Tag: ڈائٹنگ

  • جاپان میں ڈائٹنگ کے بغیر وزن کم کرنے کا طریقہ دریافت

    جاپان میں ڈائٹنگ کے بغیر وزن کم کرنے کا طریقہ دریافت

    ٹوکیو: جاپان کے طبی محققین نے ڈائٹنگ کے بغیر وزن کم کرنے کا حیرت انگیز طریقہ دریافت کر لیا ہے۔

    جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوبے یونیورسٹی کے محققین نے جسم کی عضلاتی ساخت میں ’’پی جی سی-1 اے‘‘ نامی پروٹین کے مختلف متغیرات کا مشاہدہ کیا ہے جو آئندہ دنوں میں وزن کم کرنے والی ادویات کی تیاری کے سلسلے میں بڑی پیش رفت کے طور پر سامنے آ سکتے ہیں۔

    یورپی سائنسی جریدے ’’مالیکیولر میٹابولزم‘‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق محققین نے مذکورہ پروٹین کے مختلف متغیرات کا مشاہدہ ورزش کے دوران کیا، ان کا کہنا ہے کہ یہ متغیرات دوران ورزش بہت بڑھ جاتے ہیں، اور یہ بدن کی چربی جلانے کی رفتار کو تیز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    کوبے یونیورسٹی کے محققین نے اس دریافت پر کہا کہ ہم ایک ایسی نئی دوا تیار کر سکتے ہیں جو پرہیز کیے بغیر وزن کم کرنے میں مدد دے گی، ان کا کہنا تھا کہ ان متغیرات کی تعداد میں اگر اضافہ کیا جائے تو اس سے جسم میں توانائی جلنے کا عمل تیز تر ہو جائے گا اور یوں چربی جلانے میں مدد ملے گی۔

    انسانوں کے عضلاتی ڈھانچے کا مطالعہ کرنے والے محققین نے یہ بھی دریافت کیا ہے کہ ’پی جی سی-1 اے‘ کے متبادل متغیرات بھی ورزش کے دوران بڑھتے ہیں۔ ان متغیرات کی پیداوار مختلف افراد میں مختلف ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ایک ہی طرح کی ورزش کرنے کے باوجود مختلف لوگوں میں وزن میں کمی کی رفتار مختلف ہو سکتی ہے۔

    پروفیسر ڈاکٹر واتارو اوگاوا نے کہا کہ اس تحقیق کے نتائج موٹاپے سے متعلقہ بیماریوں کے علاج میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔

  • دس کلو وزن کم کرنا کوئی بڑی بات نہیں، جانیے کیسے؟

    دس کلو وزن کم کرنا کوئی بڑی بات نہیں، جانیے کیسے؟

    بہت سے لوگ اپنا وزن یا موٹاپا کم کرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں، وزن میں اضافہ تو کسی کو بھی پسند نہیں ہوتا بالخصوص اگر پیٹ باہر نکلنا شروع ہوجائے۔

    جسمانی وزن میں کمی کے لیے لوگ ڈائٹنگ کرتے ہیں، ورزشوں کے پروگرام کا حصہ بنتے ہیں یا ایسے ہی دیگر طریقوں کو اپناتے ہیں۔ موٹاپے کے شکار افراد میں مرد و خواتین تو ہیں ہی اب نوعمر بچے بھی شامل ہوگئے ہیں۔

    ایسے میں ایک ایسا طریقہ بھی موجود ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی لانا ممکن ہے اور کچھ خاص کرنا بھی نہیں پڑتا۔ یہ طریقہ بتایا ہے ڈاکٹر ام راحیل نے جس پر عمل کرکے چند دنوں میں وزن میں دس کلو تک کمی لائی جاسکتی ہے۔

    ایک نجی نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس گھریلو سنخے سے بہت کم وقت کم میں آپ اپنا وزن کم کرسکتے ہیں دس کلو چٹکیوں کی بات ہے۔

    اجزاء :

    ایک لیٹر پانی، ایک انچ دار چینی کا ٹکڑا۔ میتھی دانہ آدھا چمچ، ادرک ایک انچ کے دو ٹکڑے، لیموں ایک عدد چھلکے سمیٹ گول کاٹ کر۔

    نسخہ بنانے کی ترکیب :

    ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ ان تمام اجزاء کو پانی میں ڈال کر رات بھر کیلئے ایک جگ میں رکھ دیں اور ذائقے کیلیے اس میں تھوڑا سا شہد بھی ملا سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ یہ پانی صبح نہار منہ اور دن بھر تھوڑا تھوڑا پی کر پورے دن میں ختم کرنا ہے، اس بات کا بھی خیال رہے کہ پانی کو فریج میں نہیں رکھنا۔ یہ پانی 13 سال کی عمر سے بڑے تمام افراد استعمال کرسکتے ہیں تاہم حاملہ خواتین یہ پانی نہ پیئیں۔

    انہوں نے کہا کہ کھانے کی ٹائمنگ کا خاص خیال رکھیں رات کا کھانا مغرب تک لازمی کھالیں، کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی بالکل نہیں پینا بلکہ نیم گرم پانی پیئں اور بعد میں ہلکی پھلکی واک کرنا بہت زیادہ ضروری ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • ہفتے میں دو دن ’روزہ‘ بہترین ڈائٹنگ: نئی تحقیق

    ہفتے میں دو دن ’روزہ‘ بہترین ڈائٹنگ: نئی تحقیق

    لندن: سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں کہا ہے کہ ڈائٹنگ کا بہترین اور آسان طریقہ یہ ہے کہ ہفتے میں ’دو دن فاقہ‘ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ’پلوس وَن‘ نامی آن لائن ریسرچ جرنل کے تازہ شمارے میں ایک تحقیق شایع ہوئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کامیاب ڈائٹنگ کے لیے روزانہ کم کھانے سے بہتر ہے کہ ہفتے میں صرف 2 دن فاقہ کیا جائے، جب کہ باقی 5 دن معمول کے مطابق صحت بخش غذائیں استعمال کی جائیں۔

    یہ تحقیق کوئین میری یونیورسٹی، برطانیہ کے سائنس دانوں نے کی ہے، انھوں نے کہا کہ ڈائٹنگ کے اس طریقے کو ’5:2 ڈائٹ‘ (فائیو ٹو ڈائٹ) بھی کہا جاتا ہے، جو کچھ ہی سال قبل سامنے آیا ہے اور اب بہت مقبول ہو رہا ہے۔

    ڈائٹنگ کے اس طریقے میں ہفتے کے پانچ دنوں میں معمول کی غذاؤں سے مطلوبہ کیلوریز حاصل کی جاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق مردوں کے لیے 2 ہزار سے 3 ہزار کیلوریز روزانہ بہتر ہیں، جب کہ خواتین کے لیے 16 سو سے 2400 تک کیلوریز لینا روزانہ مناسب ہے۔

    ہفتے کے باقی کے دو دنوں میں غذا بہت کم کر دی جاتی ہے، یعنی صرف 5 سو کیلوریز روزانہ تک، اور اسے میڈیکل سائنس کی زبان میں فاسٹنگ یعنی فاقہ کہا جاتا ہے۔

    ریسرچ کے دوران

    تحقیقی مطالعے کے لیے 3 سو ایسے رضاکار بھرتی کیے گئے جو موٹاپے میں مبتلا تھے، انھیں تین گروپس میں تقسیم کیا گیا، اور ہر گروپ میں 100 رضاکار رکھے گئے، ان سب سے 6 ہفتوں تک تین الگ الگ ڈائٹنگ پلانز پر عمل کروایا گیا۔

    جب نتائج سامنے آئے تو معلوم ہوا کہ دو دن فاقہ کرنے والے اور روزانہ کم کھانے والے افراد کے درمیان کچھ خاص فرق نہ تھا، لیکن رضاکاروں نے دو دن فاقہ کرنے کا پلان زیادہ آسان پایا۔

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دو دن فاقے والا پلان حاملہ خواتین اور 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

  • بغیر ورزش اور ڈائٹنگ موٹاپے سے یقینی نجات

    بغیر ورزش اور ڈائٹنگ موٹاپے سے یقینی نجات

    برمنگھم یونیورسٹی میں ہونے والی جدید طبی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ  پانی کا استعمال موٹاپے سے نجات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

    اس حوالے سے برطانیہ میں ایک تحقیق کی گئی جس کے مطابق’’جو لوگ گھانے سے آدھا گھنٹا (30 منٹ) قبل پانی پیتے ہیں وہ تین سے چار ماہ میں اپنے وزن ڈھائی سے چار کلو تک کم کرسکتے ہیں‘‘۔

    اس تحقیق کے دوران طبی ماہرین نے 84 افراد پر تجربات کیے، جن میں 54 خواتین اور 30 مرد شامل تھے۔

    محققین نے 42 افراد کو کھانے سے قبل تقریبا 450 ملی لیٹر پانی پینے کے لیے جبکہ کچھ کو صبح ،دوپہر ، شام کھانے سے قبل پانی پلایا گیا او ربقیہ افراد کو کھانے سے قبل کچھ نہیں دیا گیا۔

    اس کے نیتجے میں جن لوگوں کو کھانے سے قبل پانی دیا گیا، اُ ن کے وزن بغیر ورزش اور کھانے پینے کی احتیاط کے بغیر دیگر افراد کے مقابلے میں دیڑھ کلو  تک کم ہوئے ہیں۔

    طبی ماہرین کے مطابق کھانے سے قبل پانی کے استعمال سے معدہ بھر جاتا ہے اور بھوک کی شدت میں کمی واقعہ ہوجاتی ہے، جس کے سبب انسان کی خوراک کم ہوجاتی ہے۔

    کھانے  کے استعمال سے قبل پیا جانے والا پانی پیٹ میں جانے والی خوراک میں موجود کیلوریز کو  کنٹرول میں رکھتا ہے۔

    مزید پڑھیں : بادام کھائیں موٹاپے سے نجات پائیں

    اگر آپ موٹاپے سے تنگ ہیں اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو خوراک میں احتیاط اور ورزش سے زیادہ کھانے سے قبل پانی پینے کی عادت کو اپنانا ہوگا۔