Tag: ڈانس پارٹی

  • کراچی : فارم ہاؤس میں  ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ،  نشے میں دھت 18مرد اور 9 خواتین گرفتار

    کراچی : فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، نشے میں دھت 18مرد اور 9 خواتین گرفتار

    کراچی : کراچی کے سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر نشے میں دھت 18 مرد اور نو خواتین کوگرفتار کرلیا ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپرہائی وے میں پولیس نے شہباز گوٹھ میں ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا ، چھاپے میں شراب کے نشے میں دھت 18 مرد نو خواتین کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کو فارم ہاؤس پرڈانس پارٹی کی اطلاع ملی تھی ، پولیس نفری پہنچتے ہی ڈانس پارٹی میں بھگدڑمچ گئی۔

    پارٹی میں موجود مسلح افراد نے فائرنگ کرکےفرارہونےکی کوشش کی ، پولیس نے بتایا کہ فارم ہاؤس سےمختلف ہتھیاروں کے7خول برآمدہوئے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ، مقدمہ میں کار سرکار میں مداخلت ، ہوائی فائرنگ سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہے۔

  • اسلام آباد میں ڈانس پارٹی میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین سمیت 3 ہلاک

    اسلام آباد میں ڈانس پارٹی میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین سمیت 3 ہلاک

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک ڈانس پارٹی میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے دو خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون ٹو میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 2 خواتین اور ایک مرد ہلاک ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق ایف الیون ٹو میں واقع الصفا ہائٹس میں دو خواتین اور ایک لڑکے نے ڈانس پارٹی کی تھی، پارٹی کے دوران غیر معیاری شراب پینے کے سبب لڑکا اور ایک لڑکی کی موت واقع ہو گئی، جس پر نادیہ نامی خاتون نے الصفا ہائٹس کے اسٹاف کو اطلاع دے دی، جس کی اپنی حالت خراب ہو گئی تھی۔

    پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی تو تھانہ شالیمار کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے نادیہ نامی لڑکی کو تشویش ناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی بھی موت واقع ہو گئی۔

    مرنے والے لڑکے کی شناخت زابت والد عبد السبحان کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ ایک خاتون کی شناخت تاحال نہیں کی جا سکی ہے۔ پولیس حکام نے واقعے کے سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔

  • بھارتی میڈیا کا کرتارپور کے قریب ڈانس پارٹی کو مذہبی رنگ دینے کا پروپیگنڈا بے نقاب

    بھارتی میڈیا کا کرتارپور کے قریب ڈانس پارٹی کو مذہبی رنگ دینے کا پروپیگنڈا بے نقاب

    بھارتی میڈیا پروپیگنڈا اور جعلی خبروں میں سب پر بازی لے گیا ہے، کرتارپور کے قریب ڈانس پارٹی کو مذہبی رنگ دینے کا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا، پاکستانی سکھ برادری نے بھارتی منفی پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں سکھوں کی عبادت گاہ کرتارپور پر ڈانس پارٹی منعقد کی گئی، بھارتی میڈیا نے ڈانس پارٹی کو ریاستی سرپرستی حاصل ہونے کا دعویٰ کیا، جب کہ حقائق کے برعکس مذکورہ تقریب ڈانس پارٹی نہیں تھی اور وہ کرتارپور کے علاقے سے کافی دور تھی۔

    پاکستانی سکھ برادری نے بھارتی منفی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا، سکھ مذہبی راہنما سردار گوبند سنگھ کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارت کی جانب سے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پاکستانی بھائیوں پر کرتارپور کے سامنے ڈانس پارٹی کرنے کا جھوٹا الزام لگایا گیا، یہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، ہم اپنے پاکستانی بھائیوں پر لگے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    سردار گوبند سنگھ نے مزید کہا کہ چند شرپسند عناصر نہیں چاہتے کہ ہم آزادانہ کرتارپور میں مذہبی رسومات ادا کریں۔

    واضح رہے کہ 2018 اور 2019 میں بھی یورپی یونین اور ڈس انفولیب بھارت کی جانب سے جعلی خبروں کو مسترد کر چکا ہے۔ دوسروں کے خلاف جعلی خبریں پھیلانے والے بھارت میں طویل عرصے سے سکھ ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔

    یکم جون 1984 کو بھارتی فوج کی جانب سے آپریشن بلیو سٹار کے نام سے سکھوں کی سب سے عظیم عبادت گاہ گولڈن ٹیمپل پر حملہ کیا گیا، بھارت میں زور پکڑتی تحریک خالصتان بھی بھارت میں سکھوں پر ظلم کی واضح مثال ہے۔

  • کراچی :  فارم ہاؤس پر ڈانس پارٹی  میں لڑکی کی ہلاکت ، اہم حقائق سامنے آگئے

    کراچی : فارم ہاؤس پر ڈانس پارٹی میں لڑکی کی ہلاکت ، اہم حقائق سامنے آگئے

    کراچی : فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹیز کے دوران منشیات کی زیادتی کے باعث لڑکی کی موت کے واقعے کے اہم حقائق سامنے آگئے تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے فارم ہاؤسز میں ڈانس پارٹیز کے دوران ڈرگ اوور ڈوز سے بارہ لڑکیوں کی اموات کا واقعہ سامنے آیا اور مرنے والی لڑکیوں کو فارم ہاؤسز میں ہی دفنانے کا انکشاف ہوا تاہم گزشتہ ماہ سچل تھانے کی حدود سے کمبل میں لپٹی ملنے والی لاش نے لرزہ خیز واقعات کا پردہ چاک کردیا۔

    ریسکیواداروں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران نوجوان لڑکیوں کی بارہ لاوارث لاشوں کو دفنایا جاچکا ہے، جن کا تاحال کوئی ریکارڈ نہیں ملا تاہم اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی ٹیم کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    سندھ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے ایس ایس پی نے یہ دعویٰ کیا کہ کراچی کے فارم ہاؤسز میں ڈانس پارٹیوں میں ممنوعہ منشیات کی زیادتی سے کم از کم 12 نوجوان لڑکیوں کی ہلاکت ہوئی، تاہم وہ ان کے نام، ٹائم لائنز اور تفصیلات بتانے میں ناکام رہے۔

    یہ چونکا دینے والا بیان 27 ستمبر کو سچل تھانے کی حدود سے ایک لڑکی کی لاش ملنے کے بعد منظر عام پر آیا، لڑکی جو ملتان کی رہائشی بتائی جاتی ہے منشیات کی زیادتی کے باعث ہوش و حواس کھو بیٹھی، اسے ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

    ملزمان نے کمبل میں لپٹی بچی کی لاش سچل کے علاقے میں پھینک دی تاہم پولیس نے لاش ملنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

    ابتدائی رپورٹ کے مطابق متوفی لڑکی ملتان سے خریدی گئی تھی اور اسے ثقلین نامی شخص نے سچل کے علاقے میں ایک آنٹی سے فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی کے لیے بک کرایا تھا جبکہ احسان نامی لڑکے نے

    سندھ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے سرکاری ملازم کے فارم ہاؤس کو سیل کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو معلوم ہوا ہے کہ ایس ایچ او غلام حسین کورائی کو اس معاملے سے جوڑا جا رہا ہے، غلام حسین کورائی 25 ستمبر (واقعے سے دو دن پہلے) اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

    ان پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انھوں نے اپنے دائرہ اختیار میں ایسی تقریبات کی اجازت دی اور وہ فارم ہاؤس جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہ ان کی ملکیت تھا۔

  • ڈانس پارٹی کے بعد تیزگام آپریٹر نے ریلوے کو کروڑوں روپے کی ادائیگی روک دی

    ڈانس پارٹی کے بعد تیزگام آپریٹر نے ریلوے کو کروڑوں روپے کی ادائیگی روک دی

    کراچی: ڈانس پارٹی کے بعد تیزگام آپریٹر نے ریلوے کو کروڑوں روپے کی ادائیگی بھی روک دی۔

    تفصیلات کے مطابق تیز گام ٹرین کے نجی آپریٹر کی من مانیاں عروج پر ہیں، آپریٹر نے ڈانس پارٹی کے بعد محکمہ ریلوے کو کروڑوں روپے کی ادائیگی بھی روک دی۔

    تیز گام کی ڈائننگ کار میں رقص کی محفل کے واقعے کے بعد کرائے کی مد میں ایڈوانس پیسے جمع نہیں کرائے گئے، ذرائع کا کہناہے کہ نجی آپریٹر ایڈوانس بکنگ کی مد میں کروڑوں روپے مسافروں سے وصول کر چکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نجی آپریٹر مسافروں سے کروڑوں روپے وصول کر کے محکمہ ریلوے کو جمع نہیں کرا رہا، رقم جمع نہ کرانے سے محکمہ ریلوے کو کروڑوں روپے نقصان ہوگا۔

    یاد رہے کہ ٹرین میں رقص کی محفل سجانے پر ٹرین کے نجی آپریٹر این سی ایس کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کیا جا چکا ہے، محکمہ ریلوے نے کراچی، سکھر، لاہور اور ملتان کے ڈی سی اوز کو تیز گام کا نتظام سنبھالنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی آپریٹر نے معاہدے کے مطابق کرائے کی رقم کی پیشگی ادائیگی روک دی ہے، معاہدے کی شق کی خلاف ورزی پر محکمہ ریلوے نے راولپنڈی اور کراچی سے چلنے والی تیز گام میں پلیٹ فارم اور ٹرین میں ٹکٹ جاری اور چیک کرنے کا انتظام سنبھال لیا ہے۔

    محکمہ ریلوے نے ہفتے سے ٹرین کے ٹکٹ جاری کرنے کا نظام واپس لیا، جب کہ آج اتوار کو راولپنڈی اور کراچی سے چلنے والی ٹرین میں محکمہ ریلوے کا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

  • کراچی: خفیہ ڈانس پارٹی میں فائرنگ، نوجوان زخمی

    کراچی: خفیہ ڈانس پارٹی میں فائرنگ، نوجوان زخمی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ساحلی علاقے ہاکس بے میں خفیہ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کرنے والا فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ پولیس نے ساتھی خاتون سمیت بینڈ کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ہاکس بے میں خفیہ ڈانس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہوگیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر ساتھی خاتون اور میوزیکل بینڈ کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق میوزیکل بینڈ کے گرفتار افراد کی رہائی کے لیے سی ٹی ڈی اہلکار کو فون کی گھنٹی بجنا شروع ہوگئی ہے۔

    ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعے میں ملوث کسی بھی پولیس اہلکار نے پیسے لیے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ واقعہ کا مقدمہ 98 اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈانس پارٹی میں ہزار سے 12 سو کے قریب افراد موجود تھے اور مذکورہ ڈانس پارٹی پولیس کی سرپرستی میں جاری تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔