Tag: ڈائمنڈ لیگ

  • نیرج چوپڑا، ارشد ندیم کی عدم موجودگی کے باوجود ڈائمنڈ لیگ میں گولڈ جیتنے میں ناکام

    نیرج چوپڑا، ارشد ندیم کی عدم موجودگی کے باوجود ڈائمنڈ لیگ میں گولڈ جیتنے میں ناکام

    بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا پاکستان کے ارشد ندیم کی غیرموجودگی کے باوجود ڈائمنڈ لیگ میں گولڈ میڈل جیتنے میں ناکام رہے۔

    نیرج چوپڑا نے ڈائمنڈ لیگ کے فائنل میں لگاتار تیسری بار رنر اپ رہے، اولمپک میڈلسٹ جیولن تھرور کو جرمنی کے جولین ویبر نے گولڈ میڈل جیتنے سے محروم کردیا، جمعرات کو ہونے والے مقابلے میں جولین نے 90 میٹر پلس کی دو تھرو کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

    بھارت کے نیرج چوپڑا 84.35 میٹر کی تھرو کے ساتھ پانچویں راؤنڈ تک تیسرے نمبر پر تھے تاہم آخری کوشش میں انھوں نے 85.01 میٹر کی تھرو کرکے خود کو دوسری پوزیشن کا حقدار بنایا۔

    2012 کے لندن اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشورن والکاٹ کو پیچھے چھوڑا جنھوں نے 84.95 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسرا نمبر حاصل کیا۔

    جرمنی کے جولین ویبر نے اپنی دوسری کوشش میں 91.57 میٹری کی زبردست تھرو کی جو ان کا ذاتی بہترین ریکارڈ بھی بن گیا جبکہ مقابلے کے آغاز میں انھوں نے 91.37 میٹر کی تھرو کی تھی۔

    خیال رہے کہ اس سیزن کے ڈائمنڈ لیگ کے گرینڈ فائنل میں بھارت کے نیرج چوپڑا روایتی حریف ارشد ندیم کی عدم موجودگی کے باوجود اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے۔

    اکستان کے جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم فٹنس مسائل کی وجہ سے ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے تھے، ان کے ڈاکٹر نے انھیں ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لینے سے منع کیا تھا جبکہ انگلینڈ میں ان کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/arshad-nadeem-returns-after-surgery-in-england-as-world-athletics-looms/

  • اتھلیٹ ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے

    اتھلیٹ ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے

    پاکستان کی تاریخ کے پہلے انفرادی اولمپک گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ ارشد ندیم کو ایکشن میں دیکھنے والے شائقین کے لیے مایوس کن خبر ہے کہ وہ ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم فٹنس مسائل کی وجہ سے ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کے ڈاکٹر نے انھیں ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لینے سے منع کر دیا ہے۔

    ارشد ندیم کا بحالی پروگرام انگلینڈ میں جاری ہے، انھوں نے اپنی ٹانگ پر وزن ڈالنا شروع کر دیا ہے، ڈاکٹر علی شیر باجوہ کے مطابق ارشد ندیم کی انجری نئی اور انتہائی سنجیدہ نوعیت کی ہے۔

    یاد رہے کہ ارشد ندیم کی سرجری کیمبرج انگلینڈ میں کی گئی تھی، اور اب ورلڈ اتھلیٹکس میں شرکت ان کی بحالی مکمل ہونے پر مشروط ہے، بحالی پروگرام مکمل ہونے کے بعد ہی ورلڈ چیمپئن شپ میں ان کی شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔


    اولمپیئن ارشد ندیم کی لندن میں کامیاب سرجری


    ارشد ندیم لندن میں گزشتہ ماہ پنڈلی کے آپریشن کے بعد اس وقت بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، اور امید ہے کہ وہ ستمبر میں جاپان میں ہونے والی ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹک چیمپئن شپ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے، 29 جولائی کو مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ ان کی 4 سرجریز ہوئی ہیں، اور اب ری ہیب چل رہا ہے۔

    خیال رہے کہ ڈائمنڈ لیگ کے مقابلے پولینڈ میں 16 اگست اور سوئزلینڈ میں 27 سے 28 اگست کو شیڈول ہیں۔