Tag: ڈالر کی قیمت

  • ڈالر کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے ؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

    ڈالر کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے ؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

    اسلام آباد : ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹرعنایت نے انکشاف کیا ہے کہ لوگوں نے ڈالرخرید کرگھروں میں رکھے ہوئے ہیں، ڈالرکی ڈیمانڈ بے تحاشہ بڑھنے کے باعث روپیہ کی قدرگرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر نے ٹرپل سنچری مکمل کرلی ، سینیٹر سلیم مانڈوی والاکی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس مین ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعنایت حسین نے بتایا کہ ڈالرکنٹرول کرنےمیں وقت لگ سکتا ہے، ڈالر کی ڈیمانڈ بے تحاشہ بڑھنے کے باعث روپیہ کی قدر گر گئی ہے۔

    ڈاکٹرعنایت حسین نے انکشاف کیا کہ لوگ ڈالرخریدکرگھروں میں رکھےہوئےہیں اور درمدآت بڑھنے کے باعث ایل سیز کھولنے کیلئے ڈالر کی قیمت بڑھی۔

    ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود روپیہ کی قدر میں استحکام نہیں آْیا صورتحال یہ ہو چکی ہے کہ لوگ روپیہ کے بدلے ڈالر خرید رہےہیں، آئی ایم ایف نے تمام سیاسی جماعتوں سے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے لیٹر لیے۔

  • اسحاق ڈار کا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 18 سے 20 روپے کمی کا دعویٰ

    اسحاق ڈار کا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 18 سے 20 روپے کمی کا دعویٰ

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 18 سے 20 روپے کمی کا دعویٰ کردیا اور کہا ڈالر 270 سے 272 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد پر ہے جبکہ مئی 2023 میں یہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد پر تھی۔

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایک بجے تک 100 انڈیکس میں 2334پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر 270 اور272روپے پر آ گئی۔

  • ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟ ہفتہ واری رپورٹ

    ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟ ہفتہ واری رپورٹ

    کراچی: ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 49 پیسے مہنگا ہوا۔

    رواں ہفتے کے دوران انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے اضافہ ہوا ہے، جب کہ رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 20 پیسے پر بند ہوا، گزشتہ جمعے کو ڈالر 281 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں ڈالر 1 روپے اضافے سے 286 روپے میں فروخت ہوا، جب کہ گزشتہ جمعے کو ڈالر 285 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

    ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایک ہفتے میں یورو کی قیمت 3 روپے اضافے سے 302 سے بڑھ کر 305 روپے ہو گئی۔

    ایک ہفتے کے دوران پاؤنڈ 6 روپے اضافے کے بعد 342 سے بڑھ کر 348 روپے کا ہو گیا، جب کہ سعودی ریال 75 روپے 70 پیسے پر مستحکم رہا۔

  • ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ، روپیہ مستحکم

    ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ، روپیہ مستحکم

    کراچی : انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے کمی ہوئی ہے، ایک ہفتے کے اندر ڈالر 262.82 روپے سے کم ہوکر 259.99 روپے تک نیچے آگیا۔
    رپورٹ کے مطابق برآمدات کی مد میں ڈالر موصول ہونے سے روپے پر دباؤ کم ہوا جبکہ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 268 روپے پر برقرار رہا۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے میں یورو 1.50 روپے سستا ہوکر 280 روپے کا ہوگیا اور سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 70.70 روپے کا ہوگیا۔

    اس کے علاوہ برطانوی پاؤنڈ 2 روپے اضافے سے 318 روپے اور اماراتی درہم 1.70 روپے اضافے سے 75.20 روپے کا ہوگیا۔

  • بیرونی ادائیگیوں کا سنگین چیلنج، روپیہ بدستور گراوٹ کا شکار، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    بیرونی ادائیگیوں کا سنگین چیلنج، روپیہ بدستور گراوٹ کا شکار، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: بیرونی ادائیگیوں کے سنگین چیلنج کی وجہ سے روپیہ بدستور گراوٹ کا شکار ہے، اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں انفلوز آنے کے حوالے سے کوئی مثبت خبر سامنے نہ آ سکی، گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 73 پیسے مہنگا ہوا، اور ڈالر 226 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    انٹر بینک میں ڈالر ایک ہفتے میں 73 پیسے اضافے سے 227 روپے 14 پیسے پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے مہنگا ہوا، اور ڈالر 235 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا، ایک ہفتے کے دوران 1 روپے اضافے کے بعد 236 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔

    سرمایہ کاری میں مسلسل گراوٹ

    غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سے منہ موڑنے لگے ہیں، موجودہ حکومت کے 8 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

    گزشتہ 8 ماہ سے پاکستان میں غیر ملکی سرمائے کا گراف نیچے کی طرف ہے، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 43 کروڑ ڈالر رہی، جو گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 88 کروڑ ڈالر تھی، یوں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 51 فیصد کمی ہوئی، سرمایہ کار حکومت کی آئے دن پالیسیوں میں تبدیلی سے پریشان رہے۔

    امریکی سرمایہ کار انصر جنید کے مطابق سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر یقینی سیاسی صورت حال نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا۔ امریکی سرمایہ کار ندیم شیروانی کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کے رجحانات اور ضروریات سے آگاہی کا فقدان بھی ہے۔

    پی ٹی سی ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیز میں تسلسل نہیں ہے، اور حکومت نے ایل سیز پر پابندی عائد کرکے صنعتوں کو تباہی کے دہانی پر پہنچا دیا ہے، اسی لیے مزید سرمایہ کار پاکستان آنے سے گھبرا رہے ہیں۔

  • ڈالر پھر سے اونچی اڑان بھرنے لگا

    ڈالر پھر سے اونچی اڑان بھرنے لگا

    کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، آج ڈالر کی قیمت میں 1 روپے اضافے کے بعد ڈالر 217 روپے سے تجاوز کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 23 اگست 2022 منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا۔

    دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 83 پیسے مہنگا ہو کر 217 روپے 49 پیسے پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 4 پیسے اضافہ ہوا۔

    دن کے اختتام تک مجموعی طور پر ڈالر کی قیمت میں 1 روپے اضافہ ہوا اور ڈالر 216 روپے 66 پیسے سے بڑھ کر 217 روپے 66 پیسے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 221 سے 223 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔

    خیال رہے کہ شہباز شریف حکومت کے 3 ماہ کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 54 روپے اضافے ہوا جس سے غیر ملکی قرضوں کے حجم میں ساڑھے 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

    جولائی کے مہینے میں روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 17 فیصد کم ہوئی، اگست کے آغاز پر ڈالر کی قیمت کم ہونا شروع ہوئی تاہم اب ایک بار پھر اضافے کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

  • پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ، ڈالر 226 روپے کی سطح پر آگیا

    پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ، ڈالر 226 روپے کی سطح پر آگیا

    کراچی : ڈالر کی قدر میں تیز رفتار اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آنے لگی، انٹر بینک میں ڈالر 226 روپے کی سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر میں مسلسل چوتھے دن بھی استحکام رہا اور ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    فاریکس ڈیلز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2روپے 65پیسے کم ہوکر 226 روپے 15 پیسے پر آگیا۔

    آج انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں1 عشاریہ17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ بینکس امپورٹرز کو ڈالر 226 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے سستا ہوا، کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 229 روپے سے کم ہوکر 228 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 245 روپے پر پہنچنے کے بعد 17 روپے کم ہوچکا ہے۔

  • ڈالر کی قیمت 185 روپے سے بھی تجاوز

    ڈالر کی قیمت 185 روپے سے بھی تجاوز

    کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، منگل کے روز ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے زائد اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 185 روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 184 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا، دن کے وسط میں ڈالر کی قیمت 92 پیسے اضافے کے بعد 185 روپے 1 پیسے پر پہنچ گئی۔

    دن کے اختتام پر ڈالر کی مجموعی قیمت میں 1 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 185 روپے 23 پیسے پر بند ہوئی۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 186 روپے 20 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

  • ڈالر 172 روپے کا ہوگیا

    ڈالر 172 روپے کا ہوگیا

    کراچی: ہفتے کے پہلے کاروباری روز ڈالر نے اڑان بھری اور 172 روپے 10 پیسے کی نئی سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں 92 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی نئی قیمت 172 روپے 10 پیسے ہوگئی۔

    جمعے کو کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 171 روپے 18 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے میں ڈالر 65 پیسے مہنگا ہوا تھا، یورو 50 پیسے مہنگا ہو کر 199 روپے پر بند ہوا تھا۔

    ایک ہفتے کے دوران برطانوی پاؤنڈ 2 روپے مہنگا ہو کر 236 روپے، امارتی درہم 40 پیسے مہنگا ہو کر 48.30 روپے اور سعودی ریال 30 پیسے مہنگا ہو کر 45.70 روپے کا ہوگیا تھا۔

  • افغانستان میں ڈالر کی کمی کے باعث پاکستان میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا انکشاف

    افغانستان میں ڈالر کی کمی کے باعث پاکستان میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا انکشاف

    اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں افغانستان میں ڈالر کی کمی کے باعث پاکستان میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا انکشاف ہوا، ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک نے بتایا افغانستان میں ڈالرکی کمی سے پاکستان میں اس پر اثر پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، اجلاس مین اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن ترمیمی بل 2021 زیر غور کیا گیا ، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ یہ قانون پہلے سےموجود ہے اب کچھ ترامیم کی جارہی ہیں۔

    شیری رحمان نے سوال کیا کہ یہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہوکر آیا ، قومی اسمبلی والے کام نہیں کرتے، رپورٹ کہاں ہے؟ کمیٹی نے اسٹیٹ بینک کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

    کمیٹی نے اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن ترمیمی بل 2021 ، زراعت، کمرشل ،صنعتوں کوقرض فراہمی ترمیمی بل2021 منظور کرلیا۔

    اجلاس میں افغانستان میں ڈالر کی کمی کے باعث پاکستان میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا انکشاف سامنے آیا، ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک نے بتایا افغانستان میں ڈالرکی کمی سے پاکستان میں اس پر اثر پڑا۔

    چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ ڈالر قیمت 170 روپے پر پہنچ چکی ہے اور مزید مہنگا ہو رہا ہے، وزیرخزانہ شوکت ترین نےبجٹ میں کہاڈالرسستاہوگاجبکہ قیمت بڑھ گئی، مرکزی بینک نے مارکیٹ میں ڈالرپھینکےمگرپھر بھی قیمت بڑھی۔

    اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا تھا کہ بیلنس آف پیمنٹ کے باعث بھی ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوا، کمیٹی نے ڈالر کی قیمت بڑھنے پر اسٹیٹ بینک سے ان کیمرہ بریفنگ مانگ لی ، ڈالرکی قیمت بڑھنے کی وجوہات لیک ہوئی تو معاملہ گڑبڑ ہوگا۔