Tag: ڈالر کی قیمت

  • انٹربینک میں ڈالر157 روپے سے تجاوز کر گیا

    انٹربینک میں ڈالر157 روپے سے تجاوز کر گیا

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں  62 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت157 روپے سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ، کاروباری ہفتے کے پہلے ڈالر 62 پیسے مہنگا ہوا، جس سے انٹر بینک میں ڈالر 157 روپے سے تجاوز کرگیا اور 157.51 روپے پر بند ہوا۔

    یاد رہے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بھی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوا تھا، آخری کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 156 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے 89 پیسے ہو گئی تھی۔

    اس سے قبل ڈالر کی بجائے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، 22 پیسے کمی کے بعد ڈالر 156 روپے 74 پیسے پربند ہوا تھا۔

    یاد رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی تھی ، جس میں گیارہ جون تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے۔

    ایس بی پی ترجمان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 20 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا، حالیہ اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 16 ارب 41 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی۔

    اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ گیارہ جون تک پاکستان کے تمام کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 62 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا، اضافے کے بعد ذخائر 7 ارب 16 کروڑ 92 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

  • امریکی ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح  سےبھی نیچے آگیا

    امریکی ڈالر ایک سال کی کم ترین سطح سےبھی نیچے آگیا

    کراچی : انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوکر 1سال کی کم سطح 156 روپے سےبھی نیچے آگیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 98 پیسے سستا ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر1سال کی کم سطح 156 روپے سے بھی نیچے گرگیا، امریکی کرنسی 155.74 روپے بند ہوئی۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق 26 اگست سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 12روپے 55 پیسے سستاہوچکا ہے جبکہ 7 ماہ میں انٹر بینک میں ڈالر 168 روپے 43 پیسے سے 155 روپے 74 پیسے تک سستا ہوا۔

    روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں تاحال 67 کرور ڈالر جمع ہوچکے ہیں جبکہ رواں مالی سال 8 ماہ میں ترسیلات زر18 ارب 70 کروڑ ڈالرسے تجاوز کرچکی ہیں ، تاہم برآمدات میں بہتری کے بھی روپے پر مثبت اثرات دیکھے جارہے ہیں۔

    خیال رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پانچ مارچ تک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کی گئی تھی، اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ ’پانچ مارچ تک مرکزی بینک کے ذخائر میں تین کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا‘۔

  • ڈالر سے متعلق گورنر اسٹیٹ بینک نے خوش خبری سنا دی

    ڈالر سے متعلق گورنر اسٹیٹ بینک نے خوش خبری سنا دی

    کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اب استحکام آ گیا ہے، ڈالر کی اب کوئی قلت نظر نہیں آتی۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملک میں اب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں ہے، ڈالر کی قیمت بھی مستحکم ہو گئی ہے اور قلت بھی نہیں رہی۔

    انھوں نے کہا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بہتر کرنے کے لیے ایکسچینج ریٹ مارکیٹ بیس سپلائی کے تحت چلایا گیا، جس سے خسارہ سر پلس میں آ گیا ہے۔

    رضا باقر کا کہنا تھا جولائی سے جاری معاشی بحالی حالیہ مہینوں میں مزید مستحکم ہوئی، اب ایکس چینج ریٹ مستحکم دکھائی دے رہا ہے، ڈالر کی قیمت میں بھی استحکام ہے، آئندہ بیلنس آف پیمنٹ کے لیے زر مبادلہ کو نہیں چھیڑا جائے گا۔

    رواں ہفتے مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟

    دریں اثنا، اسٹیٹ بنک نے شرح سود 7 فی صد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کہتے ہیں، آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود کو مستحکم رکھا گیا ہے، مستقبل قریب میں شرح سود اسی سطح پر دیکھ رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا معاشی حالات بہتر ہونے کے باوجود ہمیں مزید کام کرنا ہوگا، بجلی کی قیمتوں اور غذائی اجناس کی وجہ سے مہنگائی بڑھی، کرونا کے معیشت پر اثرات اب بھی موجود ہیں، رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 8 سے 9 فی صد رہنے کی توقع ہے۔

  • ڈالر کی قیمت 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

    ڈالر کی قیمت 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

    کراچی : ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 6 ماہ کی کم سطح ترین سطح 159.65 روپے پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی معیشت اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں بہتری کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 32 پیسے سستا ہوگیا۔

    انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوکر 6 ماہ کی کم سطح 159.65 روپے پر آگیا۔

    معاشی ماہر اسد رضوی کا کہنا ہے کہ 2 ماہ میں ڈالر 8 روپے 78 پیسے سستا ہوچکا ہے ، کرنٹ اکاونٹ مسلسل سرپلس رہنےسےروپے پر دباو میں کمی ہوئی۔

    گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہوکر 160 روپے سے نیچے آگیا تھا اور 5 ماہ کی کم ترین سطح 159.97 روپے پر بند ہوا۔

    یاد رہے رواں ماہ ڈالر کے 160روپے سے نیچے آنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 85پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں1.10 روپے کی نمایاں کمی ہوئی۔

  • مالی سال 20-2019 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ

    مالی سال 20-2019 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ

    کراچی: مالی سال 20-2019 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 168.05 رہی، گزشتہ مالی سال کے دوران ڈالر کی قیمت میں تقریباً 8 روپے اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 168.18 سے کم ہو کر 168.05 ہوگئی۔

    آج 30 جون کو مالی سال 20-2019 اختتام پذیر ہوگیا، ایک سال میں ڈالر کی قیمت میں 7.99 روپے اضافہ ہوا۔

    اس عرصے کے دوران ڈالر کی بلند ترین قیمت 168.18 روپے رہی جبکہ کم ترین قیمت 154.16 روپے رہی۔

    گزشتہ روز سوموار کو انٹر بینک میں ڈالر 52 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی نئی قیمت 168.18 روپے ہوگئی تھی، ڈالر کی یہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملکی معیشت سخت مشکلات کا شکار ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے معیشت سنبھالنے کی ڈیڑھ سالہ حکومتی کوششیں بھی بے سود ثابت ہوتی نظر آرہی ہیں۔

  • ڈالر 168 روپے کا ہوگیا

    ڈالر 168 روپے کا ہوگیا

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 168 روپے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 168 روپے پر پہنچ گئی۔

    ڈالر کی قیمت 167 روپے سے گزشتہ روز تجاوز کرگئی تھی، گزشتہ روز ڈالر 62 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 167 روپے سے تجاوز کر گیا تھا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 166.58 سے بڑھ کر 167.20 روپے ہوگئی تھی۔

    گزشتہ چند روز میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی تھی، گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 33 پیسے سستا ہوگیا تھا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 166.63 سے کم ہو کر 166.30 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

    اس سے قبل بھی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی تھی اور ڈالر 165.75 تک پہنچ گیا تھا۔

  • ڈالر کی قیمت 167 روپے سے تجاوز کر گئی

    ڈالر کی قیمت 167 روپے سے تجاوز کر گئی

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں آج 62 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 167 روپے سے تجاوز کر گئی، چند روز قبل تک ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مزید 62 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر 167 روپے سے تجاوز کر گیا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 166.58 سے بڑھ کر 167.20 روپے ہوگئی۔

    گزشتہ چند روز میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی تھی، گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 33 پیسے سستا ہوگیا تھا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 166.63 سے کم ہو کر 166.30 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

    اس سے قبل بھی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی تھی اور ڈالر 165.75 تک پہنچ گیا تھا۔

  • ڈالر کی قیمت میں 1.43 روپے اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں 1.43 روپے اضافہ

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے زائد اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 161 روپے 90 پیسے پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 43 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 160.47 سے بڑھ کر 161 روپے 90 پیسے پر پہنچ گیا۔

    اس سے قبل کرونا وائرس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ اور ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آتا رہا ہے۔

    گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 161.12 سے کم ہو کر 160.36 روپے پر بند ہوا، ڈالر کی کمی کے اثرات تجارتی معاملات پر بھی پڑ رہے ہیں۔

    ڈالر کی قیمت میں کمی سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی شرح بھی کم ہوگی۔

  • انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

    کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد ڈالر 157 سے بڑھ کر 158 روپے کا ہو گیا ہے، فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ تین روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 70 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

    فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق ٹی بلز اور بانڈز سے سرمایہ نکلنے پر ڈالر کی خریداری ہو رہی ہے، روپے پر دباؤ بڑھنے سے ڈالر کی قدر میں تین روز سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    انٹر بینک میں بھی ڈالر 98 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر سات ماہ کے بعد 158.42 روپے پر جا پہنچا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 157.44 سے بڑھ کر 158.42 روپے پر بند ہوا۔

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 86 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئے

    بینکوں کے درمیان لین دین میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے، اور 158 روپے کی سطح عبور ہو گئی ہے، ڈالر نے 6 ماہ بعد 158 روپے کی حد سے تجاوز کیا، تین دن میں ڈالر کی قیمت 2.6 فی صد بڑھی۔

  • گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 155.03 روپے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 154.89 سے بڑھ کر 155.03 روپے پر بند ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154.90 سے بڑھ کر 155.20 روپے کا ہوگیا۔

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں صرف 16 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

    ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 40 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 289 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 39 ہزار 454 پوائنٹس رہی۔

    23 سے 27 دسمبر کے دوران مارکیٹ کپیٹلائزیشن 24 ارب روپے کمی کے بعد 7 ہزار 281 ارب روپے رہی، گزشتہ کاروباری ہفتے میں 91 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔