Tag: ڈالر کی قدر

  • ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ، روپیہ مستحکم

    ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ، روپیہ مستحکم

    کراچی : کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم رہا تاہم اوپن مارکیٹ ریٹ میں معمولی اضافہ سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں دن بہ دن کمی کا سلسلہ سست رفتاری سے جاری ہے جس میں یومیہ بنیادوں پر چند پیسوں کی کمی ہوجاتی ہے۔

    اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 11 پیسے کم ہونے کے بعد بند ہوا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر11 پیسے سستا ہوا ہے۔

    انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 90 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 20 پیسے سستا ہوکر 283 روپے 01 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے اضافے کے ساتھ 285 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 5 ماہ کے دوران 6 ارب 40 کروڑ ڈالر فارن انفلوز آنے، آئی ایم ایف بورڈ سے 11جنوری کو 700ملین ڈالر قرض کی قسط کے اجراء کی منظوری ملنے سے مزید فارن انفلوز آنے کی توقعات اور سپلائی میں بتدریج بہتری آرہی ہے جو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کو بتدریج تگڑا کرنے کا باعث بن گیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کے بعد مقررہ مدت میں انتخابات کا انعقاد یقینی ہونے سے مارکیٹ کی صورتحال میں بہتری نظر آئی ہے جو ڈالر کی نسبت روپیہ کو تگڑا کرنے کا باعث بن رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جاری مالی سال کے اختتام تک پاکستان کو تقریباً 9ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

  • ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی، روپیہ تگڑا ہونے لگا

    ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی، روپیہ تگڑا ہونے لگا

    کراچی : پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ سست رفتاری سے جاری ہے یومیہ بنیادوں پر قیمت میں چند پیسوں کی کمی ہوجاتی ہے۔

    اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 5 پیسے کم ہونے کے بعد بند ہوا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی راطبے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق 5 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 283 روپے 21 پیسے ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 26پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے۔

    الیکشن کمیشن کی وضاحت کے بعد مقررہ مدت میں انتخابات کا انعقاد یقینی ہونے سے مارکیٹ کی صورتحال بہتر نظر آئی جو ڈالر کی نسبت روپیہ کو تگڑا کرنے کا باعث بنی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جاری مالی سال کے اختتام تک پاکستان کو تقریباً 9ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

  • ڈالر کی قدر گرنے سے ایکسچینج کمپنیوں نے اسٹیٹ بینک کو ڈالر جمع کرانا شروع کر دیا

    ڈالر کی قدر گرنے سے ایکسچینج کمپنیوں نے اسٹیٹ بینک کو ڈالر جمع کرانا شروع کر دیا

    کراچی: ڈالر کی قدر گرنے سے ایکسچینج کمپنیوں نے ڈالر اسٹیٹ بینک کو جمع کرانا شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر کی سٹے بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آنے کے بعد سے ڈالر مزید گرنے کے ڈر سے ایکسچینج کمپنیاں ڈالر کے ذخائر کم کرنے لگی ہیں۔

    ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں نے ڈالر اسٹیٹ بینک کو جمع کرانا شروع کر دیے، ڈالر کی قدر بڑھنے کے سبب ایکسچینج کمپنیاں ڈالر ہولڈ کر رہی تھیں۔

    بلیک مارکیٹ کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے سے ڈالر کی قدر میں مزید کمی آئے گی، ایکسچینج کمپنیاں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 305 روپے کے حساب سے خرید رہی ہیں، ڈالر مزید مہنگا ہونے کے منتظر ایکسپورٹرز کو بھی دھچکا لگا ہے، ایکسپورٹرز مال بیرون ممالک فروخت کر کے مہنگا ہونے کے انتظار میں ڈالرز نہیں لا رہے تھے۔

    حکومت کا ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف بڑے اقدامات کا اعلان

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے، ملکی ذخائر بہتر ہوتے ہی ڈالر کی قدر 300 روپے سے نیچے آنے کے امکانات ہیں، اس وقت انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 48 پیسے سستا ہو کر 304 روپے 50 پیسے کا ہو گیا، جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہو کر 308 روپے کا ہو گیا ہے۔

    ظفر پراچہ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کم ہونے سے ایکسچنج کمپنیز نے ڈالر اسٹیٹ بینک کو بیچنا شروع کر دیے ہیں، یہ عمل ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے، کریک ڈاؤن کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے، اور ایکسچینج کمپنیز کے کاؤنٹر پر فروخت کی بجائے ڈالر بیچنے والوں کا رش زیادہ ہے۔

    انھوں نے کہا آج تقریبا 30 فی صد کے قریب زیادہ ڈالر بیچنے والوں کا رش نظر آ رہا ہے، ڈالر کی ڈیمانڈ نہ ہونے اور بیچنے والے زیادہ ہونے سے ڈالر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں اور نیچے آئے گا۔

  • ملک میں ڈالر کے اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    ملک میں ڈالر کے اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    اسلام آباد : نگراں حکومت نے ملک میں ڈالر کے اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا اور ایکشن کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے ڈالر کی قدر بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا اور نگران وزیراعظم انور الحق کاکڑ نے نگران وزیر خزانہ کو خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

    نگران وزیراعظم اور نگران وزیر خزانہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، جس میں نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے ڈالر کی مصنوعی قدر بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ملاقات میں ملک میں ڈالر کے اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے ڈالر کی قدر میں استحکام کے لیے تجاویز طلب کرلیں۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ڈالر کی مصنوعی قدر بڑھنے والے ڈیلرز کے خلاف بھی ایکشن کا فیصلہ ہوا، ڈالر کی مصنوعی قلت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے اور کسٹم افسران کو مزید متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اس سلسلے میں ڈالر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرے گا جبکہ کسٹم حکام ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھرپور ایکشن لے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ڈالر کی قدر میں سٹہ بازوں کے خلاف بھرپور ایکشن کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

  • ڈالر دوبارہ 2 روز پہلے کی قیمت پر پہنچ گیا

    ڈالر دوبارہ 2 روز پہلے کی قیمت پر پہنچ گیا

    کراچی: گزشتہ 2 روز میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 15 روپے سے زائد ریکارڈ اضافے کے بعد آج اچانک ڈالر کی قیمت گر گئی اور ڈالر دوبار 285 روپے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ 12 مئی 2023 کو ڈالر کی قیمت یکلخت نیچے آ گری۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور ملک بھر میں ہنگاموں کے بعد ڈالر کی قدر میں صرف 2 روز میں 15 روپے 34 پیسے کا ریکارڈ اضافہ ہوا تھا۔

    جمعرات کی شام ڈالر 298 روپے 93 پیسے روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے سے بھی اوپر فروخت ہورہا تھا۔

    تاہم جمعہ کی صبح ڈالر کی قیمت میں 14 روپے 84 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر دوبارہ 284 روپے 9 پیسے پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک انٹر بینک میں ڈالر مجموعی طور پر 13 روپے 85 روپے سستا ہو کر 285 روپے 8 پیسے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر 286 روپے میں فروخت کیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 295 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

  • ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

    ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

    کراچی: ملک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعد نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں کمی آئی۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز سوموار کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 95 پیسے سستا ہوگیا۔

    30 مئی 2022 کے روز 95 پیسے کمی کے بعد ڈالر 198 روپے 81 پیسے پر ٹریڈنگ کرنے لگا۔

    دن کے وسط تک ڈالر 198 روپے 71 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈار 198 روپے سے 202 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے 06 پیسے پر اور اوپن مارکیٹ میں 199 روپے 76 پیسے پر بند ہوا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر 200 روپے کی حد تجاوز کر گیا تھا، یہ ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح تھی۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اپریل سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 19.45 روپے مہنگا ہو چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 24 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔

  • ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کمی

    ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کمی

    کراچی: ملک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں کچھ کمی آئی اور ڈالر 199 روپے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 61 پیسے سستا ہوگیا۔

    3 روپے کمی کے بعد ڈالر 198 روپے 40 پیسے پر ٹریڈنگ کرنے لگا۔

    دن کے وسط تک ڈالر 199 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 199 روپے سے 203 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے 76 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 202 روپے 01 پیسے پر بند ہوا۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے ڈالر 200 روپے کی حد تجاوز کر گیا تھا، یہ ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح تھی۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اپریل سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 19.45 روپے مہنگا ہو چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 24 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔

  • ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر آسمان تک جا پہنچی، ایک ہفتے کے دوران ڈالر 1 روپے 31 پیسے مہنگا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر بے لگام رہا، کاروباری ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 1.31 روپے مہنگا ہوا۔

    کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 175.46 سے بڑھ کر 176.77 پر بند ہوا، ڈالر یہ کی قدر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ہے۔

    گزشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر 179 سے بڑھ کر 179.50 پر بند ہوا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان رہا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 882 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران 80 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 37 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا، شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو 173 ارب روہے کا نقصان ہوا۔

  • ڈالر کی قدر میں مزید کمی

    ڈالر کی قدر میں مزید کمی

    کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھی گئی، امریکی ڈالر 172 روپے سے کم ہو کر 171 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 46 پیسے کمی دیکھی گئی۔

    انٹر بینک میں ڈالر 172 روپے 26 پیسے سے کم ہو کر 171 روپے 80 پیسے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 172 روپے 78 پیسے تھی۔

    یاد رہے کہ ڈالر کی قیمت میں یہ کمی سعودی عرب کے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کی منظوری کے بعد ہورہی ہے، سعودی عرب 1.20 ارب ڈالر تیل کی تاخیر سے ادائیگی کی سپورٹ میں بھی دے رہا ہے۔

    پاکستان کو سعودی عرب سے 4.20 ارب ڈالر کی سپورٹ ملنے پر روپے پر دباؤ کم ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ ڈالر کی قدر گزشتہ کچھ روز سے مستقل بڑھ رہی تھی اور گزشتہ ہفتے ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 175 روپے 27 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔

  • ‘رواں ماہ میں ڈالر 160 روپے سے بھی نیچے آجائے گا ‘

    ‘رواں ماہ میں ڈالر 160 روپے سے بھی نیچے آجائے گا ‘

    کراچی : ڈالر کی قدر میں مسلسل ایک ہفتے سے کمی کا رجحان جاری ہے، صدر فاریکس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ رواں ماہ میں ڈالر 160 روپے سے بھی نیچے آجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معیشت اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں بہتری ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، صدر فاریکس ایسوی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ رواں ماہ میں ڈالر 160 روپے سے بھی نیچے آجائے گا، روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاونٹ سے بڑے پیمانے پر پاکستانی ملک میں پیسے بھیج رہے ہیں۔

    ملک بوستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ میں ڈالر کی قیمت میں چھ روپے سے زائد کمی ہو چکی ہے، ستمبر میں اکاونٹ نوٹیفکشن کے وقت ڈالر 168 روپے کا تھا جوکہ کم ہو 162 کا ہوگیا ہے، پہلے ہفتے میں 100 ملین یومیہ آرہے تھے جو اب بڑھ کر 300 ملین روپے یومیہ ہوگئے ہیں۔

    صدرفاریکس ایسوی ایشن نے کہا کہ ستمبر میں اکاونٹ نوٹیفکشن کے وقت ڈالر 168 روپے کا تھا جوکہ کم ہو 162 کا ہوگیا ہے، پہلے ہفتے میں 100 ملین یومیہ آرہے تھے جو اب بڑھ کر 300 ملین روپے یومیہ ہوگئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجٹل کے اعلان کے بعد بڑے پیمانے پر لوگ ڈالر فروخت کر رہے ہیں لیکن خریداری بہت کم ہو گئی ہے جبکہ منی ایکسچینج کاونٹر پر یومیہ 10 سے 12 ملین ڈالر فروخت کے لیے ہیں جو حکومت پاکستان کو دے رہے ہیں۔

    ملک بوستان نے مزید کہا کہ افغان بارڈر اس وقت سر درد بنا ہوا ہے کراس بارڈر کی وجہ سے 10 سے 15 ملین ڈالر وہاں سے نکل جاتا ہے ، اس لئے چمن بارڈر سے جانے والوں کے لیے ڈالر کی حد کو کم کی جائے یا سال کا کوٹہ مقرر کرنا چاہے۔

    فاریکس ایسوی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ کرونا میں لاک ڈاون کی وجہ سے ڈالر کی فروخت بہت کم ہوگی تھی، بیرون ملک سے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، اگست کے مہینے میں ریکارڈ پونے 3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئیگزشتہ دو ماہ سے بھی 2 ارب ڈالر ترسیلات زر آہی ہیں۔ ترسیلات زر کی یہی رفتار رہی تو یہ 30 ارب ڈالر کو بھی کراس کر سکتے ہیں۔