Tag: ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز

  • دتہ خیل: گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ،12ہلاک

    دتہ خیل: گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ،12ہلاک

    دتہ خیل: دہشت گردی کو نیست و نابود کر نے کیلئے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کا رروائی کی گئی۔

    دہشت گردوں کیخلاف کیا جا نے والا آپریشن "ضرب عضب ” کامیابی سے اپنی منازل طے کررہا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علا قے دتہ خیل میں افواج پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف آج صبح گن شپ ہیلی کاپٹر سےکارروائی کی گئی اس فضائی کارروائی میں بارہ دہشت گردہلاک ہو گئے۔

     آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس کارروئی میں دہشت گردوں اور دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال ہونیوالی سات گاڑیاں اور ساتھ دہشت گردوں کے چار ٹھکا نے تباہ و بربا د کر دیئے گیئے۔

  • شوال میں فضائی کارروائی ،23 دہشتگرد ہلاک ،4 ٹھکانے تباہ

    شوال میں فضائی کارروائی ،23 دہشتگرد ہلاک ،4 ٹھکانے تباہ

    میران شاہ :شوال میں سیکیورٹی فورسزکے فضائی حملے میں تئیس دہشتگرد ہلاک اور چارٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور اس دوران میران شاہ کے علاقے شوال میں جیٹ طیاروں کی جانب سے بمباری کی گئی جس میں تئیس دہشت گرد مارے گئے جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں جبکہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے چار ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی بدھ کی شام کی گئی۔

  • پاکستانی موقف کو امریکی حلقوں میں پزیرائی ملی،  میجرجنرل عاصم باجوہ

    پاکستانی موقف کو امریکی حلقوں میں پزیرائی ملی، میجرجنرل عاصم باجوہ

    واشنگٹن: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا واشنگٹن میں کہنا ہے کہ آرمی چیف کے حالیہ امریکی دورے سے پاکستان کے موقف کو امریکی حلقوں میں پزیزائی ملی ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ امریکہ سمیت پوری دنیا جان چکی ہے کہ پاک بھارت لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیاں کون کر رہا ہے، دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران ایل او سی پر کشیدگی کسی طور پر پاکستان کے مفاد میں نہیں، عاصم باجوہ نے ان خیالات کا اظہار آرمی چیف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف جہاں زیب علی کو واشنگٹن میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

  • شمالی وزیرستان: پاک فوج کی ضربیں جاری، 23دہشتگردہلاک

    شمالی وزیرستان: پاک فوج کی ضربیں جاری، 23دہشتگردہلاک

    میران شاہ:  شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے کارروائی کر کے تئیس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی غلام خان کےعلاقےبنگی درمیں کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی کے جوانوں نے شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کی جس میں دہشتگردوں کےٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایاگیا نتیجتا تیئس دہشتگردہلاک ہوگئے، فضائی کارروائی غلام خان کےعلاقےبنگی درمیں کی گئی۔

    گزشتہ دنوں پاک فوج نے فضائی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیاتھا ، آئی ایس پی آر کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں میجر جنرل عاصم باجواہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا جبکہ ان کے کمیونیکیشن سینڑز بھی تباہ کر دئے گئے۔

  • آپریشن ضرب عضب: فضائی کاروائی میں مزید 15 دہشت گردہلاک

    آپریشن ضرب عضب: فضائی کاروائی میں مزید 15 دہشت گردہلاک

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق فوج نے شمالی وزیستان میں کارروائی کے دوران مزید پندرہ دہشت گردہلاک کردیئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فوج نے شمالی وزیرستان میں حالیہ کارروائی میں پندرہ دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا، عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کی بارود سے بھری دس گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ ہیلی کاپٹر زسے کی گئی کارروائی میں دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ کئے گئے، آئی ایس پی آر کے میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ کامیابی سے جاری آپریشن میں دہشت گردوں کے نقل و حمل کے ذرائع تباہ کئے جاچکے ہیں ۔

  • آپریشن ضرب عضب : پاک فوج نے مزید 10 دہشتگرد ہلاک کردیئے

    آپریشن ضرب عضب : پاک فوج نے مزید 10 دہشتگرد ہلاک کردیئے

    میران شاہ: آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے مزید دس دہشتگرد ہلاک کردیئے، گن شپ ہیلی کاپٹرزکی کارروائیوں میں اسلحہ ڈپو بھی تباہ کردیا گیا۔

    شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف ضرب عضب کو پچیاسی روز ہوگئے، دہشتگردوں پر پاک فوج کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں، آپریشن ضرب عضب کے سلسلے کی تازہ کارروائی میں پاک فوج نے بویا دیگان میں دس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، پاک فوج دہشتگردوں کی صفائی کےلئےروزاول کی طرح پُرعزم اور پُرجوش ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے گن شپ ہیلی کاپٹرز سے کی گئی کارروائی میں دہشت گردوں کی پانچ گاڑیاں اور اسلحہ ڈپو بھی تباہ کر دیا، پاک فوج کی مسلسل پیش قدمی کے سبب شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ ہوگیاہے، پاک فوج نے ستر فیصد سے زائدعلاقے پرکنٹرول حاصل کرلیا ہے، اب تک کی کارروائیوں میں سیکڑوں دہشتگرد ہلاک اور انکے کئی ٹھکانے تباہ کئے جاچکے ہیں۔

  • آپریشن ضرب عضب: تازہ کارروائیوں کے دوران 32 دہشت گرد ہلاک

    آپریشن ضرب عضب: تازہ کارروائیوں کے دوران 32 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں تازہ کارروائیوں کے دوران بتیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جس میں پاک فوج کی تازہ کارروائیوں میں بتیس دہشت گرد مارے گئے ہیں، ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بنگی دار میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بمباری کی جس میں دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے تباہ ہوگئے جبکہ دیگر کارروائیوں میں بارود سے بھری تئیس گاڑیاں برآمد ہوئیں اور اسلحہ کےچار بڑے ذخائر کو بھی تباہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد مارے جاچکے ہیں جن میں بڑی تعداد غیر ملکی دہشت گردوں کی بھی شامل ہے جبکہ اس دوران بارود بنانے والی فیکٹریاں بھی پکڑی گئی ہیں، پاک فوج نے وزیرستان کے کئی علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر خالی کراکر ان کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

  • ضرب عضب آپریشن کا ردعمل آنا یقینی عمل ہے، جنرل نصرجنجوعہ

    ضرب عضب آپریشن کا ردعمل آنا یقینی عمل ہے، جنرل نصرجنجوعہ

    کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل نصر خان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں خالد اور سمنگلی ایئر بیس پر ہونے والی دہشت گردی مہران اور کامرہ بیس طرز کی تھی جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔

    کوئٹہ میں خالد ایوی ایشن بیس پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خالد ایو ی ایشن بیس اور سمنگلی ایئر بیس پر چھ چھ دہشت گرد وں نے حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دونوں حملے بیسز کی بیرونی دیواروں پر ہی ناکام بنادیئے،انہوں نے کہا کہ دونوں جگہوں خودکش دھماکوں اور فائرنگ کے تبادلے میں بارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے، سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت چودہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں جاری ضرب عضب آپریشن کا ردعمل آنا یقینی عمل ہے۔

  • کوٹلی آزادکشمیر، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ 1 پاکستانی شہری شہید

    کوٹلی آزادکشمیر، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ 1 پاکستانی شہری شہید

    کوٹلی : بھارتی فوج نے پاکستانی جوان کے لہو سے امن کی آشا کے دیپ جلائے دہشت گردی کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت جاری۔

    لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی فوج کی فائرنگ اور جارحیت، بھارتی فوج نے ایک اور پاکستان کا لہو سے امن کی آشا کا دیپ جلالیا، کوٹلی آزاد کشمیر میں تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک معصوم شہری شہید،ہوگیا، عسکری ذرایع کے مطابق شہید ہونے والے شہری کا نام کالا خان ہے، عسکری ذرایع کا کہنا ہے بھارتی فوج نے کالا خان کو لائن آف کنٹرول پر بکریاں چراتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا، شہری کالا خان کی لاش پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

    راولہ کوٹ پر لائن آف کنٹرول سے اغوا کیے گئے ایک اور پاکستانی کی میت بھارتی فوج نے پاکستانی حکام اورورثا کے حوالے کردی، ڈپٹی کمشنر راولا کوٹ کے مطابق بھارتی فوج نے پاکستانی شہری کو لائن آف کنٹرول پر درہ شیخان کے قریب سے اغوا کیا تھا۔

  • ضرب عضب کے تمام مقاصد حاصل ہوگئے،ڈی جی ایم او میجرجنرل عامر

    ضرب عضب کے تمام مقاصد حاصل ہوگئے،ڈی جی ایم او میجرجنرل عامر

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کانفرنس کے شرکاءکو پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب کے تمام مقاصد کامیابی سے حاصل کرلئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض نے شرکاء کو مزید بتایا کہ شدت پسندوں کے خلاف موثر انداز میں کارروائیاں کی گئی ہیں ، اور ان کی کمر توڑ دی گئی ہے ، ان کا نیٹ ورک مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ اب تک 600سے زائد شدت پسند مارے گئے ہیں، جن میں اکثریت ازبک نژاد شدت پسندوں کی ہے جبکہ ان کے 125سے زائد ٹھکانے تباہ اور گولہ و بارود کے کئی ذخیرے تباہ کردیئے گئے ہیں۔

    انہوں نے شرکاء کو آپریشن کے مستقبل کے لائحہ عمل سمیت شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور ان کی آپریشن کے بعد دوبارہ آبادکاری ، بحالی اور تعمیر نو کے مراحل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔