Tag: چین

  • بیجنگ میں موسم کی تباہ کاری، 34 افراد ہلاک

    بیجنگ میں موسم کی تباہ کاری، 34 افراد ہلاک

    بیجنگ (29 جولائی 2025): چین کے شہر بیجنگ میں تباہ کن بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 34 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ دارالحکومت بیجنگ اور اس کے گرد و نواح میں اچانک شدید بارش نے ایک ’ٹریپ‘ کا کردار ادا کیا، اور لوگوں کو وقت نہ مل سکا، جس کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، ایک سال کے دوران ہونے والی بارش محض ایک ہی ہفتے میں برس پڑی۔

    سب سے زیادہ ہلاکتیں شہر کے پہاڑی شمالی اضلاع میں ہوئیں، لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں کے بند ٹوٹنے اور سڑکوں کے بہہ جانے کے واقعات پیش آئے، بیجنگ کے شمالی علاقوں میں 543 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    بتایا جا رہا ہے کہ 80 ہزار لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں، سیلاب کی وجہ سے متعدد سڑکیں بند اور 136 سے زائد دیہاتوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی بیجنگ میں 300 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔

    پیر کی رات طوفان کے عروج پر ہونے کے باعث سینکڑوں پروازیں اور متعدد ٹرین خدمات تاخیر کا شکار یا معطل ہو گئیں، حکومتی اعلان پر ہنگامی بنیادوں پر اسکول بند، تعمیراتی کام، سیاحت اور دیگر سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں، چینی صدر شی جن پنگ نے تمام اداروں کو ریسکیو اور تلاش کے کاموں میں تیزی لانے کا حکم دے دیا ہے۔

    ماہرین نے صورت حال کو ’بارش کی ٹریپ‘ قرار دیا، زیادہ تر بارش بیجنگ کے پہاڑی شمال میں دیوارِ عظیم کے قریب ہوئی، شنہوا نیوز کے مطابق جس میں کم از کم 28 اموات ضلع مییون اور دو یان کنگ میں رپورٹ ہوئیں۔ مقامی افراد نے بتایا کہ سیلاب اچانک ہی آیا، اور بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں تھا۔

  • بریڈ پٹ کی ریسنگ فلم ایف ون نے چین میں دھوم مچادی

    بریڈ پٹ کی ریسنگ فلم ایف ون نے چین میں دھوم مچادی

    ریسنگ فلم ایف ون نے چینی باکس آفس پر رکنے سے انکار کردیا ہے، بریڈ پٹ کی فلم نے چین میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

    ہالی ووڈ سپراسٹار بریڈ پٹ کی فلم نے کووِڈ کے بعد ان 25 ہالی ووڈ فلموں میں سے ایک بن گئی ہے جس نے باکس آفس پر دھوم مچائی ہے جبکہ فلم ایف ون شمالی امریکا میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

    پانچ ہفلم نے دنیا بھر کے باکس آفس پر500ملین ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔ یہ بریڈ پٹ کی اب تک کی سب سے بڑی ہٹ فلم بھی بن سکتی ہے، اس فلم نے ورلڈ وار زیڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    اس ہفتے کے آخر میں یہ بریڈ کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کے طور پر سامنے آئی ہے جس نے دنیا بھر میں کامیابی حاصل کی۔

    فلم کے ریسنگ سیکوینس اور پریمیم ساؤنڈ ڈیزائن شائقین کو اب بھی تھیٹروں کی طرف راغب کر رہے ہیں، کچھ لوگ اسے سوشل میڈیا پر بہترین سنیما فلم بھی کہہ رہے ہیں۔

    انڈسٹری ٹریکر کی رپورٹ کے مطابق بریڈ پٹ کی فلم نے چین میں باکس آفس پر اپنے پانچویں ویک اینڈ پر 3 ملین ڈالرز کی کمائی کی ، فلم نے 5 ویں اتوار کو 1.3 ملین ڈالر اکٹھے کیے جو کہ 5K اسکریننگ سے زیادہ ہے۔

    جوزف کوسنسکی کی فلم نے چین میں باکس آفس پر مجموعی طر پر 50 ملین ڈالرز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ 31 دن کے بعد، فلم چینی باکس آفس پر 51.4 ملین ڈالرز کما چکی ہے۔

  • چین میں  24 گھنٹوں میں ایک سال جتنی بارش ، تباہی مچ گئی

    چین میں 24 گھنٹوں میں ایک سال جتنی بارش ، تباہی مچ گئی

    بیجنگ : چین کے شہر باوڈنگ میں ایک دن کی بارش نے سال بھر کا ریکارڈ توڑ دیا، ایک گھنٹے میں 448 ملی میٹر بارش برسی۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے شمالی علاقے شدید طوفانی بارشوں کی لپیٹ میں آگئے ، سمندری طوفان نے صوبے ہیبی کے شہر باوڈنگ میں تباہی مچادی۔

    ایک گھنٹے میں چار سو اڑتالیس ملی میٹر بارش برسی، جس کے باعث سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، پُلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا، سیلابی ریلے راستے میں آنے والی ہر شہہ بہا لے گئے۔

    ژوژو شہر میں رات بھر 190 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی، صوبہ یوننان مین لینڈ سلائیڈنگ کی وڈیو سوشل میڈیا ہر وائرل ہوگئی۔

    متاثرہ علاقوں سے انیس ہزار افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے، محکمہ موسمیات نے بیجنگ کے سولہ اضلاع میں سیلاب کی و ارننگ جاری کر دی۔۔۔اگلے ہفتے مسافر ٹرینیں بھی بند رہیں گی۔

    اب تک کسی جانی نقصان یا لاپتہ افراد کی اطلاع نہیں دی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ یہ بارش گزشتہ برس آنے والے شدید طوفان جیسی تھی، جس نے دارالحکومت بیجنگ میں 140 سالہ تاریخ کی سب سے زیادہ بارش برسائی تھی۔

    ماہرین کے مطابق شمالی چین میں گزشتہ چند برسوں کے دوران بارشوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کا تعلق عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے جوڑا جا رہا ہے۔ یہ صورتحال گنجان آباد شہری علاقوں کو سیلاب کے خطرے سے دوچار کر رہی ہے۔

  • برطانیہ، چین اور یورپی یونین بغیر ویزہ جانا ہے تو اس چھوٹے سے ملک کی شہریت لیں

    برطانیہ، چین اور یورپی یونین بغیر ویزہ جانا ہے تو اس چھوٹے سے ملک کی شہریت لیں

    اگر آپ برطانیہ چین یورپی یونین سمیت دنیا کے 120 ممالک میں بغیر ویزہ انٹری چاہتے ہیں تو اس چھوٹے سے ملک کی شہریت لے لیں۔

    دنیا کے کسی بھی ملک میں جانے کے لیے ویزا لازمی ہوتا ہے۔ مگر دنیا میں کچھ ایسے ممالک ہیں جن کے شہریوں کو کئی ممالک میں بغیر ویزا انٹری کی سہولت حاصل ہے۔ ان ہی میں ایک ملک ڈومینیکا ہے۔

    دنیا کے نقشے پر ڈومینیکا اگرچہ ایک چھوٹے سے رقبہ پر کم آبادی والا ملک ہے۔ مگر یہ خوبصورت جزیرائی ملک ہونے کے ساتھ دولت مشترکہ کا رکن بھی ہے غیر ملکیوں کو اپنے ملک کی شہریت حاصل کرنے کا نادر موقع فراہم کر رہا ہے اور اس ملک کا پاسپورٹ آپ کو بغیر ویزہ 120 ملکوں کا سفر کی سہولت فراہم کر سکتا ہے۔

    ڈومینیکن حکومت نے غیر ملکیوں کو اپنے ملک کی شہریت حاصل کرنے کا نادر موقع فراہم کیا ہے۔ کوئی بھی شخص سرمایہ کاری کے ذریعہ اس خوبصورت ملک کی شہریت حاصل کر سکتا ہے۔ ڈومینیکا نے سرمایہ کاری کا یہ CBI پروگرام 1993 میں شروع کیا تھا جو وقت گزرنے کے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں میں مقبول ہو چکا ہے۔

    سر سبز بارانی جنگلات، گرم چشموں، آبشاروں جیسے قدرتی مناظر اور متنوع جنگلی حیات کی وجہ سے اس کو ’’نیچر آئی لینڈ‘‘ بھی کہا جاتا ہے اور قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے والے افراد کے لیے یہ رہائش کی آئیڈیل جگہ ہو سکتی ہے۔

    اس کے علاوہ یہ مہم جو سیاحوں کے لیے بھی کشش رکھتا ہے۔ 4747 فٹ (1447 میٹر) بلند اس مقام پر پیدل سفر کے ساتھ تیراکی اور وہیل واچنگ کے ذریعہ مہم جوئی کا شوق بھی پورا کیا جا سکتا ہے۔

    اگر آپ اس خوبصورت قدرتی نظاروں سے بھرپور اس ملک (ڈومینیکا) کی شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کی اہلیت پر پورا اترنے کے لیے کچھ شرائط ہیں، جن کو پورا کرنا لازمی ہوگا۔

    ڈومینیکا کی شہریت حاصل کرنے کی اہلیت:

    اس جزیرائی ملک کی شہریت حاصل کرنے والے خواہشمند کسی بھی فرد کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے اور اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں ہونا چاہیے۔

    ڈومینیکا کی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند درخواست دہندگان کا صحت مند ہونا بھی ضروری ہے۔ اسکے لیے انہیں میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنا ہوگا۔

    درخواست دہندہ کو شہریت دینے کا حتمی فیصلہ کرنے سے قبل سخت جانچ پڑتال کے عمل سے گزارا جائے گا۔

    ڈومینیکا کی شہریت لینے والے درخواست دہندگان کو اس ملک میں کچھ شعبوں میں مقررہ حد تک کم از کم سرمایہ کاری بھی کرنی ہوگی۔

    ڈومینیکا CBI پروگرام کے لیے کم از کم سرمای کاری کی حد:

    ڈومینیکا CBI پروگرام کے لیے کم از کم سرمای کاری کی حد ایک لاکھ ڈالر ہے۔ جس کا شیڈول کچھ اس طرح ہے۔

    اکنامک ڈائیورسیفیکیشن فنڈ (EDF) میں ایک لاکھ امریکی ڈالر کا عطیہ

    7500 ڈالر ڈیو ڈیلیجنس فیس

    1000 ڈالر پاسپورٹ فیس

    اس کے علاوہ، درخواست دہندگان جائیداد میں سرمایہ کاری کا اختیار بھی منتخب کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں پیشگی منظور شدہ جائیداد جس کی مالیت کم از کم 2 لاکھ ڈالر ہونی چاہیے، اس میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

    ڈومینیکا کی شہریت کے فوائد:

    ڈومینیکا اگرچہ 750 مربع کلومیٹر (290 مربع میل) رقبہ اور 70 ہزار سے زائد آبادی کے ساتھ ایک چھوٹا سا ملک ہے۔ تاہم اس چھوٹے سے ملک کی شہریت حاصل کرنے والے کو بیش بہا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

    CBI پروگرام کے ذریعے ڈومینیکا کی شہریت حاصل کرنے کا سب سے بڑا فائدہ برطانیہ، یورپی یونین، چین سمیت دنیا کے 120 سے زائد ممالک کا بغیر ویزا سفر کی سہولت ہے۔

    ڈومینیکا کے شہری کی آمدنی ٹیکس فری ہوگی اور اس کو کوئی ویلتھ ٹیکس نہیں دینا ہوگا اور ٹیکس فری ماحوال میں کاروبار کرنے کے بہترین مواقع میسر ہوں گے۔

    اس کے علاوہ اس ملک کا شہری بن کر ڈومینیکا میں ایک اعلیٰ معیار زندگی کا حصول، کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کا حق بھی حاصل ہوگا۔

    درخواست دینے کا طریقہ:

    ڈومینیکا کی شہریت کے حصول کے لیے درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔ تاہم CBI پروگرام کے لیے درخواست پر سخت جانچ پڑتال کے باعث عملدرآمد میں دو سے تین ماہ کا عرصہ لگتا ہے۔

    ڈومینیکا کی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو پہلے ابتدائی درخواست اور اس کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔ جس کے بعد درخواست کو ڈیو ڈیلیجنس کے عمل سے گزارا جائے گا۔

    درخواست تمام مطلوبہ معیار پر پورا اترنے کے بعد ڈومینیکا کی حکومت کی جانب سے درخواست دہندہ کے لیے شہریت کی منظوری دی جائے گی۔

    اگلے مرحلے میں کامیاب درخواست گزار سے ڈومینیکا سے وفاداری کا حلف لیا جائے گا، جس کے بعد اس کو ملک کا پاسپورٹ جاری کر دیا جائے گا۔

  • چین نے بھارت سے گزرنے والے برہم پترا دریا پر کنٹرول کی تیاری شروع کر دی

    چین نے بھارت سے گزرنے والے برہم پترا دریا پر کنٹرول کی تیاری شروع کر دی

    بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چین نے دریائے براہم پترا پر کنٹرول کی تیاری شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے دریائے برہمپترہ پر ڈیم کی تعمیر کا آغاز کردیا ہے، جس پر بھارت  کو تشویش لاحق ہو گئی ہے، آپریشن سندور میں بدترین ناکامی کے بعد بھارت کو سفارتی میدان میں ایک اور زخم کا سامنا ہے۔

    لداخ اور ارو ناچل پردیش کے بعد چین بھارت کشیدگی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو چکا ہے، بھارت کی آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چین نے دریائے برہم پترا پر کنٹرول کی تیاری شروع کردی ہے۔

    چین نے تبت اور بھارت سے گزرنے والے برہم پترا دریا پر میگا ڈیم کی تعمیر شروع کر دی، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ افتتاحی تقریب میں وزیراعظم لی چیانگ نے شرکت کی۔

    این ڈی ٹی وی ورلڈ کے مطابق ڈیم سے بجلی کی فراہمی تبت اور دیگر خطوں کیلئے یقینی بنائی جائے گی، نیا ڈیم چین کے تھری گورجز سے بھی بڑا ہوگا جس سے بھارت میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں پر سنگین اثرات متوقع ہے۔

    اس منصوبے میں 5 ہائیڈرو پاور اسٹیشنز بنائے جائیں گے اس پر 1.2 ٹریلین یوان کی سرمایہ کاری کی جانے کا امکان ہے، ڈیم کی تکمیل کے بعد بھارت کے لاکھوں شہریوں کو سنگین ماحولیاتی اور آبی خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرکے بھارت پانی کی لڑائی چاہتا تھا چین نے اس کی ہی حکمت عملی کا مزہ چکھا دیا، بھارت کی آبی جنگ چھیڑنے کی سازش اسی کے گلے پڑ گئی، چین نے برہم پترا پر ڈیم کا آغاز کرکے بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیا۔

  • امریکا اور چین کے صدور کی اکتوبر میں ملاقات کا امکان

    امریکا اور چین کے صدور کی اکتوبر میں ملاقات کا امکان

    بیجنگ: امریکا اور چین کے صدور ٹرمپ اور شی جن پنگ کی اکتوبر میں ملاقات متوقع ہے۔

    روئٹرز کے مطابق ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اتوار کو متعدد ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 30 اکتوبر سے 1 نومبر کے درمیان ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سمٹ میں جانے سے قبل چین کا دورہ کر سکتے ہیں، یا وہ جنوبی کوریا میں سمٹ کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

    دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطح کی ملاقات 11 جولائی کو ملائیشیا میں ہوئی تھی، جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ملاقات کی تھی، جسے دونوں نے ’مثبت اور تعمیری‘ قرار دیا تھا۔

    دونوں ممالک ایک دوسرے پر عائد کی گئی بڑھتی ہوئی محصولات کی جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس نے عالمی تجارت اور سپلائی چینز کو شدید متاثر کیا ہے۔


    ٹرمپ نے یو اے ای میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کا اعلان کر دیا


    واضح رہے کہ ٹرمپ نے تقریباً تمام غیر ملکی اشیا کے لیے امریکی درآمد کنندگان پر ٹیرف عائد کیا ہے، اور ان کا کہنا تھا کہ اس سے ملکی مینوفیکچرنگ کو فروغ ملے گا، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ امریکیوں کے لیے متعدد اشیائے خوردونوش بہت زیادہ مہنگی ہو جائیں گی۔

    امریکی صدر نے تمام ممالک سے درآمد شدہ اشیا پر 10 فی صد کی شرح سے یونیورسل بَیس ٹیرف عائد کیا، تاہم چین جیسے امریکا کی آنکھوں میں کھٹکنے والے ممالک پر زیادہ ٹیرف عائد کیا گیا جو 55 فی صد ہے۔

    ٹرمپ نے امریکا اور چین کے لیے کسی پائیدار ٹیرف معاہدے تک پہنچنے کے لیے 12 اگست کی ڈیڈلائن مقرر کی ہے۔

  • پاکستانی پولیس افسران کو جدید تربیت کے لیے چین بھجوانے کا فیصلہ

    پاکستانی پولیس افسران کو جدید تربیت کے لیے چین بھجوانے کا فیصلہ

    اسلام آباد (16 جولائی 2025): پاکستانی پولیس افسران کو ٹریننگ کے لیے چین بھجوایا جائے گا انہیں جدید پولیسنگ وٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بیجنگ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گاؤ جیانزن کی سربراہی میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اسلام آباد اور بیجنگ پولیس کے درمیان اشتراک کار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس اہم ملاقات میں اسلام آباد پولیس کے افسران کو جدید پولیسنگ اور ٹیکنالوجی کی تربیت کیلیے چین بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا جہاں وہ بیجنگ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تربیتی کورس کریں گے۔ اس موقع پر پولیس افسران کو جدید پولیسنگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی بھی ٹریننگ دی جائے گی۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بیجنگ پولیس انتہائی فعال اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس فورس ہے۔ اسلام آباد پولیس وہاں کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنی استعداد کار میں اضافہ کر سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں دہشتگردی، منظم جرائم، منشیات اور انسانی اسمگلنگ روکنے کیلیے معلومات کا تبادلہ اہم ہے۔ قیام امن اور ‎جرائم کی سرکوبی کیلیے بیجنگ پولیس کا تعاون اسلام آباد پولیس کیلیے مفید ثابت ہوگا۔ ‏‎‏‎بیجنگ پولیس کی جانب سے اینٹی رائٹ میں بھی تربیت فراہم کرنے کا خیر مقدم کرینگے۔

  • نیٹو چیف مارک روٹے نے برازیل، چین اور بھارت کو خبردار کردیا

    نیٹو چیف مارک روٹے نے برازیل، چین اور بھارت کو خبردار کردیا

    نیٹو چیف مارک روٹے نے خبردار کیا ہے کہ اگر برازیل، چین اور بھارت نے روس کے ساتھ تجارت جاری رکھی تو انہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو ان ممالک کی معیشت پر شدید منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیٹو چیف مارک روٹے نے کہا میری برازیل، بیجنگ اور نئی دہلی میں بیٹھے رہنماؤں سے اپیل ہے کہ وہ اس صورتحال کو سنجیدگی سے لیں، کیونکہ اگر روس کے ساتھ تجارتی تعلقات جاری رکھے گئے تو ان ممالک کو اس کا بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

    نیٹو چیف مارک روٹے نے مزید کہا کہ یورپ یوکرین کو امن مذاکرات میں بہترین پوزیشن پر لانے کے لیے درکار مالی وسائل فراہم کرے گا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے پچھلے ہفتے نیٹو کا مسئلہ حل کر دیا ہے۔

    فاکس نیوز کی اینکر پرسن اور اپنی بہو لارا ٹرمپ کو انٹرویو میں امریکی صدر نے بتایا کہ نیٹو کے ہر رکن ملک سے اب 2 فی صد کے بجائے 5 فی صد تک رقم لی جا رہی ہے، پہلے وہ دو فی صد بھی نہیں دیتے تھے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ ممالک جو امریکا کو استعمال کرتے تھے لیکن ناشکری کرتے تھے وہ اب امریکا کے شکر گزار ہیں، اور یہ کہ ”ٹیرف وار“ اور اتحادیوں سے دفاعی اخراجات میں اضافے کے مطالبات کے فوائد سامنے آ رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا فاکس نیوز کے پہلے سے ریکارڈ شدہ انٹرویو میں ٹیرف کے سلسلے میں ممالک کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات کے بارے میں کہا ”ہر ملک شدت سے ہمارے ساتھ کاروبار کرنا چاہتا ہے، لیکن انھوں نے کبھی ہمارے ملک کا شکریہ ادا نہیں کیا، لیکن اب وہ کرتے ہیں۔ انھوں نے ہمارے ملک کو تجارت اور فوج کے حوالے سے استعمال کیا۔“

    نیٹو چیف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیڈی کہنے کے بیان کی وضاحت کر دی

    ٹرمپ نے کہا ”میں نے نیٹو کا مسئلہ حل کر دیا ہے، اب یہ ممالک دفاع کے لیے زیادہ رقم ادا کر رہے ہیں، انھوں نے کبھی جی ڈی پی کا 2 فی صد بھی دفاع کے لیے خرچ نہیں کیا تھا، لیکن اب وہ 5 فی صد خرچ کر رہے ہیں۔“ ان کا اشارہ گزشتہ ماہ دی ہیگ میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس کی طرف تھا جس میں نیٹو نے دفاعی اخراجات کو 2035 تک GDP کے 5 فیصد تک بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

    امریکی صدر نے کہا اس سے ہم سالانہ ایک کھرب ڈالر حاصل کر رہے ہیں، نیٹو میں اب ہماری آواز بہت مضبوط ہے، بائیڈن دور میں تو ہماری کوئی سنتا ہی نہیں تھا، اسے تو یہ بھی علم نہیں ہوتا تھا کہ وہ کہاں ہے۔

  • پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا

    پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی معاہدہ طے پا گیا

    پاکستان اور چین دنیا کے دو انتہائی قریبی دوست ممالک ہیں اب ان دونوں ممالک کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    پاکستان اور چین کا شمار دنیا کے دو بہترین دوست ممالک میں ہوتا ہے، جو ہر اچھے برے وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ اب ان دونوں ممالک کے درمیان ایک اور تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دونوں ممالک نے نشریات، آڈیو اور ویڈیو تعاون بڑھانے کا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان اور چین کی جانب سے ڈونگ شن نے دستخط کیا۔

    اس معاہدے کی رو سے پاکستان اور چین مشترکہ منصوبے میں مواد کا تبادلہ کر سکیں گے جب کہ اس کی استعداد کار بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    معاہدے کے تحت میڈیا تعاون، باہمی تفہیم اور تکنیکی شراکت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

    اس موقع پر رواں برس نومبر میں پاکستان میں ہونے والی مجوزہ کانفرنس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-will-take-250-million-panda-bond-from-china/

  • دلائی لامہ کی جانشینی پر تنازع : چین کی بھارت کو سخت تنبیہ

    دلائی لامہ کی جانشینی پر تنازع : چین کی بھارت کو سخت تنبیہ

    بیجنگ : تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کی جانشینی سے متعلق بیانات پر چین نے نئی دہلی کو سخت تنبیہ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اورچین کے درمیان پہلے سے موجود سرحدی کشیدگی پر ایک بار پھر شدت آگئی۔

    تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کی جانشینی سے متعلق بیانات پر بیجنگ نے نئی دہلی کو سخت تنبیہ کردی۔

    خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے بتایا کہ چینی سفارتخانے نے واضح کیا دلائی لامہ کادوبارہ جنم ،جانشینی کا معاملہ مکمل چین کااندرونی معاملہ ہے، اس پر بھارت کا کوئی بھی مؤقف یا مداخلت تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا کر سکتے ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ چین کا یہ بیان جے شنکر کے 15 جولائی سے دورہ چین سے قبل سامنے آیا ہے، جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور یہ دورہ 2020 کی مہلک سرحدی جھڑپوں کے بعد بھارت اور چین کے درمیان پہلا اعلیٰ سطح رابطہ ہو گا۔

    رائٹرز کے مطابق ان جھڑپوں میں کم از کم 20 بھارتی اور 4 چینی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

    حال ہی میں دلائی لامہ کی 90ویں سالگرہ کی تقریبات بھارت میں منعقد ہوئیں، تقریبات میں بھارتی وزرااور حکام کی شرکت نے چین کو شدید ناراض کیا۔

    دلائی لامہ نے ایک بارپھرکھل کرکہا ان کی جانشینی میں چین کا کوئی کردار نہیں ہو گا، بیجنگ نے ان بیانات کو اپنی ریاستی خودمختاری کے خلاف قرار دیا ہے۔

    نئی دہلی میں چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق تبت(ژیزانگ) سے متعلق مسائل انتہائی حساس ہیں ، دلائی لامہ کارڈکھیلنا بھارت کے لیے بوجھ بن سکتا ہے، ایسا کرنا بھارت کے لیے اپنے پاؤں پر گولی مارنے کے مترادف ہو گا۔

    دلائی لامہ 1959 میں چین کے خلاف بغاوت کے بعد سے بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں ، ان کی موجودگی بھارت کی تزویراتی پالیسی میں ایک اہم کردار رکھتی ہے اور چین ہمیشہ سے دلائی لامہ کو ایک حساس سفارتی مسئلہ تصور کرتا رہا ہے۔

    بھارت میں تقریباً 70,000 تبتی پناہ گزین اور ایک جلاوطن تبتی حکومت بھی موجود ہے ، دلائی لامہ کی جانشینی ثابت کرتی ہے کہ بھارت اور چین میں صرف سرحدی تنازعات نہیں ہیں تایم یہ صورتحال خطے کی سیاسی حرکیات کو مزید حساس اور غیر یقینی بنا رہی ہے۔