Tag: ڈانس پرفارمنس

  • بوبی دیول کی ڈانس پرفارمنس نے بھانجی کی شادی کی تقریب میں چار چاند لگا دیے

    بوبی دیول کی ڈانس پرفارمنس نے بھانجی کی شادی کی تقریب میں چار چاند لگا دیے

    بالی ووڈ اداکار بوبی دیول نے اپنی بھانجی انکیتا چوہدری کی شادی میں فلم اینیمل کے مشہور گانے پر رقص کرکے تقریب میں چار چاند لگا دیے۔

    بوبی دیول کی سوشل میڈیا پر اودے پور میں منعقدہ لائیو شو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں اپنے مشہور ہونے والے وائرل اسٹیپس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    خیال رہے کہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’اینیمل‘ میں اداکار بوبی دیول کی انٹری پر ایک ایرانی لوک گانا لگایا گیا جس کو فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور سوشل میڈیا پر ہر کوئی اس گانے پر رِیلز بناتا نظر آیا۔

    ’جمال کدو‘ پر یشما گل اور کومل میر کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

    بھارت ہی نہیں بلکہ ’جمال کدو‘ کا جادو پاکستان میں بھی چلتا نظر آیا۔ کنزہ ہاشمی نے بھی بوبی دیول کے انداز میں رقص کرتے اپنی ویڈیو شیئر کی تھی۔

  • ویڈیو: شاہد کپور لائیو ڈانس پرفارمنس کے دوران حادثے کا شکار

    ویڈیو: شاہد کپور لائیو ڈانس پرفارمنس کے دوران حادثے کا شکار

    بالی وڈ کے  اداکار شاہد کپور لائیو ڈانس پرفارمنس کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی اداکار شاہد کپور پیر کو گوا میں 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا، جس میں وہ ڈانس کرتے ہوئے اسٹیچ سے گر گئے۔

     مذکورہ ویڈیو میں انہیں سیاہ لباس پہنے تقریب میں اسٹیج پر پرجوش انداز میں ڈانس اسٹیپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادکار شاہد کپور ڈانس کا پاؤں سلپ ہوجاتا ہے اور وہ اسٹیج سے نیچے کی جانب آجاتے ہیں لیکن اداکار کسی بڑے حادثے سے بچ جاتے ہیں۔

     یہی نہیں بلکہ اداکار اپنی مدد آپ کے تحت اٹھنے کے بعد دوبارہ ڈانس کرتے ہیں، اس ویڈیو پر شاہد کپور کے مداح ان کی تعریف کررہے ہیں۔

  • وہاب ریاض کا اہلیہ کے ہمراہ رقص، مداحوں کو خوشگوار حیرت

    وہاب ریاض کا اہلیہ کے ہمراہ رقص، مداحوں کو خوشگوار حیرت

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی وہاب ریاض کا ایک اور ہنر عوام کے سامنے آگیا، وہ نہ صرف ایک اچھے بالر ہیں بلکہ اسٹیج پر رقص کرکے انہوں نے اس فن میں بھی خود کو منوالیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر وہاب ریاض باؤلنگ سے ساتھ ساتھ اچھا ڈانس بھی کرلیتے ہیں، اس بات  کاانکشاف گزشتہ دنوں ایک تقریب ہوا۔

    قومی کرکٹر وہاب ریاض اپنے بھائی احسن ریاض کی شادی کی تقریب میں اتنے خوش تھے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ اسٹیج پر ایک گانے میں ڈانس پرفارمنس دے کر وہاں موجود اپنے عزیز و اقارب اور مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

    لوگوں نے ان کی اس پرفارمنس کو بے حد سراہا، اس ویڈیو میں نہ صرف وہاب ریاض نے شاندار پرفارمنس دی بلکہ ان کی اہلیہ نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

     فیس بک اورٹوئٹر پر جاری اس ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو پر لوگوں نے اپنے دلچسپ کمنٹس کا بھی اظہار کیا ہے۔