Tag: ڈانس

  • خاتون کی ڈانس کے دوران روح قبض ہوگئی، ویڈیو وائرل

    خاتون کی ڈانس کے دوران روح قبض ہوگئی، ویڈیو وائرل

    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں، اسٹیج پر ڈانس کے دوران ایک خاتون اچانک گر کر اپنی جان گنوا بیٹھی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈانس کے دوران مرنے والی خاتون کی شناخت 45 سالہ جیوا کے نام سے ہوئی ہے، جو کانچی پورم سے اپنے شوہر کے ساتھ تقریب میں پہنچی تھیں۔

    رپورٹس کے مطابق 45 سالہ جیوا ایک معروف میڈیکل شاپ کے مالک کی اہلیہ تھیں اور ان کے دو بیٹے ہیں، ایک ایم بی بی ایس اور دوسرا فارمیسی کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by India Today (@indiatoday)

    واقعہ اس رونما ہوا جب گلوکار حاضرین محفل کو مزید پرجوش بنانے کے لئے اسٹیج پر بلارہے تھے۔ جیوا بھی خوشی خوشی اسٹیج پر چڑھیں اور رقص کے دوران اچانک گر گئی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال روانہ کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔

    پرپوزل کیوں ٹھکرایا؟ شادی شدہ شخص نے خاتون کو قتل کردیا

    رپورٹس کے مطابق خوشیوں سے بھرا لمحہ دیکھتے ہی دیکھتے سوگ میں تبدیل ہوگیا، افسوسناک منظر تقریب میں موجود افراد کے کیمروں میں قید ہوگیا۔

  • نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

    نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

    نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے ایک تقریب میں شرکت کے دوران ڈانس فلور پر آکر شرکاء کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا، ان کے رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تقریب ساؤتھ آکلینڈ کے ڈیو ڈراپ ایونٹس سینٹر میں منعقد ہوئی جہاں ثقافت اور خوشی کے رنگ دیکھنے کو ملے۔

    رپورٹس کے مطابق بھارتی گلوکارہ شبانی کیشپ نے نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن کو اسٹیج پر ڈانس کی دعوت دی تو انہوں نے اپوزیشن لیڈر کرس ہپکنز کو بھی ساتھ آنے پر آمادہ کرلیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by India Today (@indiatoday)

    نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہپکنز ایک بہت اچھے ڈانسر ہیں، اگر میں خود کو شرمندہ کر رہا ہوں تو وہ بھی خود کو شرمندہ کریں گے۔

    بعدازاں دونوں رہنماؤں نے اپنے الگ الگ ڈانس اسٹائل کے ذریعے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔

    ہپکنز نسبتاً سنجیدہ اور تال میل سے ڈانس کرتے رہے، جبکہ لکسن نے پورے جوش و جذبے سے ڈانس کیا اور مختلف ڈانس اسٹائلز دکھا کر شرکاء کو حیران کردیا۔

    لکسن نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’دو جھومتے ہوئے ڈیڈ۔‘

    ویزوں میں سہولت دینے والی تنظیموں کے حماس سے روابط ہیں، مارکو روبیو

    یاد رہے کہ وزیراعظم لکسن اس سے قبل بھی مختلف تقریبات میں رقص کرچکے ہیں، حتیٰ کہ ٹک ٹاک ڈانسز میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

    ان کی اہلیہ امانڈا لکسن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ نہ صرف اچھے ڈانسر ہیں بلکہ ڈیٹنگ کے دنوں میں انہوں نے بال روم ڈانس کی باقاعدہ ٹریننگ بھی لی ہوئی ہے۔

  • حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل

    حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے فاست بالر حارث رؤف کا ’اورا فارمنگ‘ ڈانس سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حارث رؤف کی منفرد ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے فلوریڈا میں گزشتہ روز ہونے والے تیسرے فیصلہ کُن ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیول اینڈریو کی وکٹ لینے کے بعد فاسٹ بولر نے غیر متوقع طور پر انوکھے انداز میں جشن منایا، جو سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا۔

    فاسٹ بولر نے ایک کیچ ڈراپ کے سبب آؤٹ ہونے سے بچ جانے والے ویسٹ انڈیز کے بلے باز جیول اینڈریو کو 15 گیندوں پر 24 رنز اسکور کرنے کے بعد پویلین کی راہ دکھادی۔

    حارث نے جیول اینڈریو کی وکٹ پر سوشل میڈیا ٹرینڈ ’اورا فارمنگ‘ ڈانس اسٹیپس کرکے جشن منایا، جو فوری طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی، امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈر ہل میں کھیلے گئے میچ میں 190 رنز کے ہدف کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا سکی اور یوں پاکستان نے میچ 13 رنز سے جیت لیا۔

    ہر سیریز ورلڈکپ کو مد نظر رکھ کر کھیل رہے ہیں، سلمان علی آغا

    پاکستان کی جانب سے حسن علی، حارث رؤف، صائم ایوب، سفیان مقیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، قومی ٹیم نے صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز اسکور کیے۔

    صاحبزادہ فرحان 74 اور صائم ایوب 66 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسن نواز 15 اور محمد حارث 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ 11 اور فہیم اشرف 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

  • ٹرمپ کا قطر کے ایئر بیس پر امریکی فوجیوں کے سامنے ڈانس، ویڈیو وائرل

    ٹرمپ کا قطر کے ایئر بیس پر امریکی فوجیوں کے سامنے ڈانس، ویڈیو وائرل

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے دورِ اقتدار کے مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے پر سعودی عرب کے بعد قطر پہنچ چکے ہیں، ٹرمپ کی قطر کے ایئر بیس پر امریکی فوجیوں کے سامنے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دورے میں امریکا اور قطر کے درمیان بیش بہا اور تاریخی نوعیت کے تجارتی معاہدے طے پائے ہیں۔

    اپنے دورے کے دوران ٹرمپ نے قطر میں واقع العدید ائیر بیس کا بھی دورہ کیا اور وہاں تعینات امریکی فوجیوں سے خطاب بھی کیا۔

    اس موقع پر ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران مقبول ہونے والا پارٹی نغمہ چلایا گیا جس پر کچھ لمحوں کے لیے ٹرمپ نے اپنا روایتی رقص بھی کیا۔

    امریکی فوجی اس دوران تالیاں بجاتے رہے اور ٹرمپ بھی قطر کے ساتھ 42 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدوں پر خوشی سے نہال نظر آ رہے تھے۔

    واضح رہے کہ اس رقص کو اب ٹرمپ ڈانس کے نام سے جانا جاتا ہے جسے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

    دوسری جانب ٹیرف معاملے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی گرتی ہوئی عوامی مقبولیت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

    امریکی سروے رپورٹ کے مطابق ریپبلکن ووٹرز کی اکثریت صدر ٹرمپ کے اقدامات سے مطمئن ہے، تازہ سروے میں معیشت اور مہنگائی سے متعلق عوام کی پریشانی میں کمی نظر آئی ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا ہیکہ معاشی مسائل کی وجہ بائیڈن دور کی ناکام پالیسیاں ہیں، سروے رپورٹس میں 44 فیصد افراد نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے۔

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بنتے ہی درجنوں متنازع ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں جس کی وجہ سے ان پر تنقید بھی کی جارہی تھی۔

    جس کے بعد اپریل میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر عوامی حمایت میں واضح کمی ہوگئی اور مقبولیت کم ترین سطح پر آگئی تھی اور ان کی مقبولیت کم ہو کر 42 فیصد رہ گئی تھی۔

    امریکی صدر کا ابوظہبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ، تصاویر وائرل

    گزشتہ سروے میں شامل 57 فیصد افراد نے امریکی صدر کی جانب سے یونیورسٹیوں کی فنڈنگ??روکنے کی مخالفت کی تھی، جبکہ 59 فیصد افراد نے کہا کہ امریکا عالمی سطح پر اپنی ساکھ کھو رہا ہے۔

    سروے میں شامل 75 فیصد افراد کی رائے تھی کہ ٹرمپ کو تیسری بار صدر بننے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیے۔

  • عائزہ کی شوہر دانش اور بچوں کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو نے دھوم مچادی

    عائزہ کی شوہر دانش اور بچوں کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو نے دھوم مچادی

    نامور پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اور اداکارہ دانش تیمور کی اپنے بچوں کے ساتھ ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

    نیو ایئر کا جنش مناتے ہوئے عائزہ خان اور دانش تیمور کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دونوں میاں بیوی ایک انگریزی گانے پر ڈانس کررہے ہیں، جس میں ان کے دونوں بچے بھی ساتھ دے رہے ہیں، ویڈیو پوری فیملی کافی مست ہوکر ڈانس کررہی ہے۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ نے خود انسٹاگرام پر یہ دلکش پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بس ہم چار، میرے بچوں کے پسندیدہ گانے کے ساتھ ہزاروں یادیں موجود ہیں‘۔

    جوڑے کے 7 سالہ بیٹے ریان کے پوز اور ڈانس نے صارفین اور اداکاروں کی بھی خوب توجہ حاصل کی، صارفین کی جانب سے ریان کے رقص پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔

    دانش اور عائزہ کے بیٹے کی پرفامنس کو دیکھ کر کمنٹ سیکشن میں بھی تعریفوں کے انبار لگ گئے، ریان کی شاندار پرفارمنس نے نہ صرف مداحوں بلکہ کئی مشہور شخصیات کو بھی متوجہ کیا۔

    ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے ویڈیو میں عائزہ کے بیٹے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ریان زبردست لگ رہا ہے‘، اداکارہ حرا سومرو نے لکھا کہ ’ریان نے شو چرا لیا اور حورین بہت کیوٹ لگ رہی ہے، ماں باپ بھی ٹھیک ہی پرفارم کر رہے ہیں‘۔

  • سوناکشی کی اپنی شادی پر بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

    سوناکشی کی اپنی شادی پر بالی ووڈ ستاروں کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے ولیمے کی شاندار تقریب کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے شوہر ظہیر اقبال نے اپنی مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کے ایک تقریب کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں تقریب کے دلچسپ اور حسین لمحات دکھائے گئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

    ولیمے میں ویڈیو کے پسِ منظر میں میوزک کم اور مہمانوں کی اصلی آوازیں زیادہ سنائی دے رہی ہیں، ویڈیو میں بالی ووڈ کے ساتھ سوناکشی اور ظہیر کو ہلہ گلہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں سوناکشی سنہا نے اپنے ساتھی اداکار اور دبنگ اسٹار سلمان خان کو گلے لگا کر ولیمے کی تقریب میں اُن کا استقبال کیا جبکہ سینیئر بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے جذباتی انداز میں سوناکشی کو شادی کی مبارکباد دی۔

    سوناکشی اور ظہیر نے پاپرازی کے ساتھ پوز بھی دیا اور انیل کپور کے ساتھ ‘مائی نیم اِز لکھن’ پر ڈانس بھی کیا، اداکارہ نے اپنی دوست ہما قریشی کو بھی گلے لگایا۔

    &

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

    nbsp;

    اس تقریب میں اداکار راج کمار راؤ، ارباز خان، آیوش شرما، سدھارتھ، ادیتی راؤ حیدری سمیت دیگر مہمانوں کو بھی ویڈیو میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ گلوکار ہنی سنگھ نے بھی اپنی دوست کی شادی میں سماں باندھ دیا۔

    سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنی اس مشترکہ پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ ہماری شادی کے حسین لمحات کو محسوس اور انجوائے کریں، ہم نے یہ کر دکھایا۔

    سوناکشی نے لکھا کہ ہماری پرفیکٹ شادی کا پورا کریڈٹ تمام دوستوں، اہلخانہ اور ہماری ٹیم کو جاتا ہے، باس! ظہیر اور سوناکشی کی شادی کے لیے خاص پارٹی تو بنتی ہے۔

    واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال گزشتہ 7 سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے اب  گزشتہ ماہ 23 جون کو دونوں نے اپنے اہلخانہ اور چند قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔

  • نوجوان لڑکی کا پستول اٹھائے ہائے وے پر ڈانس، ویڈیو وائرل

    نوجوان لڑکی کا پستول اٹھائے ہائے وے پر ڈانس، ویڈیو وائرل

    ممبئی: آج کل سوشل میڈیا کے مشہور ایپ انسٹاگرام پر راتوں رات مشہور ہونے کے لئے لوگ عجیب و غریب ویڈیوز بنا کر پوسٹ کررہے ہیں، جس پر انہیں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی ہاتھ میں پستول تھامے ہائی وے پر ڈانس کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بنوا رہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق یو پی کے لکھنؤ ہائی وے پر ایک لڑکی نے ہاتھ میں پستول اُٹھائے ڈانس کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    لکھنؤ ہائی وے پر سمرن یادو نامی لڑکی نے بھوجپوری گانے پر ڈانس کیا، ایک وکیل نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لڑکی کی ویڈیو شیئر کردی۔

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا، ویڈیو کو لے کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • اننت امبانی کی شادی، شاہ رخ کا اہلیہ گوری کیساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

    اننت امبانی کی شادی، شاہ رخ کا اہلیہ گوری کیساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

    دنیا کے چند امیر ترین لوگوں کی فہرست میں شامل مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریبات ان دنوں شہ سرخیوں میں ہیں اور ایک سے ایک ویڈیوز و تصاویر سامنے آرہی ہیں۔

    اننت اور رادھیکا کی شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز یکم مارچ کو ہوا تھا۔ تین روزہ شاندار تقریبات میں عالمی طور پر بااثر کئی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ان میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ، ایونکا ٹرمپ، ہالی وڈ گلوکارہ ریحانہ سمیت بھارتی فنکاروں اور کرکٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔

    ان تقریبات میں اسٹارز کا ایسا اجتماع دیکھنے میں آیا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، شوبز ستاروں کی چمک دھمک سے بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی پری ویڈنگ تقریب میں کنگ آف رومانس شاہ رخ خان نے اہلیہ گوری خان کے ہمراہ ڈانس کرکے تقریبات کو چار چاند لگائے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت کے معروف گلوکار اُدت نارائن اور پریتم اسٹیج پر لائیو پرفارمنس کے دوران گانا ‘میں یہاں ہوں’ گا رہے ہیں جبکہ کنگ خان نے اپنی سُپر ہٹ فلم ‘ویر زارا’ کے گانے ‘میں یہاں ہوں’ پر اہلیہ گوری خان کے ساتھ پرفارم کیا۔

     سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ڈانس ویڈیو کو صارفین کے جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، شاہ رخ خان اور گوری خان کے ڈانس پر مداحوں کا کہنا ہے کہ کنگ خان اس تقریب کی جان تھے۔

  • شاہ رخ کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

    شاہ رخ کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

    بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے دبئی میں اپنے مشہور گانے’ چھیاں چھیاں ‘ پر ڈانس کرکے مداحوں کو خوش کردیا۔

    بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی تشہیر کے لیے دبئی میں ایک ایونٹ کا انعقاد کیا جس میں خان کے مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    دبئی میں ’ڈنکی‘ کے تشہیری ایونٹ میں شاہ رخ خان نے اپنے ڈانس سے مداحوں کو خوش کیا اس ایونٹ کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہیں۔

    شاہ رخ خان نے ایونٹ میں اپنے مقبول ترین گانے ’چل چھیاں چھیاں‘ پر ڈانس کرکے مداحوں کو خوش کردیا، ویڈیو مین ایونٹ میں موجود لوگوں کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    شاہ رخ خان کی فلم ‘دل سے’ کے مقبول گانے ‘چھیاں چھیاں’ کو تقریباً 19 سال بیت چکے ہیں، لیکن آج بھی اس گانے کو سُن کر مداح نہایت پرجوش ہوجاتے ہیں۔

    1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دل سے’ کے اس مقبول گانے ‘چھیاں چھیاں’ کی شوٹنگ ایک چلتی ہوئی ٹرین کے اوپر کی گئی تھی اور لوگوں کی دلچسپی بڑھانے کے لیے یہی ایک وجہ کافی تھی۔

    اس کے علاوہ اس چلتی ٹرین پر شاہ رخ خان اور ملائیکا اروڑا خان نے بہترین ڈانس کرکے سب کا دل جیت لیا تھا۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ 21 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، اس فلم کی کہانی محبت اور دوستی پر ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

  • صبا قمر کی ریمپ پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

    صبا قمر کی ریمپ پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے برائیڈل کٹیور ویک کے دوسرے دن ریمپ پر رقص کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔

    صبا قمر کی برائیڈل کٹیور ویک کی اس رنگارنگ تقریب میں ریمپ پر شاندار انٹری نے فیشن شو میں موجود تمام شائقین کا لہو گرما دیا۔

    صبا قمر کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے انہیں زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبر قمر سچے ٹنڈن، محمد دانش کے گانے ‘بیبا’ پر رقص کررہی ہیں۔

    اس سے قبل بھی پاکستانی فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by (@sabaqamarzaman)