Tag: ڈالرز

  • پونا ایئر پورٹ پر طلباء کے سامان سے لاکھوں ڈالرز برآمد

    پونا ایئر پورٹ پر طلباء کے سامان سے لاکھوں ڈالرز برآمد

    بھارت کے پونا ایئر پورٹ پر 3 طلباء کے سامان سے 4 لاکھ امریکی ڈالرز تقریباً 3.5 کروڑ روپے برآمد کرلئے گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ 3 طلبا کی دبئی سے واپسی کے دوران پونا ایئر پورٹ پر ان کے سامان کی تلاشی لی گئی، اس دوران کتابوں میں چھپائے گئے لاکھوں ڈالرز برآمد کرلئے گئے۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ بیگز پونا کی ٹریول ایجنٹ خوشبو اگروال کے تھے، جنہوں نے طلباء سے کہا تھا کہ بیگز میں میرے دفتر کی دستاویزات ہیں جو دبئی میں دفتر کے لیے ضروری ہیں، مگر طلبا کو بیگز کے حوالے سے علم نہیں تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید تحقیقات میں ممبئی کے فورٹ علاقے میں واقع ایک فاریکس فرم سے 45 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے، کرنسی کی سپلائی میں ملوث محمد عامر نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    اس سے قبل کویت ایئر پورٹ سے سفر کرنے والا غیر ملکی شہری معمولی غلطی کے باعث بھاری رقم سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    رپورٹس کے مطابق ایک غیر ملکی تارکین وطن نے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سیکورٹی اہلکاروں مطلع کیا کہ اس کے بیگ سے 3,000 دینار چوری ہو گئے ہیں۔

    متاثرہ شخص کا سیکورٹی اہلکاروں سے کہنا تھا کہ اس نے اپنا بیگ ہوائی اڈے کے ٹرانزٹ ہال کے نماز کے کمرے کے باہر ایک شیلف پر چند لمحوں کے لئے رکھا تھا۔

    ہوائی اڈے کے حفاظتی عملے نے شکایت کنندہ کی تفصیلات درج کیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا، نگرانی کرنے والے کیمرے کی فوٹیج کا استعمال کرتے ہوئے انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے۔

    سکیورٹی اہلکاروں نے غیر ملکی کویقین دہانی کرائی کہ کوئی معلومات ملتی ہیں اور ذمہ دار فریق کی نشاندہی کی جاتی ہے تو اسے مناسب طور پر مطلع کیا جائے گا۔

    باحجاب طالبات کو امتحانی مرکز میں داخلے سے روک دیا گیا

    سکیورٹی اہلکاروں نے کہا کہ یہ واقعہ تمام مسافروں کے لیے ایک احتیاطی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے کہ وہ کسی بھی مقام پر اپنے سامان کی حفاظت کے لیے احتیاط کریں اور بیگ کو اس طرح لاوارث نہ چھوڑیں۔

  • روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 2024 میں کتنے ارب ڈالرز پاکستان آئے؟

    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 2024 میں کتنے ارب ڈالرز پاکستان آئے؟

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام نے کہا ہے کہ سال 2024 میں 1لاکھ 27 ہزار 656 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد سال 2024 کے اختتام تک 7 لاکھ 78 ہزار 713 رہی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ پچھلے سال روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 2.147 ارب ڈالرز جمع کرائے گئے۔

    پاکستان کے مرکزی بینک نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 52 مہینوں میں 9.342 ارب ڈالرز جمع کرائے گئے، سال 2024 میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں سے 16 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز نکلوائے گئے ہیں۔

     

    ایک دن میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹسملک پاکستانیوں نے ریکارڈ قائم کردیا میں 57 ملین ڈالر موصول، بیرون 

     

    روشن ڈیجیٹل کھاتوں سے 52 مہینوں میں 1.70 ارب ڈالرز نکلوائے گئے، سال 2024 میں روشن کھاتوں میں جمع 1.469 ارب ڈالرز پاکستان میں استعمال کیے گئے۔

    اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ روشن کھاتوں سے 52 مہینوں میں 5.911 ارب ڈالرز پاکستان میں استعمال کیے گئے، روشن کھاتوں میں دسمبر 2024 تک واجب الاادا ڈپازٹس 1.73 ارب ڈالرز ہیں۔

  • بٹ کوائن کی قیمت کو مزید پر لگ گئے

    بٹ کوائن کی قیمت کو مزید پر لگ گئے

    ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والے بٹ کوائن کی قیمت 48 ہزار ڈالرز (76 لاکھ 34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کی حد کو عبور کرگئی ہے۔

    یہ اضافہ ان خبروں کے بعد ہوا جن میں بتایا گیا کہ ماسٹر کارڈ، بینک آف نیویارک اور ٹویٹر کی جانب سے بٹ کوائن سے ادائیگی کو سپورٹ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    اس کے بعد 11 فروری کو بٹ کوائن کی قدر 7.4 فیصد اضافے سے 48 ہزار 364 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

    ماسٹر کارڈ کے ڈیجیٹل ایسٹ اینڈ بلاک چین کے نائب صدر راج داھمودرھن نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ کمپنی کی جانب سے رواں سال مخصوص ڈیجیٹل کرنسیوں کی سپورٹ کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اس سپورٹ میں صارفین کے تحفظ کا خیال رکھا جائے گا جس میں پرائیویسی اور کنزیومر انفارمیشن کی سخت نگرانی ہوگی، یہ بالکل اسی سطح کی سیکیورٹی ہوگی جیسی لوگ کریڈٹ کارڈز میں توقع رکھتے ہیں۔

    بلاگ میں کہا گیا کہ ماسٹر کارڈ نئی ڈیجیٹل کرنسیوں کو متعارف کروانے کے اپنے منصوبے کے حوالے سے دنیا بھر کے مرکزی بینکوں سے متحرک انداز سے رابطے میں ہے۔

    دوسری جانب بینک آف انگلینڈ میلون کارپوریشن نے 11 فروری کو بتایا کہ وہ مخصوص صارفین کے لیے بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیز کو رکھنے، ٹرانسفر اور اجرا کی سروس متعارف کروانے پر غور کررہی ہے۔

    یاد رہے کہ سنہ 2017 میں اس کرنسی کی قدر میں 900 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا تھا اور وہ 20 ہزار ڈالرز کے قریب پہنچ گئی تھی، مگر اس موقع پر مالیاتی ماہرین نے انتباہ کیا تھا کہ یہ قیمت بہت تیزی سے نیچے جا سکتی ہے۔

    پھر ایسا ہوا اور فروری 2018 میں قیمت 7 ہزار ڈالرز سے بھی نیچے چلی گئی۔

    کچھ ماہرین کے خیال میں بٹ کوائن سونے کا متبادل بھی ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ پے پال جیسی بڑی کمپنیوں کی جانب سے اسے قبول کیا جارہا ہے۔

  • بینک لے جائی جانے والی رقم کی دن دہاڑے ڈکیتی

    بینک لے جائی جانے والی رقم کی دن دہاڑے ڈکیتی

    امریکا میں ایک شخص سیکیورٹی کمپنی کے ورکر کو دھکا دے کر پیسوں سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگیا۔

    امریکی شہر نیویارک کے علاقے برونکس میں ہونے والی اس ڈکیتی میں 2 لاکھ ڈالرز (3 کروڑ 21 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) لوٹ لیے گئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ایک سیکیورٹی کمپنی کا اہلکار بکتر بند گاڑی سے نوٹوں کے بنڈل نکال کر بیگ میں ڈال رہا تھا اور یہ بیگ اسے قریب واقع ایک بینک میں لے کر جانا تھا۔

    اتنے میں اچانک ایک نامعلوم شخص نے اسے دھکا دیا اور نوٹوں کا بیگ اٹھا کر فرار ہوگیا۔

    پولیس نے دن دہاڑے ہونے والی اس ڈکیتی میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

    نیویارک کا علاقہ برونکس اس قسم کی وارادتوں کے حوالے سے مشہور ہے، اس ڈکیتی والے روز ہی ڈکیتی کا دوسرا واقعہ بھی پیش آیا جس میں دو حملہ آوروں نے ایک شخص کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ڈکیت اس شخص سے اس کا والٹ اور آئی فون چھین کر لے گئے۔

  • عوام ڈالرز بیچ کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں مدد کریں، مفتی نعیم

    عوام ڈالرز بیچ کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں مدد کریں، مفتی نعیم

    کراچی: جامعہ بنوریہ کے مہتمم اور ممتاز عالم دین مفتی نعیم نے کہا ہے کہ عوام ڈالرز بیچ کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں مدد کریں۔

    تفصیلات کے مطابق جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحران میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی جائز نہیں ہے، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری مہنگائی میں اضافے کا باعث ہے۔

    مفتی نعیم نے کہا کہ معمولی منافع کے لیے اپنی آخرت برباد نہ کی جائے، جب تک ہم ایک قوم نہیں ہوں گے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں۔

    ممتاز عالم دین نے کہا کہ اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر روپے کی قدر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

    مزید پڑھیں: جو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں وہ حرام کمائی کھا رہے ہیں، قبلہ ایاز

    واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا تھا کہ ڈالر ذخیرہ کرنا اور عوام کے مفاد کے خلاف کام کرنے کی اجازت شریعت نہیں دیتی، جو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں وہ حرام کمائی کھا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بحیثیت قوم مل کر اس بحران کامقابلہ کرناہوگا، ملکی مفاداولین ترجیح ہونی چائیے، ملکی معیشت سےفائدہ پوری قوم کو ہوگا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا تھا امریکی کرنسی مہنگا کر کے بیچنے کی نیت سے رکھنا شرعاً ناجائز ہے، ، یہ عمل ملک کے ساتھ بے وفائی اورذخیرہ اندوزی بھی ہے، جس پر ایک روایت میں لعنت آئی ہے۔

    انہوں نے دعا کی تھی کہ اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اوراس کے برے نتائج سے محفوظ رکھیں اور کہا سب مل کرملک کومشکل صورتحال سےنکالیں۔

  • ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی، ایف آئی اے کا ایکشن، 2 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی امریکی کرنسی برآمد

    ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی، ایف آئی اے کا ایکشن، 2 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی امریکی کرنسی برآمد

    اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ذالرز کی ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ڈالرزکی ذخیرہ اندوزی،منی لانڈرنگ،حوالہ ہنڈی کےخلاف ایکشن کا آغاز کردیا، انویسٹی گیشن ایجنسی نے ڈالرزکی قیمتوں میں کمی کی افواہوں کابھی نوٹس لے لیا۔

    نمائندہ اے آر وائی احمر کھوکھر کے مطابق ایف آئی اےپنجاب کی بینکنگ سرکل،کارپوریٹ کرائم کو ایکشن کی ہدایت کی جس پر عمل کرتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

    ایف آئی اے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت حسن غلام غوث اور عمر ڈار کے ناموں سے ہوئی۔ حکام کے مطابق ملزمان نے روپےکی قیمت  گرانےکےلئےڈالرزکی ذخیرہ اندوزی کی جس کے باعث مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا ہوئی۔

    مزید پڑھیں: ڈالرز کی بڑھتی قیمتوں کو روکنے کے لیے زبردست حکمت عملی تیار

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی  ٹیموں نےلاہورکے 6 منی ایکسچینج پر چھاپےمارے اور ریکارڈکامعائنہ کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے ڈالرز قبضے میں لے لیے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ ایک روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ حکومت ڈالرز ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے جارہی ہے۔

    قبل ازیں صدرفاریکس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیوڈائریکٹر ایس بی پی سےملاقات ہوئی تھی جس میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    فاریکس ایسوسی ایشن نے ڈالرکی طلب کم کرنےکے لیے بڑے اقدامات کافیصلہ کرلیا، صدر فاریکس ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک و حج پر جانے والوں کو ہی ڈالرز فروخت کیے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا: اسد عمر

    ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کر کے جوا کھیلنے والوں کو اب کوئی بھی ڈیلر ڈالر فروخت نہیں کرے گا، ڈالرمیں سرمایہ کاری کرکے ہم ملکی معیشت کوکمزور کر رہے ہیں، اگر روپےکو مضبوط کرنا ہے تو امریکی کرنسی کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ انہوں نے اپیل کی کہ عوام ملکی مفادکے لیے ڈالرزکے بجائے روپے میں سرمایہ کاری کریں۔

  • ڈالرز کی بڑھتی قیمتوں کو روکنے کے لیے زبردست حکمت عملی تیار

    ڈالرز کی بڑھتی قیمتوں کو روکنے کے لیے زبردست حکمت عملی تیار

    کراچی: فاریکس ایسوسی ایشن  نے ڈالرکی طلب کم کرنےکے لیے بڑے اقدامات کافیصلہ کرلیا، صدر فاریکس ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ صرف حقیقی گاہکوں کو ہی ڈالرز فروخت کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرفاریکس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیوڈائریکٹر ایس بی پی سےملاقات ہوئی جس میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    فاریکس ایسو سی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ ڈالر کی طلب کو کم کرنے کے لیے اب صرف امریکی کرنسی اصل گاہکوں کو ہی فروخت کی جائے گی اس کے علاوہ  بیرون ملک اور حج پرجانے والوں کو بھی ڈالرز فروخت کئےجائیں گے۔

    مزید پڑھیں: ڈالر کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہوا: اسد عمر

    یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام : روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 140 روپےسےتجاوزکرگیا

    اُن کا کہنا تھا کہ ڈالرز کی طلب 70 سے 80 لاکھ ڈالرز جبکہ اس کی رسد آدھی یعنی چالیس سے پچاس لاکھ ڈالرز ہے۔ ڈالرکی جتنی خریداری ہوگی اتنی ہی ڈالرز کی  قیمت بڑھےگی۔

    ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کر کے جوا کھیلنے والوں کو اب کوئی بھی ڈیلر ڈالر فروخت نہیں کرے گا، ڈالرمیں سرمایہ کاری کرکے ہم ملکی معیشت کوکمزور کر رہے ہیں، اگر روپےکو مضبوط کرنا ہے تو امریکی کرنسی کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ انہوں نے اپیل کی کہ عوام ملکی مفادکے لیے ڈالرزکے بجائے روپے میں سرمایہ کاری کریں۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ حکومت نے ڈالرز ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ اس ضمن میں ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کارروائیاں کرے گا۔

  • امریکی ریاست میں ڈالرز کی بارش؟‌ اصل حقیقت سامنے آگئی

    امریکی ریاست میں ڈالرز کی بارش؟‌ اصل حقیقت سامنے آگئی

    نیویارک: امریکی ریاست نیوجرسی کے ہائی وے پر اچانک ڈالروں کی بارش ہونی لگی، شاہراہ پر نوٹ پڑے دیکھ کر لوگوں نے جمع بھی کیے مگر انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی کے ہائی وے پر دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھی گئی جب سڑک پر ہر طرف پانچ، دس اور بیس کے ڈالرز نوٹ بکھر گئے۔

    شاہراہ سے گزرنے والے کچھ لوگ تو ڈالر کی بارش کو دیکھتے رہے مگر متعدد افراد نے اس موقع سے فائدہ اٹھایا وہ اپنی گاڑیوں سے اترے اور سڑک پر بکھرے ڈالر جمع کر کے فرار ہوگئے۔

    امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی کمپنی ایک بینک سے دوسرے بینک نوٹ کی ترسیل کررہی تھی کہ اسی دوران گاڑی کا دورازہ کھل گیا اور ڈالر سڑک پر بکھر گئے۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ بینک عملے کی نشاندہی کے بعد ڈالرز کی مذکورہ سیریز کو جعلی قرار دے دیا گیا۔

    حکام کا کہنا تھاکہ ’سڑک پر بکھرے ڈالر جمع کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جیسے ہی کوئی شہری انہیں خریدنے کے لیے جائے گا تو ہمارے پاس اطلاع موصول ہوجائے گی‘۔

    ہائی وے پر اچانک گاڑی روک کر ڈالر جمع کرنے کی کوشش کے دوران کئی گاڑیوں کا حادثات بھی پیش آئے جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • سونے اور ڈالرکی قیمت پھر بڑھنے لگی

    سونے اور ڈالرکی قیمت پھر بڑھنے لگی

    کراچی: سونے اور ڈالرکی قیمت پھر بڑھنےلگی، فی تولہ سونا ساڑھےچار سو روپے اور ڈالر سولہ پیسےمہنگا ہوگیا۔

    گولڈ ڈیلرز کے مطابق عالمی منڈی میں فی اُونس سونا چوبیس ڈالر مہنگا ہونے سے 1250 ڈالر سے بھی تجاوز کرجانے کے باعث پاکستان میں بھی سونےکی قیمت میں اضافہ دیکھاگیا۔

    جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپےبڑھ کر 47850 روپےہوگئی، سناروں کی تنظیم کے مطابق دس گرام سونےکےبھائو 386 روپےکےاضافےسے اکتالیس ہزارچودہ روپےرہے۔

    جمعرات کو کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالرکی قدر اور طلب بھی بڑھتےدیکھی گئی، کرنسی ڈیلرزکےمطابق انٹر بینک میں بینکوں کے مابین لین دین میں ڈالر سولہ پیسےمہنگاہوکر سو روپےاُناسی پیسےکاجبکہ عوام کیلئےاُوپن مارکیٹ میں 101 روپےتیس پیسےکاہوگیا۔

  • کرنسی مارکیٹس میں ڈالرمہنگا، سونا سستا ہوگیا

    کرنسی مارکیٹس میں ڈالرمہنگا، سونا سستا ہوگیا

    کراچی: کرنسی مارکیٹس میں ڈالر مزید مہنگا،قیمت پھر ایک سو دو روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ سونا تین سو روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔

    یورپ سےترسیلات زر میں پچیس فیصد کمی آنے سےکرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی سپلائی میں کمی جبکہ طلب میں اضافہ دیکھا گیا، کرنسی ڈیلرز کےمطابق پائونڈ اور یورو کی قیمت کم ہونےکے بعد پاکستانیوں نے زرمبادلہ بھیجنےمیں کمی کردی ہے۔

    پیر کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر پینتالیس پیسے بڑھکر ایک سو دو روپے بیس پیسے پر بند ہوئی جبکہ اُوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 102روپے60 پیسےمیں فروخت کیاگیا، ادھر عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونےکےباوجود پاکستان میں فی تولہ قیمت تین سو روپےکم ہوکر 47450 روپے پرآگئی۔