Tag: ڈالر مہنگا

  • انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا، روپے کی قدر میں واضح کمی

    انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا، روپے کی قدر میں واضح کمی

    کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، نگراں حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد آج پھر ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ رونما ہوا، جبکہ ڈالر 291 روپے سے تجاوز کرگیا۔

    گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی 21پیسے کا اضافہ ہوا تھا، تاہم بعد میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 3روپے 26 پیسے مہنگا ہوکر 291.75روپے کا ہوگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2روپے مہنگا ہوکر 298روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری روز کے آغاز پر 25پیسے کی مندی دیکھنے میں آئی، تاہم بعد میں صورتحال قابو میں آگئی اور مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بن گیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں 100 انڈیکس بڑھ کر 110 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 48535 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

  • اوپن مارکیٹ میں ایکسچینج کمپنیوں کی من مانی، 3 دن میں ڈالر 5 روپے سے زائد مہنگا

    اوپن مارکیٹ میں ایکسچینج کمپنیوں کی من مانی، 3 دن میں ڈالر 5 روپے سے زائد مہنگا

    کراچی : اوپن مارکیٹ میں ایکسچینج کمپنیوں نے آئی ایم ایف اور اسٹیٹ بینک کی ہدایت کو نظر انداز کردیا، تین دنوں میں ڈالر5 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایکس چینج کمپنیوں کی من مانی جاری ہے، تین دنوں کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالرپانچ روپے سے زائد مہنگا ہوگیا۔

    آئی ایم ایف کے بعد گورنراسٹیٹ بینک نے بھی ایکس چینج کمپنیوں کوانٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں فرق ایک اعشاریہ دو پانچ فیصد رکھنے کی ہدایت کی تھی جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کا فرق نو روپےسے زائد ہوگیا ہے، جس پراسٹیٹ بینک خاموش ہے۔

    گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالرمیں صرف چھیالیس پیسے کا اضافہ ہوا تھا مگراوپن مارکیٹ میں تین روپےکا اضافہ کردیا گیا۔

    آج بھی انٹربینک میں اب تک ڈالرسینتالیس پیسےمہنگا ہوکر دوسو ستاسی روپے نوے پیسے پرجا پہنچا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر دوسوچھیانوے روپے کا کر دیا گیا ہے۔

    منی چینجرز گرے مارکیٹ میں ڈالر تین سو ایک روپے سے بھی اوپر فروخت کر رہے ہیں۔

  • امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

    امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

    انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے تجارتی سیشن میں امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے رجحان کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ایک روپے سے زائد مہنگا ہوگیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت 1 روپے 84پیسے بڑھ گئی۔

    انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 16 پیسے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 287.54 روپے سے بڑھ کر 289.38 روپے ہوگئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی کرنسی کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت 77 روپے، ملائیشین رنگٹ کی قیمت 63 روپے، یورو کی قیمت 317 روپے، بھارتی کرنسی کی قیمت 3.5 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 370 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 292.50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    گزشتہ پیر کے روز پاکستانی روپے نے ڈالر کے مقابلے میں 0.31 فیصد کی کمی کے ساتھ 287.54پر توازن برقرار رکھنے کے لیے مسسل گرواٹ کا سامنا کیا تھا، ماہرین نے امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ مارکیٹ میں طلب اور رسد کے دباؤ کو قرار دیا ہے۔

     

  • ڈالر مہنگا ہونے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

    ڈالر مہنگا ہونے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

     کراچی: وفاقی حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمد سامان سے پابندی ختم ہونے کے بعد ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    کراچی پورٹ حکام کے مطابق بندر گاہوں پر پھسنے ہوئے چھ ہزار کنٹینرز میں سے ڈھائی ہزار کنٹینرز کلئیر کرا لیے گے، سب سے زیادہ 1500 کنٹینر پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل سے کلیئر ہوئے ہیں۔

    حکام کا بتانا ہے کہ آئی سی ٹی سے 1100 اور ایس اے پی ٹی ایل سے 900 کنٹینرز کلیئر ہوئے ہیں جبکہ پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کے مختلف ٹرمینلز پر اب  بھی 3500 کے قریب کنٹینرز کلیرنس کے انتظار میں ہیں۔

    پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے  بینکوں کو درآمدی مال کلیئر کرنے کی اجازت کے بعد 2500 کنٹینرز کلیئر ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے چار ارب 20 کروڑ ڈالر آنے کے بعد روپے کی قدر بہتر ہوئی تھی۔

     تاہم پچاس فیصد سے بھی کم کنٹینرز ریلیز ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 285 روپے کا ہو گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کنٹینرزکی کلیئرئینس اور درآمدی کی آمد جاری ہت اس لیے روپے پر پریشر برقرار رہے گا ۔

  • ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟ ہفتہ واری رپورٹ

    ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟ ہفتہ واری رپورٹ

    کراچی: ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 49 پیسے مہنگا ہوا۔

    رواں ہفتے کے دوران انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے اضافہ ہوا ہے، جب کہ رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 20 پیسے پر بند ہوا، گزشتہ جمعے کو ڈالر 281 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں ڈالر 1 روپے اضافے سے 286 روپے میں فروخت ہوا، جب کہ گزشتہ جمعے کو ڈالر 285 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

    ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایک ہفتے میں یورو کی قیمت 3 روپے اضافے سے 302 سے بڑھ کر 305 روپے ہو گئی۔

    ایک ہفتے کے دوران پاؤنڈ 6 روپے اضافے کے بعد 342 سے بڑھ کر 348 روپے کا ہو گیا، جب کہ سعودی ریال 75 روپے 70 پیسے پر مستحکم رہا۔

  • فضائی کرایوں میں 20 سے 30 ہزار روپے اضافہ ہو گیا

    فضائی کرایوں میں 20 سے 30 ہزار روپے اضافہ ہو گیا

    کراچی: ڈالر کی اونچی اڑان فضائی ٹکٹوں پر مسلسل اثر انداز ہونے لگی ہے، فضائی کرایوں میں 20 سے 30 ہزار روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    سعودی عرب، امریکا، برطانیہ اور یورپی ملکوں کے کرائے میں 20 سے 30 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ اور مدینہ کے ٹکٹ میں بھی 28 ہزار روپے اضافہ ہو گیا ہے۔

    دبئی کا یک طرفہ کم از کم کرایہ 99 ہزار روپے سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ روپے تک ہو گیا ہے۔

    لاہور سے کراچی کے کرائے میں بھی 7 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے، لاہور سے کراچی دو طرفہ کرایہ 34 ہزار سے بڑھ کر 41 ہزار روپے ہو گیا۔

    لاہور سے استنبول کرائے میں 15 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے، یک طرفہ کرایہ 1 لاکھ 88 ہزار روپے ہو گیا۔ لاہور سے ٹورنٹو کرائے میں 35 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ کیے جانے کے بعد یک طرفہ کرایہ 5 لاکھ 3 ہزار روپے ہو گیا۔

  • ڈالر اور دیگر غیرملکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    ڈالر آج مزید مہنگا ہوگیا، کاروبار کے دوران امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں7 روپے مہنگا ہوکر 279 روپے کا ہوگیا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی  قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان تیزرفتاری سے مسلسل جاری ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر7روپے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر262روپے سےبڑھ کر269روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

    زرمبادلہ بحران پر قابو پانے کے لیے مطلوبہ شرائط پوری کرکے آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت کے نتائج زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں نظر آگئے، واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 24.39روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔

    ماہرین کاکہنا ہے کہ ریشنلائزیشن پالیسی کے پہلے اقدام کے طور پر ڈالر کی قدر کا تعین مارکیٹ فورسز پر منحصر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو7.50 روپے مہنگا ہوکر286.50روپے، برطانوی پاؤنڈ روپے مہنگا 5 روپے مہنگا ہوکر 326روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ڈالر کی اونچی اڑان ، ایک ہی دن میں قرضوں میں 2.4 کھرب روپے کا اضافہ

    ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم1 روپے مہنگا ہو کر73 روپے پر اور سعودی ریال90 پیسے مہنگا ہوکر 71روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔

  • بیرونی ادائیگیوں کا سنگین چیلنج، روپیہ بدستور گراوٹ کا شکار، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    بیرونی ادائیگیوں کا سنگین چیلنج، روپیہ بدستور گراوٹ کا شکار، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: بیرونی ادائیگیوں کے سنگین چیلنج کی وجہ سے روپیہ بدستور گراوٹ کا شکار ہے، اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں انفلوز آنے کے حوالے سے کوئی مثبت خبر سامنے نہ آ سکی، گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 73 پیسے مہنگا ہوا، اور ڈالر 226 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    انٹر بینک میں ڈالر ایک ہفتے میں 73 پیسے اضافے سے 227 روپے 14 پیسے پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے مہنگا ہوا، اور ڈالر 235 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا، ایک ہفتے کے دوران 1 روپے اضافے کے بعد 236 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

    سرمایہ کاری میں مسلسل گراوٹ

    غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سے منہ موڑنے لگے ہیں، موجودہ حکومت کے 8 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

    گزشتہ 8 ماہ سے پاکستان میں غیر ملکی سرمائے کا گراف نیچے کی طرف ہے، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 43 کروڑ ڈالر رہی، جو گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 88 کروڑ ڈالر تھی، یوں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 51 فیصد کمی ہوئی، سرمایہ کار حکومت کی آئے دن پالیسیوں میں تبدیلی سے پریشان رہے۔

    امریکی سرمایہ کار انصر جنید کے مطابق سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر یقینی سیاسی صورت حال نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا۔ امریکی سرمایہ کار ندیم شیروانی کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کے رجحانات اور ضروریات سے آگاہی کا فقدان بھی ہے۔

    پی ٹی سی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیز میں تسلسل نہیں ہے، اور حکومت نے ایل سیز پر پابندی عائد کرکے صنعتوں کو تباہی کے دہانی پر پہنچا دیا ہے، اسی لیے مزید سرمایہ کار پاکستان آنے سے گھبرا رہے ہیں۔

  • ماہر معاشیات  نے ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ بتادی

    ماہر معاشیات نے ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ بتادی

    اسلام آباد : ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کی جانب سے امداد نہ ملنے پر ڈالر مہنگا ہورہا ہے جبکہ سیاسی اورمعاشی غیریقینی سے اسٹاک مارکیٹ نقصان میں ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں خصوصی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت فیصلے سازی میں کمزور ہے، آئی ایم ایف سے شرائظ مان لیں لیکن عمل درآمد نہیں ہو پا رہا۔

    مزمل اسلم نے ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کو چین، سعودی عرب اور دیگر دوست مالی امداد نہیں دے رہے، وہ سمجھتے ہیں یہ حکومت زیادہ عرصے چل نہیں پائے گی۔

    معاشی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرتے ہیں لیکن سیاسی اورمعاشی غیریقینی سےاسٹاک مارکیٹ نقصان میں ہورہاہے، مارکیٹ میں نیاپیسہ نہیں آرہا۔

    انھوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کوآخری بار2017 میں اچھا دیکھاگیا ، 2008-9میں مارکیٹ فریزکردی گئی تھی، دنیامیں جب مارکیٹ گرتی ہےتوچیزیں سستی ہوتی ہیں۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ لوگوں کامارکیٹ سےمتعلق اعتمادبحال کرنابہت ضروری ہے، ایک سال پہلےجس نے100روپے ڈالے تھے آج وہ 30 یا 40 روپے رہ گئے ہیں، 2018 میں ن لیگ حکومت جانے کے بعد کمپنیوں کا منافع 585 ارب تھا۔

    ماہر معاشیات نے بتایا کہ سرمایہ کارآنے والے دنوں کو اچھا نہیں دیکھ رہاہے، شرح سود میں اضافہ ہوتاہےتواسٹاک مارکیٹ گرتی ہے، روس یوکرین معاملے کے بعد جیٹ فیول قیمت میں 137 فیصد اضافہ ہوا، بائیکس والوں کیلئے ہم اسکیم بنا رہے تھے کہ انہیں فیول سستاملے۔

  • انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

    کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد ڈالر 157 سے بڑھ کر 158 روپے کا ہو گیا ہے، فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ تین روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 70 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

    فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق ٹی بلز اور بانڈز سے سرمایہ نکلنے پر ڈالر کی خریداری ہو رہی ہے، روپے پر دباؤ بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں تین روز سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    انٹر بینک میں بھی ڈالر 98 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر سات ماہ کے بعد 158.42 روپے پر جا پہنچا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 157.44 سے بڑھ کر 158.42 روپے پر بند ہوا۔

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 86 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے

    بینکوں کے درمیان لین دین میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے، اور 158 روپے کی سطح عبور ہو گئی ہے، ڈالر نے 6 ماہ بعد 158 روپے کی حد سے تجاوز کیا، تین دن میں ڈالر کی قیمت 2.6 فی صد بڑھی۔