Tag: چیک

  • صفائی ملازمہ کو 10 لاکھ پاؤنڈز کا چیک مل گیا، ملازمہ نے کیا کیا؟

    صفائی ملازمہ کو 10 لاکھ پاؤنڈز کا چیک مل گیا، ملازمہ نے کیا کیا؟

    قاہرہ: مصر میں ایک صفائی ملازمہ نے 10 لاکھ پاؤنڈز کا چیک واپس کردیا، سوشل میڈیا پر خاتون کی ایمانداری کے چرچے ہو رہے ہیں۔

    اردو نیوز کے مطابق مصر میں اس وقت سوشل میڈیا پر لیڈیز کلب میں خاتون ہاؤس کیپر کی ایمانداری کو بے حد سراہا جا رہا ہے جنہوں نے صفائی کے دوران ملنے والا چیک واپس کر دیا۔

    خاتون کارکن نے واش روم میں صفائی کے دوران ملنے والے 10 لاکھ پاؤنڈز کا چیک فوری طور پر کلب حکام کے حوالے کردیا، عبیر علی اسکندریہ کے سموحہ سپورٹس کلب میں صفائی کارکن کے طور پر ملازمت کرتی ہیں۔

    عبیر علی نے بتایا کہ وہ مطلقہ ہیں، اپنی دو چھوٹی بچیوں کے اخراجات اور گھر کا کرایہ ادا کرنے کے لیے ایک کلب کے لیڈیز واش روم میں معمولی تنخواہ پر صفائی کا کام کرتی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ واش روم کی صفائی کے دوران 10 لاکھ پاؤنڈز کا چیک دیکھ کر حیرت زدہ ہو گئی، زیادہ حیرت اس بات پر تھی کہ چیک کو کوئی بھی کیش کروا سکتا تھا۔

    عبیر علی نے بتایا کہ میں نے زیادہ سوچ بچار نہیں کی، اگر بد نیتی ہوتی تو بینک جا کر چیک کیش کروا کے اپنے سارے مسائل حل کر سکتی تھی لیکن ایسا نہیں کیا۔

    سموحہ کلب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عجیب بات یہ ہے کہ اب تک کوئی گمشدہ چیک لینے نہیں آیا، اس سے لگ رہا ہے کہ شاید ابھی تک مالک کو معلوم ہی نہیں ہے کہ چیک گم ہو گیا ہے۔

    عبیر علی کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی رقم کا چیک دیکھ کر دل میں کوئی غلط خیال نہیں آیا۔

  • کرونا سے لڑنے والے  طبی عملی کے لیے گمنام شخص کا حیرت انگیز اقدام

    کرونا سے لڑنے والے طبی عملی کے لیے گمنام شخص کا حیرت انگیز اقدام

    کیلی فورنیا: امریکا کے اسپتال میں کرونا وائرس سے لڑنے والے طبی عملے کے لیے گمنام شخص نے لاکھوں ڈالر کا چیک چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے اسپتال میں کرونا کے خلاف لڑنے والے طبی عملے کی خوشی کا اس وقت ٹھکانا نہ رہا جب انہیں پتہ چلا کہ کوئی گمنام شخص 1 ملین ڈالر کا چیک ان کے لیے اسپتال میں چھوڑ گیا ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ ڈالر کے چیک کے ساتھ گمنام شخص کی جانب سے ایک نوٹ بھی چھوڑا گیا جس میں اس نے کرونا کے خلاف لڑنے والے اسپتال کے عملے کی تعریف کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

    اسپتال کے صدر ڈاکٹر نانٹے میکیوچز نے کہا کہ یہ عطیہ ان کے ملازمین کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات اور ان کی انتھک لگن کا ثبوت ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق کل وقتی ملازم کو 800 ڈالر اور پارٹ ٹائم ملازم کو 600 ڈالر ملیں گے۔

    یاد رہے کہ 30 اپریل کو معروف امریکی گلوکار لیڈی گاگا نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے والے طبی عملے کے نام پیار بھرا خط لکھ کر خراج تحسین پیش کیا ھا اور اسے براہ راست ٹی وی پروگرام میں پڑھ کی بھی سنایا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ملازمین کا ریلیف فنڈ کے لیے ایک دن کی تنخواہ کاچیک پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ریلوے نے ملاقات کی۔ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کو ریلوے ملازمین کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ 5 کروڑ 1 لاکھ 85 ہزار کا چیک کرونا ریلیف فنڈ کے لیے دیا۔

    اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلویز کی جانب سے چمن کے لیے 30 کوچز پر مشتمل ٹرین بھجوا دی ہے،ٹرین میں 500 افراد کی آئسولیشن کا انتظام ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ 500 افراد کے لیے ٹرین تفتان بھیجنے کو تیار ہیں،طبی مقاصد کے لیے میڈیکل کوچز کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کو راولپنڈی میں اسپتالوں، تاجروں اور مزدوروں کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

    کوشش ہے لوگوں کو ان کے ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں: شیخ رشید

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کو ضرورت پڑی تو ٹرینیں بارڈرز پر بھیجنے کو تیار ہیں۔

  • پی سی بی نے عمر اکمل سے چیک واپس مانگ لیا

    پی سی بی نے عمر اکمل سے چیک واپس مانگ لیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کھلاڑی عمر اکمل سے چیک واپس مانگ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 5 میں شریک کھلاڑیوں کو 70 فیصد معاوضوں کی ادائیگی کر دی گئی جبکہ اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل عمر اکمل سے چیک واپس مانگ لیا گیا۔

    پاکستان سپر لیگ غیر ملکی کرکٹرز میں اس لیے بھی مقبول ہے کہ کبھی معاوضوں کے معاملے میں تاخیر نہیں کی گئی، اس بار بھی سب کو معاہدے کے تحت 70 فیصد رقم ادا کر دی گئی۔

    کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 70 فیصد رقم کا چیک ہمیں مل چکا ہے جبکہ بقیہ 30 فیصد رقم ایونٹ کے بعد ملے گی۔انہوں نے کہ پی ایس ایل کا یہ پانچواں ایڈیشن ہے اور اب تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی کھلاڑی کو معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی ہو،اسی لیے غیر ملکی کرکٹرز اس لیگ میں شرکت کو ترجیح دیتے ہیں۔

    پی سی بی نے عمر اکمل کو معطل کردیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 20 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے عمراکمل کو معطل کیا تھا ، عمراکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کیاگیا تھا۔

  • مہنگے ترین اداکاروں میں شامل اکشے کمار کو پہلا چیک کتنے روپے کا ملا تھا؟

    مہنگے ترین اداکاروں میں شامل اکشے کمار کو پہلا چیک کتنے روپے کا ملا تھا؟

    بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار جو مزاحیہ اداکاری میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے اور اپنی فٹنس، جوڈے کراٹے اور ماردھاڑ سے بھرپور ایکشنز کی بدولت بالی ووڈ میں منفرد مقام رکھتے ہیں جس کے باعث اب وہ بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

    اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اکشے کمار نے اپنے فلمی کیرئیر کے کئی پوشیدہ راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کئی دلچسپ واقعات بھی سنائے جس سے ان کی شخصیت کی بذلہ سنجی، حس مزاح اور مضبوط اعصاب کے حامل کردار سے مداحوں کا سامنا ہوتا ہے۔

    اکشے کمار کا کہنا تھا کہ فلم سے قبل کئی ماڈلنگ شوٹس بھی کیئے اور مجھے اب بھی یاد ہے کہ اپنے پہلے کیریئر کا چیک 5 ہزار روپے کا ملا تھا جس سے حاصل ہونے والی خوشی کو آج بھی محسوس کرتا ہوں تو خود کو تروتازہ پاتاہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ترقی کی منزل زینہ بہ زینہ طے کی جاتی ہے اور جب تک پہلے زینے پر پاؤں نہ رکھا جائے بقیہ مراحل طے نہیں ہوسکتے اس لیے اپنی پہلی کامیابی کو ہمیشہ یاد رکھیں وہ آپ کے جذبوں کو جواں اور عزم کو بلند رکھے گی۔

    اس وقت کے مہنگے ترین اداکاروں میں شامل اکشے کمار کا کہنا تھا کہ مجھے دوسرا اور تیسرا چیک بالترتیب 50 ہزار اور ڈیڑھ لاکھ کا ملا تھا جسے میں کبھی نہیں بھول سکتا یہ وہ کامیابیاں ہیں جس کے بعد میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔