Tag: ڈانسرز

  • ریمو ڈیسوزا، انکی اہلیہ پر ڈانسرز سے 12 کروڑ کا فراڈ کرنیکا مقدمہ درج

    ریمو ڈیسوزا، انکی اہلیہ پر ڈانسرز سے 12 کروڑ کا فراڈ کرنیکا مقدمہ درج

    کوریو گرافر اور ہدایت کار ریمو ڈی سوزا اور ان کی اہلیہ لیزیل ڈی سوزا کے خلاف ساڑھے 11 کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مہاراشٹر میں ایک ڈانس گروپ نے کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا اور انکی اہلیہ کے خلاف 11.96 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کروایا ہے، پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کو پانچ دیگر لوگوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔

    ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ 26 سالہ ڈانسر کی شکایت پر درج کیا گیا، میرا روڈ پولیس اسٹیشن میں 16 اکتوبر کو ریمو، لیزیل اور پانچ دیگر کے خلاف دفعہ 465 (جعل سازی)، 420 (دھوکہ دہی) اور تعزیرات ہند کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ اور اس کے گروپ کے ساتھ 2018 سے جولائی 2024 کے درمیان مبینہ طور پر دھوکہ دہی کی گئی تھی۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ ڈانس گروپ نے ایک ٹیلی ویژن شو میں پرفارم کیا اور فتح حاصل کی جبکہ ملزم نے مبینہ طور پر ایسا ظاہر کیا جیسے یہ گروپ ان کا ہے اور 11.96 کروڑ روپے کی انعامی رقم ہتھیا لی۔

    اس معاملے کے دیگر ملزمان میں اوم پرکاش شنکر چوہان، روہت جادھو، فریم پروڈکشن کمپنی، ونود راؤت، ایک پولیس اہلکار اور رمیش گپتا شامل ہیں، پولیس نے بتایا کہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • فرانس میں نہ ختم ہونے والی انوکھی آرٹ پرفارمنس

    فرانس میں نہ ختم ہونے والی انوکھی آرٹ پرفارمنس

    پیرس: یورپی ملک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آرٹ کے شائقین ایک انوکھی نمائش دیکھ کر حیران رہ گئے جس میں چند ڈانسرز ایک ترپال سے چھلانگ کر گردش کرنے والی سیڑھی پر چڑھ اور اتر رہے تھے۔

    پیرس میں پینٹھون تھیٹر میں ایک انوکھی آرٹ کی نمائش پیش کی گئی۔

    اس میں ایک ترپال کے گرد گردش کرتی ہوئی سیڑھیاں نظر آرہی ہیں جن پر کچھ ڈانسرز کھڑے ہیں۔ یہ ڈانسرز ترپال پر گرتے ہیں اور اچھل کر واپس سیڑھیوں پر پہنچ جاتے ہیں۔

    سیڑھیوں کی گردش کے ساتھ ان ڈانسرز کا مقام بھی تبدیل ہوتا جاتا ہے اور بظاہر یوں لگتا ہے کہ ترپال سے سیڑھی تک کا یہ سفر کبھی ختم نہیں ہوگا۔

    یہ آرٹ پرفارمنس اس قدیم یونانی بادشاہ سسیفس کی یاد دلاتی ہے جو ایک دھوکے کے آسرے میں ایک بڑے گول پتھر کو لڑھکا کر پہاڑ کی چوٹی تک لے جاتا اور جب وہ وہاں سے واپس پلٹ کر لڑھکتا ہوا آتا تو اس سے خود کو زخمی کرتا۔

    سسیفس کا خیال تھا کہ اس طرح سے وہ ہمیشہ زندہ رہ سکے گا تاہم اس کے اس گمراہ کن خیال کی وجہ سے اسے سزاوار قرار دیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔