صبح 320 کلومیٹر دور روس کی سرحد کے قریب جا کر زمین پر اترے۔

    دو دن طویل فضائی سفر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہو کا کہنا تھا کہ وہ تقریباً ہار مان چکے تھے، ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ ورنہ وہ زندہ نہ ہوتے۔

  • چین سے پاکستان آنے والے طلبا اور تاجرمہنگی ٹکٹیں خریدنے پر مجبور

    چین سے پاکستان آنے والے طلبا اور تاجرمہنگی ٹکٹیں خریدنے پر مجبور

    اسلام آباد : چین میں کورونا پابندیوں کے باعث ائیرلائنز نے یکطرفہ کرایوں میں اضافہ کردیا، جس کے باعث چین سے پاکستان آنے والے طلبا اور تاجر جہاز کے مہنگے ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں زیرِ تعلیم پاکستانی طالب علم ائیرلائنز کے کرایوں میں اضافے سے شدید تکلیف کا شکار ہے۔

    چین میں کورونا پابندیوں کے باعث ائیرلائنز نے پاکستان سے چین کا یکطرفہ کرایہ 5 سے 8 لاکھ روپے تک بڑھا دیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ریگولر پرواز نہ ہونے سے ایئرلائنز چارٹر طیاروں کا لاکھوں روپے کرایہ وصول کررہی ہیں۔

    کرایوں میں اضافے کے باعث چین سے پاکستان آنے اور جانے والے طلبا، تاجرمہنگی ٹکٹیں خریدنے پر مجبور ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اکثر طلبا بھاری قیمت میں ٹکٹ ملنے کی وجہ سے چین جانے سے رک گئے، کورونا سے پہلے پاکستان سے چین کا یکطرفہ کرایہ 50 ہزار روپے تک تھا۔

    دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے آنے والی چارٹرڈ پروازیں چین سے خالی واپس آتی ہیں، کورونا سے پہلے طلباء کو کرائے میں 15 فیصد رعایت دی جاتی تھی۔

  • وزیر اعظم سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر چین کے شکر گزار

    وزیر اعظم سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر چین کے شکر گزار

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر چینی صدر اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چینی صدر اور وزیر اعظم کا سیلاب سے متاثرہ افراد کی مالی امداد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب کی اپنی شدت اور پھیلاؤ کے لحاظ سے کوئی اور مثال نہیں، چین مشکل ترین وقت میں ہمارے ساتھ رہا، ہم اس کی حمایت کی بہت قدر کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے اعداد و شمار کے مطابق 14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب میں 11 سو 36 افراد جاں بحق اور 16 سو زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

    سیلاب سے 10 لاکھ 51 ہزار مکانات، 162 پل، اور 34 ہزار 71 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں، جبکہ 7 لاکھ 35 ہزار سے زائد مویشی مر چکے ہیں۔

    ملک بھر میں اب تک سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

  • پاکستان میں سیلاب سے تباہی ، چین کا  100 ملین یوآن  امداد کا اعلان

    پاکستان میں سیلاب سے تباہی ، چین کا 100 ملین یوآن امداد کا اعلان

    اسلام آباد : چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے 100 ملین یوآن امداد کا اعلان کرتے ہوئے 25000 خیمے اور دیگر امدادی اشیا کا بھی عطیہ کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق چینی صدر اور وزیراعظم نے صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کیلئے پیغام میں سیلاب سے جانی ومالی نقصانات پرافسوس اور بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

    چینی صدر اور وزیراعظم کا پیغام پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے پہنچایا۔

    چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے 100 ملین یوآن امداد کا اعلان کردیا جبکہ 25000 خیموں اور دیگر امدادی اشیا کا بھی عطیہ دیا۔

    چین کی فضائیہ کی پروازیں 300خیموں کی پہلی کھیپ لے کر آج اور کل کراچی پہنچیں گی۔

    چینی سفیر نونگ رونگ کراچی میں امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے، چین کی طرف سے امداد پراقتصادی امور ڈویژن کو باضابطہ آگاہ کیا جائے گا۔

    چین کے سفیر نونگ رونگ نے چین کی قیادت کے فیصلے سے حکومت پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔

    وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیشہ کی طرح چین کی قیادت،عوام نے دوستی اور فراخ دلی کامظاہرہ کیا۔