Tag: چیکنگ

  • طیارہ چیکنگ کرنے والے ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے

    طیارہ چیکنگ کرنے والے ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے

    لاہور: پی آئی اے طیارہ حادثے نے جہاز چیکنگ کرنے والے ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق ’ایئروردنیس‘ ہر طیارے کی پرواز سے قبل اس کے فٹ ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے۔ ایئروردنیس ڈیپارٹمنٹ نے طیارے کو چیک کیا یا نہیں؟ یہ معمہ بن گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئروردنیس ڈیپارٹمنٹ میں لاک ڈاؤن کے باعث معمول سے کم افراد تھے، طیارہ کو روانگی سے آدھا گھنٹہ قبل روکا گیا، مکمل چیک کرنے کے باوجود دونوں انجنز بند ہونا حیران کن ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایئروردنیس ڈیپارٹمنٹ نے طیارے کو پرواز سے قبل3بارروک کرچیک کیا، پی آئی اے کے فلیٹ میں متعدد طیارے اپنی عمر پوری کرچکے ہیں، حادثے کے شکار ایئربس320 میں پہلے سے ہی فنی خرابی تھی۔

    پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ، وزیراعظم کا فوری تحقیقات کا حکم

    ’انجینئرڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعدد بار انتظامیہ کو خطوط لکھے گئے، انجینئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعدد بار پرزے منگوانے کی درخواستیں دی گئی تھیں، لاہور سے ٹیک آف سے پہلے بھی اسی طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی تھی، کراچی پہنچ تک طیارے کا لینڈنگ گیئرنہ کھلنے کی تحقیقات ہورہی ہیں‘۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی طیارے کا لینڈنگ گیئر نہ کھلے تو اس کا انجن خرابی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، طیارے کا لینڈنگ گیئرنہ کھلنا اور دونوں انجن خراب ہونا سوالیہ نشان ہے۔

  • لاہور ایئرپورٹ  پر سونے کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا

    لاہور ایئرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا

    کراچی: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے سونے کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون پرواز 342 لاہور سے مسقط جا رہی تھی، دوران چیکنگ خاتون کے سامان سے 2 سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے۔

    اے ایس ایف نے خاتون مسافر کو کسٹم کے حوالے کر دیا، کسٹم نے سونے کے بسکٹ قبضے میں لے کرمسافر خاتون کو سفر کی اجازت دے دی۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے لاہور ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے لندن جانے والی پرواز کے مسافر کے سامان سے 20 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران مسافر کے سامان سے 17 ہزار امریکی ڈالر، 25 ہزار 600 یوآن جبکہ 25 ہزار 780 بھارتی روپے برآمد کیے تھے۔

    کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ مسافر نجی ایئر لائن لائن کی پرواز 6018 سے ارمچی جا رہا تھا، مسافر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی۔

  • وزیر اعلی سندھ نے 6 لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

    وزیر اعلی سندھ نے 6 لاکھ اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

    کراچی: سندھ میں دس لاکھ اسلحہ لائسنس کا اجرا ہوا، چھ لاکھ اسلحہ لائسنسوں کا ریکارڈ نہیں ملا،وزیراعلٰی نے منسوخی کااعلان کردیا۔

    کراچی میں ٹارگٹ کلرز کا راج جاری ہے، آئے دن گلی محلوں میں فائرنگ کے واقعات اور ہلاکتیں اور ان حالات میں وزیر اعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں یہ اعتراف کیا گیا کہ سندھ میں جاری ہونے والے چھے لاکھ اسلحہ لائسنس کا کوئی ریکارڈ نہیں ۔

    وزیر اعلی سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں جب چھے لاکھ اسلحہ لائسنس کی تصدیق نہ ہونے کا اعلان کیا گیا تووزیر اعلی سندھ نے غیر تصدیق شدہ لائسنس منسوخ کرنے کا حکم صادر کردیا ۔

    دوسری جانب وزیر اعلی سندھ  سید قائم علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کراچی آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کردی۔

  • نجی سیکیورٹی گارڈزکےاسلحہ لائسنس کی چیکنگ کا عمل جاری

    نجی سیکیورٹی گارڈزکےاسلحہ لائسنس کی چیکنگ کا عمل جاری

    کراچی : نجی سیکورٹی گارڈزکےاسلحہ لائسنس چیک کئے جارہے ہیں۔ پولیس اہلکاربڑی بڑی گاڑیوں سےسیکورٹی گارڈز کواتارکرلائسنس چیک کررہے ہیں۔

    کالےشیشےوالی گاڑیاں بھی روکی جارہی ہیں۔ کراچی میں پولیس کوخیال آہی گیا کہ نجی سیکورٹی گارڈزکےہتھیاروں کےلائسنس بھی چیک کئےجائیں۔

    کراچی کےسب سے پوش علاقےکلفٹن میں بڑی بڑی گاڑیاں روک کرمسلح نجی گارڈزکواتارا اوراسلحہ لائسنس چیک کیا جاتا رہا۔

    پولیس نےکالےشیشوں والی گاڑیاں بھی روک روک کران کےشیشے شفاف کئے, گاڑی مالکان مکمل تعاون کرتےنظرآئے۔ کارروائی میں ان پولیس اہلکاروں کوبھی چیک کیا گیاجوسادہ لباس میں گھومتےہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں کئی وارداتوں میں نجی سیکورٹی گارڈ ملوث پائےگئے ہیں۔ خصوصاً بینک ڈکیتیوں میں اکثران کا ہاتھ ہوتا ہے۔