Tag: چیک ری پبلک

  • چیک ری پبلک کی ماڈل نے مِس ورلڈ کا ٹائٹل جیت لیا

    چیک ری پبلک کی ماڈل نے مِس ورلڈ کا ٹائٹل جیت لیا

    یورپی ملک چیک ری پبلک کی کرسٹینا پیزکووا نے مِس ورلڈ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی بھارت کے شہر ممبئی میں ایک تقریب ہوئی جس میں کئی ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی جہاں چیک ری پبلک کی کرسٹینا پیزکووا نے مِس ورلڈ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    کرسٹینا پیزکووا ایک ماڈل ہیں، جو قانون اور بزنس کی تعلیم مکمل کر رہی ہیں انہیں سابق مِس ورلڈ کیرولینا بیلاوسکا نے نئی مِس ورلڈ کو تاج پہنایا۔

    اس کے علاوہ مس لبنان یاسمینہ زیتون رنر اپ قرار پائیں جبکہ بھارتی حسینہ رنر اپ میں بھی جگہ نہیں بنا پائیں۔

  • دو پہاڑوں کے درمیان واقع دنیا کا طویل ترین پل

    دو پہاڑوں کے درمیان واقع دنیا کا طویل ترین پل

    یورپی ملک چیک ری پبلک میں دو پہاڑوں کی چوٹی درمیان واقع دنیا کا طویل ترین پل عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

    چیک ری پبلک میں ہوا میں معلق دنیا کا طویل ترین پل تعمیر مکمل ہونے کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا، پل کی لمبائی 721 میٹر ہے۔

    اسکائی برج 721 نامی یہ پل دو پہاڑوں کی چوٹی کے درمیان بنایا گیا ہے اور یہ زمین سے 95 میٹر بلند ہے۔

    اس کی تعمیر 2 سال میں ہوئی جس پر 8.4 ملین ڈالر کے اخراجات ہوئے۔

    اس پل کی تعمیر سے قبل پرتگال کے 516 میٹر طویل اروکا برج کو دنیا کے طویل ترین پل کی حیثیت حاصل تھی۔

    پل پر جانے والے سیاحوں کو پہلے سے بکنگ کروانی ہوگی اور 350 چیک کرونا (کرنسی) ادا کرنے ہوں گے۔

    پل پر جانے والے سیاح کیبل کار کے ذریعے پل تک پہنچیں گے، اور پھر دوسری طرف اتر کر جنگل کے درمیان موجود راستے سے ہوتے ہوئے واپس شہر میں آجائیں گے۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقہ نہایت مقبول سیاحتی مقام ہے اور پل کی وجہ سے یہاں کی سیاحت میں مزید اضافہ ہوگا۔

  • انسانی ہاتھوں سے بنا ’دنیا کا قدیم ترین‘ کنواں دریافت

    انسانی ہاتھوں سے بنا ’دنیا کا قدیم ترین‘ کنواں دریافت

    پراگ: یورپی ملک چیک ری پبلک میں 7 ہزار برس قدیم لکڑی سے بنا کنواں دریافت ہوا ہے جسے تاریخ کا قدیم ترین انسانی ہاتھوں سے بنایا گیا کنواں قرار دیا جارہا ہے۔

    چیک ری پبلک میں دریافت ہونے والا یہ کنواں لکڑی سے تعمیر شدہ ہے اور اسے انسانی ہاتھوں سے بنائی گئی لکڑی کی قدیم ترین تعمیر قرار دیا جارہا ہے۔

    ایک اندازے کے مطابق یہ 5 ہزار 255 قبل مسیح میں بنایا گیا یعنی اس کی عمر 7 ہزار 275 سال ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اس دور کی ایک غیر معمولی شے ہے کیونکہ اس وقت لوگ تعمیرات میں جدت پسند نہیں ہوئے تھے۔

    اس دور میں لوگ سادے مکان بناتے تھے جبکہ وہ چکنی مٹی سے مختلف اشیا بنانے کے ماہر تھے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اس دور اور اس علاقے کی اپنی نوعیت کی واحد دریافت ہے۔

    کنویں کے یہ آثار سنہ 2018 میں ایک موٹر وے کی تعمیر کے دوران سامنے آئے تھے، یہ زمین سے 5 فٹ گہرائی میں واقع تھے۔ بعد ازاں اس پر تحقیقی کام مکمل کر کے اب جاری کیا گیا۔

  • لاہور: ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث جمہوریہ چیک کی ماڈل کو آٹھ سال کی سزا

    لاہور: ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث جمہوریہ چیک کی ماڈل کو آٹھ سال کی سزا

    لاہور: عدالت نے ہیروئن سمگلنگ کیس میں چیک ریپلک کی  ماڈل ٹیریزا ہلسکواکو قید اور  جرمانے کی سزا سنا دی، مجرمہ کو گزشتہ برس جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی ماڈل ٹیریزا کو مقامی  عدالت نے بے گناہی ثابت نہ ہونے پر  آٹھ برس آٹھ ماہ قیداورایک لاکھ تیرہ ہزار جرمانے کی سزا دی ہے۔

    لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شہزاد رضا نے کیس کا فیصلہ سنایا،فیصلہ کے موقع پر چیک ریپبلک  سفارت خانے کی ڈپٹی سیکرٹری بھی موجود تھیں۔ عدالت نے  اس مقدمے میں شریک ملزم شعیب حفیظ کوناکافی ثبوتوں کی بناء پربری کر دیا۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن نے ٹیریزا کی ہیروئن سمگل کرنے کا جرم ثابت کیا مگر  ماڈل ٹریزا اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکیں۔

    عدالتی فیصلے کے بعد ماڈل ٹیریزا آبدیدہ ہو گئیں،ماڈل ٹریزا نے کہا کہ میرے لئے مشکل وقت ہے، فیصلے کوہائی کورٹ میں چیلنج کروں گی،  ان  کا کہنا تھا کی ایک ایسے جرم کے الزام میں پندرہ مہینے جیل کاٹی جو کیا ہی نہیں تھا۔

     عدات نے ماڈل ٹیریزاکے خلاف فیصلہ 12 مارچ کو محفوظ کیا تھا،ماڈل ٹریزا کو گذشتہ برس 10 جنوری کو ساڑھے آٹھ کلو ہیروئن لاہور ائیر پورٹ سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا،مجرمہ کے خلاف نو گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے تھے۔

    یاد رہے کہ اسی ماڈل کی رہائی کے لیے پاکستانی ٹی وی چینل اور ویب سائٹ کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے پر چیک میں قیام پذیر21 سالہ  بلغارین نوجوان نکولائی سموئنوف ایوانوف کو چیک کی عدالت نے40 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

    نوجوان نے اپنے ای میل  پیغام میں مطالبہ کیا تھا کہ  پاکستان میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار چیک ماڈل ٹیریزا ہلسکووا کو رہا کیا جائے، اگر پاکستان نے 48 گھنٹوں میں ٹیریزا کو رہا نہ کیا تو ملک میں دہشت گرد حملے کئے جائیں گے۔

     بلغارین نوجوان ایوانوف سنہ 2016 سے چیک جمہوریہ میں قیام پذیر ہے اوراس نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے ای میل پیغام بھیجا تھا۔ ملزم نے  اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا  کہ مجھے دھمکی آمیز پیغام کے نتائج کا ادراک نہیں تھا، مجھے نہیں لگتا تھا کہ کوئی بھی میرے پیغام کو سنجیدگی سے لے گا۔

    چیک ری پبلک کی عدالت کا کہنا تھا کہ ایوانوف کو اس کی سزا مکمل ہونے کے بعد ملک سے بے دخل کردیا جائے گا اور اسے 8 سال تک واپس آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔