Tag: ڈالر

  • ایک ہفتے میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

    ایک ہفتے میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا جبکہ ڈالر بھی 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 11 سو 2 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 266 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے کے دوران انڈیکس میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے (19 سے 23 اکتوبر 2020) کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 158 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 646 ارب روپے ہوگئی۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنیز کے مالی نتائج اور معاشی اعداد و شمار بہتر ہونے کی وجہ سے سرمایہ کار سرگرم نظر آئے۔

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 12 پیسے سستا ہوا۔

    1 روپے سے زائد کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح یعنی 161 روپے 37 پیسے پر پہنچ گیا۔

    گزشتہ ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے 20 پیسے سستا ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 163 سے کم ہو کر 161 روپے 80 پیسے ہوگئی۔

  • ‘رواں ماہ میں ڈالر 160 روپے سے بھی نیچے آجائے گا ‘

    ‘رواں ماہ میں ڈالر 160 روپے سے بھی نیچے آجائے گا ‘

    کراچی : ڈالر کی قدر میں مسلسل ایک ہفتے سے کمی کا رجحان جاری ہے، صدر فاریکس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ رواں ماہ میں ڈالر 160 روپے سے بھی نیچے آجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معیشت اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں بہتری ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، صدر فاریکس ایسوی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ رواں ماہ میں ڈالر 160 روپے سے بھی نیچے آجائے گا، روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاونٹ سے بڑے پیمانے پر پاکستانی ملک میں پیسے بھیج رہے ہیں۔

    ملک بوستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ میں ڈالر کی قیمت میں چھ روپے سے زائد کمی ہو چکی ہے، ستمبر میں اکاونٹ نوٹیفکشن کے وقت ڈالر 168 روپے کا تھا جوکہ کم ہو 162 کا ہوگیا ہے، پہلے ہفتے میں 100 ملین یومیہ آرہے تھے جو اب بڑھ کر 300 ملین روپے یومیہ ہوگئے ہیں۔

    صدرفاریکس ایسوی ایشن نے کہا کہ ستمبر میں اکاونٹ نوٹیفکشن کے وقت ڈالر 168 روپے کا تھا جوکہ کم ہو 162 کا ہوگیا ہے، پہلے ہفتے میں 100 ملین یومیہ آرہے تھے جو اب بڑھ کر 300 ملین روپے یومیہ ہوگئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجٹل کے اعلان کے بعد بڑے پیمانے پر لوگ ڈالر فروخت کر رہے ہیں لیکن خریداری بہت کم ہو گئی ہے جبکہ منی ایکسچینج کاونٹر پر یومیہ 10 سے 12 ملین ڈالر فروخت کے لیے ہیں جو حکومت پاکستان کو دے رہے ہیں۔

    ملک بوستان نے مزید کہا کہ افغان بارڈر اس وقت سر درد بنا ہوا ہے کراس بارڈر کی وجہ سے 10 سے 15 ملین ڈالر وہاں سے نکل جاتا ہے ، اس لئے چمن بارڈر سے جانے والوں کے لیے ڈالر کی حد کو کم کی جائے یا سال کا کوٹہ مقرر کرنا چاہے۔

    فاریکس ایسوی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ کرونا میں لاک ڈاون کی وجہ سے ڈالر کی فروخت بہت کم ہوگی تھی، بیرون ملک سے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، اگست کے مہینے میں ریکارڈ پونے 3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئیگزشتہ دو ماہ سے بھی 2 ارب ڈالر ترسیلات زر آہی ہیں۔ ترسیلات زر کی یہی رفتار رہی تو یہ 30 ارب ڈالر کو بھی کراس کر سکتے ہیں۔

  • 100انڈیکس میں 126پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

    100انڈیکس میں 126پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 126پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 126پوائنٹس اضافے کے بعد 100انڈیکس 36745پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 4پیسے مہنگا ہوکر 166روپے 67پیسےپر بند ہوا ہے۔

  • مالی سال 20-2019 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ

    مالی سال 20-2019 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ

    کراچی: مالی سال 20-2019 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 168.05 رہی، گزشتہ مالی سال کے دوران ڈالر کی قیمت میں تقریباً 8 روپے اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 168.18 سے کم ہو کر 168.05 ہوگئی۔

    آج 30 جون کو مالی سال 20-2019 اختتام پذیر ہوگیا، ایک سال میں ڈالر کی قیمت میں 7.99 روپے اضافہ ہوا۔

    اس عرصے کے دوران ڈالر کی بلند ترین قیمت 168.18 روپے رہی جبکہ کم ترین قیمت 154.16 روپے رہی۔

    گزشتہ روز سوموار کو انٹر بینک میں ڈالر 52 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی نئی قیمت 168.18 روپے ہوگئی تھی، ڈالر کی یہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث ملکی معیشت سخت مشکلات کا شکار ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے معیشت سنبھالنے کی ڈیڑھ سالہ حکومتی کوششیں بھی بے سود ثابت ہوتی نظر آرہی ہیں۔

  • ڈالر 168 روپے کا ہوگیا

    ڈالر 168 روپے کا ہوگیا

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 168 روپے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 35 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 168 روپے پر پہنچ گئی۔

    ڈالر کی قیمت 167 روپے سے گزشتہ روز تجاوز کرگئی تھی، گزشتہ روز ڈالر 62 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 167 روپے سے تجاوز کر گیا تھا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 166.58 سے بڑھ کر 167.20 روپے ہوگئی تھی۔

    گزشتہ چند روز میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی تھی، گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 33 پیسے سستا ہوگیا تھا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 166.63 سے کم ہو کر 166.30 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

    اس سے قبل بھی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی تھی اور ڈالر 165.75 تک پہنچ گیا تھا۔

  • ڈالر کی قیمت 167 روپے سے تجاوز کر گئی

    ڈالر کی قیمت 167 روپے سے تجاوز کر گئی

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں آج 62 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 167 روپے سے تجاوز کر گئی، چند روز قبل تک ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مزید 62 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر 167 روپے سے تجاوز کر گیا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 166.58 سے بڑھ کر 167.20 روپے ہوگئی۔

    گزشتہ چند روز میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی تھی، گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 33 پیسے سستا ہوگیا تھا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 166.63 سے کم ہو کر 166.30 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

    اس سے قبل بھی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی ہوئی تھی اور ڈالر 165.75 تک پہنچ گیا تھا۔

  • ڈالر سستا ہوگیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 282 پوائنٹس کی کمی

    ڈالر سستا ہوگیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 282 پوائنٹس کی کمی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 282 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ انٹربینک میں ڈالر 66 پیسے سستا ہوگیا۔

    تفصیلت کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 34119 پوائنٹس پر بند ہوا، پی ایس ایکس میں 5.55 ارب روپے کے 14.36کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔

    دوسری جانب فاریکس ڈیلز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 163.66 روپے پر بند ہوا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا کے کروبار پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

    ان کے مطابق عالمی سطح پر بھی تجارت بحران کا شکار ہے۔

  • سونا پھر مہنگا ہوگیا

    سونا پھر مہنگا ہوگیا

    کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 800 روپے اضافے سے 97500 روپے کا ہوگیا ہے۔ جبکہ 10گرام سونا 686روپے اضافے کے بعد 83590روپے تک پہنچ چکا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا 4ڈالر اضافے سے 1728ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

    دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 12 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 163.10روپے پر بند ہوا، کرونا کے باعث عالمی سطح پر کاروبار کی بندش کے باعث سونے اور ڈالر پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

  • ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، اسٹاک ایکسچینج کاروبار کا اختتام

    ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، اسٹاک ایکسچینج کاروبار کا اختتام

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ اسٹاک ایکسچینج کاروبار میں 100 انڈیکس 96 پوائنٹس کمی سے 34 ہزار کی سطح برقرار نہ رہ سکی۔

    تفصیلات کے مطابق فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر 15 پسے مہنگا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 160.77 سے بڑھ کر 160.92 روپے پر بند ہوا ہے۔

    ادھر اسٹاک ایکسچینج کاروبار کا اختتام ہوگیا، 100 انڈیکس 96 پوائنٹس کمی سے 34 ہزار کی سطح برقرار نہ رہ سکی، 100 انڈیکس 33 ہزار 836 کی سطح پر آج بند ہوا ہے۔

    5.85 ارب روپے ماہیت کے 14.75 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

  • ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث دیگر کرنسیوں کی قیمت بھی کم

    ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث دیگر کرنسیوں کی قیمت بھی کم

    کراچی: رواں برس اپریل میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی کمی آئی، برطانوی پاؤنڈ 205 روپے سے کم ہوکر 199 روپے پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ اپریل میں ڈالر سستا ہونے سے دیگر کرنسی بھی سستی ہوگئی، اپریل میں انٹر بینک میں ڈالر 6.53 روپے سستا ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں انٹر بینک میں ڈالر 166.70 سے سستا ہو کر 160.17 کا ہوگیا۔ ڈالر سستا ہونے سے یورو، برطانوی پاؤنڈ، سعودی ریال اور درہم بھی سستا ہوگیا۔

    اپریل میں یورو 8.96 روپے سستا ہوا اور یورو کی قیمت 183.14 سے کم ہو کر 174.18 روپے ہوگئی۔

    اسی طرح ایک ماہ میں برطانوی پاؤنڈ 5.68 روپے سستا ہوا جس کے بعد برطانوی پاؤنڈ 205.41 سے کم ہو کر 199.73 روپے کا ہوگیا۔

    اس عرصے میں سعودی ریال 1.77 روپے سستا ہو کر 42.60 روپے کا ہوگیا جبکہ اماراتی درہم بھی 1.78 روپے سستا ہو کر 43.60 روپے کا ہوگیا

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ اور ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آتا رہا ہے۔

    گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے زائد اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 161 روپے 90 پیسے پر پہنچ گئی۔

    اس سے قبل ڈالر کی قیمت میں 76 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد ڈالر 161.12 سے کم ہو کر 160.36 روپے پر بند ہوا۔

    ڈالر کی قیمت میں کمی سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی شرح بھی کم ہوگی۔