Tag: چیچنیا

  • روس میں یورپ کی سب سے بڑی  اور خوب صورت مسجد کا افتتاح

    روس میں یورپ کی سب سے بڑی اور خوب صورت مسجد کا افتتاح

    چیچنیا : روس میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کاافتتاح کردیاگیا، عظیم الشان مسجد میں تیس ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے، اس مسجد کو مسلمانوں کا فخر قرار دیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے وفاقی علاقے چیچنیا میں یورپ کی عظیم الشان مسجد کا افتتاح کردیا ، افتتاح چیچنیاکےسربراہ رمضان قدیروف نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کے وفود کے ہمراہ کیا اورنماز اداکی۔

    مسجد کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں مقامی اور غیرملکی حکام نے شرکت کی ، جس میں کویتی امیری دیوان کے مشیر اور چیئرمین انٹرنیشنل اسلامک چیئرٹ ایبل آرگنائزیشن (آئی آئی او سی) ڈاکٹر عبداللہ الماتوق بھی موجود تھے۔

    سفید ماربل سے بنی اس خوبصورت مسجد کا نام حضرت محمدﷺ کے اسم مبارک پر رکھا گیا ہے اور اس میں 30 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے جبکہ مسجد کے باغ میں سترہزارافراد بیک وقت عبادت کرسکتےہیں، اس مسجد کو مسلمانوں کا فخر قرار دیا جا رہا ہے۔

    اس موقع پر منعقدہ تقریب میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھی چیچن سربراہ رمضان کے درو کا کہنا تھا کہ یہ مسجد اپنے ڈیزائن میں منفرد اور اپنے سائز اور خوبصورتی میں شاہانہ ہے۔

    خیال رہے کہ یہ مسجد چیچنیا میں شہالی کے علاقے میں قائم کی گئی ہے، جو دارالحکومت گرونزے کے باہر 54ہزار لوگوں پر مشتمل علاقہ ہے، مسجد کے صحن میں پھولوں اور فاؤنٹینز کو لگایا گیا ہے۔

    پانچ لاکھ اڑتیس ہزارفٹ رقبےپرمحیط سنگر مرمر سےآراستہ مسجد کی تعمیر میں خواتین نےبھی حصہ لیا، مشرق وسطیٰ کے ایک اخبار کے مطابق 9ہزار 7سو اسکوائر میٹر پر موجود اس مسجد کو ایک ازبک آرکیٹک نے ڈیزائن کیا۔

    رمضان کے دور کی بات کی جائے تو انہیں 2007 میں مسلم اکثریتی علاقے میں حکمرانی کے لیے مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد سے وہ چیچنیا میں اسلام کی بحالی اور مساجد کی تعمیر میں مصروف ہیں، 2008 میں انہوں نے گرونزے میں 10 ہزار نمازیوں کی گنجائش رکھنے والی مسجد چیچنیا کا دل کا افتتاح کیا تھا۔

  • چھ سالہ چیچن بچے نے دو عالمی ریکارڈ بنا لیے

    چھ سالہ چیچن بچے نے دو عالمی ریکارڈ بنا لیے

    گروزنی: چھ سالہ چیچن بچے نے ایک ہی وقت میں دو عالمی ریکارڈز قایم کر کے لوگوں کو حیران کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چھ سال کے چیچن بچےنے مسلسل 4,618 پریس اپس لگا کر دو عالمی ریکارڈ بنا لیے، رحیم کورائیف نے ریاستی ٹی وی پر دو عالمی ریکارڈز توڑنے کا مظاہرہ کر کے لوگوں کو حیران کیا۔

    رحیم کورائیف نے پہلا ریکارڈ اس وقت توڑا جب اس نے دو گھنٹے میں 4,183 پریس اپس کیے، یہ کسی بھی چھ سالہ بچے کی طرف سے سب سے زیادہ پریس اپس تھے۔

    چھ سالہ ایتھلیٹ نے دوسرا ریکارڈ اس وقت توڑا جب اس نے 4,618 پریس اپس لگا کر مسلسل زیادہ سے زیادہ پریس اپس لگانے کا کارنامہ انجام دیا۔

    خیال رہے کہ رحیم کورائیف نے گزشتہ سال نومبر میں مسلسل 105 4 پریس اپس لگا کر ریکارڈ قایم کیا تھا جس پر چیچن رہنما نے اسے مرسیڈیز کار تحفے میں دی تھی۔

    شایقین نے چھ سالہ رحیم کورائیف کو ’چیچن شوارزینگر‘ قرار دے دیا، جب اس نے دو گھنٹے مسلسل پریس اپس لگا کر ایک عالمی ریکارڈ توڑا تو لوگ سانسیں روک کر اسے دیکھ رہے تھے، لیکن وہ رکا نہیں اور جلد ہی دوسرا ریکارڈ بھی قایم کر لیا۔

    رحیم کورائیف کو رشین بک آف ریکارڈز کی جانب سے ٹرافی اور سرٹیفکیٹس دیے گئے، چیچن رہنما اور ولادی میر پیوٹن کے قریبی دوست رمضان قادیروف بھی اس کی بہت تعریف کر چکے ہیں۔

  • چیچنیا کے چار مسلمان بھائی فیشن ماڈلنگ کی دنیا پر چھا گئے

    چیچنیا کے چار مسلمان بھائی فیشن ماڈلنگ کی دنیا پر چھا گئے

    گرونزے : چیچنیا کے چار مسلمان بھائی یورپ کے مشہور ماڈل بن گئے، جبرئیل، سُلم بیگ، اسلام اور تامِک نے ثقافتی رجحانات سے بغاوت کی اور اب وہ دنیا کے بڑے فیشن ہاؤسز کے ماڈلز بن چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مذہبی رجحانات رکھنے والی روس کے زیر انتظام مسلم ریاست چیچنیا میں مردوں کی ماڈلنگ معیوب سمجھی جاتی ہے، وہاں اپنی مذہبی شناخت پر فخر کرنے والے دولاتوف برادرز نامی چار بھائیوں جبرئیل، سُلم بیگ، اسلام اور تامِک نے فیشن کی دنیا میں اپنا سکہ جما لیا۔

    یہ چاروں بھائی ماڈلنگ کرتے ہیں اور مارشل آرٹس بھی جانتے ہیں لیکن سب سے بڑھ کرخاندان اور مذہب کو بھی تسلیم کرتے ہیں، مشہور ماڈلز دولاتوف برادرز بڑے برانڈز کے لیے ماڈلنگ کرتے ہیں۔

    یہ دولاتوف برادرز  ایسے خطے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں مردوں کا یہ سب کرنا برائی تصور کیا جاتا ہے، ان چاروں نے ماڈلنگ کے لیے ایک حد مقرر کر رکھی ہے، اسلام اور خاندان کی محبت ان کے لیے سب سے بڑھ کر ہے۔

    ایک معروف فیشن میگزین نے چاروں بھائیوں کو دنیا کے دس بڑے ماڈلز میں شامل کیا ہے لیکن دولاتوف برادرز اپنا کامیاب مستقبل ماڈلنگ سے زیادہ مارشل آرٹس میں دیکھتے ہیں۔