Tag: چیک پوسٹ پرحملہ

  • فوجی چیک پوسٹ پرحملہ، علی وزیر آٹھ روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

    فوجی چیک پوسٹ پرحملہ، علی وزیر آٹھ روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

    بنوں : فوجی چیک پوسٹ پرحملے کی قیادت کرنے والے علی وزیر کو انسداد دہشت گردی عدالت نے آٹھ روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا، دوسرا ملزم محسن داوڑتاحال مفرور ہے۔

    تفصیلات کے مطابقگزشتہ روز شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث پشتون تحفظ موومنٹ کے گرفتار رہنما علی وزیر کو بنوں کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    اےٹی سی نے علی وزیر کو آٹھ روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالےکردیا، جس کے بعد مزید تفتیش کےلیے علی وزیر کو پشاور منتقل کردیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ کا دوسرا ملزم محسن داوڑ تاحال مفرور ہے وہ مقامی آبادی کو ڈھال بنا کر قانون سے چھپتا پھررہا ہے۔

    یاد رہے کہ اتوار کو علی وزیر، محسن داوڑ اور ساتھیوں نے خرکمر سکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ کیا، بعد ازاں علی وزیر کو8 ساتھیوں سمیت گرفتارکیا گیا، محسن داوڑ لوگوں کو انسانی ڈھال بنا کرفرار ہوگیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ بدستور مذموم عزائم کی تکمیل میں مصروف ہے، ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا کہ گلالئی اسماعیل ایف آئی آر کے اندراج کےبعد ملک سےفرار ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: چند افراد مذموم مقاصد کے لیے پی ٹی ایم کارکنوں کو اکسا رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقہ خرکمر میں محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں ایک ڈنڈا بردار گروپ نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا, یہ شرپسند عناصر ایک روز قبل گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کے سہولت کار کو چھڑانا چاہتے تھے۔

  • افغان دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ پاک فوج نے ناکام بنا دیا

    افغان دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ پاک فوج نے ناکام بنا دیا

    راولپنڈی: مہمند ایجنسی میں چیک پوسٹ پرافغانستان سے آئے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، پاک فوج نے دہشت گردوں کیخلاف بھرپورکارروائی کی، جوابی کارروائی میں 8 شدت پسند ہلاک ہوئے جبکہ باقی دہشت گرد واپس افغانستان بھاگ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں نے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے پاک فوج کے جوانوں نے نالکام بنادیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 8 شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے کہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحدی پوسٹ پرحملہ کیا ہے۔

    پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد واپس افغانستان بھاگنے پر مجبور ہو گئے، پاک فوج نے دہشت گردوں کے حملے کا موثر جواب دیا۔

  • بنوں: سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ، 1اہلکار جاں بحق

    بنوں: سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ، 1اہلکار جاں بحق

    بنوں:  دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو جاں بحق کردیا۔

    شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔

    واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کےعلاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

  • لورالائی: چیک پوسٹ پرحملہ، 7اہلکار شہید، 2زخمی

    لورالائی: چیک پوسٹ پرحملہ، 7اہلکار شہید، 2زخمی

    لورالائی: دہشتگردوں کے چیک پوسٹ پر حملہ کے نتیجے میں 7سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

    سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہوگئے، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاش شروع کردی ہے۔

    لیویز حکام کے مطابق لورالائی کے علاقے میختر میں چیچلو چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    جس  کے نتیجے میں سات سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی زخمی ہوئے، چیک پوسٹ عملے کی حفاظت کے لئے نفری طلب کی گئی تو دہشتگردوں نے ان پر بھی حملہ کردیا۔

    فورسز کی شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور پسپا ہوکر زخمی حالت میں فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لئے ایف سی نے ڈی جی خان روڈ کو بند کرتے ہوئے علاقے میں ہیلی کاپٹر اور سرغ رساں کتوں کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • ہنگو :دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ پسپا،20مارے گئے

    ہنگو :دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ پسپا،20مارے گئے

    ہنگو: سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا، مقابلے میں بیس شدت پسند مارے گئے، دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران ایک سو پچاسی افراد گرفتار کر لئے گئے۔

    ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ کا ناقابلِ واپسی مرحلہ شروع ہوچکا ہے، قانون نافذ کرنے والوں نے دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔

    خزینہ چوک پوسٹ پر دہشتگرد بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ آور ہوئے، فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں بیس شدت پسند مارے گئے۔

    دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیسرے روز بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک نظر آتے ہیں، اڈیا لہ جیل، ایئر پورٹ ،ریلوے اسٹیشن، ریس کو ریس، نصیر آباد، کینٹ، آر اے بازار، ٹیکسلا ، واہ کینٹ، نیو ٹاون اور پیر ودھائی سمیت متعدد علاقوں میں کارروائی کے دوران چار افغان باشندوں سمیت ایک سو پچاسی افراد حراست میں لئے گئے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا، ذرائع کے مطابق آپریشن کا ٹارگٹ کالعدم تنظیموں کے اہم رہنما، سہولت کار اور افغان باشندے ہیں۔

  • سرحد پارسے چیک پوسٹ پرحملہ، پاکستان کا افغانستان سے احتجاج

    سرحد پارسے چیک پوسٹ پرحملہ، پاکستان کا افغانستان سے احتجاج

    اسلام آباد: سرحد پار سے آرمی چیک پوسٹ پر حملے کیخلاف افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

    گزشتہ رات سرحد پار سے چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پاکستان نے افغانستان سے احتجاج ریکارڈ کرایا، دفتر خارجہ کے مطابق سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملے پرافغان ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاکستان دہشتگردوں کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائی کر رہا ہے، افغانستان پر واضح کردیا ہے کہ اس کی سرزمین سرحد پار حملوں میں استعمال نہ ہو ۔

    گزشتہ رات سرحد پار سے اسی سے زائد دہشتگرد چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے، جن میں سے سات جوابی کارروائی میں مارے گئے تھے۔

  • لوئر دیر: سرحد پار سے چیک پوسٹ پرحملہ،6دہشتگرد ہلاک

    لوئر دیر: سرحد پار سے چیک پوسٹ پرحملہ،6دہشتگرد ہلاک

    لوئر دیر: پاک فوج عید الفطر پر بھی وطن کی بھر پور حفاظت کر ر ہی ہے، افغان سرحد سے دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جوانوں ناکام بنادیا، جوابی کارروائی میں چھ حملہ آور مارے گئے ۔

    عید الفطر پر بھی پاک فوج سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردوں کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کیلئے کوشاں ہے، اسی سے زائد دہشتگردوں نے عید الفطر کے روز لوئر دیر کے قریب پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جسے پاک فوج کے جوانوں نے ناکام بنادیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں چھ دہشتگرد مارے گئے جبکہ نو حملہ آور زخمی ہوگئے۔

    عسکری حکام کے مطابق حملہ گزشتہ رات ترپامان اورانکسار کےدرمیان علاقےمیں کیا گیا، جس کے لئے دہشتگرد افغان سرحد کراس کرکے آئے تھے،  آپریشن ضرب عضب کے کامیاب آغاز کے بعد دہشتگرد اپنی پناگاہیں افغانستان منتقل کرچکے ہیں، جن کے خاتمے کےلئے پاکستان امریکا اور افغان حکام سے پہلے ہی مطالبہ کرچکا ہے ۔