Tag: ڈانس

  • کوہلی کی شاہ رخ کے اسٹائل میں گراؤنڈ میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

    کوہلی کی شاہ رخ کے اسٹائل میں گراؤنڈ میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

    بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں کوہلی اس بار گراؤنڈ میں شاہ رخ کے اسٹائل کو کاپی کرتے پائے گئے، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    آئی سی سی کی جانب سے نے انسٹاگرام پر جو ویڈیو شیئر کی گئی ہے اس میں ویرات کوہلی کو دوران فیلڈ شاہ رخ خان کی نئی فلم کے گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ شائقین کرکٹ بھی ان کے ڈانس سے محظوظ ہوتے رہے۔

    جنوبی افریقہ کی اننگز میں 5 اوورز پورے ہونے کے بعد تھوڑی دیر کا وقفہ آیا تھا اس دوران شاہ رخ خان کی فلم کا گانا بجایا گیا کوہلی نے اپنے عادت سے مجبور ہوکر ڈانس کرنا شروع کردیا۔

    کوہلی جن کی آج سالگرہ بھی ہے انھوں نے شاہ رخ کے مشہورہ زمانہ اسٹائل کو بھی کاپی کرنے کی کوشش کی، جس پر کمنٹیٹر نے بھی کہا کہ برتھ ڈے بوائے پارٹی کررہے ہیں۔

    اس سے قبل آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت اور افغانستان کے میچ کے دوران ویرات کوہلی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

    بھارتی مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کی گراؤنڈ میں ڈانس کرنے کی ویڈیو اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں جس میں انھیں میدان میں وقفے کے دوران گانوں پر رقص کرتے دیکھا گیا تھا۔

    افغانستان اور بھارت کے درمیان میچ میں جب دوپہر میں بھارت کی ٹیم فیلڈنگ کررہہی تھی اس دوران ویرات کوہلی کی اسٹیڈیم میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

  • ’سلام عشق‘ اداکارہ ریشم کی ڈانس کی  ویڈیو وائرل

    ’سلام عشق‘ اداکارہ ریشم کی ڈانس کی ویڈیو وائرل

    ایوارڈ یافتہ معروف لولی وڈ اداکارہ ریشم خان کی فیشن ڈیزائینر فراز منان کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی متاثر کن، نامور اور زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں میں شمار ہونے والی ریشم کی رقص ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ ریشم کو بلیک سوٹ میں بھارت کے مشہور گانے ’سلام عشق‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں لوگوں نے ان کی تعریف کی وہی کئی لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف بنے کہا کہ ’ملک کے حالت دیکھو اور ان کی حرکتیں دیکھو‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    ایک اور صارف نے ریشم کے رقص پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ان لوگوں کو زرا فکر نہیں ہے پاکستان کی، اس عمر میں تو ڈھنگ کے کپڑے پہن لو‘۔

    خیال رہے کہ ریشم نے 1995 میں فلمی کیریئر کا آغاز فلم ’جیوا‘ سے کیا تھا اور ان کی پہلی ہی فلم نے اچھی کامیابی حاصل کی تھی۔

    ’غلطی ہوگئی‘ ریشم نے وائرل ویڈیو پر معافی مانگ لی

    ریشم کی دیگر مشہور فلموں میں ’چور مچائے شور، گھونگھٹ، سنگم، دوپٹا جل رہا ہے، انتہا، پل دو پل، طوفان، پہلا پہلا پیار اور تڑپ‘ شامل ہیں۔

    ریشم نے فلموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموں اور سیریلز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، ساتھ ہی وہ ماڈلنگ بھی کرتی دکھائی دیں، شاندار پرفارمنس پر انہوں نے متعدد ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں۔

  • بھانجی کی شادی میں شریک ماموں رقص کرتے ہوئے گر کر ہلاک

    بھانجی کی شادی میں شریک ماموں رقص کرتے ہوئے گر کر ہلاک

    بھارت میں ایک درمیانی عمر کا شخص بھانجی کی شادی میں شرکت کے دوران رقص کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست چھتیس گڑھ میں پیش آیا، مذکورہ شخص کی شناخت دلیپ کے نام سے ہوئی ہے۔

    واقعے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص اپنی بھانجی کی شادی میں شریک ہے، اور دلہا اور دلہن کے ساتھ اسٹیج پر رقص کر رہا ہے۔

    پس منظر میں نہایت بلند آواز میں گانے چل رہے ہیں۔

    ڈانس کرتے ہوئے اچانک وہ شخص رکتا ہے اور بے چینی محسوس کرتے ہوئے نیچے بیٹھتا ہے، اس کے بعد اچانک وہ نیچے گرتا ہے اور بے حس و حرکت ہوجاتا ہے۔

    اہلخانہ کے مطابق اسپتال منتقل کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے ہارٹ اٹیک سے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں سے رقص یا سخت ورزش کے دوران دل کی حرکت رک جانے اور موت واقع ہوجانے کے واقعات خاصے بڑھ گئے ہیں اور طبی ماہرین نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • بابر اعظم کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کراچی اسٹیڈیم میں فیلڈنگ کرتے ہوئے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم فیلڈنگ کے دوران جلدی وکٹ ملنے پر ڈانس موو سے اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

    بابر اعظم کے ڈانس موو کی وائرل ویڈیو  پر سوشل میڈیا صارفین اور بابر کے مداح کی جانب سے مختلف تبصرے جاری ہیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ آج کپتان موڈ میں ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم کے ایک مداح نے کہا کہ ’حسن علی کی صحبت کا اثر ہے‘، جبکہ ایک اور مداح نے کہا کہ بابر اعظم شاہین شاہ کی شادی کی تیاری کررہے ہیں۔

    اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی دوسری ویڈیوز میں بابر اعظم کو وکٹس ملنے پر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جشن مناتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

    https://twitter.com/taimoorze/status/1609877029905911809?s=20&t=AAYArZ-0SfOubIBJrp6jXA

  • آئمہ بیگ کی بہنوں اور کزنز کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل

    معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی خاندان کی ایک شادی میں رقص کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں وہ اپنی بہنوں اور کزنز کے ساتھ رقص کر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ کی مذکورہ ویڈیوز خاندان کی ایک شادی میں شرکت کی ہیں جس میں وہ اپنی بہن کومل بیگ اور گھر کے دیگر افراد کے ساتھ شریک ہیں۔

    ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ نے نارنجی اور سبز رنگ کا لہنگا پہن رکھا ہے اور وہ اپنی کزنز اور بہنوں کے ساتھ رقص سے خوب لطف اندوز ہورہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ETrends.pk (@etrendsdotpk)

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے ڈانس کی کسی نے تعریف کی تو کسی نے اس ڈانس کو برا قرار دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

    گلوکارہ نے شادی میں شرکت کی تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

    خیال رہے کہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری کے ساتھ رواں برس منگنی کا اعلان کیا تھا تاہم چند ہفتے قبل آئمہ نے رشتہ ختم ہونے کی باضابطہ تصدیق کردی تھی۔

    کچھ روز پہلے دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ سوشل میڈیا پر منفی تبصروں کی وجہ سے وہ پریشان ہوگئی تھیں جس کے بعد ان کے گھر والوں نے ان سے موبائل لے لیا تھا۔

  • جان ریمبو کا بیٹے کے ساتھ رقص، ویڈیو وائرل

    جان ریمبو کا بیٹے کے ساتھ رقص، ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی اداکار افضل خان عرف جان ریمبو کی بیٹے کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دونوں اداکار سعود کے ساتھ محو رقص ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یہ ویڈیو سعود کے بیٹے احسن خان نے پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں اداکار ریمبو اور سعود قاسمی بھی موجود ہیں جو پس منظر میں چلنے والی موسیقی پر رقص کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ahsan Khan (@itsahsanrollin)

    مداحوں نے ریمبو کو ان کے بیٹے کے ساتھ دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

    لوگوں نے کمنٹس کر کے تینوں کے ڈانس کی بھی بے حد تعریف کی۔

  • بھارت میں رقص کے دوران نوجوان شخص کی پراسرار موت

    بھارت میں رقص کے دوران نوجوان شخص کی پراسرار موت

    بھارت میں نوجوان افراد کی اچانک پے در پے اموات نے ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی، ایک 35 سالہ شخص رقص کرتے ہوئے اچانک گر کر جاں بحق ہوگیا، صدمے سے والد بھی چل بسے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ریاست مہاراشٹر میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، ایک خاندانی تقریب میں گربا رقص کے دوران 35 سالہ شخص رقص کرتے کرتے اچانک گرا اور دم توڑ گیا۔

    تقریب میں بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص بالکل صحیح سلامت رقص کر رہا ہے، اچانک وہ لڑکھڑا کر گرتا ہے جس پر تمام افراد اس کی طرف بھاگتے ہیں۔

    مذکورہ شخص کو فوری طور پر اسپتال لے جایا جاتا ہے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک کو موت کی وجہ قرار دیا۔

    بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی والد پر غم کا پہاڑ گر پڑا، بے یقینی اور صدمے کی حالت میں وہ خود بھی گرے اور صدمے سے دم توڑ گئے۔

    دونوں لاشوں کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔

    اس سے قبل ریاست گجرات میں بھی ایک 21 سالہ نوجوان گربا رقص کرتے ہوئے دم توڑ گیا تھا، جبکہ بریلی میں بھی اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آچکا ہے جس میں درمیانی عمر کا ایک شخص رقص کے دوران گر کر ہلاک ہوگیا۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان افراد کی اچانک اموات کی ممکنہ وجہ رقص کے دوران شدید جسمانی حرکت ہوسکتی ہیں۔

  • صرحا اصغر نے پاکستان کی شکست کا غم کس طرح بھلایا؟

    صرحا اصغر نے پاکستان کی شکست کا غم کس طرح بھلایا؟

    معروف اداکارہ صرحا اصغر نے پاک بھارت میچ کے بعد دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہار جیت تو چلتی رہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صرحا اصغر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر عمر مرتضیٰ ایک جیسے کپڑے پہن کر گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔ صرحا نے ویڈیو کا کیپشن لکھا کہ ہار جیت تو چلتی ہی رہتی ہے۔

    خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل پیار کے صدقے سے اپنا کیریئر شروع کرنے والی صرحا اب تک متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • چلتی ٹرین میں مجرا، تھانے میں رپورٹ درج، نجی آپریٹر کا لائسنس کینسل ہو سکتا ہے

    چلتی ٹرین میں مجرا، تھانے میں رپورٹ درج، نجی آپریٹر کا لائسنس کینسل ہو سکتا ہے

    کراچی: چلتی ٹرین میں مجرے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعلقہ تھانے میں واقعے کی رپورٹ درج کر دی گئی۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    تفصیلات کے مطابق چلتی ٹرین میں مسافروں اور ٹرین انتظامیہ کا دل بہلانے کے لیے خواجہ سراؤں کے مجرے ہونے لگے ہیں، گزشتہ روز نجی شعبے کے تحت چلنے والی وی آئی پی ٹرین تیزگام کی ڈائننگ کار میں رقص کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس پر وفاقی وزیر ریلوے نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔

    ریلوے انتظامیہ کی مدعیت میں واقعے کے ذمہ داران کے خلاف متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرا دی گئی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کی ہدایات پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان ریلوے نے بتایا کہ واقعے میں ملوث کسی ملازم کا تعلق پاکستان ریلویز سے نہیں ہے، ڈائننگ کار میں عملہ پرائیویٹ آپریٹر کی طرف سے بھرتی کیا گیا، ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق نجی آپریٹر کی جانب سے مناسب جواب اور وضاحت نہ دیے جانے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا، اور اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

    چلتی ٹرین میں‌ رقص کی ویڈیو وائرل

    دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ نے تمام اخلاقی حدیں پار کر دی ہیں، محکمہ ریلوے کی نجی شعبے کی ٹرینوں میں تسلسل کے ساتھ مجرے ہونے لگے ہیں۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نجی شعبے ہی کی ٹرین زکریا ایکسپریس میں خواتین سے زیادتی کے افسوس ناک واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

  • شور شرابے کی شکایت پر شادی والے گھر پہ چھاپہ، پولیس خود بھی ڈانس میں مصروف ہوگئی

    شور شرابے کی شکایت پر شادی والے گھر پہ چھاپہ، پولیس خود بھی ڈانس میں مصروف ہوگئی

    امریکا میں پڑوسیوں کی جانب سے شور شرابے کی شکایت پر پولیس ایک شادی والے گھر میں پہنچی اور خود بھی میوزک پر رقص کرنے میں مصروف ہوگئی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا میں رہنے والے ایک پنجابی خاندان نے گزشتہ ماہ شادی سے پہلے ایک تقریب کا اہتمام کیا، تقریب کے دوران شور شرابہ کرنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو شکایت کردی۔

    اطلاع ملنے پر 2 پولیس اہلکار تقریب والے گھر پہنچ گئے، یقیناً پولیس والوں کو دیکھ کر گھر والے قدرے گھبرا گئے ہوں گے لیکن انہوں نے جو کیا اس نے سب کو حیران کر دیا۔

    شور کی شکایت کے بعد پارٹی میں پہنچنے والے دو پولیس اہلکاروں نے خود بھی پنجابی گانوں پر ڈانس شروع کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kanda Productions (@kandaproductions)

    پولیس اہلکاروں کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، لوگوں کا کہنا تھا کہ پنجابی گانوں کی دھن پر کوئی بھی خود کو تھرکنے سے نہیں روک سکتا۔

    بعد ازاں مقامی پولیس نے اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ پولیس اہلکاروں نے رقص کرنے کے ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ میوزک کی آواز کم رکھی جائے تاکہ پڑوسیوں کی شکات کا ازالہ ہوسکے۔