Tag: ڈالر پھر مہنگا

  • انٹر بینک میں ڈالر پھر مہنگا

    انٹر بینک میں ڈالر پھر مہنگا

    ‌کراچی : انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے25 پیسے مہنگا ہو کر 265 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی ڈالر روپے پر بھاری رہا، کاروبار کے دوران ڈالر میں مزید چار روپے پچیس پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر دو سوپینسٹھ روپے پچہتر پیسے کا ہوگیا۔

    فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ بینکوں درآمد کنندگان کو ڈالر دو سو سڑسٹھ روپے پچہتر پیسے میں فروخت کر رہے ہیں۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر تین روپے مہنگا ہوکر دو سو ستر روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    خیال رہے انٹر بینک میں دو دنوں میں ڈالر پانچ روپےتراسی پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے کمی ہوئی اور ایک ہفتے کے اندر ڈالر 262.82 روپے سے کم ہوکر 259.99 روپے تک نیچے آگیا۔

  • اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں  ڈالر ایک بار پھر مہنگا

    اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا

    کراچی : ڈالر ایک بار پھر مہنگاہوگیا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر151روپےکی بلندسطح پربرقرار ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر ایک اڑتالیس روپے 80 پیسے کا
    ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروبار کے آغاز پر ڈالرکی قدر میں کمی اور بعد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروبار کے آغاز پر ڈالر میں سینتیس پیسے کی کمی ہوئی۔

    کاروبارکےدوران انٹربینک میں ڈالر93 پیسےمہنگا ہوگیا اور بینکوں کے درمیان لین دین میں ڈالرایک سو اڑتالیس روپے اسی پیسے کاہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 151روپے کی بلند سطح پربرقرار ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 4.58فیصد مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 48 پیسے کا اضافہ ہوا اور انٹر بینک میں ڈالر 141.39 سے بڑھ کر ڈالر 147.87 پیسے بلند سطح پر بند ہوا۔

    مزید پڑھیں : ڈالر ملکی تاریخ کی بلند سطح 150 روپے پر پہنچ گیا

    ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے 30 پیسے مہنگا ہوا ، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 142.70روپے سے بڑھ کر 151 روپےبلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

    ماہرین معاشیات کا کہناتھا ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور روپے کی قدر میں ہونے والی مسلسل کمی باعث تشویش ہے کیونکہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔

    خیال رہے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان کا عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ طے ہوگیا، آئی ایم ایف تین سال کے لیے پاکستان کو 6  ارب ڈالر دے گا جبکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی تین ارب ڈالرز کا قرض ملنے کا امکان ہے۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق حکومت کو روپے کی قدر میں کمی کرنا ہے۔