Tag: چیک پوسٹ حملہ

  • کوہاٹ: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،  پولیس اہلکاروں سمیت  4 افراد کو شہید

    کوہاٹ: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کو شہید

    کوہاٹ : ہائی وے لاچی ٹول پلازہ کے قریب چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے تین پولیس اہلکاروں سمیت چارافراد کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں انڈس ہائی وےلاچی ٹول پلازہ کے قریب چیک پوسٹ پردہشتگردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہوگئے۔

    شہیدوں میں پولیس اہلکاروں میں امجد، جنید، وقار، اور لکی مروت کا رہائشی نورمحمد شامل ہیں۔

    حملے کی اطلاع پرپولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    دہشت گرد حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن کوہاٹ میں ادا کی جائے گی۔

    گذشتہ روز بنوں کےعلاقے میریان میں پولیو ورکرز کی حفاظت پرمامورپولیس اہلکاروں پر حملہ کیا گیا ، جس میں دو اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی بھی ہوا۔

    کارروائی میں ایک دہشت گرد فرار ہوکر ایک گھرمیں گھس گیا تاہم گھرکو راکٹ مار کر مسمارکردیا گیا، جس سے گھر میں پناہ لینے والا دہشت گرد بھی مارا گیا۔

    ڈی پی اوافتخارشاہ نے بتایا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان: چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ

    ڈیرہ اسماعیل خان: چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ

    ڈیرہ اسماعیل خان میں ابا شہیدچیک پوسٹ پردہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، جسے پولیس نے ناکام بنادیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، شدید فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

    اس سے قبل بھی کالی وانڈہ کی چونڈہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا تھا، ہائی الرٹ ہونے کے باعث پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی تھی۔

    جناح ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے کروڑوں کی منشیات برآمد

    اُس وقت بھی پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے باعث دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

  • فوجی چیک پوسٹ حملہ: علی وزیر کو پشاور سینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم

    فوجی چیک پوسٹ حملہ: علی وزیر کو پشاور سینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم

    بنوں : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے میرانشاہ میں خرکمر چیک پوسٹ پر حملےکے الزام میں گرفتار رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انھیں جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق میرانشاہ میں خرکمر چیک پوسٹ پر حملےکے الزام میں گرفتار رکن قومی اسمبلی علی وزیرکو بنوں کی انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی کی جانب سے علی وزیر کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے سی ٹی ڈی کی ملزم کے مزیدجسمانی ریمانڈ کی استدعامسترد کرتے ہوئے ملزم کو جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پرعلی وزیر کوسینٹرل جیل پشاورمنتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے شمالی وزیرستان میران شاہ کے علاقے بویا میں واقع خارکمر چیک پوسٹ پر پی ٹی ایم کے رہنماؤں اور اراکین قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کی سربراہی میں شرپسند عناصر نے دھاوا بولا تھا۔

    چوکی پر حملہ آور گروہ کی فائرنگ کے سبب 5فوجی اہلکارزخمی ہوئے جبکہ فوج نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے ، اہلکاروں نے علی وزیر سمیت 8 اراکین کوحراست میں لے لیا تھا، جس کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

    رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو  بنوں کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں 8 روزہ ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں : چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج، داوڑ اور علی وزیر سمیت 9 نامزد، دہشت گردی کی 10 دفعات شامل

    واقعے کا مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ، علی وزیر سمیت 9 افراد کو نامزد کیا گیا جبکہ سرکاری مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے میں 302، 324 سمیت دہشت گردی کی 10 دفعات شامل کی گئیں تھیں۔

    بعد ازاں ڈی سی شمالی وزیرستان نے رپورٹ کے پی حکومت کو ارسال کی تھی، جس میں خرکمر واقعے کا ذمہ دار محسن داوڑ اور علی وزیر کو قرار دیا گیا تھا۔