Tag: ڈالر اسمگلنگ کیس

  • ماڈل ایان علی نے فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا

    ماڈل ایان علی نے فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا

    کراچی: منی لانڈرنگ کیس میں ملوث شہرہ آفاق ماڈل ایان علی کو فلم انڈسٹری میں لانے کیلئے کئی پروڈیوسر ز سرگرم ہوگئے، ایک سے زائد آفرز ملنے کے باوجود ایان علی نے ایک فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع نے انکشاف کیا کہ ایان علی کو عدالت میں حاضری سے مستثنیٰ قرا ر دئیے جانے کے بعد کئی ایک فلم پروڈیوسرز نے ان سے رابطے کئے ہیں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک فلمساز کی آفر کو قبول کرتے ہوئے ایان علی نے فلم میں کام کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کو فی الحال اس نے خفیہ رکھنے کی استدعا کی ہے۔

    Ayyan_Ali

    ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی کارروائیوں کی بنا پر وہ مزید ٹینشن سے بچنے کیلئے فلم کاکام خاموشی سے کرنے کی خواہش مند ہیں۔اسکے علاوہ فیشن انڈسٹری سے وابستہ کئی ایک شخصیات نے بھی ایان کو فلمی ہیروئین بنانے کیلئے آفرز دی ہیں۔

    862579-AyyanPHOTOCOURTESYCATALYSTPRANDMARKETINGx-1427901535-216-640x480

    انکاکہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کی بنا پر اشتہاری اداروں نے ایان علی کو فی الحال کسی پراڈکٹ میں ماڈلنگ کیلئے سائن کرنے سے معذرت کر لی ہے جبکہ ریمپ پر واک کے لئے بھی ان سے رابطے نہیں کئے جارہے، کوئی ادارہ اپنے پراڈکٹ کی ماڈلنگ کیلئے اسکو سائن کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، اسی بنا پر ایان علی نے بھی فلمی دنیا میں اپنی نئی شناخت بنانے کا فیصلہ کیا ہے واضح رہے کہ مذکورہ فلم کی کاغذی تیاریاں جاری ہیں۔

    8

  • ایان علی کیخلاف فردجرم کیلئے قانونی دستاویزات مکمل

    ایان علی کیخلاف فردجرم کیلئے قانونی دستاویزات مکمل

    لاہور: کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی کیخلاف فردجرم کیلئے قانونی دستاویزات مکمل کرلیں۔

    ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں فرد جرم اب تک عائد نہیں ہو سکی ہے، امکان ہے کہ قانونی دستاویزات مکمل ہونے کے بعد کل ایان علی پر فردجرم عائدکیے جانے کی کارروائی ہو سکتی ہے۔

     زرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس حکام نے ماڈل ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اندراج کیلئے ٹھوس شواہداکھٹے کرلیے ہیں۔

    ادہر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ماڈل ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں شریک ملزم اویس کے خلاف ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

     عدالت نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت اگلے سننے کی تاریخ دے دی۔

  • ایان علی نے ایدھی فاؤنڈیشن اسلام آباد کا دورہ کیا

    ایان علی نے ایدھی فاؤنڈیشن اسلام آباد کا دورہ کیا

    اسلام آباد : ماڈل گرل ایان علی نے گزشتہ رو ز ایدھی فاؤنڈیشن اسلام آباد کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالراسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد مشہور ماڈل گرل ایان علی نے ایدھی فاؤنڈیشن اسلام آباد کا دورہ کیا اور وہاں رہائش پذیر یتیم بچوں سے ملاقات کی۔

    ایان علی کے فیس بک اسٹیٹس کے مطابق انہوں نے یتیم بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور پورا دن ن بچوں کے ساتھ گزارہ۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے ان بچوں سے مل کر بے حد خوشی محسوس ہوئی اور خاص طور پر ان بچوں کی میرے لئے نیک تمنائیں اور دعائیں میرےلئے خوشی اور اطمینان کا باعث ہیں۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان بچوں کو اپنے مستقبل میں کامیابیاں نصیب فرمائے۔

    واضح رہے کہ سپر ماڈل گرل ایان علی  14 جولائی 2015 کو ڈالر اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر ہیں، انہیں اس سال مارچ کے مہینے میں بے نظیر ائیر پورٹ سے اسلام آباد سے پانچ لاکھ ڈالر اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ایک خفیہ ایجنسی نے وزارت داخلہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈالر اسمگلنگ کیس میں ملوّث ایان علی کے کیس کی تفتیش دہشت گردی ایکٹ کے تحت کی جائے کیوں کہ اسمگل کی جانے والی رقم مبینہ طور پر پاکستان میں دہشت گردی کے لئے استعمال کی جانا تھی۔