Tag: ڈالر

  • ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی

    ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی

    کراچی: گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد آج منگل کے روز انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد ڈالر 157 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بینکوں کے درمیان لین دین میں روپے پر دباؤ میں کمی آئی ہے جس کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہوگیا۔

    انٹر بینک میں آج ڈالر 157 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا تھا، ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 164.05 کی بلند ترین سطح تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق جون کے پورے ماہ میں انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر جون میں انٹر بینک میں ڈالر 12 روپے 13 پیسے مہنگا ہوا۔

    صرف ایک ماہ میں ڈالر 147 روپے 92 پیسے سے مہنگا ہو کر 160 روپے 5 پیسے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ ڈالر 12 روپے 13 پیسے مہنگا ہونے سے قرضوں میں بھی 12 سو 73 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا تھا۔

  • ڈالر کی اونچی اڑان، قرضوں میں 12 سو ارب روپے کا اضافہ

    ڈالر کی اونچی اڑان، قرضوں میں 12 سو ارب روپے کا اضافہ

    کراچی: گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا، ڈالر کی قدر بڑھنے سے قرضوں میں 12 سو 73 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر 156.83 سے بڑھ کر 160.05 روپے پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 164.05 کی بلند ترین سطح تک ریکارڈ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق جون کے پورے ماہ میں انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر جون میں انٹر بینک میں ڈالر 12 روپے 13 پیسے مہنگا ہوا۔ ایک ماہ میں ڈالر 147 روپے 92 پیسے سے مہنگا ہو کر 160 روپے 5 پیسے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

    ڈالر 12 روپے 13 پیسے مہنگا ہونے سے قرضوں میں 12 سو 73 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    اس سے گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت 156 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

    جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ 5 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 5.60 روپے مہنگا ہو چکا ہے، ڈالر 5.60 روپے مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 588 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

  • ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 52 پیسے اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 160 روپے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق روپے کی قیمت میں کمی جاری ہے اور ڈالر مہنگا ہوتا جارہا ہے، 26 جون 2019 کو انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    ڈالر کی قیمت میں آج 3 روپے 52 پیسے اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 160 روپے پر پہنچ گیا۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت 156 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

    جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ 5 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 5.60 روپے مہنگا ہو چکا ہے، ڈالر 5.60 روپے مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 588 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

    گزشتہ ماہ ڈالر کی قیمت کو اچانک پر لگ گئے تھے جس کے بعد لوگوں نے ڈالر خرید کر رکھنا شروع کردیا، ڈالر کی اس ذخیرہ اندوزی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا تھا۔ گزشتہ ماہ ڈالر 153 روپے کی سطح تک تھا۔

  • ڈالرکے مقابلےمیں روپے کا گراؤعام لوگوں پرمزید بوجھ بنے گا، شہبازشریف

    ڈالرکے مقابلےمیں روپے کا گراؤعام لوگوں پرمزید بوجھ بنے گا، شہبازشریف

    اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس مسائل سے معیشت کو نکالنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی کی وضاحت کیسے کریں گے؟۔

    شہبازشریف نے کہا کہ بجٹ مہنگائی میں مزید اضافے کی نوید سنائے گا، ڈالرکے مقابلےمیں روپے کا گراؤ عام لوگوں پرمزید بوجھ بنے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس معیشت کوچلانے کے لیے منصوبہ بندی نہیں ہے، حکومت کے پاس مسائل سے معیشت کو نکالنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

    شہبازشریف کاحکومت سےنیابجٹ پیش کرنےکامطالبہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے چین کے ساتھ پورٹ قاسم میں ساڑھے 12 سو میگا واٹ کے منصوبے، ہائیڈرو پاور اور دیگر سڑکوں کے منصوبوں پر معاہدے کیے۔ انہوں نے بجٹ 20-2019 مسترد کر دیا تھا۔

    قائد حزب اختلاف نے نئے بجٹ میں بجلی اور گیس کی قیمتیں مئی 2018 کی سطح پر لانے، مزدور کی کم از کم تنخواہ 20 ہزار روپے کرنے، تیل اور گھی پرعائد ٹیکس واپس لینے، گریڈ 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ اور ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ والے کوٹیکس استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • انٹربینک میں ڈالر156روپےکی بلندترین سطح پرپہنچ گیا

    انٹربینک میں ڈالر156روپےکی بلندترین سطح پرپہنچ گیا

    کراچی : انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 156 روپے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے کا اضافہ کے بعد 155.50 پر ٹریڈ کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح سے ہی کرنسی مارکیٹ روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔

    انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے، ابتدا میں انٹربینک میں ڈالر 1روپے 10 پیسے مہنگا ہوا اور ڈالر 152.90 سے بڑھ کر 154 روپے پر جا پہنچا۔

    کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 3 روپے10  پیسے مزید مہنگا ہوا ، جس کے بعد انٹربينک ميں  ڈالر 156 روپےکی  نئی بلندترين سطح پرٹريڈ ہو رہا ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر 155.50 روپے کی بلندسطح پر پہنچ گیا۔

    جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ نے کہا پانچ روز میں انٹربینک میں ڈالر 5.60 روپے مہنگاہوچکا ہے، ڈالر 5.60 روپے مہنگاہونے سے بیرونی قرضوں میں 588 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

    گذشتہ روز بھی کرنسی ایسوسی ایشن اور فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر1.50روپے مہنگاہوا تھا ، جس کے بعد انٹربینک میں قیمت 152.90 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر152 سےبڑھ کر153.50 روپےکا ہوگیا تھا ، انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 34 پیسے مہنگا ہوکر بلند ترین سطح 152 روپے 90 پیسےپر بند ہوا۔

    ماہرین کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 451 ارب روپے کا اضافہ ہوا، گزشتہ چار سیشنز میں انٹربینک میں امریکی کرنسی چار روپے تیس پیسے مہنگی ہوئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے تھے، جس کے بعد لوگوں نے ڈالر خرید کر رکھنا شروع کردیا، ڈالر کی اس ذخیرہ اندوزی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 153 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

  • فلپ فون استعمال کریں اور 1 ہزار ڈالر جیتیں

    فلپ فون استعمال کریں اور 1 ہزار ڈالر جیتیں

    واشنگٹن : امریکی ریاست یوٹاہ کی ایک کمپنی نے عجیب و غریب چیلنج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ایک ہفتے تک پرانہ فلپ فون استعمال کرنا ہوگا اور جیتنے والے کو 1 ہزار امریکی ڈالر انعام میں دیئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے والی انٹرنیٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص اس مقابلے میں شرکت کرے گا اسے ایک ہفتے تک اسمارٹ فون سے دوری اختیار کرنی ہوگی جس کے بعد ہی وہ اس انعام کا حق دار قرار پائے گا۔

    انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی کو ایسے بہادر نفس کی ضرورت کی ہے جو اپنی خوشی سے اپنا اسمارٹ فون سات دن کے لیے کمپنی کو دے اور کمپنی فلپ والا موبائل استعمال کرنے کےلیے دے گی۔

    ترجمان نے بتایا کہ ادارے کا پسندیدہ امید وار وہ ہوگا جو اسمارٹ فون کا عادی ہو، سوشل میڈیا کا ماہر ہو۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ امید وار کےلیے بونس پوئنٹ ہوگا اگر وہ سوشل میڈیا پر سرگرم ہو یا ویڈیو بلاگر ہوں۔

    ادارے کا کہنا تھا کہ جو شخص چیلنج پورا کرے گا کمپنی اسے ایک ہزار ڈالر دے گی اور ساتھ ساتھ وہ طبی امداد کی کٹ اور روڈ کا نقشہ بھی وصول کرے گا، پاکٹ فون بُک، نوٹ پیڈ اور پین بھی دے گا اور 1990 میں استعمال ہونے والی سی ڈی بھی دے گا۔

  • ڈالرکی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

    ڈالرکی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

    کراچی:انٹربینک میں ڈالر مزید 29 پیسےسستا ہوگیا اور 148.21سےکم ہوکر147.80روپےپرآج کی ٹریڈ نگ بند ہوگئی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت میں کمی آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح سے ہی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری تھا ، آج صبح انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 148.21 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا، کاروباری دن کے اختتام تک اس میں مزید کمی واقع ہوگئی۔

    بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں کرنسی ڈیلرز نے پانچ کروڑ ڈالر حکومت کے پاس جمع کرائے ہیں تاکہ روپے کو استحکام مل سکے۔

    چار روز قبل سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ ملک میں ڈالرکی خریداری کارجحان کم اورفروخت بڑھ گئی ہے، جس سے آنےوالےدنوں میں روپیہ مستحکم ہوگا اور ڈالر 4 سے 5روپےسستاہوگا۔

    حکومت کی جانب سے درآمد کنندگان پرسختی کی گئی ہے، درآمد کنندگان پر سختی کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب سےت موخر ادائیگیوں پر تیل ملنے کی خبرسے بھی ڈالرکی قدرمیں کمی آئی ، اور سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجا جانے والا زرمبادلہ بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سبب بنا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دن میں ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے تھے جس کے بعد لوگوں نے ڈالر خرید کر رکھنا شروع کردیا، ڈالر کی اس ذخیرہ اندوزی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 153 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

    اس صورتحال نے پاکستانی روپے کو جنوبی ایشیا کی کمزور ترین کرنسی بنادیا تھا، بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے اوپر چلی گئی ہے اور اس سب کے براہ راست اثرات عوام پر منتقل ہورہے ہیں۔

  • ڈالرکی قیمت میں کمی کے لیے حفیظ شیخ کی ڈیلرز سے ملاقات

    ڈالرکی قیمت میں کمی کے لیے حفیظ شیخ کی ڈیلرز سے ملاقات

    اسلام آباد:مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے فاریکس ڈیلرز کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں ڈیلرز نے ڈالر کی اسمگلنگ روکنے سمیت کئی اہم تجاویز دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطا بق فاریکس ڈیلرز کے وفد نے ملک بوستان کی قیادت میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران ملک میں فارن ایکسچنج کی بہتری کے لیے تجاویز دی گئیں۔

    ملاقات کے دوران ملک بوستان نے بتایا کہ پاکستان سے افغانستان اور ایران میں ڈالر اسمگل ہورہا ہے،ڈالر کی کمی میں اسمگلنگ کا بھی ایک کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کو سخت اقدامات کرنا ہوں گے، روزانہ 6ملین ڈالرملک سے باہرچلےجاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت ڈالر باہر لےجانے کی حدپرنظرثانی کرے،کچھ ڈیلرزانڈر انوائسنگ کرکےقومی خزانےکونقصان پہنچارہےہیں۔

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے فاریکس ڈیلرز کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کا بہاؤبہتر بنانےکے لیے ڈیلرزکی تجاویزپرمثبت پیشرفت ہوگی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کرنسی مارکیٹ میں روپےکی قدرمیں زبردست اضافہ دیکھا گیا تھاجبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے41 پیسے کم ہو کر 149 روپے 50 پیسے پر آگئی، انٹر بینک میں آج ڈالر 149 کی کم سطح تک ریکارڈ کیا گیا۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ، ڈالر ایک روپیہ سترپیسے سستا ہوکرایک سو پچاس روپے 50 پیسے کا ہوگیا جبکہ کاروبار کے دوران ڈالر مزید سستا ہوا اور اس کی قیمت 1.70 روپے کم ہوئی، جس سے ڈالر 150 روپے پر آگیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدرمیں کمی کی وجہ بڑی ادائیگیاں تھیں تاہم اب ترسیلات زر میں اضافے سے روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے۔

    سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈالرکی خریداری کارجحان کم اورفروخت بڑھ گئی ہے، آنےوالےدنوں میں روپیہ مستحکم اور ڈالر 4 سے 5روپےسستاہوگا۔

  • آنے والےدنوں میں  ڈالر 4  سے 5روپے سستا ہوگا

    آنے والےدنوں میں ڈالر 4 سے 5روپے سستا ہوگا

    کراچی : سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن نے کہا ڈالرکی خریداری کارجحان کم اورفروخت بڑھ گئی ہے، آنےوالےدنوں میں روپیہ مستحکم اور ڈالر 4 سے 5روپےسستاہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا سعودی عرب سےتیل کی خبرسےڈالرکی قدرمیں کمی آئی ، سمندر پار پاکستانیوں کی واپسی بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سبب بنی۔

    ان کا کہنا تھا ڈالرکی خریداری کارجحان کم اورفروخت بڑھ گئی ہے، ایک دو دن میں ڈالر مزید 2،3 روپے سستا ہونے کا امکان ہے، حکومت کی جانب سے درآمد کنندگان پر سختی کی گئی ہے، درآمد کنندگان پر سختی کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔

    سیکریٹری جنرل نے مزید کہا آنے والے دنوں میں روپیہ مستحکم اورڈالر4سے 5روپےسستاہوگا۔

    مزید پڑھیں : روپےکی قدر میں زبردست اضافہ ، ڈالر سستا ہوگیا

    خیال رہے کرنسی مارکیٹ میں روپےکی قدرمیں زبردست اضافہ دیکھا گیا جبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کیا گیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے41 پیسے کم ہو کر 149 روپے 50 پیسے پر آگئی، انٹر بینک میں آج ڈالر 149 کی کم سطح تک ریکارڈ کیا گیا۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ، ڈالر ایک روپیہ سترپیسے سستا ہوکرایک سو پچاس روپے 50 پیسے کا ہوگیا جبکہ کاروبار کے دوران ڈالر مزید سستا ہوا اور اس کی قیمت 1.70 روپے کم ہوئی، جس سے ڈالر 150 روپے پر آگیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدرمیں کمی کی وجہ بڑی ادائیگیاں تھیں تاہم اب ترسیلات زر میں اضافے سے روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے۔

  • روپےکی قدر میں زبردست اضافہ ، ڈالر سستا ہوگیا

    روپےکی قدر میں زبردست اضافہ ، ڈالر سستا ہوگیا

    کراچی : ڈالر کی قدر میں تیز رفتار اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آنے لگی، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت ایک سو پچاس روپے جب کہ انٹربینک میں ایک سواننچاس روپے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں روپےکی قدرمیں زبردست اضافہ دیکھا گیا جبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے41 پیسے کم ہو کر 149 روپے 50 پیسے پر آگئی، انٹر بینک میں آج ڈالر 149 کی کم سطح تک ریکارڈ کیا گیا۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ، ڈالر ایک روپیہ سترپیسے سستا ہوکرایک سو پچاس روپے 50 پیسے کا ہوگیا جبکہ کاروبار کے دوران ڈالر مزید سستا ہوا اور اس کی قیمت 1.70 روپے کم ہوئی، جس سے ڈالر 150 روپے پر آگیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدرمیں کمی کی وجہ بڑی ادائیگیاں تھیں تاہم اب ترسیلات زر میں اضافے سے روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ڈالر کی قدر میں کمی آنے لگی

    یاد رہے گذشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 1روپے 4 پیسے سستا ہوا اور ڈالر بلند ترین سطح 151.95 سے کم ہوکر 150.91روپے پر بندہوا ، انٹر بینک میں ہفتے کے دوران 152.50 کی بلند ترین سطح تک ٹریڈ ہوا۔

    اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوا، ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.30 روپے سستا ہوا اور ڈالر 154 کی بلند سطح سے کم ہوکر 151.70 روپے کا ہوگیا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دن میں ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے تھے جس کے بعد لوگوں نے ڈالر خرید کر رکھنا شروع کردیا، ڈالر کی اس ذخیرہ اندوزی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 153 روپے پر پہنچ گیا تھا۔