Tag: ڈالر کی قدر

  • انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

    کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد ڈالر 157 سے بڑھ کر 158 روپے کا ہو گیا ہے، فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ تین روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 70 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

    فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق ٹی بلز اور بانڈز سے سرمایہ نکلنے پر ڈالر کی خریداری ہو رہی ہے، روپے پر دباؤ بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں تین روز سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    انٹر بینک میں بھی ڈالر 98 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر سات ماہ کے بعد 158.42 روپے پر جا پہنچا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 157.44 سے بڑھ کر 158.42 روپے پر بند ہوا۔

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 86 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے

    بینکوں کے درمیان لین دین میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے، اور 158 روپے کی سطح عبور ہو گئی ہے، ڈالر نے 6 ماہ بعد 158 روپے کی حد سے تجاوز کیا، تین دن میں ڈالر کی قیمت 2.6 فی صد بڑھی۔

  • ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر میں 7 روپے 68 پیسے کااضافہ

    ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر میں 7 روپے 68 پیسے کااضافہ

    کراچی : ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 7 روپے 68 پیسے اضافے کے بعد 131 روپے 93 پیسے پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر 7 روپے 68 پیسے اضافہ ہوا اور قیمت 134 روپے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ اختتام پر 131 روپے 93 پیسے پر رہی۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے 20 پیسے اضافے کے بعد 132 روپے 50 پر بند ہوا۔

    دوسرے جانب دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ، اوپن مارکیٹ میں یورو 4 روپے 50 پیسے اضافے سے 151 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

    اوپن مارکیٹ میں پاؤنڈ کی قیمت 6 روپے اضافے سے 172 روپے، درھم کی قیمت 80 پیسے اضافے سے 35 روپے 50 پیسے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریال کی قیمت 70 پیسے اضافے سے 34 روپے 5 پیسے پر آگئی۔

    یاد رہے 4 روز قبل انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور ایک دن میں ڈالر 9روپے75پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد ڈالر کو 134 روپے کی ریکارڈ سطح پر دیکھا گیا۔

    مزید پڑھیں : انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

    معاشی ماہرین کےمطابق روپےکی قدرمیں کمی کی وجہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہے، مالیاتی فنڈ نے روپےکی قدر میں نمایاں کمی کی شرط عائدکی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کی بڑی وجہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے، طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے زرمبادلہ مارکیٹ دباؤ میں ہے، ناخوشگوار اتار چڑھاؤ پر اسٹیٹ بینک مداخلت کے لیے تیار ہے۔

  • ڈالر کی قدر میں آج بھی 18 پیسے کی کمی

    ڈالر کی قدر میں آج بھی 18 پیسے کی کمی

    کراچی : ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مسلسل سستا ہوا رہا ہے، آج بھی 18 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر کی 124 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدرمیں کمی کا سلسلہ برقرار ہے، آج بھی ٹریڈنگ کےآغاز پر ڈالر کی قدر میں اٹھارہ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی 124 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر122 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 120 اور 121 کے درمیان ہے جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 124 روپے سے 124 روپے 20 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

    گزشتہ روز ڈالر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے55 پیسے سستا ہوکر 124 روپے 18 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سات روز میں روپے کی قدر میں تین اعشاریہ تین چھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کرنسی مارکیٹ ڈیلز کے مطابق غیر ملکی قرضوں کے اجراء کے باعث ڈالر کی قدر میں مزید کمی متوقع ہے۔


    مزید پڑھیں : تحریک انصاف کی کامیابی کے ثمرات،4 سال بعد ایک ہی دن میں ڈالر کی قدر میں سب سے بڑی کمی


    یاد رہے دو روز قبل انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5روپے35 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جو ساڑھے چارسال بعد ڈالر کی قیمت میں انتی بڑی کمی تھی اور ڈالر 122.50 کا ہوگیا تھا۔

    واضح رہے الیکشن 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔

    انتخابات سے قبل ڈالر ملک کی بلند ترین سطح 128 روپے کی حد عبور کرگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • تحریک انصاف کی کامیابی کے ثمرات،4 سال بعد ایک ہی دن میں ڈالر کی قدر میں سب سے بڑی کمی

    تحریک انصاف کی کامیابی کے ثمرات،4 سال بعد ایک ہی دن میں ڈالر کی قدر میں سب سے بڑی کمی

    کراچی : انٹر مارکیٹ میں ڈالر بری طرح لڑکھڑا گیا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5روپے35 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈالر 122.50 کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن میں تحریک انصاف کی بڑی کامیابی سے تاجر برادری کا اعتماد بڑھنے لگا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے مثبت اثرات نہ صرف ملکی معیشت پر پڑھ رہے ہیں۔

    کاروبار کے آغاز سے اب تک ڈالر کی قدر میں 5 روپے 35 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی اور ڈالر 122روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

    روپے کی قدر مستحکم ہونے سے ملکی قرضوں میں ساڑھے 4 سو ارب سے زائد کمی آئی۔

    خیال رہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ساڑھے چارسال بعد ڈالر کی قیمت میں انتی بڑی کمی دیکھی گئی۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کی تقریر ، کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت نیچے آنے لگی


    گزشتہ جمعہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر127روپے85پیسے پر بند ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ الیکشن 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی جیت کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے، تین روز کے اندر ڈالر 7 روپے ستر پیسے کم ہوگیا، جس کے بعد قیمت 123 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

    انتخابات سے قبل ڈالر ملک کی بلند ترین سطح 128 روپے کی حد عبور کرگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی

    انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی

    کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر آج کم رہی اور 14 پیسے کی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ برقرار رہی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی اور ڈالر کی پروان کچھ نیچے کی طرف آئی، کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 14 پیسے کمی کے بعد 121 روپے 46 پیسے تک پہنچی اس طرح دو روز میں ڈالر کی قدر 27 پیسے کم ہوئی۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 125 روپے 50 پیسے کی ریکارڈ سطح پر فروخت ہوا۔

    واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آخری ایام سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 125 روپے سے تجاوز کرگئی تھی جس کے بعد قیمت خرید 124 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 125 روپے 50 پیسے تک پہنچی تھی۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کی معاشی درجہ بندی منفی قرار

    دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 13پیسے کی کمی ریکارڈ ہوئی تھی اور مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 121 روپے 60 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر 123 روپے سے تجاوز کرکے پہلے ہی نیا ریکارڈ بنا چکا، ڈیلرز کا مؤقف ہے کہ بڑھتے ہوئے تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب روپے کی قدر شدید دباوٴ کا شکار ہے۔

    کرنسی ڈیلرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ روپے کی قدر گرانے کا فیصلہ نگراں حکومت اور اسٹیٹ بینک کا تھا جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمتوں کو پر لگے۔

    اسے بھی پڑھیں: اوپن مارکیٹ: ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    یاد رہے کہ عید الفطر کی تعطیلا ت سے قبل روپے کی قدر میں کمی کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا  تھا، جس کے بعد 10 گرام کی قیمت 50 ہزار 9سو 26 روپے تک پہنچ گئیں تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • روپےکی قدرمیں کمی، ڈالر10پیسے مہنگاہوگیا

    روپےکی قدرمیں کمی، ڈالر10پیسے مہنگاہوگیا

    کراچی: اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں بیس پیسے کی کمی جب کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں دس پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدردس پیسے کے بعد ایک سو دو روپے نوے پیسے ہوگئی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمتِ خرید ایک سودوروپے جبکہ قیمت فروخت ایک سودوروپے پچاس پیسے ہوگئی۔

    برطانوی پاؤنڈ کی قیمتِ فروخت ایک سو اڑسٹھ روپے، کنیڈین ڈالر ترانوے روپے اسی پیسے ، یورو ایک سو تینتیس روپے پچاس پیسے، سعودی ریال ستائیس روپے چالیس پیسے، یواے ای درہم اٹھائیس روپے پچاس پیسے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سترہ روپے اور چھیانوے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • انٹربینک مارکیٹ میں ایک بارپھرڈالرکی قدرمیں اضافہ

    انٹربینک مارکیٹ میں ایک بارپھرڈالرکی قدرمیں اضافہ

    کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ایک بارپھر ڈالرکی قدرمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت بڑھ کےایک سو دوروپے پنتالیس پیسے ہوگئی ہے۔

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرپندرہ پیسے اضافے کے بعد ایک سو دو روپے پینتالیس پیسے ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید ایک سو دو روپےپینتیس پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو دو روپے چالیس پیسے رہی۔

    دوسری جانب برطانوی پاوٗنڈ کی قیمتِ فروخت ایک سو ستر روپے، کینیڈین ڈالرترانوے روپے، یورو ایک سوتینتیس روپے، سعودی ریال ستائس روپےچالیس پیسے، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے جبکہ چینی یوان اورجاپانی ین بالترتیب سترہ روپے اورستانوے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • ڈالراوربرطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں کمی

    ڈالراوربرطانوی پاؤنڈ کی قدرمیں کمی

    اسلام آباد :سیا سی بحران کے حل ہونے کی توقعات نے ایک بار پھر روپے کی قدر کو استحکام کی جانب گامزن کر دیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دس پیسے کمی کے بعد ایک سو ایک روپےدس پیسے ہوگئی ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو ایک روپے پچاس پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو دو روپے پانچ پیسے رہی۔

    برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت ایک سو چھیاسٹھ روپے پچانوے پیسے ، کنیڈین ڈالر تیرانوے روپے دس پیسے ، یورو ایک سو تینتیس روپے ساٹھ پیسے سعودی ریال ستائس روپے پچیس پیسے ، یو اے ای درہم ستائیس روپے نوے پیسے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سولہ روپےساٹھ پیسے اور ایک روپے میں فروخت ہورہا ہے۔