Tag: ڈانا وائٹ

  • امریکہ کا خطےمیں امن وسلامتی کےلیےپاکستان کےساتھ مل کرکام کرنےپرآمادگی کا اظہار

    امریکہ کا خطےمیں امن وسلامتی کےلیےپاکستان کےساتھ مل کرکام کرنےپرآمادگی کا اظہار

    واشنگٹن : ترجمان پینٹاگون ڈانا وائٹ کا کہنا ہےکہ امریکہ نے خطے میں امن وسلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے آمادگی ظاہر کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان پینٹاگون ڈانا وائٹ نے افغان حکام کی طرف سے پاکستان پرافغانستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ طالبان اور داعش عوام کو خوفزدہ کرنے کے لیے حملے کررہے ہیں۔

    ترجمان پینٹاگون ڈانا وائٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ خطے میں امن وسلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔


    پاکستان اورامریکہ افغان امن میں‌ کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 4 اپریل کو امریکی سفارت خانے کی جانب سے نائب سیکریٹری خارجہ ایلس ویلز کے دورہ پاکستان سے متعلق اعلامیے میں‌ کہا گیا تھا کہ پاکستان اور امریکہ مشترکہ تعاون کے ساتھ ہی افغانستان کے پرامن مسئلے کا حل تلاش کرسکتے ہیں۔


    پاکستان سے تعلقات منتقطع نہیں کر رہے، ایلس ویلز

    یاد رہے کہ رواں سال یکم مارچ کو امریکا کی معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں یہ نہ سمجھا جائے کہ پاکستان سے تعلقات ختم کرنے کا سوچ رہے ہیں، انتہا پسند تنظیموں کےخلاف پاکستان سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔


  • پاکستان دہشت گردی کےخلاف مزید اقدامات کرسکتا ہے‘ ترجمان پینٹاگون

    پاکستان دہشت گردی کےخلاف مزید اقدامات کرسکتا ہے‘ ترجمان پینٹاگون

    واشنگٹن : امریکہ نے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا موقع موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان پینٹاگون ڈانا وائٹ نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے، پاکستان کے ساتھ بات چیت کاعمل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

    ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان مزید اقدامات کرسکتا ہے، پاکستان کے پاس دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا موقع موجود ہے، دہشت گردی کے خلاف کامیابی سب کے حق میں ہے۔

    صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈانا وائٹ نے کہا کہ پاکستان علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم کریں گے جبکہ جنوبی ایشیا پالیسی کے تحت پاکستان سے رابطے میں ہیں اور رہیں گے۔

    علاوہ ازیں ترجمان پینٹاگون ڈانا وائٹ نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے طالبان کو ہتھیارپھینکنا ہوں گے، طالبان کو افغانستان کے آئین کی حمایت کرنا ہوگی، امن کے لیے افغان طالبان مذاکرات کی طرف آئیں کیوں کہ افغانستان کا مسئلہ سیاسی طور پرحل کیا جاسکتا ہے


    پاکستان سے تعلقات منتقطع نہیں کر رہے‘ ایلس ویلز


    خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کی معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں یہ نہ سمجھا جائے کہ پاکستان سے تعلقات ختم کرنے کا سوچ رہے ہیں، انتہا پسند تنظیموں کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل کمانڈر امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل جوزف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کے مضبوط تعاون کی ضرورت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔