Tag: ڈالر

  • پانچ پیسے کی کمی ، ڈالرایک سو دو روپے اسی پیسے کاہوگیا

    پانچ پیسے کی کمی ، ڈالرایک سو دو روپے اسی پیسے کاہوگیا

    کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پانچ پیسے کمی کے بعد ایک سو دو روپے اسی پیسے ہوگئی ۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو دو روپے ستر پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو دو روپے نوئےپیسے رہی۔

    برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت ایک سو اڑسٹھ روپے، کنیڈین ڈالر تیرانوئے روپے پچاس پیسے ، یورو ایک سو بتیس روپے ،سعودی ریال ستائس روپے پینتیس پیسے ، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سترہ روپے پچاس پیسے اور پچانوے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ

    ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ

    کراچی:انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پانچ پیسے اضافے کے بعد ایک سو دو روپے پچاسی پیسے ہوگئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو دو روپے ساٹھ پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو دو روپے نوئے پیسے رہی۔

    برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت ایک سو اڑسٹھ روپے پچاس پیسے ، کنیڈین ڈالر تیرانوئے روپے پچاس پیسے ، یورو ایک سو باتیس روپے پچاس پیسے سعودی ریال ستائس روپے پینتیس پیسے ، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے دس پیسے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سترہ روپے پچھتر پیسے اور پچانوئے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • ڈالرکی قدرمیں معمولی کمی

    ڈالرکی قدرمیں معمولی کمی

    کراچی: انٹر بینک اوراوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر پانچ پیسے کمی کے بعد ایک سو دو روپے پینسٹھ پیسے ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتِ خرید ایک سو دو روپے پچاس پیسے جبکہ قیمتِ فروخت ایک سو دو روپے پچھترپیسے رہی۔

    برطانوی پاؤنڈ کی قیمتِ فروخت ایک سو سڑسٹھ روپے پچاسی پیسے، کنیڈین ڈالر بانوے روپے پچیس پیسے، یورو ایک سواکتیس روپے پچاس پیسے سعودی ریال ستائس روپےپچپن پیسے، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے پانچ پیسے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سولہ روپے پچھتر پیسے اور چورانوئے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • روپے کے مقابلےمیں ڈالرکی قدرمیں کمی

    روپے کے مقابلےمیں ڈالرکی قدرمیں کمی

    کراچی: انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں کمی ریکارڈ کیا جارہی ہے۔

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر دس پیسے کمی کے بعد ایک سو دو روپے ستر پیسے ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو دو روپے ساٹھ پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو دو روپے اسی پیسے رہی، برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت ایک سو اڑسٹھ روپے پچھتر پیسے ، کنیڈین ڈالر چورانوے روپے پچیس پیسے ، یوروایک سو باتیس روپے پچاس پیسے سعودی ریال ستائس روپےپچاس پیسے یو اے ای درہم اٹھائیس روپے دس پیسے جبکہ چینی یوان اورجاپانی ین بالترتیب سترہ روپے پچیس پیسے اور چورانوے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • انٹر بینک مارکیٹ: ڈالرایک سو دو روپے اٹھاسی پیسے تک جا پہنچا

    انٹر بینک مارکیٹ: ڈالرایک سو دو روپے اٹھاسی پیسے تک جا پہنچا

    کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پندرہ پیسے اضافے کے بعد ایک سو دو روپے اٹھاسی پیسے ہوگئی۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو دو روپے ستر پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو دو روپے پچانوےپیسے رہی۔

    برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت ایک سو سرسٹھ روپے پچیس پیسے، کنیڈین ڈالر تیرانوے روپے ساٹھ پیسے ، یورو ایک سو باتیس روپے پچاس پیسے سعودی ریال ستائیس روپےپچاس پیسے ، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے دس پیسے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سولہ روپےستر پیسے اور ایک روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں کمی

    اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں کمی

    اسلام آباد: اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں کمی کے باعث روپے کی قدر میں اضافے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو دو روپے اسی پیسے میں فروخت ہورہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو دو روپے چالیس پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو دو روپے اسی پیسے ہوگئی ہے۔

    برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت ایک سو سڑسٹھ روپے ستر پیسے ، کنیڈین ڈالر چورانوئے روپے، یورو ایک سو بتیس روپے پچاس پیسے، سعودی ریال ستائیس روپے چالیس پیسے، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے دس پیسے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب اٹھارہ روپے اور چھیانوئے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • سونےکی قیمت تین ماہ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی

    سونےکی قیمت تین ماہ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئی

     کراچی: عالمی منڈیوں میں ڈالرکی قدر میں اضافے کے باعث بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمت تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے باعث مقامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ۔

    نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں سونے کی فی اونس قیمت نو ڈالر کمی کے بعد بارہ سو چھپن ڈالر رہی جس کے بعد مقامی منڈی میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسو پچاس روپے کمی کے بعد اڑتالیس ہزارایک سو پچاس روپے ہوگئی ۔

    دس گرام سونے کی قیمت دو سوچودہ روپے کمی کے بعد اکتالیس ہزاردوسو اکہتر روپے ہوگئی ہے  جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • ایک ماہ کے دوران ڈالر5روپے مہنگا ہوگیا

    ایک ماہ کے دوران ڈالر5روپے مہنگا ہوگیا

    اسلام آباد: ملک میں جاری سیاسی ہلچل نے روپے کو شدید جھٹکا لگا دیا۔ ایک ماہ میں ڈالر پانچ روپے مہنگا ہوگیا۔روپے کی بے قدری میں سیاسی بے چینی اور زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی دونوں کا ہاتھ ہے۔

    ڈالر کی قیمت جولائی میں اٹھانوے روپے تک تھی۔ جو اگست کے آخر تک ایک سو تین روپے سے بھی زیادہ ہو گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق زرمبادلہ میں کمی کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے زرمبادلہ کی ترسیل اور برآمدات کے حجم میں بھی کچھ کمی ہوئی۔

    جس کے منفی اثرات روپے کی قدر میں کمی کی صورت سامنے آئے ۔

  • ملک میں سیاسی کشیدگی :ڈالرایک پھرسراٹھانے لگا

    ملک میں سیاسی کشیدگی :ڈالرایک پھرسراٹھانے لگا

    اسلام آباد :ملک میں جاری سیاسی ہلچل سے نے ڈالر کو ایک بار پھر پر لگا دیئے ہیں۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو تین سے زائد کا ہوگیا۔ روپے کی قدر میں کمی سے ملکی قرضوں میں ایک سو تراسی ارب روپے سے زائدکا اضافہ ہوا۔

    سیاسی حالات سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث روپے کی قدر مسلسل دباؤ کا شکار ہے ۔ملک میں ڈالر کی قیمت ایک مرتبہ پھر بڑھ کر ایک سو تین روپے کے لگ بھگ ہوگئی ہے۔

    اس وقت پاکستان کے ذمے واجب الادا قرض ساٹھ ارب ڈالر ہے جس میں ڈالر مہنگا ہونے سے ایک سو تراسی ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے اور اگر ڈالر مزید مہنگا ہوتا ہے تو اس سے پاکستان کے ذمے قرض کا حجم مزید بڑھ جائے گا۔

    ملکی معیشت کو اب تک مجموعی طور پر سات کھرب روپے کے لگ بھگ نقصان ہوچکا ہے۔ٹیکس وصولیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ آرڈرز منسوخ ہونے سے صنعتیں اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی ایک بار پھر سنچری مکمل

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی ایک بار پھر سنچری مکمل

    کراچی : سیاسی عدم استحکام سے روپیہ بھی لڑکھڑا گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نے ایک بار پھر سینچری مکمل کرلی۔

    سیاسی ہلچل نے اسٹاک مارکیٹ کے بعد روپے کی قدر پر بھی منفی اثرات دکھانے شروع کر دیئے ہیں، وزیر خزانہ نے ایڑی چوٹی کا زور لگا کر روپے کی قدر کو مستحکم کیا مگر ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث کرنسی مارکیٹ بھی دباؤ کا شکار ہوگئی۔

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں یک مشت ستتر پیسے کا اضافہ ریکاڈر کیا گیا، جس کے بعد ڈالر سو روپے پندرہ پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں تیس پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر ننانوئے روپے اسی پیسے کا ہوگیا۔