Tag: ڈان تھری

  • رنویر سنگھ کو بطور ’ڈان‘ کاسٹ کرنے پر زینت امان کا ردعمل آگیا

    رنویر سنگھ کو بطور ’ڈان‘ کاسٹ کرنے پر زینت امان کا ردعمل آگیا

    بالی وڈ میں جنگلی بلی کی حیثیت سے مشہور اور ڈان میں سب سے پہلے روما کا کردار نبھانے والی اداکارہ زینت امان نے رنویر سنگھ کے ڈان بننے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شائقین کافی عرصے سے اس بات کو جاننے کی کھوج میں تھے کہ ’ڈان تھری‘ میں کون سا اداکار کنگ شاہ رخ خان کی جگہ لے گا، فلم میکرز نے ان کا انتظار ختم کرواتے ہوئے بدھ کو ڈان تھری کا ٹیزر جاری کیا جس میں بطور ’ڈان‘ رنویر سنگھ موجود ہیں۔

    رنویر نے ڈان تھری کے بارے میں اظہار خیال کرنے کے لیے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ کا سہارا لیا، جس میں انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ڈان کر کردار ادا کرکے بھارتی سینما کے دو بہت بڑے اسٹارز امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کی روایت کو بہتر طریقے سے آگے بڑھائیں گے۔

    ڈان کی پہلی فلم میں روما کا کردار ادا کرنے والی زینت امان نے رنویر سنگھ کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ ’’مبارک ہو رنویر! امید ہے کہ آپ کو ڈان کے لیے ایک قیمتی جنگلی بلی ملے گی۔‘‘

    انھوں نے اس شاہکار ڈائیلاگ کا حوالہ دیا ہے جس میں ڈان ہیروئن سے کہتا ہے کہ ’’مجھے جنگلی بلیاں بہت پسند ہیں‘‘، بعد میں شاہ رخ خان کی فلم میں بھی اسے بالکل ویسے ہی فلمایا گیا تھا۔

    فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 2025 میں ریلیز کی جائے گی جبکہ اسے رتیش سدھوانی کے ایکس انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنایا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈان کی پہلی فلم میں میگا اسٹار امیتابھ بچن نے یہ آئیکونک کردار نبھایا تھا جب کہ اس کے بعد ڈان کے ریمیک اور ڈان ٹو میں شاہ رخ خان جلوہ گر ہوئے تھے۔

  • کیا کیارا ایڈوانی ’ڈان تھری‘ میں بطور ہیروئن جلوے بکھیرنے جارہی ہیں؟

    کیا کیارا ایڈوانی ’ڈان تھری‘ میں بطور ہیروئن جلوے بکھیرنے جارہی ہیں؟

    بھارتی خوبرو اداکارہ کیارا ایڈوانی ’ڈان تھری‘ میں ہیروئن کے کردار میں نظر آسکتی ہیں، اداکارہ کی جانب سے ہدایت کار فرحان اختر کے ایکسل آفس کا دورہ کرنے کے بعد یہ افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔

    شائقین کی قیاس آرائی جاری تھی کہ شاہ رخ خان کے ہٹنے کے بعد فلم میں مرکزی خاتون کا کردار کون سے اداکارہ نبھائے گی، اسی دران کیارا ایڈوانی کوفلم ایکسل آفس کے باہر دیکھا گیا ہے جس سے یہ بات زور پکڑ گئی ہے کہ وہ ’ڈان تھری‘ میں مرکزی کردار نبھانے جارہی ہیں۔

    فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے حوالے سے کافی عرصے سے چہ مگوئیاں جاری تھیں، تاہم 8 اگست کو فرحان اختر کی جانب سے ’ڈان تھری‘ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ ڈان کا کردار اب نیا اداکار نبھائے گا۔

    ہدایت کاری نے فلم میں ڈان کا کردار ادا کرنے کے لیے نوجوان اداکار رنویر سنگھ کو کو کاسٹ کیا ہے، جس سے شاہ رخ خان کے فین ان سے ناراض ہیں، اور بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے ڈان تھری کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔

    کیارا ایڈوانی کی جانب سے 8 اگست کو فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے ایکسل انٹرٹینمنٹ آفس کا دورہ کرنے کے باعث یہ افواہیں گرم ہیں کہ وہ ڈان تھری کا حصہ ہونگی، اداکارہ نے آفس کے باہر گرمجوشی سے فوٹو گرافرز کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا تھا۔