Tag: چیٹ

  • واٹس ایپ: چیٹ پر لاک لگانے سمیت کئی نئے فیچرز کا تجربہ

    واٹس ایپ: چیٹ پر لاک لگانے سمیت کئی نئے فیچرز کا تجربہ

    دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نئے نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے، اب حال ہی میں واٹس ایپ کے 3 مزید نئے فیچرز کا تجربہ شروع کردیا گیا ہے جسے جلد ہی تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

    واٹس ایپ بِیٹا ریلیز چینل پر 3 نئے فیچرز لانے والا ہے، اس کا پہلا فیچر آئی او ایس (آئی فون) پر صارفین کی چیٹ کو لاک کرنے کا ہوگا۔ واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک مزید فیچر لانچ کرنے والا ہے جس سے صارفین اپنا واٹس ایپ سٹیٹس اپنے فیس بک فرینڈز کو دکھا سکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ بِیٹا ٹیسٹرز واٹس ایپ کا نیا فیچر وائس ٹرانسکرپشن فیچر بھی استعمال کر سکتے ہیں جس کے ذریعے وائس نوٹ (آڈیو میسج) الفاظ میں تبدیل کیا جاسکے گا۔ یہ فیچر آئی او ایس پر ایپ کے نئے ورژن پر موجود ہوگا۔

    ان تمام نئے فیچرز میں وائس ٹرانسکرپشن واحد فیچر ہے جسے چلانے کے لیے آئی او ایس 16 کی اپڈیٹ کی ضرورت ہوگی۔

    واٹس ایپ کے مطابق چیٹ لاک کا آپشن ایک مرتبہ لگا دینے کے بعد اسے کھولنے کے لیے آئی فون پر فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی سے تصدیق کرنی ہوگی۔ صارفین چیٹ انفارمیشن سیکشن کو استعمال کر سکتے ہیں یا پھر ایک نئے آپشن لاکڈ چیٹس پر جا کر ان چیٹس کو کھول سکتے ہیں۔

    ایک مرتبہ چیٹ لاک ہو جانے کے بعد میسج بھیجنے والے صارف اور اسے موصول کرنے والے صارف کے نام ٹریکر چھپا دے گا، جبکہ تصاویر اور ویڈیوز خود بخود گیلری میں محفوظ نہیں ہوں گی۔

    واٹس ایپ اپنا تعلق فیس بک سے واٹس ایپ سٹیٹس کے براہ راست شیئر کرنے کے ذریعے سے مزید گہرا کر رہا ہے۔ اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ کے صارف اپنے فیس بک فرینڈز سے اپنا سٹیٹس تیزی سے شیئر کر سکیں گے۔

    اس سے قبل صارفین اپنا سٹیٹس فیس بک پر شیئر کر سکتے تھے، تاہم اس کے لیے انہیں ایپ کو چھوڑنا پڑتا تھا۔

    واٹس ایپ نے حالیہ دنوں میں آئی او ایس پر وائس ٹرانسکرپشن فیچر متعارف کروانا شروع کیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین کو بغیر ہینڈ فری لگائے یا بغیر فون سپیکر کے، وائس نوٹ کو لکھے ہوئے الفاظ میں پڑھنے کی سہولت ملے گی۔

    یہ فیچر ایسی صورتحال میں مفید ثابت ہو سکتا ہے جہاں کسی کے لیے وائس نوٹ سننا مشکل ہوگا۔

    واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق وائس ٹرانسکرپشن فیچر آئی او ایس کی ڈیوائس پر لگایا جائے گا جبکہ اسے واٹس ایپ کے سرورز پر نہیں لگایا جائے گا جس کے تحت صارفین کے درمیان وائس پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے تحت محفوظ رہیں گے۔

    ایپ لینگوئج پیک بھی متعارف کروائے گی جس کے ذریعے وائس نوٹ مختلف زبانوں میں ٹرانسکرپٹ کیا جا سکے گا، اس فیچر کے ذریعے وائس نوٹ سے لکھا جانے والا میسج سرچ بھی کیا جا سکے گا۔

  • واٹس ایپ کھولے بغیر چیٹ کرنا ممکن

    واٹس ایپ کھولے بغیر چیٹ کرنا ممکن

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نیا فیچر متعارف کرادیا جس کے بعد اب صارف کو چیٹ کے لیے ایپلیکشن کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سےصارفین کو متاثر کرنے کے لیے آئےروز نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں جس کا مقصد بہتر سروس مہیا کرنا ہے۔

    انتظامیہ نے رواں سال کے آغاز کے بعد ویسے تو ایپلی کیشن میں بہت سی اہم تبدیلیاں کیں جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مستقبل میں بھی نئے فیچرزمتعارف کرائے جائیں گے۔

    واٹس ایپ نے گزشتہ دنوں ایسا فیچر متعارف کرایا جس کے بعد اب صارف کو چیٹ کے لیے ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ ویب سائٹ پر جاکے کسی بھی دوست کے ساتھ باآسانی بات چیت کرسکے گا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کی بڑی پریشانی ختم کردی

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر آزمائشی مراحل میں ہے جسے فی الحال صرف بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

    فیچر کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟

    واٹس ایپ صارفین کو ایک ویب سائٹ کا لنک دیا گیا ہے، جب وہ یہ انٹرنیٹ ایکسپلور پر ڈالیں گے تو انہیں اس کے آگے  (متعلقہ نمبر/https://wame)  درج کرنا ہوگا۔

    جیسے ہی صارف اسے انٹر کرے گا تو اُس کے سامنے واٹس ایپ کی ونڈو نظر آئے گی، اگر کسی نے غلط یا پھر کسی ایسے نمبر کا اندراج کیا جو واٹس ایپ پر موجود نہیں تو سامنے ایک پیغام نظر آئے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔