Tag: ڈالر مہنگا

  • اب روپیہ مزید ڈی ویلیو نہیں ہوگا: ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک

    اب روپیہ مزید ڈی ویلیو نہیں ہوگا: ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک

    کراچی: ملک میں روپے کی مسلسل گھٹتی ہوئی قدر اور ڈالر کے مہنگا ہونے پر اسٹیٹ بینک متحرک ہو گیا ہے، ایکس چینج کمپنیوں سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سید عرفان شاہ نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں حکومتی نمائندوں کی جانب سے ڈالر کے ریٹ 150 روپے تک جانے کے بیانات سے عوام میں منفی پیغام پھیلنے، ڈالر کی قیمتوں کو پر لگ جانے اور روپے کی قدر میں مزید کمی اور ڈالر کے مارکیٹ سے غائب ہو جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    عرفان شاہ نے کہا کہ مارچ میں بڑی ادائیگیوں کی وجہ سے ڈالر کی طلب تھی، اب روپیا مزید ڈی ویلیو نہیں ہوگا، نہ ہی حکومت کا کوئی ارادہ ہے، انٹربینک میں جب ڈالر کی ڈیمانڈ زیادہ ہوگی تو وقتی طور پر ریٹ بڑھے گا اس کے بعد خود بہ خود کم بھی ہوگا۔

    قبل ازیں سید عرفان علی شاہ نے ملاقات میں دریافت کیا کہ فری مارکیٹ میں ڈالر مہنگا کیوں ہو رہا ہے، فری مارکیٹ میں ڈالر کی قلت کا بھی سامنا ہے، جس پر فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر ملک محمد بوستان نے کہا کہ حکومت میں شامل افراد کے بیانات کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ بڑھ رہا ہے۔

    انھوں نے ایس بی پی کے ڈائریکٹر فارن ایکسچینج عرفان شاہ کو بتایا کہ حکومت کے ایڈوائزری کونسل کے رکن ڈاکٹر اشفاق حسن ڈالر کے 150 روپے تک جانے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔

    ملک بوستان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے وفد کے دورہ کرنے سے پہلے پانچ مارچ کو ڈالر 138.50 روپے کا تھا، ایک ماہ میں ڈالر تین روپے مہنگا ہوا، حکومت خود فری فلوٹ نظام کا اعلان کر رہی ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ حج و عمرہ سیزن میں عازمین حج کو تقریباً 6 ارب ڈالر کے مساوی زر مبادلہ درکار ہے، لیکن اب ڈالر کی ڈیمانڈ دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔

  • فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند سطح 72 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا

    فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند سطح 72 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا

    کراچی: ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 72 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے، ایک اور بڑی جست بھرتے ہوئے فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہو گیا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اضافے کے بعد قیمت 72200 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

    دس گرام سونا 857 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد دس گرام سونا بھی بلند سطح 61 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا ہے، دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر اضافے سے 1294 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

    خیال رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر مزید 30 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 141 روپے 39 پیسے پر بند ہوا۔

    یہ بھی پڑھیں:   سونے کی قیمت تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ 70700 روپے کا ہو گیا

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مزید مہنگا ہوا، فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر رواں سال کی بلند سطح 143 روپے پر پہنچ گیا ہے، 30 نومبر 2018 کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 144 روپے تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں فی تولہ 150 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس سے قیمت 70700 روپے ہو گئی تھی، دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی مزید کمی ہوئی تھی۔

  • آئی ایم ایف کو چودہ کروڑ ستر لاکھ ڈالرکے قرض کی واپسی

    آئی ایم ایف کو چودہ کروڑ ستر لاکھ ڈالرکے قرض کی واپسی

    ٓپاکستان نےآئی ایم ایف کو چودہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کا مزید قرض واپس کردیا۔ سستا ہوتا ڈالر ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث جمعے کو مہنگا ہوگیا۔ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کی ایک اور قسط کامیابی سے ادا کردی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو ایس بی اے قرض کی 25 ویں قسط ادا کی ہے۔۔پاکستان جولائی 2011 سے اب تک ایس بی اے پروگرام قرض کے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر آئی ایم ایف کو ادا کرچکا ہے۔

    ستمبر 2015 تک اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے مزید 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان نے آئی ایم ایف کو ادا کرنا ہیں۔ ادھرادائیگیوں کے دباؤ کے باعث بے قدر ہوتے ڈالر کی قدر میں جمعے کو پھراضافہ دیکھا گیا۔

    کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوکر105 روپے52 پیسےکا ہوگیا۔ اسی طرح اُوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے بڑھکر 105 روپے 25 پیسے ہوگئی ۔