Tag: چین

  • چین سے ممکنہ جنگ، امریکا نے اپنے اتحادیوں سے کیا وضاحت طلب کی؟

    چین سے ممکنہ جنگ، امریکا نے اپنے اتحادیوں سے کیا وضاحت طلب کی؟

    امریکا اور چین ایک دوسرے کے حریف ممالک ہیں تائیوان معاملے پر دونوں ملکوں میں جنگ کی صورت میں پینٹاگون نے اپنے اتحادیوں سے وضاحت طلب کر لی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے اپنے اتحادیوں جاپان اور آسٹریلیا سے وضاحت طلب کر لی ہے کہ اگر تائیوان کے معاملے پر امریکا اور چین کی جنگ ہوتی ہے تو ان ممالک کا کیا کردار ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے پاس سفارت کاری اور امن کی ضمانت کے لیے فوجی طاقت ہو۔ ساتھ ہی اس یقین کا بھی اظہار کیا ہے کہ جاپان اور آسٹریلیا دفاعی اخراجات میں یورپی اتحادیوں کے مقابلے میں تیزی سے اضافہ کریں گے۔

    امریکی انڈر سیکریٹری برائے دفاع ایلبرج کولبی نے دونوں ممالک کے دفاعی حکام کے ساتھ حالیہ بات چیت کے دوران اس معاملے پر سنجیدگی سے سوال اٹھایا ہے۔

    کولبی نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ محکمہ دفاع کی توجہ صدر کے "امریکا فرسٹ” کے عام فہم ایجنڈے کو نافذ کرنے پر مرکوز ہے جس میں ڈیٹرنس کی بحالی اور طاقت کے ذریعے امن حاصل کرنا شامل ہے، جس میں "اتحادیوں پر زور دینا شامل ہے کہ وہ اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کریں اور ہمارے اجتماعی دفاع سے متعلق دیگر کوششیں کریں۔”

    ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے ہمیں جاپان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ تائیوان جنگ سے متعلق سوال کا جواب دینا مشکل ہے۔ جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔

  • آکسفورڈ گریجویٹ جاب نہ ملنے پر فوڈ ڈیلیوری بوائے بن گیا

    آکسفورڈ گریجویٹ جاب نہ ملنے پر فوڈ ڈیلیوری بوائے بن گیا

    آکسفورڈ سے تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کرنے والا شخص گریجویٹ ڈگری ہونے کے باوجود جاب نہ ملنے پر فوڈ ڈیلیوری ورکر بن گیا۔

    اس وقت آکسفورڈ، پیکنگ یونیورسٹی اور ٹی سنگھوا سے ڈگریاں لینے والا 39 سالہ ڈنگ یوان ژاؤ نامی شخص چین میں اپنی تعلیمی ڈگریوں کی وجہ سے نہیں بلکہ فوڈ ڈیلیوری ورکر کے طور پر اپنی موجودہ ملازمت کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔

    ڈنگ یوان جو کبھی چین کے داخلے کے امتحانی نظام میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا طالب علم سمجھا جاتا تھا، اب تعلیمی شعبے میں ملازمت تلاش کرنے میں ناکامی کے بعد بیجنگ میں ‘میتوان’ کے لیے کام کرتا ہے۔

    مذکورہ طالبعلم کی کہانی جو سب سے پہلے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے رپورٹ کی تھی، نے تیزی سے بدلتے جاب مارکیٹ میں اعلیٰ تعلیم کی سکڑتی ہوئی قدر کے بارے میں بحث کو جنم دیا ہے۔

    کئی مہینوں اور ملازمت کے 10 سے زیادہ انٹرویوز کے بعد، ڈنگ نے سنگاپور میں کھانا پہنچانا شروع کیا، جہاں اس نے 10 گھنٹے کام کر کے تقریباً 47,000 یوآن فی ہفتہ کمایا۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی یونین الیکشن میں پاکستانی طالب علم کی بڑی کامیابی

    انھوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ اگر آپ محنت کرتے ہیں، تو آپ اچھی روزی کما سکتے ہیں۔ یہ کوئی برا کام نہیں ہے،”

    آکسفورڈ گریجویٹ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس نے پرائیویٹ ٹیوشن پڑھانے کا کام نہیں کیا کیونکہ وہ محض کاروباری مقاصد کے لیے خاندانوں سے رابطہ کرنے میں تکلیف محسوس کرتے تھے۔

    ڈنگ کا ریزیومے دیکھیں تو اس نے سنگھوا سے بیچلرز کی ڈگری، پیکنگ یونیورسٹی سے انرجی انجینئرنگ میں ماسٹر، سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی سے حیاتیات میں پی ایچ ڈی کی ہے۔

    اس کے علاوہ ڈنگ یوان نے آکسفورڈ سے بائیو ڈائیورسٹی میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کررکھی ہے، تاہم جب سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی میں اس کا تحقیقی معاہدہ گزشتہ سال ختم ہوا تو اسے کوئی مستحکم تعلیمی ملازمت نہیں مل سکی۔

    https://urdu.arynews.tv/indian-media-propaganda-oxford-rasmus-kleis/

  • چین کا  پُر اسرار   ‘بلیک آؤٹ بم’  منظر عام پر آگیا

    چین کا پُر اسرار ‘بلیک آؤٹ بم’ منظر عام پر آگیا

    چین کا پُر اسرار ‘بلیک آؤٹ بم’ منظر عام پر آگیا، جو دشمن کے پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی میڈیا نے بجلی گھروں کو مفلوج کرنے والا ‘بلیک آؤٹ بم’ پیش کر دیا، چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

    جس میں دشمن کے پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے والے ’بلیک آؤٹ بم‘ کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

    ویڈیو میں بتایا گیا کہ یہ گرافائٹ بم فضا میں نوے چھوٹے کیپسول خارج کرتا ہے، جو زمین سے ٹکرا کر بدوبارہ اچھلتے ہیں اور پھر فضا میں پھٹ کر نہایت باریک کاربن فائبرز پھیلاتے ہیں، جو ہائی وولٹیج پاور سسٹمز کو شارٹ سرکٹ کرکے پورے علاقے کو اندھیرے میں دھکیل سکتے ہیں۔

    ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ہتھیار دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کو مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تقریباً 10 ہزار مربع میٹر تک کا بجلی کے انفراسٹرکچر کو ناکارہ بناسکتا ہے۔

    نشریاتی ادارے نے ہتھیار کی اصل پہچان اور نام کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی اور اسے صرف ایک ’پراسرار قسم کا مقامی ساختہ میزائل‘ قرار دیا گیا۔

    خیال رہے کہ ماضی میں امریکی فوج عراق اور سربیا میں بجلی گھروں اور بجلی کے انفراسٹرکچر کے خلاف اس قسم کے ہتھیار استعمال کرچکی ہے۔

  • ٹک ٹاک کی خریداری، ٹرمپ نے چینی صدر شی سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی

    ٹک ٹاک کی خریداری، ٹرمپ نے چینی صدر شی سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں ٹک ٹاک کی ملکیت کے معاملے پر پیش رفت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسے خریدنے کے لیے ایک گروپ تیار ہے۔

    اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ’’ہمارے پاس ٹک ٹاک کا ایک خریدار موجود ہے، یہ امیر لوگوں کا ایک گروپ ہے جو ٹک ٹاک خریدنا چاہتا ہے، میں 2 ہفتوں میں بتاؤں گا کہ ٹک ٹاک خریدنے والے کون ہیں۔‘‘

    صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ جو ڈیل تیار کر رہے ہیں اسے آگے بڑھانے کے لیے چین کی منظوری درکار ہوگی، انھوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ اس ڈیل کی منظوری دے دیں گے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر نے رواں ماہ کے شروع میں چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک کے امریکی اثاثے چھوڑنے کے لیے ڈیڈ لائن 17 ستمبر تک بڑھا دی تھی، حالاں کہ قانون کے مطابق کسی اہم پیشرفت کے بغیر یا تو اثاثے فروخت کیے جانے تھے یا کمپنی شٹ ڈاؤن کی جانی تھی۔


    خفیہ معلومات افشا کرنے والے صحافی اپنے ذرائع بتائیں ورنہ ۔۔۔ ٹرمپ کی دھمکی


    ٹرمپ انتظامیہ ایک معاہدے پر کام کر رہی تھی جس کے تحت TikTok کے امریکی آپریشنز کو ایک نئی امریکی فرم میں تبدیل کیا جانا تھا، جو امریکی سرمایہ کاروں کے زیر انتظام ہوتی، لیکن اسے اس وقت روک دیا گیا جب چین نے اشارہ دیا کہ وہ اسے منظور نہیں کرے گا۔

    خیال رہے کہ صدر ٹرمپ ٹک ٹاک ایپ کی آخری تاریخ میں تین بار توسیع کر چکے ہیں، وہ گزشتہ نومبر کے صدارتی انتخابات میں نوجوان ووٹروں میں اپنی حمایت بڑھانے کا سہرا بھی اسی ایپ کو دیتے ہیں۔

  • چین: سیلاب میں پھنسے نوجوان کو 1 منٹ میں ریسکیو کرنے کی حیران کن ویڈیو وائرل

    چین: سیلاب میں پھنسے نوجوان کو 1 منٹ میں ریسکیو کرنے کی حیران کن ویڈیو وائرل

    چین کے شہر گوانگ ژی میں سیلاب میں پھنسے نوجوان کو 1 منٹ میں ڈرون کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا جس کی ویڈیو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

    جنوبی چین میں گزشتہ دو دنوں کے دوران یونان، گوئی ژو ، گوانگ ژی، اور حائنان  میں 13 مرکزی دریا طوفان کی زد میں آئے اور ان کی پانی کی سطح انتباہی سطح سے تجاوز کر گئی۔

    چین کی سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق چین  میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب  سے تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 68 ہزار سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق مقامی اور صوبائی سطح پر ہزاروں امدادی کارکن ملبہ ہٹانے، سڑکوں کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت کا کام انجام دینے کے لیے تعینات کر دیے گئے ہیں۔

    تاہم اسی سیلاب کے دوران ایک واقعہ پیش آیا جہاں چین کے سیلاب زدہ علاقے گوانگ ژی میں ایک نوجوان کو ڈرامائی طور پر بچا لیا گیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

    چینی میڈیا کے مطابق ایک ہیوی لفٹر ڈرون نے تیز پانی میں گھری چھت پر پھنسے ایک شخص کو تقریباً ایک منٹ کے اندر ریسکیو کرتے ہوئے محفوظ مقام پر پہنچادیا۔

    چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین حالیہ دنوں میں تباہ کن سیلاب سے لوگوں کو بچانے کے لیے تکنیکی طور پر جدید آلات کا استعمال کر رہا ہے، نوجوان لڑکے کو ریسکیو کرنے کے ایک ایسے ڈرون کا استعمال کیا گیا جو تقریباً سو کلو وزن اٹھاسکتا ہے۔

    نوجوان کو ڈرون کے ذریعے ریسکیو کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، ویڈیو دیکھ کر لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

  • چین اب ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھ سکتا ہے، امریکی صدر

    چین اب ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھ سکتا ہے، امریکی صدر

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھ سکتا ہے۔

    ایران اور اسرائیل میں 11 روز سے جاری جنگ کے خاتمے اور دونوں ممالک کے جنگ بندی پر رضامندی کے اعلان کے بعد امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امید ہے کہ چین اب ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھ سکتا ہے اور امید ہے کہ چین امریکا سے بھی بڑی مقدار میں تیل خریدے گا۔

    ٹرمپ نے کہا کہ یہ سب ممکن بنانا (ایران اسرائیل جنگ بندی) میرے لیے بہت بڑا اعزاز تھا۔ نیٹو کے ساتھ وقت کم از کم اسرائیل ایران کشیدگی کے معاملے کے حوالے سے پرسکون ہوگا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یورپی دوستوں اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کا منتظر ہوں اور امید ہے کہ اس بار نیٹو اجلاس میں بہت کچھ حاصل کیا جائے گا۔

    ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

    واضح رہے کہ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کی تشکیل سنہ 1949 میں سرد جنگ کے ابتدائی مراحل میں اپنے رکن ممالک کے مشترکہ دفاع کے لیے بطور سیاسی اور فوجی اتحاد کے طور پر کی گئی تھی۔

    امریکا کے زیر قیادت نیٹو اجلاس آج سے نیدرلینڈ ہیگ میں شروع ہو رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت رکن ممالک کے سربراہان اس میں شرکت کے لیے ہیگ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/iran-israel-us-president-trump-talk-about-iran-nuclear-power/

  • چین نے عالمی برادری کو ’جنگ کے پھیلاؤ‘ سے خبردار کردیا

    چین نے عالمی برادری کو ’جنگ کے پھیلاؤ‘ سے خبردار کردیا

    چین نے عالمی برادری سے موجودہ جنگ کے اثرات کو عالمی معیشت تک پھیلنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکُن نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موجودہ جنگ کے اثرات کو عالمی معیشت تک پہنچنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ خلیج اور ارد گرد کے پانی اہم بین الاقوامی تجارتی راستے ہیں، چین نے فریقین پر تنازع کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا صورت حال کو مزمید آگے برھنے سے روکا جائے۔

    چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی جائے اور مشاورت کا راستہ اختیار کیا جائے، عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ تنازعات کو کم کرنے اور علاقائی عدم استحکام کو روکنے کی کوششیں تیز کی جائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کی 3 مرکزی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اسرائیل نے امریکی حملے کے بعد آج دوسرے روز بھی فردو جوہری مرکز پر حملہ کیا ہے جبکہ وسطی تہران پر متعدد تنصیبات کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

    دوسری جانب ایران نے بھی آج اسرائیل پر بڑے بیمارے پر میزائل حملے کیے ہیں، ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے آج کے حملوں میں خیبرشکن، عماد، قدر، فتاح ون میزائل استعمال کیے گئے۔

    ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج اسرائیل پر کیے گئےحملوں میں حکمت عملی تبدیل کی گئی اور تل ابیب، حیفا سمیت شمال سے جنوب تک ڈرونز اور میزائلوں سےاہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بھی اس جوابی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کی جانب سے تقریبا 15میزائل داغے گئے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • سلامتی کونسل میں چین اور روس کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت

    سلامتی کونسل میں چین اور روس کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین اور روس نے ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اتوار کو ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے میٹنگ بلائی، جس کے لیے روس، چین اور پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اتوار کو سلامتی کونسل کو بتایا کہ امریکا کی طرف سے ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری ایک خطرناک موڑ کی نشان دہی کرتی ہے، ہمیں فوری اور فیصلہ کن طور پر لڑائی کو روکنے اور ایران کے جوہری پروگرام پر سنجیدہ، پائیدار مذاکرات کی طرف لوٹنا چاہیے۔


    آبنائے ہرمز کی بندش روکنے کے لیے امریکا نے چین سے مدد مانگ لی


    اقوام متحدہ میں چین کے سفیر فو کانگ نے اجلاس میں ایران پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تنازع کے فریقین، خاص طور پر اسرائیل کو فوری جنگ بندی پر پہنچنا چاہیے، امریکا نے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن طاقت کے استعمال سے حاصل نہیں کیا جا سکتا، ایرانی جوہری مسئلے کو حل کرنے کے لیے سفارتی ذرائع ختم نہیں ہوئے، اور اب بھی پرامن حل کی امید ہے۔

    اجلاس میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ ایران پر امریکا کی غیر ذمے دارانہ، خطرناک اور اشتعال انگیز کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، امریکا نے حملہ کر کے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔ روس کے مندوب کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں سے خطے کے دیگر ممالک بھی متاثر ہو سکتے ہیں، امریکا کو کوئی اختیار نہیں ہے کہ اس طرح کے غیر قانونی اقدام کرے۔


    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں


    دوسری طرف اقوام متحدہ میں قائم مقام امریکی سفیر ڈوروتھی شی نے کونسل کو بتایا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سلامتی کونسل ایران پر زور دے کہ وہ اسرائیل کو ختم کرنے کی اپنی کوششیں ختم کر دے اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری کو ختم کر دے۔

  • آبنائے ہرمز کی بندش روکنے کے لیے امریکا نے چین سے مدد مانگ لی

    آبنائے ہرمز کی بندش روکنے کے لیے امریکا نے چین سے مدد مانگ لی

    واشنگٹن: امریکی حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی متوقع بندش روکنے کے لیے امریکا نے چین سے مدد مانگ لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز تیل کی ترسیل کا اہم تجارتی راستہ ہے، اسے بند کرنا معاشی خود کشی کے مترادف ہوگا۔

    مارکو روبیو نے کہا دنیا کی ایک چوتھائی تیل و گیس ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے، چین ایران کو آبنائے ہرمز بند کرنے سے روکنے میں مدد کرے، ایران آبنائے ہرمز بند کرتا ہے تو یہ بھیانک غلطی ہوگی۔

    امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز بند کرنے سے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے، بڑے درآمد کنندگان چین، بھارت اور جاپان کو سخت نقصان ہوگا۔


    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں


    واضح رہے کہ گزشتہ روز روئٹرز نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے ردعمل میں پارلیمان نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے، آبنائے بند کرنے کی حتمی منظوری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل دے گی۔

    خیال رہے کہ آبنائے ہرمز خلیج عمان اور خلیج فارس کے درمیان واقع ایک اہم سمندری گزر گاہ ہے، جس کے شمالی ساحلوں پر ایران اور جنوبی ساحلوں پر متحدہ عرب امارات اور عمان واقع ہیں، یہ گزر گاہ کم از کم 21 میل چوڑی ہے۔

    مشرق وسطیٰ میں اسرائیل ایران جنگ میں شدت آنے کے بعد زمینی صورت حال تبدیل ہو رہی ہے جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بھی رد و بدل دیکھنے میں آ رہا ہے، جنوری کے بعد خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

  • ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر چین نے کیا کہا؟

    ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر چین نے کیا کہا؟

    ایران کی جوہری تنصیبات پر دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے امریکی حریف سمجھے جانے والے ملک چین نے بھی ردعمل جاری کر دیا ہے۔

    چین نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    چین نے امریکی حملے سے کشیدگی میں اضافے کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملے سے مشرق وسطیٰ کے حالات مزید خراب ہوں گے۔

    وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین کو مذاکرات کی طرف لوٹنا چاہیے۔ تنازع کے پر امن حل کے لیے چین مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ شب ایرانی کی 3 جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کے لیے ایران کا جوہری خطرہ ختم کر دیا۔ اسرائیل اب زیادہ محفوظ ہے۔

    دوسری جانب امریکی حملے کے بعد ایران کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ہم سے دھوکا کیا اور شب امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے ریڈ لائن کراس کی۔

    ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

    انہوں نے متنبہ کیا کہ امریکی حملے کے بعد ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور ہم اپنے عوام کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ امریکی حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

    دریں اثنا امریکا کے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کی پاکستان سمیت روس، سعودی عرب، عمان، ترکیہ اور دنیا کے بیشتر ممالک نے مذمت کرتے ہوئے اس کو دنیا کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔