کراچی : پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور دن بہ دن ڈالر کو مزید تقویت مل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 18 پیسےکا اضافہ ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اسٹیٹ بینک کے مطابق آج مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 65 پیسے پر بند ہوا ہے جبکہ گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 52 پیسے کے اضافے کے بعد 281 روپے47 پیسے پر بند ہوا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/hjomOjLAL6#SBPExchangeRate pic.twitter.com/8nMHm9S96m
— SBP (@StateBank_Pak) November 1, 2023
یاد رہے کہ جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں 4 دن بعد ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 50 پیسے پر آگیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی 280 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہی تھی۔