Tag: ڈالر کی اسمگلنگ

  • حکومت کا  ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے اقدامات کا اعلان

    حکومت کا ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے اقدامات کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے اقدامات کا اعلان کردیا اور سرکاری اہلکاروں کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی نشاندہی کر لی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈالر اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منظم مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں سرکاری اہلکاروں کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی نشاندہی کر لی گئی اور فہرست بھی بن گئی۔

    جس کے بعد کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ، ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے جبکہ اہم پالیسی اصلاحات جاری کردی ہے، اجناس،کرنسی کے کاروبار کو تبدیل کیا جائے گا۔

    زمینی،سمندری اور ہوائی اڈوں پر نگرانی کے نظام کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ سامان اور کرنسی کی غیر قانونی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پشاور کے علاقے چوک یادگار میں کارروائی کرتے ہوئے ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم  سے 60 ہزار 300 ڈالر اور 12 لاکھ روپے برآمد ہوئے، ملزم حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہا تھا، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کے موبائل فون کو فرانزک کے لئے بھجوایا جائے گا، ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • ملک سے ڈالر کی اسمگلنگ تاحال جاری ہے ،  اسحاق ڈار کا انکشاف

    ملک سے ڈالر کی اسمگلنگ تاحال جاری ہے ، اسحاق ڈار کا انکشاف

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ ملک سے ڈالر کی اسمگلنگ تاحال جاری ہے، ڈالر کی اسمگلنگ میں کمی آئی ہے لیکن مکمل طور پر نہیں رکی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزےمیں غیر معمولی تاخیر ہوئی، اقتصادی جائزے میں تاخیر کی وجہ سے بجٹ اسٹریٹجی پیپر بھی تاخیر کا شکار ہوا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال ساڑھے 3 فیصد جی ڈی پی گروتھ ہدف باآسانی حاصل کر لیں گے، الیکشن نہ بھی ہوتا تو ملک کو زیرو فیصد گروتھ سے نکالنا تھا۔

    وزیر خزانہ نے بجٹ کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے بجٹ میں آئی ٹی سیکٹراور ایس ایم ایز پر توجہ دی ہے، الیکشن نہ بھی ہوتا تب بھی بجٹ ایسا ہی پیش کرتے، اس سال اوسط مہنگائی 29 فیصد اور کورانفلیشن 20 فیصد ہے۔

    اسحاق ڈار نے تاجروں کی شکایت پر کراچی پورٹ پر کھڑے کنٹینرزکی کلیئرنس میں تاخیرکی رپورٹ طلب کر لی۔

    انھوں نے کہا کہ یوریا کی اسمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں، فرٹیلائزرز کے شعبے کو گیس ریٹ میں ریلیف سے اسمگلنگ میں اضافہ ہوا۔

    وزیر خزانہ نے انکشاف کیا کہ ملک سےڈالرکی اسمگلنگ تاحال جاری ہے، ڈالر کی اسمگلنگ میں کمی آئی ہے لیکن مکمل طور پر نہیں رکی، افغانستان میں سیاسی تبدیلی کی وجہ سے یورپ سے لاکھوں ڈالر رک گئے۔

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ کسٹمز نے 2 کروڑ ڈالر کی اسمگلنگ اور5ارب کی اسمگل شدہ چینی پکڑی ہے، پہلے صرف گندم اور کھاد کی اسمگلنگ ہوتی تھی اب ڈالربھی اسمگل ہورہے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ چین کو دیے گئے 1.30 ارب ڈالر جلد دوبارہ ہمیں مل جائیں گے، آج یا سوموار تک ایک ارب ڈالر دوبارہ کریڈٹ ہو جائیں گے، چین کے ساتھ دو ارب ڈالر کے سوائپ بھی پائپ لائن میں ہیں۔

  • ڈالر کی اسمگلنگ میں بچوں کو استعمال کیا جاریا ہے ، بڑا انکشاف

    ڈالر کی اسمگلنگ میں بچوں کو استعمال کیا جاریا ہے ، بڑا انکشاف

    اسلام آباد :سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز نے انکشاف کیا کہ ڈالر کی اسمگلنگ میں بچوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی مہنگائی،شرح سوداور فارن ایکسچینج سےمتعلق کمیٹی کوبریفنگ دی۔

    سینیٹر محسن عزیز نے بتایا کہ ہماری حکومت نے اسٹیٹ بینک کو خودمختاری دی مگر انہوں نے اسکا استعمال نہیں کیا۔

    جس پر گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ معیشت کو اس وقت کئی بیرونی اور اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے، اس سال کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 10 ارب ڈالر رہنے کاتخمینہ تھا، رواں مالی سال کے اختتام تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7 ارب ڈالر تک رہے گا۔

    اجلاس میں کام علی آغا کا کہنا تھا کہ عام آدمی کا نقصان ہو رہا ہے اور گورنر اسٹیٹ بینک کہتے ہیں ہم نے خسارہ کنٹرول کر لیا۔

    سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ لگژری اشیا پر ٹیکس 25 فیصد کرنے سے ریونیو میں کمی اور اسمگلنگ میں اضافہ ہو گا۔

    سینیٹر نے انکشاف کیا کہ ڈالر کی اسمگلنگ میں بچوں کو استعمال کیا جا رہا ہے اور ہر روز 4 سے 5 ملین ڈالر صرف ایک بارڈر سے اسمگل ہو رہا ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال 2.4 ملین ڈالر سے زائد قرض کی ادائیگی کی ہے، آئندہ ہفتے کے اختتام تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4.3 ارب ڈالر ہوں گے اور رواں سال کی مہنگائی کی سالانہ شرح 26.5 فیصد تک رہنے کا تخمینہ ہے۔

  • پاکستان میں گرے مارکیٹ ایک بار پھر متحرک، ڈالر کی اسمگلنگ پھر زور پکڑ گئی

    پاکستان میں گرے مارکیٹ ایک بار پھر متحرک، ڈالر کی اسمگلنگ پھر زور پکڑ گئی

    اسلام آباد: پاکستان میں گرے مارکیٹ ایک بار پھر متحرک ہو گئی اور ڈالر کی اسمگلنگ پھر زور پکڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایکسچینج مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں گرے مارکیٹ ایک بار پھر متحرک ہو گئی ہے، آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کے سبب گرے مارکیٹ سے خریداری بڑھ رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق متعدد درآمد کنندگان نے گرے مارکیٹ سے ڈالر کا بندوبست کرنا شروع کر دیا، ملک میں ڈالر کی اسمگلنگ پھر زور پکڑ رہی ہے، اور گرے مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 282 سے 285 روپے کے درمیان ہے۔

    ادھر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کے سلسلے میں پاکستان پر پیشگی اقدامات بروقت کرنے کے لیے مسلسل دباؤ بڑھ رہا ہے، آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی کا مطالبہ کیا جس سے شرح سود بڑھنے کا خدشہ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے 22 فروری کو 258 ارب روپے کے ٹی بلز فروخت کر دیے ہیں، اسٹیٹ بینک کا بنیادی شرح سود 17 فی صد ہے۔ اسٹیٹ بینک نے 3 ماہ کی شارٹ ٹرم ٹی بلز 19.95 فی صد پر فروخت کیے، جو بنیادی شرح سود سے 2.9 فی صد زیادہ ہے۔

    قرض دینے سے قبل آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے ایک اور کڑی شرط رکھ دی

    ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل میٹنگ میں مانیٹری پالیسی کے نکات پر بھی گفتگو ہوئی، آئی ایم ایف مانیٹری پالیسی میں سختی کرنے پر بضد ہے، اور پاکستان پر مہنگائی کے حساب سے مانیٹری پالیسی میں سختی کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

  • ڈالرکی قیمت میں کمی کے لیے حفیظ شیخ کی ڈیلرز سے ملاقات

    ڈالرکی قیمت میں کمی کے لیے حفیظ شیخ کی ڈیلرز سے ملاقات

    اسلام آباد:مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے فاریکس ڈیلرز کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں ڈیلرز نے ڈالر کی اسمگلنگ روکنے سمیت کئی اہم تجاویز دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطا بق فاریکس ڈیلرز کے وفد نے ملک بوستان کی قیادت میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران ملک میں فارن ایکسچنج کی بہتری کے لیے تجاویز دی گئیں۔

    ملاقات کے دوران ملک بوستان نے بتایا کہ پاکستان سے افغانستان اور ایران میں ڈالر اسمگل ہورہا ہے،ڈالر کی کمی میں اسمگلنگ کا بھی ایک کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کو سخت اقدامات کرنا ہوں گے، روزانہ 6ملین ڈالرملک سے باہرچلےجاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت ڈالر باہر لےجانے کی حدپرنظرثانی کرے،کچھ ڈیلرزانڈر انوائسنگ کرکےقومی خزانےکونقصان پہنچارہےہیں۔

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے فاریکس ڈیلرز کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کا بہاؤبہتر بنانےکے لیے ڈیلرزکی تجاویزپرمثبت پیشرفت ہوگی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کرنسی مارکیٹ میں روپےکی قدرمیں زبردست اضافہ دیکھا گیا تھاجبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے41 پیسے کم ہو کر 149 روپے 50 پیسے پر آگئی، انٹر بینک میں آج ڈالر 149 کی کم سطح تک ریکارڈ کیا گیا۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ، ڈالر ایک روپیہ سترپیسے سستا ہوکرایک سو پچاس روپے 50 پیسے کا ہوگیا جبکہ کاروبار کے دوران ڈالر مزید سستا ہوا اور اس کی قیمت 1.70 روپے کم ہوئی، جس سے ڈالر 150 روپے پر آگیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدرمیں کمی کی وجہ بڑی ادائیگیاں تھیں تاہم اب ترسیلات زر میں اضافے سے روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے۔

    سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈالرکی خریداری کارجحان کم اورفروخت بڑھ گئی ہے، آنےوالےدنوں میں روپیہ مستحکم اور ڈالر 4 سے 5روپےسستاہوگا۔