Tag: چیک پوسٹ

  • چمن میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، 4 افراد زخمی

    چمن میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، 4 افراد زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان کے شہر چمن میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لیول کراس میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے لیویز وین اور ساتھ گزرنے والے رکشہ کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد کمانڈنٹ چمن اسکاؤٹس کرنل عثمان، ڈپٹی کمشنر قیصر خان اور ڈی پی او ساجد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

    پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    اس سے قبل بھی چمن میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 1 شہری جاں بحق جبکہ 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے وقت سیکیورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔

  • سوات میں شدت پسندوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

    سوات میں شدت پسندوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

    پشاور: سوات میں نامعلوم شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ جوابی کارروائی میں 2 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سوات میں نامعلوم شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جوابی کارروائی کے نتیجہ میں شدت پسند فرار ہوگئے۔

    سیکیورٹی اہلکاروں نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے ایک پہاڑی پر گھیر لیا جہاں مقابلے میں 2 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ علاقہ میں سیکیورٹی اہلکاروں کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

  • بنوں: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،7 اہلکار زخمی

    بنوں: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ،7 اہلکار زخمی

    بنوں: شدت پسندوں نے جنوبی وزیرستان میں پنج زیارت میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے سات سیکورٹی اہلکاروں کو زخمی کردیا۔

    جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں نے چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں سات اہلکار زخمی ہوگٗئے۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے کجھوری چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، حملے کے دوران چیک پوسٹ پر راکٹ داغے، جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کی جانب سے حملے پر فوری جوابی کاروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

    زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

  • خیبرایجنسی: چیک پوسٹ پرحملہ،3اہلکارشہید،4زخمی

    خیبرایجنسی: چیک پوسٹ پرحملہ،3اہلکارشہید،4زخمی

    خیبرایجنسی : چیک پوسٹ پرشدت پسندوں کے حملے میں تین سیکیورٹی فورسزکے چاراہلکارشہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کے نواحی علاقے وادی تیرہ میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا۔

    جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ کرکےشدت پسندوں کوپسپاکردیا۔

    تاہم حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسزکے تین اہلکارجاں بحق اورچارزخمی ہوگئے۔

  • خیبرایجنسی : چیک پوسٹ پرحملہ کرنیوالے چھ شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی : چیک پوسٹ پرحملہ کرنیوالے چھ شدت پسند ہلاک

    خیبرایجنسی : شدت پسندوں کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں فورسز کی جوابی کارروائی میں چھ شدت پسند مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈئی میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

    سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے چھ شدت پسند ہلاک کردیے۔ شدت پسند اپنے مارے جانے والے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ غنڈئی کا علاقہ جمرود بازار کے قریب واقع ہے۔

    سکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔چند دن پہلے کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران اپنے تین سینیئر کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

  • راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں شہید کیپٹن فوجی اعزاز کےساتھ سپردخاک

    راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں شہید کیپٹن فوجی اعزاز کےساتھ سپردخاک

    جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن یحیی عبدالصمد کو پور ے فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

    راولپنڈی کے علاقے عبداللہ شاہ ٹاؤن میں شہید یحیی عبدالصمد کی میت لائی گئی تو شہید کا آخری دیدار کرنے کے لئے ہر آنکھ منتظر تھی ، آہوں اور سسکیوں میں نماز جنازہ ادا ہوئی تو اہل خانہ غم سے نڈھال ہوتے رہے اور اہل علاقہ بھی سوگوار نظر آئے۔اس موقع پر شہید کے بڑے بھائی نے بتایا کہ عبدالصمدچھٹیوں پر گھر آنے والا تھا۔

    مگر طالبان سے مذاکراتی عمل کے نتیجے میں یونٹ کی چھٹیاں منسوخ تھی جس کے باعث شہید گھر نہ آ سکا اور جب آیا تو اس طرح کہ کسی نے تصور بھی نہ کیا تھا۔ شہید عبدالصمد کی چھوٹے بھائی نے بتایا کہ بھائی کی کچھ دنوں میں شادی بھی ہونے والی تھی،یقین نہیں آتا کہ وہ اب ہم میں نہیں رہا۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کو مقامی قبرستان میں پورے فوج اعزاز کے ساتھ لحد میں اتارا گیا تو والدین کا حوصلہ بھی قابل دید تھا جو جوان بیٹے کی شہادت پر فخر محسوس کر رہے تھے۔نماز جنازہ میں شہید کی یونٹ کے اعلی فوجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔