Tag: ڈائریکٹر

  • سلمان خان کا اپنے کیرئیر سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

    سلمان خان کا اپنے کیرئیر سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

    بالی ووڈ کے سلو بھائی سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے کیرئیر سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے حال ہی میں اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور کئی انکشافات کیے۔

    اداکار نے اپنی گفتگو میں بھتیجے کو درست کیرئیر کے انتخاب کی نصحیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب میں 17 سال کا تھا تو میرا خواب تھا میں ڈائریکٹر بننا چاہتا تھا۔

    سلمان خان نے کہا کہ میں ابتدائی طور پر ڈائرکٹر بننے کے بارے میں بہت پُرعزم تھا اور اس وقت ماڈلنگ کر رہا تھا، میں ہدایت کاری کی طرف آنا چاہتا تھا۔ میں اُس وقت بھی لکھتا تھا اور اب بھی لکھتا ہوں۔

    اداکار سلمان نے مزید کہا ’میں تو ڈائرکٹر بننا چاہتا تھا لیکن کسی نے مجھے کام نہیں دیا، جب میری عمر 17 سال تھی تو لوگ کہتے تھے کہ یہ بچہ کیا ڈائریکٹ کرے گا۔‘

    سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں جہاں بھی جاتا تھا لوگ مجھے اداکاری کرنے کا کہتے تھے، تو میں نے اداکاری شروع کردی، فلموں میں نہ تو کامیڈین تھا اور نہ ہی ولن، میں ہیرو تھا

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by dumb biryani (@dumbbbiryani)

  • کرونا مریضوں کی اموات، سرکاری اسپتال کے ڈائریکٹر کو قید کی سزا

    کرونا مریضوں کی اموات، سرکاری اسپتال کے ڈائریکٹر کو قید کی سزا

    اردن میں کووڈ 19 کا شکار 10 مریضوں کی اموات پر سرکاری اسپتال کے ڈائریکٹر کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، مذکورہ اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی معطل ہوگئی تھی۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اردن کی ایک عدالت نے سلط شہر کے سرکاری اسپتال کے ڈائریکٹر کو کووڈ کا شکار 10 مریضوں کی موت کا سبب بننے کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    سرکاری اسپتال کے ڈائریکٹر عبدالرزاق الخشمان اور ان کے 4 معاونین کو ان مریضوں کی موت کا سبب بننے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

    مذکورہ سپتال میں آکسیجن ختم ہوجانے کے بعد مریضوں کی موت ہوئی تھی، اسپتال میں کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا علاج کیا جا رہا تھا۔

    اسپتال کے ڈائریکٹر اور ان کے معاونین کو اس عدالتی فیصلے کے خلاف 10 دن کے اندر اپیل کا حق دیا گیا ہے۔

    مارچ 2021 میں کرونا کے باعث ہونے والی ان اموات پر اردنی عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور یہ عوامی ردعمل وزیر صحت نذیر عبیدات کے استعفے کا باعث بھی بنا۔

  • وفاقی وزیر عمر ایوب سے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کی ملاقات

    وفاقی وزیر عمر ایوب سے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کی ملاقات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب سے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کی ملاقات ہوئی۔ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر نے اہداف کے حصول میں پاور ڈویژن کی کوششوں کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب سے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ و وسط ایشیا ڈاکٹر جہاد ازور کی ملاقات ہوئی۔

    آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر نے اہداف کے حصول میں پاور ڈویژن کی کوششوں کو سراہا، قابل تجدید توانائی پالیسی کی تیاری پر بھی آئی ایم ایف نے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

    انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے مقامی وسائل سے پیداوار بڑھانے کی پالیسی کو سراہا۔ ڈاکٹر جہاد ازور کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاور سیکٹر کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر نے وفد کو پاور سیکٹر میں کامیابیوں سے آگاہ کیا اور پاور سیکٹر کی وصولیوں میں اضافے اور لائن لاسز میں کمی سے متعلق بتایا۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال کے آخر میں ماہانہ بڑھنے والا قرضہ 38 سے 26 ارب پر لائے، جولائی میں گردشی قرضے کو مزید کم کر کے 18 ارب پر لے آئے۔

    انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف مہم کے مثبت نتائج مل رہے ہیں، وفاقی وزیر نے وفد کو پاور سسٹم کی بہتری کے لیے کیے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری والے علاقوں میں اے بی سی کیبل لگائی جارہی ہے۔

  • پاکستانی قرضوں کا حجم کم کیے جانے کی ضرورت ہے: آئی ایم ایف

    پاکستانی قرضوں کا حجم کم کیے جانے کی ضرورت ہے: آئی ایم ایف

    واشنگٹن: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر جیری رائس کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خسارے کم کرنے کی شدید ضرورت ہے، پاکستان میں قرضوں کا حجم کم کیے جانے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر جیری رائس نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کو خسارے کم کرنے کی شدید ضرورت ہے، پاکستان کو خسارہ کم کرنے کے لیے آمدن بڑھانا ہوگی۔

    جیری رائس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکس آمدن بڑھے گی تو سماجی شعبے پر خرچ ہوگی، ٹیکس آمدن بڑھے گی تو ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز ملیں۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد چند دنوں میں پاکستان آئے گا، پاکستان میں قرضوں کا حجم کم کیے جانے کی ضرورت ہے۔

    اس سے قبل آئی ایم ایف نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور رواں مالی سال برآمدات 26 ارب 80 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 2 ارب ڈالر تک رہے گی اور آئندہ مالی سال براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 3 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال ترسیلات زر 22 ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گی جبکہ آئندہ مالی سال ترسیلات زر 24 ارب ڈالر تک متوقع ہے۔

  • سبین محمود کے ’ٹی ٹو ایف‘ کے لیے ایک اور اعزاز

    سبین محمود کے ’ٹی ٹو ایف‘ کے لیے ایک اور اعزاز

    کراچی: کراچی میں واقع مشہور سماجی سرگرمیوں کے مرکز ’دی سیکنڈ فلور ۔ ٹی ٹو ایف‘ کو رواں برس پرنس کلاز ایوارڈز کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔ ٹی ٹو ایف سبین محمود کا قائم کردہ ہے جنہیں گذشتہ برس قتل کردیا گیا تھا۔

    پرنس کلاز ایوارڈ ہر سال فن و ثقافت کے شعبہ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے۔ رواں برس یہ ایوارڈ دی سیکنڈ فلور ۔ ٹی ٹو ایف کو دیا جارہا ہے جو اپنی سماجی اور فن و ادب کی سرگرمیوں کے لیے مشہور ہے۔

    sabeen-3

    یہ ایوارڈ نیدر لینڈز کے شہزادے کی طرف سے رواں برس 15 دسمبر کو پیش کیا جائے گا۔ ٹی ٹو ایف کی ڈائریکٹر ماروی مظہر کے مطابق یہ ٹی ٹو ایف کی پوری ٹیم کے لیے ایک پرمسرت اور پرجوش لمحہ ہے۔ ’لیکن کاش کہ سبین محمود اپنی محنت کو بار آور ہوتا دیکھنے کے لیے خود موجود ہوتیں‘۔

    مزید پڑھیں: پروین رحمٰن اور سبین محمود کے نام سے شاہراہیں منسوب

    مزید پڑھیں: سبین محمود کے قتل کو ایک سال بیت گیا

    سبین محمود کے قتل کے بعد ڈائریکٹرز کی ایک ٹیم اس ادارے کے انتظامی امور کو دیکھ رہی ہے اور ماروی مظہر ان میں سے ایک ہیں۔

    سبین کی والدہ مہناز محمود نے بھی اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

    sabeen-2

    دی سیکنڈ فلور 2007 میں قائم کیا گیا تھا اور یہاں فن و ادب کے چاہنے والے، فنکار، طلبہ اور مختلف شعبہ جات کے لوگ آیا کرتے ہیں۔ یہاں کئی علمی و ادبی بحثیں بھی منعقد کی جاتی ہیں۔

    سنہ 2015 میں دا سیکنڈ فلور کی ڈائریکٹر سبین محمود کو قتل کردیا گیا۔ ان کے چاہنے والے تاحال ان کے خون ناحق کا انصاف کیے جانے کے منتطر ہیں۔