Tag: ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی : انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کا مزید اضافہ ہوا اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 182 روپے 33 پیسے پر پہنچ گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 182 روپے 80 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

    یاد رہے دسمبر 2021 میں امریکی ڈالر 178 روپے کی بلند ترین سطح پر ‌پہنچا تھا۔

  • ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: پاکستان میں ڈالر ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان بھر رہا ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    آج انٹربینک میں ڈالر پانچ پیسے مزید مہنگا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر کی 181 روپے 30 پیسے پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

    انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا اثر اوپن مارکیٹ پر بھی پڑا، جہاں ڈالر کی 182 روپے 15 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں 144 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اسی اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 43 ہزار 374 پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری ہے۔